ملاّ دو پیازہ


ملاّ دو پیازہ کا اصل نام ابوالحسن بن ابو المحاسن بن ابو المکارم تھا۔ مکّہ معظمہ کے قریب شہر طائف میں (عرب)میں 1540؁ کو پیدا ہوئے۔فطری طور پر ہنسوڑاورظریف تھے۔ ہنسنا ہنسانا عاد ثانیہ تھی۔ اس کے والد اس کی سوتیلی ماں سے لڑ جھگڑ کر گھر سے نکل گئےتو یہ اپنے والد کی تلاش میں نکلےاور قافلا در قافلہ پھرنے لگے۔آخرکار ایک ایرانی قافلے کے ہمراہ ایران پہنچے ۔ یہ وہ زمانہ تھا جب نصیر الدین ہمایوں،شیر شاہ سوری سےشکست کھا کر امداد لینے ایران آیا ہوا تھا۔ہمایوں کے سپہ سالار بخش اللہ خان اور ایرانی سپہ سالار اکبر علی کی آپس میں گہری دوستی ہو گئی تھی۔ابو الحسن کی خوش مزاجی ، لطیفہ گوئی اور حاضر جوابی نے سپہ سالار بخش اللہ خان کو بے حد متاثر کیا۔اس نے سپہ سالار اکبر علی سے ابوالحسن کو بطور یادگار مانگ لیا۔شو مئی قسمت ابو الحسن کا مربی سپہ سالار بخش اللہ خان کابل کے ایک محاصرےمیں مارا گیا، اور ابو الحسن فوج کے ہمراہ ہندوستان پہنچا۔1556؁میں ماچھی واڑے کی لڑائی کے بعد ابو الحسن دہلی آکر رہنے لگا۔ اس وقت ابو الحسن کی عمر 15،16 برس تھیمگر علم خاصا تھا۔ابو الحسن نے دنیا سے بیزار ہو کر شمس الامراء محمد خان لودھی کی مسجد میں ٹھکانا کر لیا۔علم کے اظہار اور خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کا وصف بھی تھا،لہٰذا سب ابو الحسن کو ملاّ جی ، ملاّ جی کہنے لگے۔رفتہ رفتہ ان کی خوش خلقی اور لطیفہ گوئی نے شہر بھر میں دھوم مچا دی۔ایک روز ملاّ جی ایک امیر کے ہاں دعوت پر گئے،وہاں ان کو ایک قسم کا پلاؤ بہت پسند آیاجو شخص ان کے برابر میں دسترخوان پر بیٹھا تھا اس سے دریافت کیا کہ اس کھانے کا نام کیا ہے؟جواب ملا اسے دوپیازہ پلاؤ کہتے ہیں،کہ اس میں  پکاتے وقت دو بار پیاز ڈالی جاتی ہے۔ ملاّ جی اس نام سے بہت خوش ہوئےاور یاد کر لیا،بلکہ عہد کر لیا کہ جب تک دوپیازہ پلاؤ دسترخوان پر نہ ہوگا وہ کسی کی ضیافت قبول نہ کریں گے۔
 ملاّ جی کی یہ معصوم اور البیلی ادا بھی لوگوں کو بہت پسند آئی،پس لوگوں نے ملاّ جی کی دوپیازہ پلاؤ سے یہ رغبت دیکھ کر ان کا نام ہی ملاّ دوپیازہ رکھ دیا اور یہی نام وجۂشہرت بنا، اور اصل نام ابو الحسن بس پردہ رہ گیا۔علامہ ابو الفیضی(ثم فیاضی)اور علامہ ابو الفضل دونو بھائی ہی ملاّ دوپیازہ کے ہم جلیس اور مداح تھے۔علامہ فیضی اور ملاّ دوپیازہ کی دوستی تو یہاں تک بڑھی کہعلامہ فیضی نے عبادت خانہ الہٰی کا انتظام و انصرام ملاّ دوپیازہ کے سپرد کر دیا،اور شہنشاہ اکبر تک ان کو پہنچا دیا۔یو ں قدرت نے انہیں ان کے صحیح مقام پر لا کھڑا کیا۔ ملاّ دوپیازہ کی ظرافت دربار میں پھلجھڑی چھوڑتی، باہر کا رخ کرتی تو کیا امیر کیا غریب سبھی سے خراج وصول کرتی۔ابو الحسن عرف ملاّ دوپیازہ نے60برس کی عمر پائی۔مغل اعظم احمد نگر کے محاصرے سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں ملاّ دوپیازہ بیمار پڑ گئے، اور مہینہ بھر بیماری کاٹ کر 1600؁میں قصبہ ہنڈیا میں انتقال کرگئے، چنانچہ کسی ظریف نے اسی وقت کہا کہ”واہ بھئی! ملاّ دوپیازے۔مر کے بھی ہنڈیا کا پیچھا نہ چھوڑا۔ ملاّ دوپیازہ اور لالا بیربل کے چٹکلوں  سے مہابلی اکبر کا من خوب بہلتا تھا، سو ملا جی کی وفات پر اکبر کئی دن تک غمگین  رہا۔

…………………………………………………..

17 comments
    • قاری عدنان خان said:

      ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ پڑھتے ہی انسان کی دل میں تازگی پیدا کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔

  1. بہت خوب باتيں بتائيں آپ نے ۔ ميری چھٹی حِس کہتی ہے کہ مزاح پيدا کرنے ميں آپ بھی کم نہيں ہيں ۔ اور ہاں اپنا ايی ميلز کا اِن باکس ديکھ ليجئے ۔ اگر کھُل جائے ۔ ہی ہی ہی
    😆

    • آپ کی حسیں اب تک کام کر رہی ہین یہ بھی ایک کرشمہ ہی کہیں گے
      اور ہم کسی سے کم ہیں بھی نہیں یہ یاد رکھیئے
      یاد دہانی کا شکریہ ابھی کوشش کرتی ہوں دیکھنے کی اان باکس

  2. زبردست۔۔۔
    آج تک صرف ملا دوپیازہ کے لطائف پڑھے تھے ۔۔
    بہترین معلومات ہیں۔۔
    شکریہ

  3. Zero G said:

    اور ملا نصر الدین کے بارے میں بھی بتائیے ناں !

    • سب کچھ بتا دیں کچھ آپ بھی تلاش کیجئے

  4. خوبصورت اورپرلطف تحریر ہے۔پڑھ کر مزہ آگیا۔

    آپ نے ایک کالم لکھا تھا ،کٹمل کے نام ،اس وقت تو ہمیں کٹملوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں تھا لیکن جب رمضان میں کراچی چلا گیا تو اف۔۔۔بس کیا کہنے ،ہر جگہ کٹمل ہی کٹمل،

    لوگوں نے کمرے چھوڑے ہوئے تھے ان کٹملوں کے خوف سے ،ہر کمرے میں دو درجن سے کم نہ تھے۔
    پھر اندازہ ہوا کہ واقعی یہ کٹمل کسی عذاب سے کم نہیں ۔

    • اسے کہتے ہیں کہ جس پر گذرتی ہے وہی جانتاہے

      تحریر کی پسندیدگی کا شکریہ

  5. بہت زبردست معلومات۔ یہ مضمون نا پڑھتا تو ملا دو پیازہ کے بارے میں کبھی بھی نہ جان پاتا۔ شکریہ۔

    • شکر ہے اب تو جان گئے

      ورنہ ایسے ہی جہان سے جاتے

  6. سعید said:

    مآخذ و حوالے بھی ساتھ ساتھ لکھ دیا کریں تو اور بھی اچھا رہے

  7. تو گويا ميری حسوں کو کام نہيں کرنا چاہيئے تھا ؟ يہ بھی سُننا تھا ميں نے بيچ اس دنيا کے اپنی زندگی کے دوران ۔ يا ميرے پيدا کرنے اور پالنے والے تيرا بڑا کرم ہے کہ ميری حسيں قائم رکھی ہوئی ہے ۔

    • حس ہونا الگ بات ہے تیز ہونا اچھی بات ہے مگر تیز ترین جو حدسے آے ہو وہ تو ۔۔۔۔اللہ کا شکر کیا یہ بہت اچھی بات ہے

اپنی رائے دیجئے

Tahreem Umer's Blog

A Passion Of Healing Souls

ارتقاءِ حيات

انسانی شعور کو جِلا بخشنے کی مبہم کوشش

Moneeb Junior

Journalist, Android Application Developer and Web Designer. My website is best Platform to find out Amazing information & Career guide in the interviews of World's Expert Professionals.

Urdu Islamic Downloads

Download Islamic Audio Video Software Documents - Read Best Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سرائے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Online Free Islamic Books

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

دیوبند آن لائن

www.deobandonline.com

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

Mushk Pur مشک پور

زین کا بلاگ

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

کچھ لکھنے کی کوشش

کچھ لکھنے کی کوشش

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

PIECEMEAL

"Religion is sincerity" Prophet Muhammad (pbuh)...To get things organized is just one step away from betterment. "Well begun is half done"...Aristotle

ii85 - Urdu Novels & Stories

Urdu Stories & Novels