حوضِ کوثر

 قیامت کے دن ہر نبی کے لئے ایک حوض ہو گا اور ہرنبی کی امت کی الگ الگ پہچان ہو گی،ہمارے نبی ﷺ کے حوض کا نام کوثر ہے،وہ  سب حوضوں سے بڑا ہے آپ کی امت کی پہچان یہ ہے کہ ان کے وضو کے اعضا نہایت روشن ہوں گے۔ آپ کا حوض کوثر ایک ماہ کی مسافت کی درازی میں ہو گا اس کے کنارے زاویہ قائمہ بناتے ہیں اور کناروں پر موتی کے قبے ہیں،اس کی مٹی نہایت خوشبودار مشک کی ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید،شہد سے زیادہ میٹھا،گلاب اور مشک سے زیادہ خوشبودار،سورج سے زیادہ روشن اور برف سے زیادہ ٹھنڈاہے۔ اس کے پینے کے برتن ستاروں کی مانند چمکدار اور بکثرت ہیں،آنحضور ﷺ اپنے دستِ مبارک سے جام بھر بھر کر پلائیں گےجو ایک بار پی لے گا پھر میدانِ حشر میں پیاسا نہ ہو گا مرتد و کافر و مشرک حوض کوثر کے پانی سے محروم رہیں گے۔ بعض علماء کے نزدیک گمراہ فرقے بھی اس نعمت سے محروم رہیں گے۔ حوض کوثر حق ہے البتہ اس کی کیفیات جو بیان ہوئیں خبر احادیث سے ثابت ہیں اس لئےمرتبہ ظن میں ہیں۔

Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: