حج کی فرضیت و فضیلت،ارکان و مسائل:05

طوافِ کعبہ میں رمل کرنا:
 سیدنا ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اور صحابہ جب حج کرنے مکہ تشریف لائے تو مشرکوں نے یہ چرچا کیا کہ اب ہمارے پاس ایک ایساگروہ آنے والا ہے جس کو یثرب کے بخار نے کمزور کردیا ہے پس اس بات کی اطلاع پاکرنبینےانہیں حکم دیا کہ تین چکروں میں رمل کریں اور دونوں یمانی رکنوں کے درمیان معمولی چال چلیں اورآپ کو اس حکم کے دینے سے کہ لوگ تمام چکروں میں رمل نہ کریں یہ منظور تھا کہ لوگوں پر سہولت ہو،اسکےعلاوہ اور کوئی وجہ نہ تھی۔
سیدنا عبداﷲ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کو دیکھا جب آپ مکہ تشریف لاتے تو پہلے طواف میں حجراسودکابوسہ دیتے اور سات چکروں میں سے تین میں رمل کرتے۔ (بخاری)
اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول نے مکہ میں آتے ہی سب سے پہلا کام یہ کیا تھا کہ آپ نے وضو کیا پھر طواف کیااورآپ کایہ عمل عمرہ کے لےے نہیں تھا۔ پھر امیر المومنین حضرت ابوبکرصدیقؓاورحضرت عمر فاروق ؓ نے بھی اسی طرح کیا۔
سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے نبی نے ایک شخص کو دیکھا جس نے اپنا ہاتھ رسی سےباندھا ہوا تھا اور ایک دوسرا شخص اس کو رسی کے ذریعہ کھینچ رہا تھا۔ نبی نے اس رسی کو اپنے ہاتھ سےتوڑدیاپھرفرمایا کہ اسے اس کے ہاتھ سے پکڑ کر لے چل۔ (بخاری)
 سیدنا ابن ِعمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول جب پہلا طواف کرتے تھے تواس کے تین چکروں میں رمل یعنی دوڑکرچلاکرتےتھےاور اگلے چار چکروں میں مشی یعنی معمولی چال سے چلا کرتے تھے اور صفاومروہ کے درمیان سعی کرتےتو بطن المسیل میں سعی (دوڑا) کرتے تھے۔ (بخاری)
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی مکہ پہنچے تو سب سے پہلےحجر اسود پر آئے اور اس کا استلام کیا۔ پھر آپ نے داہنی طرف طواف شروع کیا۔ پہلے تین چکروں میں آپ نے رمل کیااور اس کے بعد چار چکروں میں آپ اپنی عام رفتارسے چلے۔ ( مسلم)
حضرت عبداﷲ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول نے فرمایا کہ بیت اﷲ کا طواف نماز کی طرح کی عبادت ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ طواف میں تم کو باتیں کرنے کی اجازت ہے۔ جو کوئی طواف کی حالت میں کسی سے بات کرے تو نیکی اور بھلائی کی بات کرے۔ (جامع ترمذی، سنن نسائی ، سنن دارمی)
حجرہ اسود اور رکن یمانی:
امیر المومنین حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ طواف میں حجراسود کے پاس آئے پھر اس کو بوسہ دیا اور کہا کہ بیشک میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے نہ کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ فائدہ دے سکتا ہے اور اگر میں نے نبی کو تیرا بوسہ دیتے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا۔سیدنا ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی نے حجةالوداع میں اپنے اونٹ پرسوارہوکرطواف کیا، اور لاٹھی سے آپ نے حجر اسود کو بوسہ دیا۔ یعنی حجر اسود کو لاٹھی لگا کر اسے چوم لیا۔(بخاری)
حضرت عبداﷲ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول نے حجر اسود کے بارے میں فرمایا:
خدا کی قسم! قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ اس کو نئی زندگی دے کر اس طرح اٹھائے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سےوہ دیکھے گا۔ اور زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا۔ جن بندوں نے اس کا استلام کیا ہوگیا ان کے حق میں سچی شہادت دے گا۔ ( ترمذی، ابن ماجہ، سنن دارمی)
حضرت عبداﷲ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول سے سنا کہ حجر اسود اور رکن یمانی ان دونوں پر ہاتھ پھیرناگناہوں کے کفارہ کا ذریعہ ہے۔ جس نے اﷲ کے اس گھر کا سات بار طواف کیا اور اہتمام اور فکر کے ساتھ کیاتواسکایہ عمل ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا۔ بندہ طواف کرتے ہوئے جب ایک قدم رکھ کر دوسرا قدم اٹھائےگاتو اﷲ تعالیٰ اس کے ہر قدم کے بدلہ ایک گناہ معاف کرے گا اور ایک نیکی کا ثواب اسکےلئےلکھاجائےگا(ترمذی)
حضرت عبداﷲ بن السائب ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کو حالتِ طواف میں رکن یمانی اور حجر اسود کےدرمیان یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا: رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنیَا حَسَنَةً وَّفِی الا خِٰرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ (سنن ابی داؤد)
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول نے فرمایا کہ: رکن یمانی پر ستر فرشتے مقرر ہیں جوہر اس بندے کی دعاپرامین کہتے ہیں جو اسکے پاس یہ دعا کرے کہ
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ االعَفوَ وَالعَافِیَةَ فِی الدُّنیَا وَالا خِٰرَةِ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنیَا حَسَنَةً وَّفِی الا خِٰرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ (اے اﷲ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت مانگتا ہوں ۔ اے پروردگار! ہم کو دنیامیں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی، اور دوزخ کے عذاب سے ہم کو بچا! (سنن ابن ماجہ)
زم زم کا پانی :
سیدنا ابنِ عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کو زم زم کا پانی پلایا تو آپ نے کھڑے ہوکر نوش فرمایا۔ ایک اورروایت میں سیدنا ابنِ عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اس دن اونٹ پر سوار تھے۔(بخاری)
صفا و مروا کی سعی :

اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے ان کی بہن کے بیٹے عروہ بن زبیرؓ نے اﷲ تعالیٰ کے قول (ترجمہ) ”بے شک صفا اور  روہ دونوں اﷲ کی نشانیوں میں سے ہیں پھر جو شخص کعبہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس پر کچھ گناہ نہیں کہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرے“ (بقرہ۔ ۸51) کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ واﷲ اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ کسی پر کچھ گناہ نہیں اگر وہ صفاومروہ کی سعی نہ کرے؟ اُمُّ المومنین عائشہ صدیقہ ؓ نے جواب دیا کہ اے بھانجے! تم نے بہت بُرا مطلب بیان کیا اگر یہی مطلب ہوتا جو تم نے بیان کیا تو آیت یوں ہوتی (ترجمہ) بے شک کسی پر کچھ گناہ نہ تھا کہ ان کے درمیان سعی نہ کرتا۔ بلکہ یہ آیت انصار کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو مسلمان ہونے سے پہلے ”مناة“ بت کی پوجا کرتے تھے ۔یہ لوگ زمانہ جاہلیت میں جب احرام باندھتے تو صفا مروہ کے درمیان سعی کرنے کو گناہ سمجھتے تھے۔ لہٰذا جب مسلمان ہوگئے تو انہوں نے اس بارے میں دریافت کیا کہ یا رسول ہم صفاومروہ کی سعی میں حرج سمجھتے تھے۔ تب اﷲ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ نے کہا کہ بے شک رسول نے ان دونوں کےدرمیان سعی کو جاری فرمایا پس کسی کو یہ اختیار نہیں ہے کہ صفا و مروہ کی سعی کو ترک کردے۔ (بخاری)

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: