حضرت ضباعہ ؓ

حضرت اُمِّ حکیم ؓ کی بہن تھیں۔ ان کے والد زبیر حضور اکرم کی سگی دادی فاطمہ بنت عمرو کے بیٹھے تھے جو حضرت عبدالمطلب ؓ کی چھ بیویوں میں سے تھیں۔حضور اکرم نے ان کا نکاح حضرت مقداد ؓ بن اسد سے کیا تھا۔ ابن حجران کے نکاح کے بارے میں ایک دلچسپ روایات بیان کرتے ہیں۔ لکھتے ہیں :ایک بار حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ نےحضرت مقداد ؓ سے دریافت کیا کہ تم شادی کیوں نہیں کرتے؟ مقداد ؓ بہت سادہ اور صاف گو شخص تھے۔ انہوں نے جواب دیا کہ آپ اپنی بیٹی کا بیاہ مجھ سے کردیں۔ یہ بات سن کر حضرت عبدالرحمن ؓ نے انہیں سخت سست کہا۔ حضرت مقداد ؓ نے حضور کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوکر ان کی شکایت کی۔ حضور نے فرمایا ’’اگر کسی کو تمہیں اپنی بیٹی دینے سے انکار ہے تو ہونے دو، میں تمہیں اپنے چچا کی بیٹی سے بیاہوں گا‘‘ اور حضور نے ان کا نکاح اپنے چچا زبیر کی بیٹی ضباعہ ؓ سے کردیا۔
حضرت ضباعہ ؓ بعض اوقات حضور کی خدمت اقدس میں کوئی تحفہ یا کھانا وغیرہ بھجوایا کرتی تھیں۔ حضور تک حضرت ضباعہ ؓ کا تحفہ یا کھانا ان کی کنیز حضرت سدرہ ؓ لے جانے کی سعادت حاصل کرتیں۔
حضرت ضباعہ ؓ کے بہن بھائیوں کے بارے میں پوری معلومات نہیں ملتیں کیونکہ حضرت زبیر ؓ کی اولاد کے بارے میں سیرت نگاروں کی مختلف آراء ہیں۔ عبدالرحمن ابن جوزی اور عبدالمقتدر کے نزدیک انہوں نے صرف ایک بیٹا عبداﷲ اور دوبیٹیاں ضباعہ ؓ اور اُمِّ حکیم ؓ یادگار چھوڑیں۔
حضرت ضباعہ ؓ کی اولاد کے بارے میں طالب ہاشمی لکھتے ہیں کہ :ان کی ایک بیٹی کریمہ ؓ پیدا ہوئیں اور وہ بھی صحابیہ تھیں۔ ابن اثیر ان کی اولاد میں عبداﷲ اور کریمہ کا نام لکھتے ہیں۔ حضرت ضباعہ ؓ کے بیٹے عبداﷲ جنگ جمل میں حضرت عائشہ ؓ کے ساتھ تھے اور اس میں شہید ہوئے۔
روایت ہے کہ حضور حضرت ضباعہ ؓ کے گھر تشریف لے گئے اور انہیں حج کرنے کو کہا۔ ضباعہ ؓ نے کہا کہ میں کافی جسیم عورت ہوں۔ ایسے موقع پر میرا دم گھٹ جاتا ہے۔ حضور نے فرمایا :’’آپ اس شرط پرحج کریں کہ جب آپ کادم گھٹنے لگے تو آپ اپنا احرام کھول دیں‘‘ ابن مندہ اور ابو نعیم نے بھی ان کا ذکر کیا ہے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: