حضرت اُمِ سَلمَہ بنت امیہ ؓ :04

حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ سے مروی چند احادیث

 اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ کو نبیِ کریم کے ارشادات سننے کا بہت شوق تھا۔ آپ سے روایت کردہ حدیثیں جو کتابوں میں موجود ہیں ان میں سے چند ایک درج کی جاتی ہیں :
 اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ فرماتی ہیں کہ مَیں نے ایک مرتبہ نبیِ کریم سے دریافت کیا کہ :’’ دنیا کی عورتیں بہتر ہیں یا حوریں ؟ ‘‘
 نبیِ کریم نے فرمایا:’’ دنیا کی عورتیں۔‘‘
 مَیں نے عرض کی :’’ یارسول اللہ! کس وجہ سے ؟
 ارشاد فرمایا کہ :’’ اس لیے کہ اِن عورتوں نے نمازیں پڑھی ہیں، روزے رکھے ہیں اور عبادتیں کی ہیں۔‘‘
 ایک مرتبہ اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ نے نبیِ کریم سے سوال کیا کہ :’’ یارسول اللہ ! مَیں اپنے سرکی مینڈھیاں سختی سے باندھتی ہوں توکیاغسل جنابت کے لیے ان کو کھولا کروں ؟ ‘‘
اس پر نبیِ کریم
نے ارشاد فرمایا:’’ نہیں ! بس اتنا کافی ہے کہ تم اپنے سر پر تین بار لپ بھر کر پانی ڈال لیا کرو (جس سے بالوں کی جڑیں تر ہوجائیں ) اس کے بعد (سارے بدن پر) پانی بہا لیا کرو۔ایسا کرنے میں پاک ہو جاؤ گی۔‘‘ ( مسلم شریف)
 اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ روایت فرماتی تھیں کہ:’’ نبیِ کریم نے مجھے سکھایا کہ مغرب کی اذان کے وقت یہ پڑھا کرو :
اَللّٰہُمَّ اِنَّ ہٰذَا قِبَالُ لَیْلِکَ وَاِدْبَارُ نَہَارِکَ وَاَصْوَاتُ دُعاَئِکَ فَاغْفِرْلِی       اے اللہ! یہ تیری رات کے آنے اور دن کے جانے اور تیرے بلانے کی آوازوں کا وقت ہے سو مجھے بخش دے “۔( مشکوٰۃ شریف)
 ایک مرتبہ نبیِ کریم اپنے مقدس کاشانے میں تشریف فرما تھے اور آپ کے قریب ہی اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ اور اُمِ المؤمنین حضرت میمونہ ؓ بھی تھیں کہ اچانک حضرت عبداللہ بن اُمِ مکتوم ؓ آ گئے ، وہ چوں کہ نابینا تھے اس لیے یہ سمجھ کر کہ ان سے کیا پردہ کرناہے۔ دونوں وہیں بیٹھی رہیں اور پردہ نہ کیا۔ نبیِ کریم نے ارشاد فرمایا کہ: ’’ان سے پردہ کرو۔‘‘ اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ نے عرض کیا :’’ یارسول اللہ! کیا وہ نابینانہیں ہیں ؟ ہم کو تو نہیں دیکھ سکتے ! پھر پردہ کی کیا ضرورت ؟‘‘نبیِ مکرم نے جواب ارشاد فرمایا:’’ کیا تم دونوں بھی نابینا ہو ؟ کیا تم ان کو نہیں دیکھ رہی ہو؟ ‘‘( مشکوٰۃ و ترمذی شریف)
 اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ فرماتی تھیں کہ :’’ نبیِ کریم نے فرمایا کہ ایک پناہ لینے والا بیت اللہ میں آ کر پناہ لے گا۔ اس سے لڑنے کے لیے ایک لشکر چلے گا اور وہ لشکر ایک میدان میں پہنچ کر زمین میں دھنس جائے گا۔ ‘‘
 مَیں نے عرض کی :’’ یارسول اللہ ! جو لوگ اس لشکر میں شریک نہ ہوں گے اور اس لشکر کے حملے کو بُرا سمجھ رہے ہوں گے کیا وہ بھی اس میدان میں ہونےکی وجہ سے ان کے ساتھ دھنسا دئیے جائیں گے ؟ ‘‘ — نبیِ کونین نے فرمایا:’’ اس لشکر کے ساتھ وہ بھی دھنسا دئیے جائیں گے ، لیکن قیامت کے روز ہر ایک کا اپنی اپنی نیت پر حشر ہو گا۔‘‘ ( مشکوٰۃ شریف)
 ایک مرتبہ اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ نے سوال کیا کہ :’’ یارسول اللہ! کیا مجھے (اپنے شوہر) ابو سَلمَہ کی اولاد پر خرچ کرنے سے اجر ملے گا حال آں کہ وہ میری ہی اولاد ہیں۔ ‘‘ آپ نے جواب میں فرمایا کہ:’’ اُن پر خرچ کرو تم کو اس خرچ پر اجر ملے گا۔‘‘ (بخاری )
 ایک مرتبہ اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ نے عرض کیا :’’یارسول اللہ ! مرد جہاد کرتے ہیں اور عورتیں جہاد نہیں کرتیں اور عورتوں کومرد کے مقابلےمیں آدھی میراث ملتی ہے ( اس کا سبب کیا ہے ؟) ‘‘ اس کے جواب میں نبیِ کریم نے قرآن پاک کی یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی :
وَلَا تَتَمَنَّوا مَا فَضَّلَ اللّٰہُ بِہٖ بَعْضَکُمْ عَلیٰ بَعْضٍ اور اس کی آرزو نہ کرو جس سے اللہ نے تم میں ایک دوسرے پر بڑائی دی۔ (سورہ نسآء آیت ۳۲)
 ایک مرتبہ حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ تشریف لائے تو اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ نے حدیث سنائی کہ :’’ نبیِ کریم نے فرمایا کہ بعض لوگ جو مسلمان سمجھے جاتے ہیں ( اور وہ دل سے مسلمان نہیں ہیں ) ایسے لوگوں کو اپنی وفات کے بعد مَیں نہ دیکھوں گا اور نہ وہ مجھے دیکھ سکیں گے۔ حضرت
عبدالرحمن بن عوف
ؓ ، حضرت عمر فاروق ؓ کے پاس پہنچے اور ان کو یہ حدیث سنائی تو حضر ت عمر فاروق ؓ خود اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہؓکے پاس تشریف لے گئے اور پوچھا خدا کی قسم! سچ سچ کہنا مَیں ان میں سے تو نہیں ہوں (جن کا ذکر اس حدیث میں ہے) اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ نے فرمایا:’’نہیں۔‘‘
 اسی طرح ایک مرتبہ اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ نے نبیِ کریم کے طرز پر قرأت کر کے بتائی کہ آپ ایک ایک آیت پرٹھہرتےتھے،
بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر ٹھہرتے پھر الحمد للہ رب العالمین پڑھ کر رکتے ، الرحمن الرحیم پڑھ کر توقف فرماتے ، پھر مالک یوم الدین پڑھ کر ٹھہرتے۔ غرض یہ کہ اسی طرح نبیِ مکرم علاحدہ علاحدہ آیات کر کے پڑھتے تھے۔
 اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ فرماتی تھیں کہ نبیِ کریم مجھے حکم فرماتے تھے کہ ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو۔ جن میں پہلاپیر یا جمعرات ہو۔(ابو داؤد و نسائی)

حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ اورامر بالمعروف

 اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓامر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی بھی بہت پابند تھیں۔ ایک روز ان کے بھتیجے نے2 رکعت نماز پڑھی۔ چوں کہ سجدہ کی جگہ غبار تھا۔ اس لیے وہ صاحب زادے سجدہ کرتےوقت مٹی جھاڑ دیتے تھے۔ یہ دیکھ کرام المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ نے ان کو روکا اور فرمایا کہ یہ کام نبیِ کریم کے طریقے کے خلاف ہے۔
ایک مرتبہ نبیِ کریم کے سامنے ایک غلام (افلح) نے ایسا کیا تھا تو آپ ()نے فرمایا تھا :’’ اے افلح! اپنا چہرہ مٹی میں ملا۔‘‘ ( مسند امام احمد)

حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ کی وفات

 اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ نے اپنی تمام زندگی اسلام کی خدمت اور نبیِ کریم کی اطاعت و فرماں برداری میں بسر کی۔ مدینۂ منورہ میں 84 برس کی عمر پا کر آپ نے وفات پائی۔ حضرت ابوہریرہ ؓ نے آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ آپ کے وصال کے سال میں مؤرخین میں اختلاف ہے۔ بعض نے53ھ بعض نے 59ھ بعض نے 62ھ لکھا ہے اور بعض کا قول ہے کہ آپ کی وفات 63ھ میں ہوئی۔ ازواجِ مطہرات میں سب سے آخر میں آپ ہی نے وفات پائی۔ آپ کا مزار جنت البقیع میں ہے۔ (زرقانی ج 3ص 238)
اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ کی زندگی صبرواستقامت، علم و عمل، جوشِ اسلامی، محنت و جفا کشی اور عقل و دانش کا ایک روشن باب ہے۔ جس کی مثال مشکل ہی سے مل سکے گی۔ ان کے کارناموں اور بہادری کی داستانوں کو تاریخِ اسلام کے صفحات پر دیکھ کر ان کی زندگی کے شب و روز پر عمل کرتےہوئےہماری ماؤں بہنوں کو اپنی زندگی نکھارنا اور سنوارنا چاہیے۔
 اللہ ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلائے۔ ( آمین)
ڈاکٹر مُحمَد حسین مُشاہدؔ رضوی

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: