عظیم الشان،بلند و بالا عمارتیں:قیامت کی علامتیں، از:مُفتِی نَاصِر الدین مَظاہری:08

دنیا کو اجاڑنے کا حکم

حضرت راشد بن سعدؒ کہتے ہیں کہ :
حضرت عمر ؓ کو خبر ملی کہ حضرت ابوالدرداء ؓ نے حمص میں دروازے پر ایک چھجہ بنوایا ہے تو حضرت عمرؓ نے انہیں یہ خط لکھا کہ اےعویمر!روم والوں نے جو تعمیراتکی ہیں کیا وہ دنیا کی زیب و زینت کے لئے  تمہیں کافی نہیں تھیں ؟حالانکہ اللہ تعالیٰ نےتودنیاکواجاڑنےیعنی سادگی کا حکم دےرکھا ہے۔ (حیاۃ الصحابۃ ۲/۱۹۵بحوالہ ابن عساکر، بیھقی، کنزالعمال ۸/۶۲)    

کیا تمہیں حیا نہیں آتی؟

حضرت ابودرداء ؓ کا واقعہ ہے کہ:
وہ اہل حمص کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کیا تمہیں حیا نہیں آتی ایسی ایسی عمارتیں بناتے ہو جن میں سکونت بھی نہیں رکھتے، ایسی امیدیں باندھتے ہو جنہیں حاصل نہیں کر پاتے اور ایسا کچھ جمع کرتے ہو جس کا کھانا تمہیں نصیب نہیں ہوتا، تم سے پہلے لوگوں نے مضبوط عمارتیں بنائیں، کثیر مال جمع کئے، طویل طویل امیدیں باندھیں مگر قبور ان کا مسکن بنیں اور امیدیں دھوکہ ثابت ہوئیں اور مالی ذخیرے ہلاکت کاسامان بنے۔(تنبیہ الغافلین)

 حضرت خارجہؓ بن حذافہ کوحضرت عمرؓ کی تنبیہ

حضرت یزید بن ابی حبیب ؒ کہتے ہیں :
مصر میں سب سے پہلے حضرت خارجہ بن حذافہ ؓ نے بالا خانہ بنایا تھا ؛ حضرت  عمر بن الخطاب ؓ کو جب اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے حضرت عمرو بن العاص ؓ کو یہ خط لکھا:
’’سلام ہو، اما بعد!مجھے یہ خبر ملی ہے کہ: خارجہ بن حذافہ نے بالا خانہ بنایا ہے  ؛ خارجہ اپنے پڑوسیوں کے پردہ کی چیزوں پرجھانکناچاہتےہیں؟لہٰذا جوں ہی تمہیں میرا یہ خط ملے اس بالاخانے کو گرا دو۔’‘   (حیاۃ الصحابۃ ۲/۳۹۶بحوالہ ابو نعیم فی الحلیۃ ۷/۳۰۵)      

حضرت ام طلقؓ کی نصیحت

حضرت عبد اللہ رومیؒ کہتے ہیں :
حضرت ام طلق ؓ کے گھر ان کی خدمت میں گیا تو میں نے دیکھا کہ ان کے گھر کی چھت نیچی ہے میں نے کہا اے ام طلق !آپ کے گھرکی  چھت بہت ہی نیچی ہے انہوں نے کہا اے میرے بیٹے ! حضرت عمر بن خطابؓ نے اپنے گورنروں کو یہ خط لکھا کہ تم اپنی عمارتیں اونچی نہ بناؤکیونکہ تمہارا سب سے برا دن وہ ہو گا جس دن تم لوگ اونچی عمارتیں بناؤ گے۔ (حیاۃ الصحابۃ ۲/۳۹۶بحوالہ ابن سعد، بخاری، کنزالعمال ۸/۶۳)

جب کوفہ کے گورنر نے مکان بنانے کی اجازت مانگی

حضرت سعد بن وقاصؓ کوفہ کے گورنر تھے انہوں نے خط لکھ کر حضرت عمرؓ سے گھر بنانے کی اجازت مانگی تو حضرت عمرؓ نے جواب لکھا کہ :
ایسا گھر بناؤ جس سے تمہاری دھوپ اور بارش سے بچنے کی ضرورت پوری ہو جائے کیونکہ دنیا تو گزارہ کرنے کی جگہ ہے۔  (حیاۃ الصحابۃ ۲/۳۹۶بحوالہ کنز العمال   ۴/۴۰۶)

فرعون جیسے لوگ

حضرت سفیانؒ کہتے ہیں کہ :
حضرت عمرؓ کو خبر ملی کہ ایک آدمی نے پکی اینٹوں سے مکان بنوایا ہے تو فرمایا میرا خیال نہیں تھا کہ اس امت میں فرعون جیسے لوگ بھی ہوں گے۔راوی کہتے ہیں حضرت عمرؓ فرعون کے اس جملہ کی طرف اشارہ فرما رہے تھے کہ فاوقد لی یا ھامان علی الطین فاجعل لی صرحاً(قصص)اے ہامان! تم ہمارے لئے مٹی کی اینٹیں بنوا کر ان کو آگ میں پزاوہ لگا کر پکواؤ پھر ان پختہ اینٹوں سے میرے واسطے ایک بلندعمارت بنواؤ۔(حیاۃ الصحابۃ ۲/۳۹۷)

حضرت ابوذر غفاریؓ کی ناراضگی

حضرت ثابتؒ کہتے ہیں کہ حضرت ابوذرؓ حضرت ابوالدرداء ؓ کے پاس سے گزر ے وہ اپنا گھر بنا رہے تھے تو حضرت ابوذرؓ نے کہا تم نےبڑےبڑے پتھر لوگوں کے کندھوں پر لاد دئے ہیں، حضرت ابوالدرداء ؓ نے کہا میں تو گھر بنا رہا ہوں، حضرت ابوذرؓ نے پھر وہی پہلےوالاجملہ دہرایا، حضرت ابوالدرداء ؓ نے کہا کہ اے میرے بھائی !شاید میرے اس کام کی وجہ سے آپ مجھ سے ناراض ہو گئے ہیں ؟حضرت ابوذرؓ نے کہا اگر میں آپ کے پاس سے گزرتا اور آپ اپنے گھر والوں کے پاخانہ میں مشغول ہوتے تو یہ مجھے اس کام سے زیادہ
محبوب تھا جس میں آپ مشغول ہیں۔(حیاۃ الصحابۃ
۲/۳۹۹)

بڑی لمبی اور دور کی امیدیں

حضرت عبد اللہ بن ہذیلؒ کہتے ہیں :
جب حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے اپنا گھر بنایا تو حضرت عمارؓ سے کہا آؤ جو گھر میں نے بنایا ہے وہ دیکھ لو چنانچہ حضرت عمارؓ ان کے ساتھ گئےاور گھر دیکھ کر کہنے لگے آپ نے بڑا مضبوط گھر بنایا ہے اور بڑی لمبی اور دور کی امیدیں لگائی ہیں حالانکہ آپ جلد ہی دنیا سے چلے جائیں گے۔  (حیاۃ الصحابۃ ۲/۴۰۰)

تعمیر کے سلسلہ میں حضرت موسی ؑ کا اتباع

حضرت عبادہ بن صامتؒ فرماتے ہیں کہ:
انصار نے آپس میں کہا کہ کب تک حضورﷺ کھجور کی ٹہنیوں (سے بنی ہوئی مسجد)میں نمازپڑھتے رہیں گے ؟ اس پرانصارنےحضورﷺکے لئے  بہت سے دینا ر جمع کئے اور وہ لے کر حضور اکی خدمت آئے اور عرض کیا کہ ہم اس سے مسجد کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور اُسے مزین بنانا چاہتے ہیں۔
حضورﷺ نے فرمایا: میں اپنے بھائی حضرت موسیٰ ؑ کے طرز سے ہٹنا نہیں چاہتا میری مسجد کا چھپر ایسا ہو جیسا کہ حضرت موسیٰ ؑ کا تھا۔(حیاۃ الصحابۃ ۳/۱۲۰)
حضرت حسن ؒ کہتے ہیں کہ :حضرت موسیٰ ؑ کا چھپر اتنا اونچا تھا کہ جب وہ اپنا ہاتھ اٹھاتے تو چھپر کو لگ جاتا تھا۔(حیاۃ الصحابۃ ۳/۱۲۰، بیہقی) 
 حضرت خالد بن معدانؓ کہتے ہیں کہ :
حضرت عبد اللہ بن رواحۃ اور حضرت ابوالدرداء ؓ کے پاس ایک بانس تھا جس سے وہ مسجد کی پیمائش کر رہے تھے کہ اتنے میں حضورﷺ ان کے پاس باہر سے تشریف لائے اور ان سے فرمایا تم دونوں کیا کر رہے ہو؟ان دونوں نے عرض کیا ہم رسول اللہﷺ   کی مسجدملک شام کے طرز پر بنانا چاہتے ہیں اور اس کا جتنا خرچہ ہو گا وہ انصار پر تقسیم کر دیا جائے گا، حضورﷺ نے فرمایا: یہ بانس مجھے دو، آپ نے ان دونوں سے وہ بانس لیا پھر چل پڑے اور دروازہ پر پہنچ کر آپ نے وہ بانس پھینک دیا اور فرمایا ہرگز نہیں !(ملک شام کی طرح مسجد کی شاندارعمارت نہیں بنانی)بس گھاس پھونس اور چھوٹی چھوٹی لکڑیاں اور حضرت موسیٰ ؑ جیسا سائبان ہو اور (موت کا)معاملہ اس سے بھی زیادہ قریب ہے، کسی نے پوچھا حضرت موسیٰ ؑ کاسائبان کیسا تھا؟آپ نے فرمایا:وہ جب کھڑے ہوتے توان  کا سرچھت کو لگ جاتا۔(حیاۃ الصحابۃ ۳/۱۲۱بحوالہ وفاء الوفاء ۱/۲۴)
قال لا، بل عرش کعرش موسیٰ یعنی العریش۔(کتاب الزہدوالرقاق)  

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: