آیئے اور خسارے سے بچیئے:02

خسارہ کے اثرات

خاسر آدمی کے دنیا و آخرت میں نتائج و عواقب کیا ہیں ؟ قرآن پاک کی متعدد آیات میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے۔ جن میں سےچندایک اہم نتائج و اثرات درج ذیل ہیں ۔
خاسر آدمی درحقیقت دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے محروم رہتا ہے ۔سورۃ الحج میں رب العزت نے ارشاد فرمایا:
وَمِنَ النَّاسِ مَن یَعْبُدُ اللَّہَ عَلَی حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَہُ خَیْْرٌ اطْمَأَنَّ بِہِ وَإِنْ أَصَابَتْہُ فِتْنَۃٌ انقَلَبَ عَلَی وَجْہِہِ خَسِرَالدُّنْیَاوَالْآخِرَۃَ ذَلِکَ ہُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ
’’اور لوگوں میں سے کوئی اﷲ کی عبادت کنارے پر کرتا ہے پھر اگر اسے بھلائی مل جائے تو اس پر مطمئن ہو گیا اور اگر اسے کوئی آزمائش آپڑی تو اپنے چہرے کے بل پلٹ جاتا ہے اس نے دنیا و آخرت میں خسارہ اٹھایا ۔یہی تو صریح نقصان ہے۔‘‘ (الحج11)
ابن کثیر ؒ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ :
خسر الدنیا و الآخرۃ
(اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا  اور آخرت میں بھی)
سے مراد یہ ہے کہ اس نے دنیا میں بھی کچھ حاصل نہیں کیا اور آخرت میں باری تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے کی وجہ سے حد درجہ کی شقاوت اور رسوا کر دینے والے عذاب سے دوچار ہو گااس لئے تو آیت کے آخر میں فرمایا کہ’’یہی صریح نقصان یہ عظیم ترین خسارہ اور ناکام و
نامراد سودا ہے۔‘‘
روز قیامت اعمال کا وزن ہو گا نیکیوں کا پلڑا بھاری ہونے کی صورت میں آدمی جنت میں داخل ہو گا اور اگر برائیوں کا والا پلڑا جھک گیاتودائمی جہنم کا عذاب ہو گا۔ خسارہ کا نتیجہ یہ بھی ہے کہ نیک اعمال کے وزن کا پلڑا ہلکا ہو گا جیسا کہ ارشاد رب العالمین ہے:
وَالْوَزْنُ یَوْمَئِذٍ الْحَقُّ فَمَن ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُہُ فَأُوْلَـئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُونَO وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُہُ فَأُوْلَـئِکَ الَّذِیْنَ خَسِرُواْ أَنفُسَہُم بِمَا کَانُواْ بِآیَاتِنَا یِظْلِمُونَ
’’ اور اس دن اعمال کا وزن کیا جانا برحق ہے پھر جس شخص کے( نیک اعمال کے) وزن بھاری ہو گئے تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں اورجس شخص (نیک اعمال کے) وزن ہلکے ہو گئے وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو خسارہ میں ڈالا اس لئے کہ ہماری آیات کے ساتھ بے انصافی کرتے تھے۔‘‘ (الاعراف9-8)
یاد رکھئے ! جو لوگ اپنے برے اعمال کے سبب خاسرین کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں وہ صرف اپنا نقصان نہیں کرتے بلکہ وہ اپنے اعزاءواقارب اور اہل و عیال کے کئے شدید نقصان کا باعث ہیں ۔ سورہ زمر میں ارشاد ربانی ہے:
قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ وَاَھْلِیْھِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِط اَ لَا ذٰلِکَ ھُوَالْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ
’’ تو تم اس کے سو ا جس کی چاہو عبادت کرو ۔ کہہ دیجئے ! بلا شبہ خسارہ اٹھانے والے تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے روز قیامت اپنے گھر والوں کو(بھی) خسارے میں ڈالا خبردار ! یہی صریح خسارہ ہے۔‘‘ ( زمر 15)
خسروا انفسھم ۔ اپنی جانوں کو خسارے میں ڈالا
یعنی جہنم میں ہمیشہ داخلے کی بنیاد پر اپنے آپ کو خسارے میں ڈالا۔
’’اپنے گھر والوں کو بھی خسارے میں ڈالا ۔‘‘
یعنی اب وہ اپنے گھر والوں سے جدا ہو چکے ہیں اور ان کی کبھی بھی آپس میں ملاقات نہ ہو سکے گی خواہ یہ صورت ہو کہ وہ ان کےگھروالےجنت کے مکین بن گئے ہوں اور وہ جہنم کے یا وہ تمام جہنم رسید ہو گئے ہوں اب وہ کبھی بھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور ہی نہ راحت وسرور کا پا سکتے ہیں ۔
گمراہ خاسر آدمی ہدایت سے محروم رہتا ہےباری تعالیٰ کا فرمان ہے:
مَن یَہْدِ اللّہُ فَہُوَ الْمُہْتَدِیْ وَمَن یُضْلِلْ فَأُوْلَـئِکَ ہُمُ الْخَاسِرُونَ
’’جس کو اﷲ تعالیٰ ہدایت دے وہی ہدایت یافتہ ہے اور جس کو گمراہ کرے تو ایسے لوگ خسارے والے ہیں ۔‘‘ (اعراف178)
دنیاوی زندگی میں کوئی آدمی اپنی محبت کو رائے گاں جاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔ مگر خاسرکے (اعمال) آخرت میں برباد کر دئے جائیں گے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
کَالَّذِیْنَ مِن قَبْلِکُمْ کَانُواْ أَشَدَّ مِنکُمْ قُوَّۃً وَأَکْثَرَ أَمْوَالاً وَأَوْلاَداً فَاسْتَمْتَعُواْ بِخَلاقِہِمْ فَاسْتَمْتَعْتُم بِخَلاَقِکُمْ کَمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِیْنَ مِن قَبْلِکُمْ بِخَلاَقِہِمْ وَخُضْتُمْ کَالَّذِیْ خَاضُواْ أُوْلَـئِکَ حَبِطَتْ أَعْمَالُہُمْ فِیْ الُّدنْیَا وَالآخِرَۃِ وَأُوْلَئِکَ ہُمُ الْخَاسِرُونَ
’’(تم منافق لوگ) ان لوگوں کی طرح (ہو) جو تم سے پہلے تھے، وہ قوت میں تم سے کہیں زیادہ زبردست اور مال و دولت میں کہیں زیادہ تھے ، چنانچہ وہ دنیا میں اپنے حصے سے بہرہ یاب ہو چکے۔ جس طرح وہ تم سے پہلے والے لوگ اپنے (دنیاوی) حصہ سے بہرہ یاب ہوچکے۔اورتم بھی فضول باتوں میں الجھے رہے جس طرح وہ فضول باتوں میں الجھے رہے۔ یہی لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا و آخرت میں بربادہوگئے اور یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں ۔‘‘ (توبہ 69)
’’ ان کے اعمال برباد ہو گئے ‘‘ کا معنیٰ یہ ہے کہ ان کے اعمال ضائع ہو گئے اور ان کا کوئی ثواب نہیں ملے گا کیونکہ یہ فاسد ہیں ۔ خسارہ اٹھانے والے یہی ہیں کیونکہ وہ اعمال کے باوجود ثواب سے محروم رہیں گے۔
ہر صاحب ایما ن شخص دنیا و آخرت میں باری تعالیٰ کی رحمت کا امیدوار ہے ، گناہوں کی معافی ہی ہر انسان کی خواہش ہے ۔ لاریب کہ باری تعالیٰ بہت زیادہ رحم کرنے والا اور اپنے گناہ گار بندوں کے گناہوں کو معاف کرنے والا ہے مگر جب سیدنا نوح علیہ السلام کی دعاپرغورکرتے ہیں تو ہمیں یہ علم ہوتا ہے کہ خاسر آدمی ان دونوں نعمتوں سے محروم ہے ۔ ارشاد ربانی ہے :
رَبِّ إِنِّیْ أَعُوذُ بِکَ أَنْ أَسْأَلَکَ مَا لَیْْسَ لِیْ بِہِ عِلْمٌ وَإِلاَّ تَغْفِرْ لِیْ وَتَرْحَمْنِیْ أَکُن مِّنَ الْخَاسِرِیْنَ
’’نوح علیہ السلام نے کہا ! اے میرے رب بے شک میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس سے کہ میں تجھ سے اس چیز کا سوال کروں جس کامجھےکوئی علم نہیں ، اور اگر تو نے معاف نہ کیا اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں خسارہ پانے والوں میں ہو جاؤں گا ۔‘‘ (ھود 47)
قرآن نے واضع الفاظ میں انسان کی حقیقی کامیابی کو بیان کیا ہے کہ
کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ وَما الْحَیَاۃُ  الدُّنْیَا إِلاَّ مَتَاعُ الْغُرُورِ
’’ جو آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا (حقیقت میں )یہی آدمی بہت عظیم کامیابی کا حقدار ہے۔‘‘ (آل عمران185)
مگر خاسر آدمی اس ابدی سعادت سے محروم ہے۔ارشاد رب العالمین ہے:
لِیَمِیْزَ اللّہُ الْخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ وَیَجْعَلَ الْخَبِیْثَ بَعْضَہُ عَلَیَ بَعْضٍ فَیَرْکُمَہُ جَمِیْعاً فَیَجْعَلَہُ فِیْ جَہَنَّمَ أُوْلَـئِکَ ہُمُ الْخَاسِرُونَ
’’ تا کہ اﷲ تعالیٰ پاک سے ناپاک کو الگ کر دے اور ناپاک کو ایک دوسرے پر رکھ کر ایک ڈھیر بنا دے پھر پھر اس کو جہنم میں ڈال دے۔یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں ۔‘‘ (الانفال 37)

خسارے سے بچاؤ … مگر کیسے؟

قرآن مجید نے انسانیت کی مکمل رہنمائی فرمائی ہے۔ قرآن پاک نے جہاں خسارہ کے اسباب اور اس کے نتائج و عواقب ذکر کئے ہیں وہاں  اس سے بچاؤ کے طریقے بھی بتلائے ہیں ۔سورۃ العصر بظاہر تو چند آیات پر مشتمل ہے مگر اس میں پنہاں درس و عبرت اور ہدایت و تعلیمات کا بحر بے کراں ہے۔
سورۃ العصر میں باری تعالیٰ نے انتہائی اختصار مگر جامعیت کے ساتھ اس خسارہ سے بچنے کے اسباب و عوامل بیان کئے ہیں معروف مفسر فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن السعدی، سورۃ العصر کی تفسیر میں لکھتے ہیں :
’’اﷲ تعالیٰ نے خسارے کو ہر انسان کے لئے عام قرار دیا ہے سوائے اس شخص کے جس میں درج ذیل چار صفات پائی جائیں ۔
۱۔      ان امور پر ایمان لانا جن امور پر ایمان لانے کا اﷲ تعالیٰ نے حکم دیا ہے ۔ اور ایمان علم کے بغیر نہیں ہوتا ! اس لئے علم ایمان کی فرع ہے علم کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔
۲۔      علم صالح۔یہ تمام تر ظاہری و باطنی بھلائی کے افعال کو شامل ہے جو اﷲ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق واجبہ و مستحبہ سے متعلق ہوں ۔
۳۔      ایک دوسرے کو حق کی وصیت کرنا یعنی اہل ایمان ایک دوسرے کو نیک اعمال کی وصیت کرتے ہیں ، ان پر ایک دوسرے کو آمادہ کرتےہیں اور نیکی کے کاموں پر ایک دوسرے کو ترغیب دیتے ہیں ۔
۴۔      اطاعت الٰہی پر کاربند رہے۔ احکامات الٰہیہ کی نافرمانی سے بچنے اور پیش آمدہ مصائب پر صبر کرنے کی تلقین کرتے ہیں ۔
یاد رکھئے ! پہلے دو امور کے ذریعے سے بندہ مؤمن اپنے آپ کی تکمیل کرتا ہے اور آخری دو امور کے ذریعے سے وہ دیگر اہل اسلام کی تکمیل
کرتا ہے۔
ان چاروں امور یعنی
ایمان با ﷲ        
عمل صالح                 
تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ          
اور                    
تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
پر عمل پیرا ہونے والا ہی خسارہ سے محفوظ رہتا ہے اور بہت زیادہ نفع حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔
باری تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں دنیا و آخرت کے خسارے سے محفوظ رکھے۔ آمین  

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: