حج و عمرہ کے چند اصلاح طلب اُمور:03

٭ طواف ہی کی طرح سعی کا آغاز کرتے ہوئے بھی نیت کا زبانی اظہار کرنا دین میں مشروع نہیں ہے۔
٭ ہر پھیرے میں صفا اور مروہ پر پہنچ کر دونوں ہاتھوں سے بیت اللہ کی طرف اشارہ کرنا اور ہاتھوں کو چومنا بھی درست نہیں ہے۔دین میں اِس طرح کی کوئی چیز حج و عمرہ کے مناسک میں مقرر کی گئی ہے،نہ نبی ﷺکے اسوہ میں ایساکوئی عمل روایت ہوا ہے۔ چنانچہ یہ اصلاح طلب ہے۔
٭ طواف کی طرح سعی کے ہر پھیرے کے لیے مخصوص دعاؤں کی تعیین کرنا بھی ایک ایسی قابل اصلاح چیز ہے جس کے لیے بھی دین میں کوئی ماخذ موجود نہیں ہے۔یہ سعی کی اُن شایع وذایع غلطیوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں نبی ﷺکے علم و عمل سے کوئی بات ثابت نہیں ہے۔اس موقع پر بھی ایک بندہ مومن جو دعا چاہے کرسکتا،جو ذکر چاہے اختیار کرسکتا اور جیسے چاہے اپنےپروردگار سے ہم کلام ہوسکتا ہے۔
 ٭ بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ سعی کے تمام چکروں میں مسلسل دوڑتے رہتےہیں۔یہ بھی ایک اصلاح طلب چیز ہے۔اس کی کوئی  دینی حیثیت نہیں ہے۔
 ٭ بعض لوگ صفاسے آغاز کر کے واپس صفا تک ایک چکر شمار کرتے ہوئے سات پھیرےسعی کرتے ہیں۔یہ بھی سعی کی غلطیوں میں سے ایک ہے۔شریعت کی رو سے سعی میں،جیساکہ اوپر بیان کیا جا چکا، صفا سے مروہ تک ایک اور مروہ سے صفا تک دوسراپھیراشمارکیاجاتاہے۔چنانچہ سعی کے سات پھیرے بہر حال اِسی ترتیب سے مکمل کیے جائیں گے۔
 ٭ سعی سے فارغ ہو کر بعض لوگ دو رکعت نماز ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ حج و عمرہ کے مناسک میں اس موقع پر کوئی نماز شریعت میں مقرر نہیں کی گئی ہے۔اور نبی ﷺکے ارشادات اور آپ کے عمل سے بھی اس طرح کی کوئی چیز ثابت نہیں ہے۔چنانچہ اس کی اصلاح کرنی چاہیے۔

حلق و قصر

٭ حلق و قصر کے موقع پر ایک غلطی یہ پائی جاتی ہے کہ بعض لوگ پورے سر کا حلق کرانے کے بجائے اُس کے محض کچھ حصےکومنڈواتےہیں۔اور قصر کراتے ہوئے بھی پورے سر کی حجامت کی بجائے سر کےکچھ تھوڑے سے بال کاٹ کر،جیساکہ عورتوں کےلیے حکم ہے، احرام کھول دیتے ہیں۔یہ دونوں ہی چیزیں قطعاً درست نہیں ہیں۔حج و عمرہ کی شریعت میں یہ لازم ہے کہ آدمی حلق کرائے یا قصر،بہر حال اُسے پورے سر کو شامل ہونا چاہیے۔
٭ بعض لوگ قبلہ رخ ہو کر حلق کرانے کو باعث فضیلت سمجھتے ہیں۔یہ تصور بھی درست نہیں ہے۔نبی ﷺکے علم و عمل سے اس طرح کوئی چیز ثابت نہیں ہے۔ چنانچہ یہ ایک اصلاح طلب چیز ہے۔

یوم الترویہ

٭ بعض حجاج8/ذوالحجہ کو منیٰ میں حاضر ہونے کے بجائے بغیر کسی عذر کے، سیدھے میدانِ عرفات چلے جاتے ہیں۔یہ عمل قطعاً درست نہیں ہے۔یوم الترویہ یعنی حج کے پہلے دن شریعت کا حکم یہ ہے کہ حجاج منیٰ میں حاضر ہوں اور 9/ذوالحجہ کی صبح تک وہیں قیام کریں۔تاہم جو لوگ کسی عذر کے باعث پہلے دن منیٰ میں حاضر نہ ہو سکیں، اُن کے لیے کوئی حرج کی بات نہیں ہے کہ وہ یوم عرفہ کو براہ راست میدان عرفات میں حاضر ہوں۔

 یومِ عرفہ

٭ بعض لوگ وقوفِ عرفہ کے لیے غسل کرتے اور اسے باعث فضیلت سمجھتے ہیں۔اس کے لیے بھی دین میں کوئی ماخذ موجود نہیں ہے۔ یہ بھی ایک قابل اصلاح چیز ہے۔
 ٭ بعض حجاج یومِ عرفہ کو ظہر اور عصر کی نمازیں قصر اور جمع کر کے پڑھنے کےبجائے اپنے اپنے اوقات میں چار چار رکعت پڑھتے ہیں اورمزید یہ کہ ان نمازوں کےساتھ نوافل کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔یہ عمل بھی قطعاً غلط اور نبی ﷺکی مقرر کردہ سنت اور آپ کے اُسوہ کے خلاف ہے۔ابلیس کے خلاف جنگ کی تمثیل کے تقاضے سے یہ بات بحیثیت سنت،مناسک حج کی شریعت میں مقرر کی گئی ہے کہ یوم عرفہ کو حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں جمع اور قصر کر کے پڑھیں۔سفر یا اقامت سے اِس کا قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔چنانچہ مسلمانوں کو اِس معاملہ میں شریعت کے مقرر کردہ قانون کی پیروی اور اپنے عمل کی اصلاح کرنی چاہیے۔جہاں تک ان نمازوں کے ساتھ نوافل پڑھنے کا تعلق ہے تو یہ واضح رہے کہ اِس معاملے میں بھی رسول اللہ ﷺکا اُسوہ یہ ہے کہ اُس موقع پر آپ نے کوئی نفل نماز ادا نہیں کی  (مسلم،رقم 1)۔چنانچہ لوگوں کا یہ عمل بھی آپ کے اُسوہ سے مختلف اور قابل اصلاح ہے۔
 ٭ عرفات میں بعض لوگ جبل رحمت کے پاس وقوف کو ضروری سمجھتے اور اس پر اصرارکرتے ہیں۔یہ بھی قطعاً درست نہیں ہے۔ عرفات کے پورے میدان میں آدمی جہاں چاہے، وقوف کرسکتا ہے۔نبی ﷺکا ارشاد ہے:میں نے یہاں (جبل رحمت کےپاس)وقوف کیا ہے۔تاہم یہ واضح رہے کہ وقوف، عرفات کے پورے میدان میں کہیں بھی کیا جا سکتا ہے۔(ابوداؤد،رقم 1907)
 ٭ عرفات میں بعض لوگ دعا و مناجات کرتے ہوئے اُس پہاڑ کی طرف رخ کر لیتے ہیں جو جبل رحمت کے نام سے معروف ہے۔یہ  معلوم ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر وقوف عرفہ کے دوران میں نبی ﷺنے اسی پہاڑ کے پاس کھڑے ہو کر دعا و مناجات کی تھی۔تاہم دعا ومناجات میں اس کی طرف رخ کرنا اور لوگوں کو اس کی ہدایت کرنا آپ سے قطعاً ثابت نہیں ہے۔لوگوں کے اِس عمل کے لیے بھی دین میں کوئی ماخذ موجود نہیں ہے۔
 ٭ بعض لوگ جبل رحمت پر چڑھنے اور اُس پر نماز ادا کرنے کو باعث فضیلت سمجھتے ہیں۔اس کی بھی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
 ٭ بعض حجاج بغیر کسی عذر کے غروبِ آفتاب سے پہلے ہی عرفات سے رخصت ہو جاتےہیں۔یہ بھی قابل اصلاح ہے۔ حجاج کے لیے شریعت کا حکم ہے کہ وہ غروب آفتاب تک عرفات ہی میں رہیں،اس سے پہلے وہاں سے نہ نکلیں،الاّ یہ کہ کسی شخص کو کوئی ایسا غیرمعمولی عذر لاحق ہو جائے جس کی بنا پر اُسے اس حکم سے رخصت حاصل ہو جائے۔
 ٭ عرفات میں بعض حجاج خاموشی اختیار کر لینے کو باعث فضیلت سمجھتے اور اسی بنا پر وہاں دعا و مناجات بھی ترک کر دیتے ہیں۔جبکہ واقعہ یہ ہے کہ حج میں سب سے بڑھ دعا وبمناجات کا موقع عرفات کے وقوف ہی میں ہے۔اس عمل کی حیثیت بھی دین میں ایجادِ بندہ کی  ہے۔وقوف عرفہ کے موقع پر نبی ﷺکا اُسوہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں؛یہ عمل اُس کے بھی خلاف ہے۔
 ٭ عرفات سے نکلتے ہوئے اکثر حجاج تیزی سے چلتے،جلد بازی کا مظاہرہ کرتے اوراس کے نتیجے میں بسااوقات دوسروں کے لیے باعث اذیت بن جاتے ہیں۔اس کی اصلاح بھی کرنی چاہیے۔اس موقع پر نبی ﷺکا اُسوہ یہ ہے کہ آپ نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ عرفات سے روانہ ہوئے۔اور اپنے ساتھ حجۃ الوداع میں موجود حجاج کو بھی آپ نے اسی طرح چلنے کی ہدایت فرمائی۔(مسلم، رقم 1218۔ابو داؤد،رقم1920)
 ٭ یوم عرفہ کو بعض حجاج مغرب اور عشا کی نمازیں مزدلفہ پہنچنے سے پہلے راستے ہی میں ادا کر لیتے ہیں۔یہ بھی قطعاً درست نہیں ہے۔اس موقع پرسنت اور شریعت کا قانون یہ ہے کہ آدمی غروب آفتاب کے بعد مغرب کی نماز پڑھے بغیر عرفات سے روانہ ہو اور پھرجس وقت بھی،خواہ وہ عشا کا وقت ہو، مزدلفہ پہنچے؛اُسی میدان میں مغرب اور عشا کی نمازیں جمع اور قصر کر کے پڑھے۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: