مردہ دلوں کو زندگی عطا کیجئے

حضرت ابراہیم بن اسحاق رحمہ اللہ ایک مرتبہ بصرہ کے بازار سے گزر رہے تھے، لوگوں  نے انہیں  روک کر پوچھا: اےابن اسحاق! آخرکیاوجہ ہے کہ ہم خوب دعائیں  کرتے ہیں ،لیکن وہ شرف قبولیت کو نہیں  پہنچتیں ۔انہوں  نےجوابدیاکہ: تمہارے دل دس چیزوں  کی وجہ سے مردہ ہوچکے ہیں ، ۔

لوگوں  نے تفصیل جاننی چاہی، اُس پر ابو اسحاق نے کہا :
1-تم نے اللہ کو پہچانا ضرور،مگر اس کا حق ادا نہیں  کیا۔
2-تمہارا دعویٰ تو یہ ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ سے بے پناہ محبت کرتے ہو ؛ لیکن درحقیقت تم نے ان کی سنتوں  کوچھوڑ رکھا ہے۔
3-تم قرآن کریم کی تلاوت تو کرتے ہو، مگر اس پر عمل نہیں  کرتے۔
4-تم اللہ کی نعمتوں  سے خوب لطف اندوز ہوئے، مگر اس کا شکریہ ادا نہیں  کیا۔
5-تم تو کہتے ہو کہ شیطان ہمارا دشمن ہے، جب کہ تمہارے اعمال اس کی اتباع کی گواہی دیتے ہیں ۔
6-تم کہتے ہو کہ ہمارا ایمان ہے کہ جنت بر حق ہے، حالانکہ تم نے اس کے لیے کوئی تیاری نہیں  کی۔
7-تمہارا ایمان ہے کہ جہنم بھی بر حق ہے؛لیکن تم نے اس سے راہ نجات کی کوئی تدبیر اختیار نہیں  کے۔
8-تمہیں یقین ہے کہ ایک دن موت تمہیں  آپکڑے گی؛لیکن اس کے لئےتم نے کوئی تیاری نہیں  کی۔
9-تم جب نیند سے بیدار ہوتے ہو، تو دوسروں  کی عیب جوئی تمہارا مشغلہ بن جاتا ہے، اور تمہیں  اپنے گریبان میں  جھانکنے کی فرصت نہیں  ملتی ۔
10-اپنے مردوں  کو تم قبرستان میں  دفنا ضرور دیتے ہو، مگر اس سے کوئی عبرت و نصیحت حاصل نہیں  کرتے۔
یہ اسباب سن کر وہاں  موجود لوگوں  کی آنکھیں  بہہ پڑیں ۔مگر کیا ان اسباب کو جاننے کے بعد ہماری آنکھیں  نم ہوئیں ؟
ہمیں  اس کاشکوہ بہت رہتا ہے کہ اللہ رب العالمین ہماری دعائیں  قبول نہیں  کرتا؛ لیکن شکایت اور اس کےاظہارسےپہلےاپنا محاسبہ کرنا چاہئے، اور غور کرنا چاہئے اُن اسباب پر، جسے حافظ ابن اسحاق رحمہ اللہ نے بیان فرمایا۔ ہونہ ہو کوئی سبب ہمارے اندر موجود ہو،اور ہمارے لبوں  سے نکلنے والی فریادیں  ، دعائیں  بارگاہ الٰہی تک پہنچنے سے قاصر رہ جاتی ہوں ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو محاسبۂ نفس کی توفیق سے نوازے ۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: