کالے جادو کیلئے خواتین کے بالوں کی خرید و فروخت

ملک کے مختلف علاقوں میں خواتین کے بال سفلی عمل کرنے والے عاملوں  کو فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آج ایسا گروہ متحرک ہے جو خواتین کے سر کے بال انتہائی مہنگے داموں خرید رہا ہے جبکہ کئی دیگر لوگوں نے اس گینگ سے وابستہ افراد کو کچرے کے  ڈھیروں سے ایسے بال اکٹھے کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے جو خواتین کوڑے کی نذر کر دیتی ہیں ۔ یہ لوگ اس جواز کی بنیاد پر سر کے بال خریدتے ہیں کہ یہ اعضاءکی پیوندکاری میں استعمال ہوتے ہیں لیکن یہ دعویٰ 100٪ درست نہیں ۔سر میں کنگھی کرتے ہوئے خواتین کے جو  بال ٹوٹ جاتے ہیں ، ان کو کالا جادو کرنے والے عامل اپنے کارندوں کے ذریعے خریدتے ہیں کیونکہ بے اولادی، گھریلو ناچاقی، محبت میں ناکامی، کاروباری خسارے کے توڑ اور دوسروں کو نقصان پہنچانے کی غرض سےخواتین کے بالوں پر کالا جادو کیا جاتا ہے۔ اس طرح بیوٹی پارلرز اور کباڑیوں کے ذریعے بالوں کی خرید و فروخت ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔جادو واقعات کو غیر فطری طور پر ظہور پذیر لانے کا ایک فن ہے جبکہ کالا جادو ایک ایسا سفلی عمل ہے جو ارواحِ  خبیثہ یا شیاطین کی استعانت اور ناجائز طریقے سے کسی کو نقصان پہنچانے کے لیئے استعمال کیا جائے۔ سحر برحق ہے اور اس کے عجیب و غریب اثرات سحر زدہ شخص میں ظاہر ہوتے ہیں ۔
کالے جادو سے متاثرہ شخص شدید توہمات میں گھر جاتا ہے، بعض صورتوں میں وہ سخت بیمار رہتا ہے اور اسے علاج معالجے سے بھی کوئی شفاءنہیں ہوتی البتہ اس کا روحانی علاج کرانا درست عمل ہے۔ عاملوں کو کالے علم کے لیئےبعض اشیاءآسانی سے دستیاب ہو جاتی ہیں جیسے کالے بکرے کا سر، انڈے، بکرے کی کلیجی وغیرہ لیکن انسانی ہڈیاں ،خواتین کے ایسے بال جو سر میں کنگھی کرنے کے دوران ٹوٹے ہوں اور مُردوں کے کفن کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیئے عاملوں کوکافی تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔ خواتین کے بال خریدنے کے لیئے جہاں اِن عاملوں کے کارندے بیوپاری موجود ہیں وہیں انسانی ہڈیاں اور کفن کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیئے قبرستان کے گورکنوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو تازہ دفن کی گئی لاشوں سے انسانی ہڈیاں اور کفن کا ٹکڑا منہ مانگی قیمت پر اِن عاملوں کے ہاتھ فروخت کرنے کے دھندہ میں ملوث ہو جاتے ہیں ۔

آج سے چند برس قبل تک گھر کے بوڑھے بزرگ خواتین کے سر کے بالوں اور کٹے ہوئے ناخنوں کو سرعام پھینکنا نحوست کی علامت  سمجھتے تھے۔اس لیئے وہ اس بات کی سختی سے تاکید کرتے کہ بالوں اور ناخنوں کو پھینکنے کی بجائے کسی مناسب جگہ پر دفن کر دینا چاہئے۔ ماضی میں بزرگوں کی باتیں کافی اثر رکھتی تھیں یہاں تک کہ قصائی بھی بڑی ہڈی سے گوشت صاف کرکے اسے پھینکنے سے پہلے بغدامار کر توڑ دیتے تھے۔ جب اِن سے پوچھا جاتا کہ آپ ہڈی سے گوشت صاف کرکے اسے توڑ کر کیوں پھینک دیتے ہیں تو جواب ملتا کہ باپ دادا کی روایت ہے کہ ثابت ہڈی سفلی عمل (کالا جادو) کرنے والوں کے کام آتی ہے لیکن موجودہ دور میں اِن باتوں پر بالکل بھی دھیان نہیں دیا جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کی لاپرواہی کی وجہ سے اُن کے سر کے بال کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پر پہنچ کر ایسے انسانیت دشمن لوگوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں جو شیطان کے چیلے کہلاتے ہیں ۔ کتنا افسوسناک امر ہے کہ ایک عورت کی لاشعوری کے باعث جب یہ بال سفلی عمل کرنے والوں کے ہاتھ لگتے ہیں تو وہ اِن بالوں کے ذریعے جادو کرکے کتنے معصوم انسانوں کو اذیت میں مبتلا کرتے ہوں گے اور یقینا اس کا اثر اُن خواتین پر بھی پڑتا ہوگا جن کے بال اس شیطانی کام میں استعمال ہوتے ہیں ۔

دینِ اسلام میں جادو کو حرام قرار دیا گیا ہے اور اسے سیکھنے اور سیکھانے والا دونوں دوزخی ہیں کیونکہ یہ بندےکو اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کے احکام سے دور کرتا ہے۔ جادو کی بنیاد چونکہ گندگی ہوتی ہے اس لیئے اسےسیکھنے کیلئے سب سے پہلے اپنا ایمان فروخت کرنا پڑتا ہے پھر ہر وہ کام کرنا پڑتا ہے جو بندےکو گناہ کی تاریکیوں میں گم کر دے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جادو بڑی حقیقت ہے لیکن یہ انسان کا دشمن ہوتا ہے۔اس کی کاٹ بڑی خطرناک ہوتی ہے البتہ قرآنی تعلیمات کے ذریعے اس کے اثر کو زائل کیا جا سکتا ہے۔ جادو کی حقیقت قرآن میں موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے واقعہ میں بھی موجود ہے جبکہ نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ پر بھی جادو ہوا اور اس کا اثر بھی ظاہر ہوا تھا۔ بخاری کی روایت کے اعتبار سے رسول اکرم ﷺ جادو کی اعلیٰ قسم کا شکار ہوئے۔ اس وقت حضرت جبرائیل معوذتین لے کر حاضر ہوئے اور فرمایا کہ ایک یہودی نے آپ ﷺ پر جادو کیا ہے اور یہ جادو ایک کنویں میں ہے۔آپ ﷺ نے اسے منگوایا، یہ ایک کنگھی کے دندانوں اور بالوں کے ساتھ ایک تانت کے اندر 11 گرہیں پڑی ہوئی  تھیں اور موم کا ایک پتلا تھا جس میں سوئیاں چبھوئی ہوئی تھیں ۔جبرائیل کے بتانے کے مطابق آپ ﷺ معوذتین پڑھتے  جاتے تو گرہ کھلتی جاتی اور سوئی نکلتی جاتی۔ معوذتین کے اختتام تک ساری گرہیں بھی کھل گئیں اور سوئیاں بھی نکل گئیں اور آپ ﷺ اس طرح صحیح ہو گئے جیسے کوئی شخص جکڑبندی سے آزاد ہو جائے۔

دینِ اسلام نے جادو کے توڑ کیلئے جو روحانی علاج بتایا ہے وہ مْعَوِّذَتَیْن کا پڑھنا ہے۔قرآن مجید کی آخری دو سورتوں سورۃ الناس اور سورۃ الفلق کو مشترکہ طور پر معوذتین کہا جاتا ہے۔اگرچہ قرآن مجید کی یہ آخری دو سورتیں بجائے خود الگ الگ ہیں اور مصحف میں الگ ناموں ہی سے لکھی ہوئی ہیں لیکن ان کے درمیان باہم اتنا گہرا تعلق ہے اور ان کےمضامین ایک دوسرے سے اتنی قریبی مناسبت رکھتے ہیں کہ ان کا ایک مشترک نام معوذتین (پناہ مانگنے والی
سورتیں ) رکھا گیا ہے۔امام بیہقی رحمتہ اللہ علیہ نے دلائل نبوّت میں لکھا ہے کہ یہ نازل بھی ایک ساتھ ہی ہوئی ہیں اسی وجہ سے دونوں کا مجموعی نام معوذتین ہے۔ یہ دونوں سورتیں دراصل جادو اور بعض دوسرے شرور سے خدا کی
پناہ حاصل کرنے کی دعا ہیں ۔ اگر پورے یقین کے ساتھ پڑھی جائیں تو ان سے بڑھ کر کوئی اور چیزنہیں ہے۔ علمائے کرام بھی اس بات پر متفق ہیں کہ اگر کسی پر سحر کر دیا گیا ہو تو وہ یہ دونوں سورتیں خود بھی پڑھ سکتا ہے اور کسی مسلمان عالم باعمل سے علاج بھی کرا سکتا ہے۔ جادو ایک فریب، کھلا شرک اور اپنی ناجائز خواہشات کو شیطانی عمل کے ذریعے حاصل کرنے کا آسان اور فوری راستہ ہے۔ اس راستے پر چل کر آدمی دین اور دنیا دونوں گنواں بیٹھتا
ہے۔ موجودہ دور میں تو لوگوں نے اسے پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ سادہ لوح لوگ بہت آسانی سے جعلی عاملوں کی باتوں میں آ جاتے ہیں اور کئی بار اپنی قیمتی دولت اور عزت سے ہاتھ گنوا بیٹھتے ہیں البتہ ایک بڑی تعداد
میں کالے علم کے ماہر بھی موجود ہیں ۔ یاد رہے کہ جادو کرنے والا اور جادو کرانے والا دونوں دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں ۔

(آج ہر شخص اپنے آپ کو عقل مند، فقیہ اور مجتہد سمجھتا ہے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ائمہ مجتہدین اور بزرگانِ دین کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنا رہا ہے) تو اس وقت سرخ اندھیری، زمین میں دھنسنے اور شکلوں کے مسخ (بگڑنے) کا انتظار کرو۔

ایک روایت میں کچھ زائد الفاظ آئے ہیں کہ سرخ آندھی، زلزلہ، زمین میں دھنسنے، شکلیں بگڑ جانے، آسمان سے پتھر برسنے اور طرح طرح کے لگاتار عذابوں کے آنے کا اس طرح انتظار کرو جیسے کسی ہار کا دھاگہ ٹوٹ جانے سے موتیوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ جس قسم کی پریشانیاں حوادث اور مصائب آج ہم پر نازل ہو رہے ہیں۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنی امت کو چودہ سو سال پہلے آگاہ کر دیا ہے اور صاف صاف بتلا دیا ہے کہ خدا کی نافرمانی سے دنیا میں مصائب آتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری سے کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں۔ پھر آپ نے یہ بھی بتلا دیا کہ خاص خاص گناہوں پر خاص خاص قسم کے حوادث اور مصائب آتے ہیں
اور مخصوص طاعات پر مخصوص انعامات نازل ہوتے ہیں۔ جیسے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ وضو اچھی طرح کیا کرو۔ اس سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور تیرے محافظ فرشتے تجھ سے محبت کرنے لگیں
گے۔ (طبرانی صغیر)

نماز کا کچھ حصہ گھر میں مقرر کر لو اس سے گھر کی خیر میں اضافہ ہو گا اور جب گھر میں جایا کرو تو گھر
کے لوگوں کو سلام کیا کرو۔ اس کی برکت تم پر بھی ہو گی اور گھر کے لوگوں پر بھی۔ 

آخر میںسے درخواست ہے کہ آپ نے مندرجہ بالا حدیث میں پڑھ لیا ہے کہ کن کن گناہوں پر خدا کی طرف سے مصیبتیں آتی ہیں اور کن کن کاموں پر اللہ تعالیٰ کی برکتیں نازل ہوتی ہیں، لہٰذا آپ ان تمام کاموں کو چھوڑنے کی اور ایسی مجلسوں سے بچنے کی کوشش کیجئے جو مصائب کے نازل ہونے کا باعث بنیں اور پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے، صبح کو قرآن حکیم کی تلاوت اورہر چھوٹے بڑے کو سلام کرنے کی عادت بنا لیں۔ اللہ تعالیٰ کہنے سننے پڑھنے والوں کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

 آمین ثمآمین۔

Advertisements
8 comments
  1. Asad Qureshi said:

    Great topic and huge inspiration Inshaallah for every reader Jazakallah Khair

  2. Aik buhut bari lahnat jo iss daor mn aam si ho gai hy or log isy gunha b nhn samjty Allah hum sb ko muaf farmay or ap ki iss kavish ko qabool farmay Ameen.

    • ہر چیز کا حد سے زیادہ اور غلط استعمال تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرتا ہے جی

  3. کون سا فونٹ استعمال کیا ہے آپ نے ؟ ؟

    پڑھنے میں بہت دشواری ہو رہی ہے ۔ ۔۔

  4. کالا جادو توہم پرسی کی آخر حد تک ہمارے معاشرے میں پھیل چکا ہے۔ جس کو دیکھو اس کا ڈنکا بجا رہا ہے۔ سارا کنٹرول جو کہ اکیلے اللہ کے ہاتھ میں ہے، وہ لگتا ہے لوگوں نے جادو گروں کو سونپ دیا ہے۔

  5. Nice color choice on the blog. It is really easy on my eyes and I have bad eyes too so that’s a really big compliment lol

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: