نورِ مشرق:نور الصباح بیگم

ریاست رامپور اپنی اہمیت اور جاہ و حشمت کی وجہ سے ہندوستان بھرمیں ایک اہم مقام کا حامل تھا۔اس ریاست میں  امراء و رؤساء کے بے شمار خانوادے تھے۔ان خانوادوں میں نواب دولہا ہی خوب شہرت تھی۔ان کا اصل نام “تجمل  شاہ خان “تھا۔وہ ریاست بھر میں اپنے اعٰلی ذوق کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔نواب دولہا کی شادی قدوسی بیگم سے ہوئی تھی۔ان کے گھر میں 1908؁میں ایک بچی نے جنم لیا ۔بچی کی ولادت اذانِ فجر سے ذراقبل ہوئی اس لئے اس کا نام “نورالصباح”رکھا گیا ۔
نورالصباح جب ذرا بڑی ہوئی تو اس کی کھلکھلاہت اور شوخیاں دیکھ کر نواب دولہا کہتے تھے کہ “یہ توہمارےگھرکانورہےاور اس کے بغیر تو گھر میں اندھیرا ہے۔”
بچی ذرا اور بڑی ہوئی تو اس کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک اچھےاتالیق کی تلاش شروع ہوئی۔کافی تلاش بسیارکےبعدمظفر نگر کے ایک استاد “مصباح الدین “ہاتھ آگئے،انہیں بچی کا اتالیق مقرر کیا گیا۔اٹھنے بیٹھنے باتیں کرنے کا سلیقہ سکھانے کی ذمہ داری انہی کو سونپ دی گئی ۔تعلیم و تربیت کا انتظام کر کے نواب دولہا مطمئن ہوگئے،اس لئے کہ مصباح الدین ایک نرم مزاج مگر اچھی شہرت رکھتے تھے۔۔وہ بچی کو قرآن ِ پاک کی تعلیم کےساتھ فارسی اور اردو بھی پڑھاتے تھے،حساب اور انگریزی کی بھی تعلیم دیا کرتے تھے۔ان کی بھرپور توجہ سے بچی نے کم عمری میں ہی بہت کچھ سیکھ لیا تھا۔فارسی اور انگریزی میں تو نورالصباح کو عبور حاصل ہو گیا تھا۔اس زمانےکاچلن تھا کہ بچی کو کم عمری میں ہی رخصت کر دیا جاتا تھا۔
25/26دسمبر1920؁میں نورالصباح ریاست شیر پور کے چشم و چراغ “محمد ظہیر الدین خان “کے ساتھ شادی کےبندھن میں بندھ گئیں۔اس وقت ان کی عمر صرف 12سال تھی اور تیرہویں میں قدم رکھا تھا۔
نواب شیر پور کا شمار یو پی کی اہم شخصیت میں ہوتا تھا۔وہ 1911؁ سے کانگریس کے پلیٹ فارم سے سیاست میں کلیدی رول ادا کررہے تھے۔تحریکِِ آزادی میں انہیں ایک خاص اہمیت حاصل تھی۔شوہر کی وجہ سے وہ بھی سیاست میں  دلچسپی لینے لگیں۔1922؁میں ان کی زندگی میں ایک اہم موڑ تب آیا کہ جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ خلافت  موومنٹ کی جانب راغب ہوئیں اور ان کی ملاقات”بی امّاں”سے ہوئی۔
مولانا محمد علی و مولانا شوکت علی کی والدہ “بی امّاں”نے نور الصباح کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا،ماضی میں ان کےکپڑے،جوتے،خوشبویات وغیرہ سب لندن سے آتے تھےاور وہ شیر پور میں شہزادیوں کی سی زندگی بسر کیا کرتی تھیں۔مگر بی امّاں سے ملاقات کےبعد انہوں نے اپنا سب کچھ غرباء میں تقسیم کر دیا اور معمولی سوتی کپڑے زیب تن کرنے لگیں۔
1937؁میں تحریکِ پاکستان کی گونج شیر پور میں پہنچی تو انہوں نے “آل انڈیا مسلم لیگ”میں دلچسپی لینا شروع کر دی  ۔بچوں کی پڑھائی کی وجہ سے وہ 1941؁میں دہلی منتقل ہو گئیں اور وہاں خواتین کی معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لینےلگیں۔1945؁ میں قائدِاعظم نے ان سے ملاقات کی،اور مسلم لیگ دہلی کی پہلی سیکریٹری پھر صدر بنا دیا۔یہ نورالصباح کے لئے بہت اہمیت کی بات تھی کیونکہ بیگم مولانا محمد علی جوہر کے بعد وہی ایک ایسی خاتون تھیں جو مسلم لیگ ورکنگ کمیٹی میں شامل تھیں انہوں نے مسلم امراء و رؤساء اور افسران کی بیگمات کو مسلم لیگ میں شامل کرانے کی مہم شروع کی ۔
وہ دور ہی کچھ ایسا تھا کہ مسلمان افسران بھی تحریک پاکستان کے نام سے گھبراتے تھے،مگر وہ بےخوف ہو کر ان کی بیگمات کو جلسے میں کھینچ کر لےآتیں اور پھر انہوں نے پرانی دلُی کا رخ کیا اور روایت کی پابند عورتوں کو جلسوں میں
لانے کا انتظام کرنے لگیں۔
فروی1947؁میں نورالصباح خضر حیات ٹوانہ کی حکومت کے خلاف چلائی گئی مہم میں حصہ لینے کے لئے لاہور آئیں توانہیں گرفتار کر لیا گیا ۔1945؁ہی مین بیگم مولانا محمد علی جوہر نے مسلم لیگ شعبہ خواتین کل ہند بنیاد پر تشکیل دی تووہ مرکزی کمیٹی کی ممبر منتخب ہوگئیں۔بالآخر ان کی اور ان جیسی ہزاروں دیگر خواتین اور مردوں کی کوششیں رنگ لائیں،اور پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
وہ ریاست شیر پور کی جائداد اور خزانہ سب کچھ پاکستان کے نام پر قربان کر کے 17ستمبر 1947؁کو پاکستان منتقل ہوگئیں۔پاکستان بننے کے بعد انہیں مسلم لیکگ سندھ ورکنگ کمیٹی اور کاؤںسل آف آل پاکستان مسلم لیگ کاممبربنالیا گیا،لیکن جب 1958؁میں مارشل لاء نافذ ہوا تو انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی اورلکھنےلکھانے کا شوق پورا کرنے لگیں۔
14جولائی1978کو نورالصباح اپنے7 بچوں کو روتا بلکتا چھوڑ کر شیرپور ہاؤس کراچی میں انتقال کر گئیں ۔
بعد ازمرگ14اگست 1992؁کووزیراعظم پاکستان نے انہیں گولڈمیڈل دیا اور اس محسن پاکستان “نور الصباح بیگم”کو کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: