دعا ، خالق و مخلوق کے درمیان بہترین تعلق

خالق یعنی اللہ تعالٰی کو یہ پسند ہے کہ اس کی مخلوق اس سے مانگے توبہ و استغفار کے یہ وہی کلمات ہیں جو حضرت آدم علیہ السلام نے اللہ تبارک و تعالٰی سے سیکھے اور جب حضرت آدم علیہ السلام نے اپنی غلطی پر ندامت و پریشانی کا اظہار کیا اور بارگاہ الٰہی میں تو بہ و استغفار کا اہتمام کیا تو اللہ تعالٰی کی رحمت و مغفرت کے حقدار قرار پائے۔
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ۔
اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر زیادتی کی؛ اور اگر تو نے ہم کو نہ بخشا اور ہم پر رحم (نہ) فرمایا تو ہم یقیناً نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔(سورہ نمبر 7:الاعراف: آیت نمبر 23)
گناہ کر کے اس پر اترانا اور اصرار کرنا اور اس کو صحیح قرار دینے کے لئے دلائل کے انبار لگانا شیطانی راستہ ہے جبکہ گناہ کےبعد  احساس ندامت سے مغلوب ہو کر بارگاہ الٰہی میں جھک جانا اور توبہ و استغفار کا اہتمام کرنا بندگان الٰہی کا راستہ ہے۔
رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۔
اے میرے رب!بیشک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا سو تو مجھے معاف فرما دے پس اس نے انہیں معاف فرما دیا، بیشک وہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔(سورہ نمبر 28:القصص: آیت نمبر 16)
حضرت موسٰی علیہ السلام نے دیکھا کہ 2شخص آپس میں لڑ رہے ہیں 1اسرائیلی اور1قبطی، حضرت موسٰی علیہ السلام سے قبطی نے شکایت کی اور اس کا زور و ظلم بیان کیا جس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کو غصہ آگیا اور 1گھونسہ اسے کھنیچ کر مارا جس سے وہ اسی وقت مر گیا۔حضرت موسٰی علیہ السلام یہ دیکھ کر گھبرا گئے اور کہا کہ یہ تو شیطانی کام ہے اور شیطان دشمن و گمراہ ہے اوردوسروں کو گمراہ کر دینے والا بھی۔پھر حضرت موسٰی علیہ السلام نے اللہ تعالٰی سے معافی طلب کی اور استغفار کرنے لگے۔جس پر اللہ سبحان و تعالٰی نے انہیں بخش دیا کہ وہی بخشنے والا مہربان ہے۔
لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ۔
تیرے سوا کوئی معبود نہیں تیری ذات پاک ہے، بیشک میں ہی (اپنی جان پر) زیادتی کرنے والوں میں سے تھا۔
(سورہ نمبر 21:الْأَنْبِيَآء: آیت نمبر 87)
اللہ کے پیغمبر حضرت یونس بن متی علیہ السلام تھے انہیں اللہ تعالٰی نےموصل کے علاقے بستی نینوا کی جانب نبی بنا کر بھیجا گیا۔آپ نے قوم کو اللہ کی راہ کی دعوت دی لیکن قوم ایمان نہ لائی اور آپ علیہ السلام وہاں سے ناراض ہو کر چل دیئے۔ اور ان لوگوں سے کہنے لگے کہ 3دن میں تم پر اللہ کا عذاب نازل ہو گا ۔جب اس بات کی انہیں (قوم نینوا کو)تحقیق ہو گئی اور انہوں نے جان لیا کہ انبیاء کرام علیہ السلام جھوٹے نہیں ہوتےتو یہ سب چھوٹے بڑے اپنے مویشیوں کے ساتھ جنگل میں نکل کھڑے ہوئے اور سب نے بلک بلک کر بارگاہ خداوندی میں فریاد شروع کر دی ۔اس سے رحمت الٰہی متوجہ ہو گئی اورعذاب اٹھا لیا گیا۔
حضرت یونس علیہ السلام یہاں سے چل کر 1کشتی میں سوار ہوئے اور آگے جا کر طوفان کے آثار نمودارہوئے قریب تھا کہ کشتی ڈوب جائے ۔مشورہ ہوا کہ کسی آدمی کو دریا میں ڈال دیا جائے کہ وزن میں کمی واقع ہو قرعہ ڈالا گیا 3بار حضرت یونس علیہ السلام کا ہی نام آیا ۔آپ علیہ السلام اٹھے اور خود دریا میں کودپڑے۔اللہ کے حکم سے ایک مچھلی نمودار ہوئی اور آپ علیہ السلام کو نگل گئی اور اللہ کے حکم سے آپ علیہ السلام کو خراش تک نہ آئی۔آپ علیہ السلام اس مچھلی کے لئے غذا نہ تھے بلکہ مچھلی کا پیٹ آپ کے لئے قید خانہ تھا۔وہاں آپ علیہ السلام نے دعا کی اور اللہ سبحان و تعالٰی نے آپ علیہ السلام کی معافی کو قبول کیا اور مچھلی کو حکم دیا کہ بغیر کسی تکلیف کے کنارے پر اگل دے۔
استغفار موجب نجات ہےجو کئی بھی مصیبت کے وقت حضرت یونس علیہ السلام کی دعا کو پڑھ کر اللہ تبارک و تعالٰی سے مغفرت طلب کرےگااللہ اس کی مصیبتوں کو دکھوں سے نجات دیں گے۔نبی کریمﷺ نے فرمایا جس مسلمان نے بھی کسی معاملہ کے لئے اس دعا کے ساتھ دعا مانگی اللہ تعالٰی نے اس کو قبول فرمایا ہے۔
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِيرَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِرَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ۔
اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے۔
اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے)اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا۔
(سورہ نمبر 14:إِبْرَاهِيْم: آیت نمبر 40-41)

یہ دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس وقت کی تھی کہ جب ان کے سامنے یہ واضع نہیں ہو رہا تھا کہ ان کے والداللہ سبحان و تعالٰی کے دشمن ہیں ،جب ان کے سامنے یہ واضع ہوا کہ ان کے والد اللہ کے دشمن ہیں تو اس سے اظہار براءت کر دیا۔اس لئے مشریکن کے لئے دعا کرنا جائز نہیں چاہے وہ قرابت قریبہ سے ہی کیوں نہ ہوں۔

4 comments
  1. Sulaiman said:

    بہت اچھا لکّھا ہے ماشااللہ

    Created using "Urdu for iPhone/iPad” App http://bit.ly/iPYpsF

  2. Khalid Naeem said:

    بسم الله الرحمن الرحيم

    رب اغفر وارحم وانت خير الرحمين

    اے ميرے رب مجهے بخش دے’ مجھ پر رحم فرما ،تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے

    آمين ثم آمين يارب العالمين

Leave a reply to ارتقاءِ حيات جواب منسوخ کریں

Tahreem Umer's Blog

A Passion Of Healing Souls

ارتقاءِ حيات

انسانی شعور کو جِلا بخشنے کی مبہم کوشش

Moneeb Junior

Journalist, Android Application Developer and Web Designer. My website is best Platform to find out Amazing information & Career guide in the interviews of World's Expert Professionals.

Urdu Islamic Downloads

Download Islamic Audio Video Software Documents - Read Best Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سرائے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Online Free Islamic Books

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

دیوبند آن لائن

www.deobandonline.com

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

Mushk Pur مشک پور

زین کا بلاگ

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

کچھ لکھنے کی کوشش

کچھ لکھنے کی کوشش

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

PIECEMEAL

"Religion is sincerity" Prophet Muhammad (pbuh)...To get things organized is just one step away from betterment. "Well begun is half done"...Aristotle

ii85 - Urdu Novels & Stories

Urdu Stories & Novels