نفل عمرے اور حج ادا کرنے والوں کے نام:ایک کھلا خط:01

عن زياد بن لبيد، قال ذكر النبي ـ ـ شيئا فقال،‏ ذاك عند اوان ذهاب العلم ‏ قلت يا رسول الله وكيف يذهب العلم ونحن نقرا القران ونقرۂ ابناءنا ويقرۂ ابناؤنا ابناءهم الى يوم القيامة قال، ‏ ثكلتك امك زياد ان كنت لاراك من افقه رجل بالمدينة اوليس هذه اليهود والنصارى يقرءون التوراة والانجيل لا يعملون بشىء مما فيهما ‏
زیاد بن لبید (ؓ) کہتے ہیں کہ نبی (ﷺ) نے ایک (خوفناک) چیز کا ذکر فرمایا اور کہا کہ یہ اُس وقت ہوگا جب (دین کا)علم اُٹھ جائے گا۔ میں نے کہا : یا رسول اللہ (ﷺ) ! علم کیسے اُٹھے گا جبکہ ہم قرآن پڑھ رہے ہیں اور اپنی اولادکوپڑھا رہے ہیں اور ہماری اولاد اُسے اپنی اولاد کو پڑھائے گی ! آپ (ﷺ) نے فرمایا : تمھیں تمہاری ماں کھوئے،اے زیاد ! میں تو تمہیں مدینہ کا انتہائی سمجھدار آدمی سمجھتا تھا۔ کیا یہ یہود اور نصاریٰ تورات اور انجیل نہیں
پڑھتے؟ مگر ان میں سے کسی چیز پر بھی کچھ عمل نہیں کرتے۔
سنن ابن ماجه , كتاب الفتن , باب ذهاب القرآن والعلم
نماز و روزہ و قربانی و حج                                             یہ سب باقی ہیں تُو باقی نہیں ہے!          (اقبال)
خدارا حج اور عمرہ کو ایک مذہبی پکنک نہ بنائیے
۔۔۔ ایک کھلا خط
   * میرے عزیز سادہ لوح تاجرو جو بار بار پورے خاندان کے ساتھ پانچ ستارہ (5-STAR)حج یا عمرہ کرنے کو عبادتِ عظیم سمجھتے ہو ۔
    * میرے قابلِ احترام عالمو، فاضلو ، مرشدو جو نفل کو بھی فرض کا درجہ دے کر بار بار چلے آتے ہو۔
    * قوم کے چالاک امیرو جو زمینات پر ناجائز قبضوں سے یا دوسری ناجائز آمدنیوں سے عمرے پر عمرے کئےجاتے ہو ۔
    * میرے پیارے ابّا جان اور امی جان جو اولاد کی محنت کی کمائی پر عبادتِ عظمیٰ کا لطف اُٹھاتے ہو ۔
    * میری قوم کےسیاسی لیڈرو جو بار بارسیاسی عمرے اور حج کر کے اپنے ووٹروں کو اپنی خدا خوفی کا ثبوت دیتے ہو ۔
    * سعودی عرب میں مقیم رفیقو جو بار بار حج کر کے نہ صرف قانون شکنی کرتے ہو بلکہ دوسروں کے لئے زحمت بن جاتے ہو ۔

نیکی یا نفس کو مرغوب عمل ۔۔۔؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !
پہلے اِس واقعہ کو غور سے پڑھ لیں جو مولانا ابو الحسن علی ندوی (ؒ) نے نقل کیا ہے:
بشیر بن عبد الحارث (ؒ) ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں۔ اِن کا ایک مرید ، ایک مرتبہ اِن کی خدمت میں حاضرہوااورکہنے لگا :’یا مولائی ! میں نے پھر ایک بار حج کا قصد (یعنی نفلی حج)کیا ہے۔ کیا اجازت ہے؟‘
بزرگ نے پوچھا : ’ نیت کیا ہے؟ رضائے الٰہی یا دیدارِ کعبہ ومدینہ یا اظہارِ زہد و تقویٰ ؟‘
مرید نے کچھ لمحے سوچا اور کہا : ’ حضور۔ رضائے الٰہی اور کیا‘۔
بزرگ نے فرمایا :’کیا میں تمہیں ایک ایسی بات بتاؤں جس پر عمل کر کے حج پر گئے بغیر ایک تو تمہار احج بھی ہوجائے،دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ تمہارا حج قبول بھی کر لے اور تیسرے یہ کہ تمہیں حج کر نے کی خوشی اور اطمینان بھی
حاصل ہو جائے ؟‘
مرید نے پوری فرمانبرداری سے کہا : ’حضور ضرور بتائیے‘۔بزرگ نے فرمایا کہ : ’اگر تم حج پر خرچ ہو نے والی رقم کو ان مسکینوں اور ناداروں میں تقسیم کر دو جو کثرتِ اولاد کی وجہ سے یا قرض یا بیماری یا کسی اور وجہ سے محتاج ہیں یا کسی ایسےشخص کی مدد کردو جو صاحبِ نصاب نہیں لیکن تجارت کر کے صاحب نصاب بن سکتا ہے اور دوسرے لوگوں کےروزگار کا ذریعہ بن سکتا ہے تو اس عمل سے نہ صرف تمہارا نفل حج بھی قبول ہو جائے گا بلکہ اللہ بھی تم سے راضی ہوجائے گا۔ اب بتاؤ کیا چاہتے ہو ؟ ‘
مرید سوچ میں پڑ گیا اور بہت دیر بعد جھجھکتے ہوئے بولا :’ حضور دراصل طبیعت حج کر نے پر مائل ہے ‘ (یعنی اب موڈبن چکا ہے)۔
بزرگ نے فرمایا :’شیطان، انسان کے نفس پر نیکیوں ہی کے بہانے قابو پاتا ہے اور اُس سے وہی اعمال کرواتاہےجواُسکےنفس کو مرغوب ہوں‘۔
جاری ہے

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: