محرم الحرام

یومِ عاشورہ:

اس مہینہ میں یومِ عاشورہ کا روزہ رکھنا مستحب ہے۔ بخاری و مسلم میں ابنِ عباس کی روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اس دن کے علاوہ کسی دوسرے دن کو افضل کر کبھی روزۂ نفلی نہیں رکھا اور ماہِ رمضان کے علاوہ کبھی پورے مہینہ بھر روزے نہیں رکھے۔ بخاری ومسلم ہی کی ایک روایت میں مذکور ہے کہ عاشورہ کے روز رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام ؓ کو فرمایا کہ ’’آج کا روزہ رکھنا کسی کےلئے ضروری نہیں۔ میں آج روزے سے ہوں۔ جو شخص چاہتا ہے، روزہ رکھے اور اگر روزہ نہ رکھا جائے تو کوئی حرج کی بات نہیں۔‘‘ ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ اہلِ جاہلیت اس دن روزہ رکھتے تھے۔ فرضیتِ رمضان سے قبل مسلمان بھی روزہ رکھتےرہےاوررسول اللہ ﷺ نے بھی اس دن کا روزہ رکھا۔ پھر فرمایا کہ ’’ایام اللہ میں سے یہ بھی ایک عام دن ہے۔ جو کوئی اس دن روزہ رکھنا چاہے رکھ سکتا ہے۔‘‘ ایک اور حدیث میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ ’’عاشورہ کے دن کا روزہ سالِ گزشتہ کا کفارہ ہوتاہے۔‘‘
ایک نہیں دو (۲) روزے:
صحیح مسلم میں یہ بھی ذِکر ہے کہ جب نبی ﷺ نے یومِ عاشورہ کا روزہ رکھا تو لوگوں نے بیان کیا کہ یہود و نصاریٰ بھی اس دن کی
تعظیم کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے یہ سن کر فرمایا کہ ’’آئندہ سال ہم دہم محرم کے ساتھ نہم محرم کا بھی روزہ رکھیں گے۔‘‘ ایک اورروایت میں ذِکر ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’یہود دہم محرم کا روزہ رکھتے ہیں تو ان کی مخالفت کو اور اس کے ساتھ
نہم تاریخ کا بھی روزہ رکھو۔‘‘
ماتم۔ بدعتِ مکفرہ:
اس مہینے میں جس طرح روافض ماتم کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسی بدعت ہے جسے بدعتِ مکفرہ (کافر بنا دینے والی بدعت) کہا جاتا ہے۔
فضیلتِ محرم:
ماہِ محرم کی فضیلت کے متعلق جو چند حدیثیں بیان کی جاتی ہیں، ان کے متعلق صاحبِ سفر السعادۃ کی تحقیق یہ ہے کہ ان میں صرف یومِ عاشورہ کے روزے والی حدیثیں صحیح ہیں، باقی سب حدیثیں موضوع اور مفتری ہیں۔ امام ابن قیمؒ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس امرکی تصریح کی ہے۔ اہل و عیال پر توسّعِ رزق والی حدیث کے متعلق شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نےانکارکیاہےاورفرمایاہےکہ ’’اس بارہ میں صحیح سند والی کوئی حدیث نہیں آتی۔‘‘ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے بھی یہی فرمایا ہے۔ عقبہؓ نے کہا ہے کہ اس کی سند میں ’’لین‘‘ ہے۔ ابن حبانؒ نے اسے ’’حسن‘‘ قرار دیا ہے۔ بیہقیؒ (جس نے یہ روایت بیان کی ہے) نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔

Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: