گلوبلائزیشن:Globalization05:

عالمِ اسلام کے خلاف مغرب کی حکمت عملیاں

 ۱۱ستمبر۲۰۰۱ء کے بعد سے مغرب اسلام کو بہت سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور مغربی مفکرین اسلام کے خلاف زبردست محاذ تیار کر کے اسلام کو جڑ سے اکھاڑ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی منصوبے کی ایک کڑی ’’شیریل بنارڈ ( Cheryal Benard)‘‘ کا ایک مقالہ سوِل دیموکریٹک اسلام (Civil Democratic Islam) ہے جس میں اس نے اسلام کودنیا میں پڑھا اور بڑے غور سے پڑھ کر مسلمانوں کو چار حصوں میں تقسیم کیا اور پھر حکومت امریکہ کو مشورہ دیا کہ اب ان میں
کون کون سی قسم کے مسلمان امریکہ اور مغرب کے لیے نقصان دہ اور کون اس کے لیے فائدہ مند ہے۔وہ اپنےمقالہ(مضمون)کاآغاز اس سوال سے کرتی ہے کہ مسلمان آخر امریکہ کے خلاف کیوں بر سر ِپیکار ہیں، اس کی کیا وجوہ ہیں ؟ اوراس کے جواب پرپورے مقالہ اور مضمون کا دارومدار ہے۔ وہ تحریر کرتی ہے کہ مسلمان کو چوں کہ بہت عرصے سے سیاست سےدور رکھا گیا، اسلیے اب اس میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے، لہٰذا مسلمان اپنے غلبے کے لیے مختلف طریقۂ کاراپنارہاہےاوروہ مختلف  روہوں میں بٹا ہوا ہے اور وہ گروہ چار طرح کے ہیں :
(۱) بنیاد پرست Fundamentalist) (
(۲) قدامت پسند (Traditionalism)
(۳) سیکولرسٹ (Secularist)
(۴) موڈرسٹ (Mederist)
اب ان چاروں گروہ کی نشاندہی کرنے کے بعد ان کے افکار نظریات کا مطالعہ کرے گی اور اس مطالعہ کی روشنی میں دیکھیں گی کہ کون گروہ اسلامی نظریات کا مکمل علم بردار ہے اور کون گروہ مغربی افکار کو پسند کرتا ہے۔

بنیاد پرست (Fundamentalist)

یہ وہ گروہ ہے جو جہاد کو اور قتال کو اسلام کے غلبہ کی حکمت عملی کے طور پر اپنائے ہوئے ہیں یہ گروہ جمہوریت اور تمام مغربی افکارکا منکر ہے اور جہاد اور انقلاب کی تمام نظاموں پر ترجیح دیتا ہے اس کی بھی دو قسمیں ہیں : ایک اسپریچوَلبنیاد پرست  (Scriptural Fundamentalist) یہ گروہ اسی طریقہ کو اختیار کرتا ہے جو اسلامی مآخذ کے مطابق ہےاورجوخودکش حملہ کو صحیح نہیں قرار دیتا۔ اور دوسرا گروہ ریڈیکل بنیاد پرست (Radical Fundamentalist) یہ گروہ سب سے خطرناک گروہ ہے جو خودکش حملوں کو جائز سمجھتا ہےاس گروہ میں اس نے طالبان، القاعدۃ، حماس کو شامل کیا۔

قدامت پسند (Traditionalist)

 یہ گروہ اسلامی ثقافت رسم و رواج کی بڑی شدومد سے پاسداری کرتا ہے یہ گروہ مسلمانوں میں سب سے زیادہ قابلِ اعتماد اور بڑا گروہ ہے۔ یہ علمائ، مدارس اور دیندار لوگوں پر مشتمل ہے۔ یہ جہادیوں کی مدد کرتا ہے بقول اس کے۔

سیکولرسٹ (Secularist)

 یہ نجی طور پر اسلام پر عمل پیرا ہوتا ہے، مگر معاملہ میں قوم پرستی کو ترجیح دیتا ہے۔

موڈرسٹ

 یہ گروہ اسلام کی جدید تعمیر پیش کرتا ہے اور اسلام کو ایک لبرل مذہب تصور کرتا ہے مگر یہ کہتا ہے کہ اسلام چو دہ سو سال پہلے کی تہذیب ہے، لہٰذا اب زمانہ سے ہم آہنگ ہو، ایسا جدید اسلام پیش کرنا ہو گا۔
 پھر اخیر میں تحریر کرتی ہے کہ ہمیں یہ محنت کرنی ہے کہ کسی طرح مسلمانوں کا بڑا طبقہ ماڈریست ہو جائے یا وہ نہیں تو کم سے کم سیکولرسٹ ہو ہی جائے تو ہی ہماری حکومت کے بغیر کسی مدمقابل اورخطرے کے لمبی مدت تک باقی رہ سکتی ہے، ورنہ پہلے دو گروہ تو ایسے ہیں کہ یہ کبھی بھی ہمارے ہم خیال نہیں ہوسکتے۔

امریکی حکومت کے لیے مسلمانوں کے خلاف تجویز کردہ لائحہ عمل

 امریکی حکومت کو اپنے وسائل کے ذریعہ مثلاً ٹی وی چینلیں، انٹرنیٹ، سیڈیس، ویڈیو، ویسی آر وغیرہ کو موڈریسٹ گروہ کےابھارنے میں لگانے چاہیے، ان ہی کے اسلام کو صحیح تصور کرنا چاہیے اور موڈریسٹ کو قدامت پسندوں کی جگہ بٹھاناہوگااسکےلیے علما کی علمی حیثیت کو ختم کرنا ہو گا تب ہی مغربیت کا فروغ ممکن ہے، اور اس کام میں تھوڑا بہت سہاراسیکولرسٹ حضرات سے بھی لینا چاہیے۔

انقلاب کے لیے ایلومینائیز کے منصوبے

 ٹمپلروں کی میسنز میں تبدیلی کے عمل نے کئی چھوٹی تنظیموں کو جنم دیا۔ روز کروسینز بھی انہی میں سے ایک تھے۔ دوسری ایسوسی  ایشن ایلومیناٹی تھی۔ ان تنظیموں کا جادوئی اور طلسماتی دنیا کی تاریخ میں بہت زیادہ تذکرہ آیا تھا۔ ایلومیناٹی کا قیام جنوبی جرمنی میں بویریا کے مقام پر عمل میں لایا گیا۔ اسے بویریا ایلومیناٹی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس تنظیم کا بانی قانون کا پروفیسر ایڈم وائیشوٹ تھا۔ چرچ اور حکومتوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے، اس نے معاشرے کے لیے مندرجہ ذیل مقاصد تشکیل دیئے:
 (۱) تمام سلطنتوں اور منظم حکومتوں کا خاتمہ۔
 (۲) ذاتی جائیداد اور وراثت کا خاتمہ۔
 (۳)حب الوطنی اور قوم پرستی کا خاتمہ۔
 (۴) خاندانی زندگی، شادی کے طریقہ کار کا خاتمہ اور بچوں کے لیے طبقاتی تعلیم کا قیام۔
 (۵) تمام مذاہب کا خاتمہ۔
 دورِ جاہلیت اور دورِ علم و روشن خیالی جس طرح مغرب نے متصور کروائی، اسلام چھٹی صدی عیسوی میں اپنے نظریۂ علم کومتصورکروا چکا تھا، اسلام کے نزدیک جاہلیت اور علم کی تقسیم کا معیار یہ ہے کہ ’’وحی‘‘ اور شریعت یہ روشن خیالی اور علم حقیقی ہے، اور وحی کا انکار یا اس کی ثانویت جہل اور تاریکی ہے، جب کہ مغرب نے اس کے برعکس وحی کے انکار عقلیت پسندی جوحقیقت میں شہوت پرستی اور مادیت ہے، کو روشن خیالی اور نور تصور کر لیا، یہ سب اٹھارویں صدی عیسوی کے فرانسیسی انقلاب کے بعد ہوا، کیوں کہ فرانسیسی مادہ پرست قاموسیوں (Encyclopaedians) نے وحی کے بغیر ہیمومینزم کی بنیادڈالی،’’لامتری‘‘ نے انسان کے قلبی و ذہنی تمام اعمال کو میکانکی قرار دیا، اور اسے دیگر حیوانوں کی صف میں کھڑاکر دیا، بس پھرتو کیا دیکھنا، مادی کی بارش شروع ہو گئی، اور مغرب میں بے حساب ’’گمراہ نظریات‘‘ ظاہر ہوتے رہے، ان میں سے مشہور یہ ہیں :
۱) انسان پرستی (Humanism) اور وجودیت (Existentialism
۲) سیکولرزم یا دنیویت (Secularism
۳) مادہ پرستی (Materialism
۴) اشتراکیت (Socialism
۵) نظریہ ارتقاء (Darwinism
۶) جمہوریت (Democracy
۷) سرمایہ داریت (Capitalism) و نظریۂ جنسیت (Fraindism)
۸) تجربیت (Empiricism)۔ جس کی شاخیں ایجابیت (Positivism) اور نتائجیت (Pragmatism) اور افادیت پسندی (Utilitarianism) ہے، وغیرہ۔
 مذکورہ نظریات کو نصاب تعلیم اور طاقت کے زور پر عام کیا گیا، اور سائنسی نقطۂ نظر سے ان تمام نظریات کی تغلیط کے بعد بھی اسےعوام اور تعلیم یافتہ لوگوں کو پڑھایا جا رہا ہے، اسلامی نقطۂ نظر سے تو تمام نظریات سراسر بے بنیاد اور غلط ہیں، تجربہ اور مشاہدہ نے بھی اس کی ناکامی کو ثابت کر دیا ہے، یہ بھی ’’نظریاتی و فکریاتی تصادم ‘‘ ہی کا ایک طریقہ ہے، تاکہ دانستہ طورپرلوگوں کو وحی، قرآن، حدیث، اللہ، رسول، اسلام، مذہب، فقہ وغیرہ سے دور رکھا جائے، جو ہمارے لیے بڑے خطرے کی  بات ہے، صرف اتنا ہی نہیں بل کہ مجلہ ’’الرابطۃ‘‘ کی تحقیق کے مطابق راند (Rand)، ایک بہت بڑا ادارہ ہے اس میں کروڑوں ڈالر کی لاگت، صرف اس لیے خرچ کی جاتی ہے کہ پوری دنیا میں الحاد اور بے دینی کو کیسے فروغ دیا جائے، اور لوگوں پر ذہنی اعتبارسے سروے کر کے کس طرح محنت کی جائے، تاکہ لوگوں کی فکریں مغرب کے تابع ہو، اور دین سے بیزار رہے۔ خاص طورپر عالم اسلام کو ٹارگیٹ بنایا جاتا ہے۔ اور ایسا ’’نصاب تعلیم‘‘ تجویز کیا جاتا ہے کہ جس سے بچہ بچپن ہی سے مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر ہو جاتا ہے، اور زندگی کے ہر موڑ پر وہ مغرب کو اپنا آئیڈیل بناتا ہے، حالاں کہ ہماری تہذیب و ثقافت کےبعدہمیں کسی بھی تہذیب و ثقافت کی ضرورت نہیں۔ مفتی ابولبابہ شاہ منصور عصر حاضر کے ان مشہور و معروف علما میں سےہیں جو علمی قابلیت اور صلاحیت کے ساتھ ساتھ حالاتِ حاضرہ اور اسلام کے خلاف ہونے والی فکری سازشوں سےباخبررہتےہیں۔ان کا ایک حیرت انگیز مضمون شامل کیا جا رہا ہے جس میں فکرِ اسلامی و فکر انسانی کو برائیوں کا دلدادہ بنانےکےلیے جو سازشیں رچی گئی ہیں اس کی وضاحت موجود ہے۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: