شش عید(شوال کے چھ)روزے


رمضان المبارک کے روزوں  کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنا واجب نہيں  بلکہ مستحب ہیں  ، اورمسلمان کے لیے مشروع ہے کہ وہ شوال کے چھ روزے رکھے جس میں  فضل عظیم اوربہت بڑا اجر و ثواب ہے ، کیونکہ جو شخص بھی رمضان المبارک کے روزے رکھنے کےبعد شوال میں  چھ روزے بھی رکھے تو اس کے لیے پورے سال کے روزوں  کا اجروثواب لکھا جاتا ہے ۔نبی مکرم ﷺ سے بھی یہ ثابت ہے کہ اسے پورے سال کا اجر ملتا ہے ۔
ستہ شوال کے فضائل و احکام
عن ابن عمرؓ قال قال رسول اﷲ من صام رمضان واتبعہ ستاً من شوال خرج من ذنوبہ کیوم ولدتہ امہ۰ (ترغیب ج ۲ ص ۶۷) حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے، وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائیگا جس طرح وہ اپنی پیدائش کے دن تھا۔
عن أبی أیوب الأنصاريؓأنہ حدثہ أن رسول اﷲ قال من صام رمضان ثم اتبعہ ستاً من شوال کان کصیام الدھر. (مسلم ج ۱ ص ۳۶۹) حضرت ابو ایوب انصاریؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو وہ سال بھر کے روزوں کی طرح ہوجائیں گے۔
ابوایوب انصاری رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں  کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ ایسا ہے جیسے پورے سال کے روزے ہوں  (صحیح مسلم ، سنن ابوداود ، سنن ترمذی ، سنن ابن ماجہ )نبی مکرم ﷺ نے اس کی شرح اورتفسیر اس طرح بیان فرمائی ہے کہ :جس نےعید الفطر کے بعد چھ روزے رکھے اس کے پورے سال کے روزے ہیں ۔جو کوئی نیکی کرتا ہے اسے اس کا اجر دس گنا ملے گا۔اورایک روایت میں  ہے کہ :اللہ تعالی نے ایک نیکی کو دس گنا کرتا ہے لہذا رمضان المبارک کا مہینہ دس مہینوں  کے برابر ہوا اورچھ دنوں  کے روزے سال کو پورا کرتے ہيں  ۔(سنن نسائی ، سنن ابن ماجہ ، دیکھیں  صحیح الترغیب والترھیب ( 1 / 421 )
اورابن خزیمہ نے مندرجہ ذيل الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے:رمضان المبارک کےروزے دس گنا اورشوال کے چھ روزے دو ماہ کے برابر ہیں  تواس طرح کہ پورے سال کے روزے ہوئے )۔
حنابلہ اورشوافع فقھاء کرام نے تصریح کی ہے کہ:رمضان المبارک کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنا پورے ایک سال کے فرضی روزوں  کے برابر ہے ، وگرنہ تو عمومی طور پر نفلی روزوں  کا اجروثواب بھی زيادہ ہونا ثابت ہے ، کیونکہ ایک نیکی دس کے برابر ہے ۔پھر شوال کے چھ روزے رکھنے کے اہم فوائدمیں  یہ شامل ہے کہ یہ روزے رمضان المبارک میں  رکھے گئے روزوں  کی کمی وبیشی اورنقص کو پورا کرتے ہیں  اوراس کے عوض میں  ہیں  ، کیونکہ روزہ دار سے کمی بیشی ہوجاتی ہے اورگناہ بھی سرزد ہوجاتا ہے جوکہ اس کے روزوں  میں  سلبی پہلو رکھتا ہے ۔اور روزقیامت فرائض میں  پیدا شدہ نقص نوافل سے پورا کیا جائے گا ، جیسا کہ نبی ﷺ نے بھی فرمایا ہےروز قیامت بندے کے اعمال میں  سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا ، نبی ﷺ نے فرمایا:ہمارا رب ‏عزوجل اپنے فرشتوں  سے فرمائےگا حالانکہ وہ زيادہ علم رکھنے والا ہے میرے بندے کی نمازوں  کو دیکھو کہ اس نے پوری کی ہیں  کہ اس میں  نقص ہے ، اگر تو مکمل ہونگي تومکمل لکھی جائے گي ، اوراگر اس میں  کچھ کمی ہوئي تواللہ تعالی فرمائے گا دیکھوں  میرے بندے کے نوافل ہیں  اگر تواس کے نوافل ہونگے تو اللہ تعالی فرمائے گا میرے بندے کے فرائض اس کے نوافل سے پورے کرو ، پھر باقی اعمال بھی اسی طرح لیے جائيں  گے سنن ابوداود حدیث نمبر ( 733 )۔
ماہ رمضان کے روزوں  کے ساتھ ساتھ ماہ شوال کے چھ روزوں  کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے ،حدیث ہے:عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ – رضي اللہ عنهأَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللہ -صلي اللہ عليه وسلم- قَالَ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ کَانَ کَصِيَامِ الدَّهْرِ۔حضرت ابوایوب انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے چھ روزے رکھے پھراس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے،اس کو عمربھرکے روزوں  کاثواب ملے گا،(صحیح مسلم ـکتاب الصیام  باب استحباب صوم ستة أیام من شوال اتباعا لرمضان ،رقم1164)

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: