حج کی فرضیت و فضیلت،ارکان و مسائل:02

فرائضِ حج :
 (1) اِحرام۔مردوں کے لئے دو چادریں جبکہ عورتوں کے لئے معمول کا لباس۔ نیت کرنا اور تین بار تلبیہ پڑھنا۔(2) وقوفِ عرفات۔(3) طوافِ زیارت (خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لگانا)
واجباتِ حج:
1۔ وقوفِ مزدلفہ 2۔ رمی (شیطان کو کنکریاں مارنا) 3۔ حج کی قربانی 4۔ بالوں کا حلق یا قصر 5۔ صفا و مروا کی سعی (صفا پہاڑی سے مروا پہاڑی تک آنا اور جانا، کل سات مرتبہ) 6۔ طوافِ وداع
8 ذی الحجہ:
٭اپنی رہائش پر غسل یا وضو کرکے احرام باندھنا۔٭اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نفل نماز ادا کرنا۔٭ پھر حج کی نیت کرنا کہ : اَللّٰھُمَّ اِنّی اُریدُالحَجَّ فَیَسِّرہُ لِی وَ تَقَبَّلہُ مِنِّی اے اللہ میں حج کی نیت کرتا ہوں ، اس کومیرےلئےآسان فرما دیجئے اور قبول فرمائے۔٭ اس کے بعد تین مرتبہ تلبیہ پڑھنا۔ ٭اب احرام کی پابندیاں شروع ہوگئیں ۔ ٭اس کے بعدمکہ سے تین میل دور منیٰ کو روانگی جہاں دن اور رات کو منیٰ میں قیام کرنا۔
9 ذی الحجہ:
٭ منیٰ سے طلوع آفتاب کے بعد ۶ میل دور عرفات کو روانگی۔٭غسل یا وضو کرکے زوال سے غروبِ آفتاب تک دوسرا فرض وقوفِ عرفات کرنا جوکھڑے ہوکر کرناافضل ہے ۔٭غروبِ آفتاب کے بعد نمازِ مغرب پڑھے بغیر مزدلفہ روانہ ہونا۔٭ مزدلفہ پہنچنے کے بعد (رات جس وقت بھی پہنچیں ) مغرب اور عشا کی نمازیں اکٹھی پڑھنا۔٭ یہ مبارک رات ہے۔ اس رات ذکر اذکار، دعا اور آرام کرنا ہے۔
10 ذی الحجہ:
٭مزدلفہ ہی میں نمازِ فجر کے بعد سے طلوع آفتاب کے قریب تک وقوفِ مزدلفہ کرنا۔٭ رَمی کے لئے کنکریاں مزدلفہ سے اٹھانا۔ ( احتیاطاََ ستّر 70کنکریاں جمع کر لیں )۔٭طلوع آفتاب کے وقت مزدلفہ سے تین میل دور منیٰ روانہ ہونا۔٭زوال سے پہلے منیٰ میں جمرہ عقبہ کی رمی کرنا یعنی سات کنکر یاں مارنا۔ رمی کے دوران آپ کا رُخ اس طرح ہو کہ دائیں جانب منیٰ اور بائیں جانب مکہ ہو۔٭ جمرہ عقبہ کی رمی کے آغاز سے ہی تلبیہ بند کردینا۔٭ بطور شکرانہ حج کی قربانی کرنا جو عید الضحیٰ کی قربانی سے الگ ہے۔٭ قربانی کرنے کے بعدبالوں کاحلق (گنجا ہونا) یا قصر کرنا(کم از کم بالوں کی ایک تہائی لمبائی کو کاٹنا)۔ خواتین تمام بالوں کے آخری سرے کو تقریباََ دو انچ تک کاٹیں ۔٭ اب زوجین کےتعلقات کے علاوہ احرام کی جملہ پابندیاں ختم ہوگئیں ۔٭ غسل یا وضو کے بعد احرام میں ہی یا پھر عام لباس پہن کرمکہ روانہ ہونا۔٭ تیسرا اور آخری فرض، طوافِ زیارت کی ادائیگی جو10 تا 12 ذی الحج کی جاسکتی ہے مگر10 ذی الحج کوکرنا افضل ہے۔٭طوافِ زیارت کے بعد دو رکعت نمازِ طواف ادا کرنا۔ ٭ اگر ممکن ہو توملتزم پر دعا کرنا۔٭
زم زم کا پانی سیر ہوکر پینا۔٭ صفا و مروا کی سعی کرنا۔٭ جمرات کی رمی کے لئے منیٰ
روانگی۔
 11 ذی الحجہ:
٭بعد زوال اور غروبِ آفتاب سے قبل پہلے جمرہ اولیٰ پھر جمرہ وسطیٰ کی رَمی کرنا یعنی سات کنکریاں مارنا۔ اس کے بعددعاکرنا کہ یہ قبولیت کی گھڑی ہے٭ آخر میں جمرہ وعقبہ کی رمی کرنا ۔ اس رَمی کے بعد کوئی دعا نہیں ہے۔
12 ذی الحجہ:
٭زوال اور غروبِ آفتاب کے درمیان تینوں جمرات کی بالترتیب رَمی کرنا۔٭ منیٰ میں ہی قیام کریں یا مکہ روانہ ہو جائیں ۔ ٭افضل یہی ہے کہ منٰی میں قیام کریں اور 13 ذی الحجہ کی رمی کرکے ہی مکہ روانہ ہوں
 13 ذی الحجہ:
٭اگر 31 ذی الحجہ کی صبح منیٰ میں ہوگئی تو13 ذی الحجہ کی رمی بھی واجب ہوگی، ورنہ نہیں ۔

مدینہ میں مرنے اور دفن ہونے کی فضیلت: حضرت عبداﷲ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول نے فرمایا کہ جو اس کی کوشش کرسکے کہ مدینہ میں اس کی موت ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ مدینہ میں مرے۔ میں ان لوگوں کی ضرور شفاعت کروں گا جو مدینہ میں مریں گے ۔ (مسند احمد، جامع ترمذی)یحییٰ بن سعید انصاری تابعی صحابی کا واسطہ ذکر کئے بغیر رسول  سے نقل کرتے ہیں کہ رسول کی موجودگی میں مدینہ کے قبرستان میں کسی میت کی قبر کھودی جارہی تھی۔ ایک صاحب نے قبر میں جھانک کر دیکھا اور ان کی زبان سے نکلا کہ مسلمان کے لئے یہ اچھی آرام گاہ نہیں ۔ رسول نے فرمایا: یہ تمہاری زبان سے بہت بری بات نکلی۔ روئے زمین پر کوئی جگہ ایسی نہیں ہے جہاں اپنی قبرکا ہونا مجھے مدینہ سے زیادہ محبوب ہو۔یہ بات آپ نے تین دفعہ ارشاد فرمائی۔ (موطا امام مالک)

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: