حضرت اُمِ سَلمَہ بنت امیہ ؓ :01

حضرت اُمِ سَلمَہ بنت امیہ ؓ

نام و نسب اور ولادت

 نبیِ کریم نے حضرت زینب بنت خزیمہ ؓ کی وفات کے بعد اُمِ المؤمنین حضرت سیدہ اُمِ سَلمَہ ؓ سے نکاح فرمایا اور ان کو اسی گھر میں ٹھہرایا جس میں حضرت زینب بنت خزیمہ ؓ رہا کرتی تھیں۔ان کا نام “ہند “تھا۔ نسب یوں ہے : ’’ ہند بنت ابو امیہ ‘‘۔
ان کا تعلق قریش کے خاندان مخزوم سے تھا۔ ان کی والدہ کا نام “عاتکہ بنت عامر بن ربیعہ بن عبدالمطلب “تھا۔
جو بنو فراس سے تعلق رکھتی تھیں۔ حضرت اُمِ سَلمَہ
ؓ کے والد ابو امیہ کی سخاوت و فیاضی بڑی مشہور تھی۔ جب بھی وہ کسی سفرمیں جاتے تو اپنے تمام ساتھیوں کی کفالت خود کرتے۔ اسی لیے ان کا لقب ’’زاد الراکب‘‘ یعنی ـ’’مسافروں کےسفرکاسامان‘‘ پڑ گیا تھا۔
 آپ کی ولادت نبیِ کریم کی بعثت سے 9سال قبل عام الفیل میں ہوئی۔ آپ کی پرورش ابو امیہ جیسے سخی باپ کی آغوشِ تربیت میں بڑے ناز و نعم سے ہوئی۔ آپ شادی تک نہایت آرام و آسایش کی زندگی بسر کرتی رہیں۔

قبولِ اسلام اور پہلا نکاح

 اُمِ المؤمنین حضرت اُمِ سَلمَہ ؓ بھی ان مبارک ہستیوں میں سے ہیں جنہوں نے اسلام کے ابتدائی دور میں اسلام قبول کیا۔ ان کا پہلا نکاح انکےچچازادبھائی عبداللہ بن عبدالاسدؓسے ہوا تھا جو نبیِ کریم کے پھوپھی زاد اور رضاعی بھائی تھے۔ ان سے حضرت اُمِ سَلمَہؓکےچاربچّےہوئے۔ جن کے نام یوں ہیں :’’ سلمہ، عمر، رقیہ اور زینب‘‘۔ یہ دونوں میاں بیوی اسلام قبو ل کرنے میں سابقین اولین میں سے تھے۔ ان کےبارے میں لکھا ہے کہ آپ دس شخصوں کے بعد مسلمان ہوئے یعنی آپ گیارہویں مسلمان تھے۔ حضرت اُمِ سَلمَہ ؓاور ان کے شوہر  عبداللہ بن عبدالاسد ؓکے اسلام قبول کرنے کا واقعہ ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔
 اللہ جل شانہٗ نے جب اپنے محبوب نبیِ مکرم کو اس دنیا میں مبعوث فرمایا تو اس وقت عرب کی حالت بڑی خراب اور خستہ تھی۔ ہر طرف کفر و شرک کی  تاریکیاں چھائی ہوئی تھیں۔ گناہوں کا بازار گرم تھا۔ ایک معبودِ برحق کی بجائے اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے نہ جانے کتنے باطل خداؤں کی لوگ عبادت  کرتے تھے۔ بیٹیوں کو زندہ دفن کر دینا لوگ بہادری کی علامت تصور کرتے تھے۔ شراب نوشی، قمار بازی اور طرح طرح کی برائیوں میں عرب کا پورا معاشرہ جکڑا ہوا تھا۔
 ایسے تاریک ماحول میں اللہ جل شانہٗ نے نبیِ کریم کو اسلام و ایمان کی روشنی بکھیرنے کے لیے مبعوث فرمایا تاکہ کفر و شرک کی ظلمتوں میں وحدانیت ورسالت کا نور لوگوں کے دلوں کو روشن و منور کر دے۔ نبیِ کریم کے اعلانِ نبوت کے بعد جہاں کفر و شرک کے ایوانوں میں زلزلہ بپا ہوا وہیں نیک اور سعید فطرت انسانوں نے آپ کے پیغام توحید و رسالت کو دل و جان سے قبول کر لیا اور اپنے آپ کو نبیِ کریم کی غلامی میں اس طرح دےدیا کہ اسلام کے لیے انھوں نے ہر ستم گوارا کر لیا یہاں تک کہ اسلام کے لیے ان میں سے سیکڑوں نیک انسانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی قربان کردیا۔
 نبیِ کریم کی دعوت کو ابھی صرف دس افراد نے ہی قبول کیا تھا۔ ایک دن آپ دارِ اَرقم میں تشریف فرما تھے اور چند ایک دوسرےصحابہؓبھی موجود تھے۔ اسی دوران عبداللہ بن عبدالاسد جو زیادہ تر ابو سَلمَہ کے نام سے مشہور تھے اور نبیِ کریم کے پھوپھی زاداوررضاعی بھائی تھے حاضر ہوئے۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی ہند (ام سلمہ) بھی تھیں۔
جب نبیِ کریم نے اپنے پھوپھی زاد اور رضاعی بھائی کو ان کی بیوی کے ساتھ دیکھا تو بے حد خوش ہوئے اور فرمایا : ’’ کیسے آئے ہو؟ ‘‘ اور پھر محبت سےاسلام کی دعوت دیتے ہوئے قرآنِ مجید پڑھ کر سنایا۔
 قرآن مجیدسننے کے بعد حضرت ابو سَلمَہ عبداللہ بن عبدالاسد نے کہا :’’ بھائی کے رشتے سے میرا بھی یہ حق بنتا ہے کہ مَیں بھی اس روشنی سے اپنی روح کومنورکروں جس سے دوسرے فیض حاصل کر رہے ہیں۔ ‘‘ جب یہ الفاظ نبیِ کریم نے سنے تو آپ کا مبارک چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا، حضرت ابوسَلمَہ نے دوبارہ عرض کی: ’’ ہم دونوں میاں بیوی کو مسلمان کر کے اپنی غلامی میں داخل کر لیجیے۔ ‘‘ اس طرح حضرت اُمِ سَلمَہؓاورانکےشوہرنےاسلام قبول کیا اور ایسی سعادت حاصل کی کہ یہ دونوں میاں بیوی دس کے بعد گیارہویں اسلام قبول کرنے والے کہلائے۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: