مولانا سید سیلمان ندویؒ

مولانا سید سیلمان ندوی ضلع پٹنہ کے ایک قصبہ دیسنہ میں 22 نومبر 1884ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد حکیم سید ابو الحسن ایک صوفی منش انسان تھے۔تعلیم کا آغاز خلیفہ انور علی اورمولوی مقصود علی سے کیا۔ اپنے بڑے بھائی حکیم سید ابو حبیب سے بھی تعلیم حاصل کی۔ 1899ء میں پھلواری شریف(بہار،بھارت)چلے گئے جہاں خانقاہ مجیبیہ کے مولانا محی الدین اور شاہ سلیمان پھلواری سے وابستہ ہو گئے۔ یہاں سے وہ دربانگا چلےگئے اور مدرسہ امدادیہ میں چند ماہ رہے۔1901ء میں دارالعلوم ندوہ، لکھنؤ میں داخل ہوئے جہاں سات سال تک تعلیم حاصل کی۔ 1913ء میں دکن کالج پونا میں معلم السنۂ مشرقیہ مقرر ہوئے۔1940ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند عطا کی۔
سید سلیمان ندویؒ(درمیان میں) روز مسعود(داہنے ہاتھ پر) اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال (بائیں ہاتھ پر)
علمی خدمات
عالمِ اسلام کو جن علماء پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی بھی شامل ہیں۔ انکی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر 1941ء کو انتقال کر گیے تو باقی چار جلدیں سیدسلیمان ندوی نے مکمل کیں۔ اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی دار المصنفین، اعظم گڑھ قائم کیا اور ایک ماہنامہ معارف جاری کیا۔
 تصانیف
        سیرت النبیﷺ
        عرب وہند کے تعلقات
       حیات شبلی
        رحمت عالمﷺ
        نقوش سلیمان
        حیات امام مالک
        اہل السنہ والجماعہ
        یاد رفتگاں
        سیر افغانستان
        مقالات سلیمان
        خیام
        دروس الادب
        خطبات مدراس
        ارض القرآن
ہندوؤں کی علمی و تعلیم ترقی میں مسلمان حکمرانوں کی کوششیں
 ہجرت و وفات
تقسیم ہند کے بعد جون 1950ء میں ساری املاک ہندوستان میں چھوڑ کر ہجرت کرکےپاکستان آگئےاورکراچی میں مقیم ہوئے۔ یہاں مذہبی و علمی مشاغل جاری رکھے۔ حکومت پاکستان کی طرف سےتعلیمات اسلامی بورڈ کے صدر مقرر ہوئے۔
69سال کی عمر میں کراچی میں ہی 22 نومبر 1953ء کو انتقال کیا۔

Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: