حضرت اُمِّ کلثوم ؓ


حضرت اُمِّ کلثوم ؓ حضور کے چچا حضرت عباس ؓ بن عبدالمطلب کی بیٹی ہیں۔ ان کی والدہ کا نام اُمِّ سلمہ ؓبنت  محمیہ بن جزء النربیدی تھا۔ حضرت اُمِّ کلثوم ؓ کے سگے بہن بھائیوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکامگرانکےسوتیلےبہن بھائیوں میں حضرت عباس ؓ کی دوسری تمام اولاد شامل ہے۔
حضرت اُمِّ کلثوم ؓ کا پہلا نکاح حضرت حسن ؓ بن علی ؓ سے ہوا اوران سے دو بیٹے محمد بن حسن اور جعفر بن حسن پیدا ہوئے۔ بعد میں حضرت اُمِّ کلثوم ؓ اور حضرت امام حسن ؓ میں علیحدگی ہوگئی اور ابو موسیٰ اشعریؓسےانکانکاح کرلیا اور ان سے موسیٰ نامی بیٹا پیدا ہوا۔ حضرت ابو موسیٰ کی وفات کے بعد انہوں نے عمران بن طلحہ سے نکاح کیا مگر ان سےنباہ نہ ہوسکا۔ یوں آپ ؓ حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ کے گھر چلی گئیں۔ وہیں فوت ہوئیں اور کوفہ کے باہر دفن ہوئیں۔
درادردی نے یزید بن ہاد سے انہوں نے محمد بن ابراہیم سے اور انہوں نے اُمِّ کلثوم ؓ سے روایت کی ہے کہ :
حضور نے فرمایا کہ :جب کسی شخص کے رونگٹے خدا کے ڈر سے کھڑے ہوجاتے ہیں تو ان کے گناہ خشک پتوں کی طرح جھڑ جاتے ہیں۔ ابن مندہ نے بھی یہ حدیث روایت کی ہے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: