سیرۃ النبیﷺ(مختصراً):01

نام و نسب:
نام :محمدبن عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف اور کنیت ابو القاسم تھی صحیح بخاری و صحیح مسلم میں سیدنا جبیربن مطعم ؓ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا:
میرے بہت سے نام ہیں ، میں محمد، احمد ہوں ، ماحی (کفر کو مٹانے والا) حاشر (لوگوں کو اکٹھا کرنے والا) اور عاقب یعنی آخری نبی ہوں ۔
آپ کا نسب سب سے پاکیزہ ، اعلی و ارفع ہے ، سیدنا واثلہ بن الاسقع ؓ روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول نےفرمایا:
اللہ عز وجل نے ابراہیم(علیہ السلام) کی نسل سے اسماعیل(علیہ السلام) ، بنی اسماعیل سے کنانہ ، بنی کنانہ سے قریش ، قریش  سے بنو ہاشم ، اور بنو ہاشم سے مجھے منتخب کیا۔(صحیح مسلم)
اور جب ہرقل (روم کا بادشاہ) نے سیدنا ابو سفیان رضی الله عنه سے اللہ کے رسول کے نسب کے بارے میں سوال کیاتو انهوں نے جواب دیا کہ:
وہ ہم میں سب سے اعلیٰ نسب والے ہیں ، ہرقل نے جواباً کہا:
’’انبیاء و رسل ایسے ہی ہوتے ہیں ۔‘‘
ولادت باسعادت:
ماہ ربیع الاول میں بروز سوموار آپ کی پیدائش ہوئی اور جہاں تک تاریخ کی بات ہے تو اس مسئلہ میں مورخین کے ہاں  اختلاف ہے ۔
راجح قول یہ ہے کہ ربیع الاول کی 9 تاریخ کو آپ کی پیدائش ہوئی ، آپ کی ولادت سے قبل ہی آپ کے والد کا  انتقال ہوچکا تھا ، پیدائش کے بعد ابولہب کی لونڈی ثوبیہ نے آپ کو چند دنوں تک دودھ پلایا پھر حلیمہ سعدیہ نےتقریباً4 سال تک آپ کوگود کھلانے کا شرف حاصل کیا اور جب شق صدر کا واقعہ پیش آیا تو حلیمہ سعدیہ نے خوف کےمارےآپ  کو ان کی والدہ کے حوالے کردیا۔
جب آپ کی عمر 6 سال کی ہوئی تو اپنی والدہ آمنہ بنت وہب کے ساتھ اپنے ننھیال مدینہ گئے واپسی میں مقام ابواءپروالدہ انتقال کر گئی، اس کے بعد موروثہ لونڈی ام ایمن نے آپ کی پرورش کی ، اور آپ کے دادا عبدا لمطلب نےکفالت کی جب رسول مكرم کی عمر 8 سال کی ہوئی تو آپ کے دادا وفات پاگئے۔جنہوں نے وفات کے وقت آپ کے چچا ابو طالب کو کفالت و تربیت کی وصیت کی ، اور جب آپ کو نبوت سے سرفراز کیا گیا تو ابو طالب نے آپ کی خوب مدد کی لیکن ایمان نہیں لائے ان کی اس تائید و نصرت کی وجہ سے قیامت کے دن انہیں ہلکا عذاب دیا جائے گا۔
معصوم عن الخطا:
اللہ رب العالمین نے نبی مكرم کو ہر قسم کی برائی سے محفوظ رکھا اور اعلی اخلاق پر فائز کیا آپ بچپن ہی سے صادق و امین کے لقب سے مشہور تھے اسی لئے جب قریش کے مابین تعمیر کعبہ کے وقت حجر اسود کو نصب کرنے میں تنازعہ ہوا اوریہ فیصلہ ہوا کہ جو سب سے پہلے کعبہ میں داخل ہوگا وہی اس کا حقدار ہوگا تو رسول اكرم جن کی عمر اس وقت 35 سال تھی سب سے پہلے کعبہ میں داخل ہوئے جس پر سب نے بیک زبان کہا:یہ امین ہیں ہم ان سے راضی ہیں پھرآپنےحجراسودکو ایک کپڑے میں رکھ کر سرداران قبائل کو کپڑے کا ایک ایک کنارہ پکڑنے کا حکم دیا پھر آپ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے حجر اسود کو اس کی جگہ پر رکھ دیا۔ (مسند احمد ، حاکم)
  ازوج مطہرات:
1 رسول رحمت کے اخلاق عالیہ سے متاثر ہو کر سیده خدیجہ ؓ نے آپ کو شادی کا پیغام دیا اس وقت آپ کی عمر 25 سال کی تھی جب تک سیده خدیجہ ؓ زندہ رہیں آپ نے کسی دوسری عورت سے شادی نہیں کی۔
2 سیدہ سودۃ بنت زمعہؓ
3 سیدہ عائشہ بنت ابی بکر الصدیقؓ
4 سیدہ حفصہ بنت عمرؓ
5 سیدہ زینب بنت خزیمہ بن حارثؓ
6 سیدہ اُم سلمہ ؓ جن کا نام ہند بنت امیه تھا
7 سیدہ زینب بنت جحشؓ
8 سیدہ جویریہ بنت الحارثؓ
9 سیدہ ام حبیبہ ؓ جن کا نام رملہ بنت ابی سفیان تھا
0 سیدہ صفیہ بنت حی بن اخطبؓ! اور سب سے آخر میں سیدہ میمونہ بنت الحارث ؓ سے آپ نےنکاح کیا
سیده خدیجہ وسیده زینب بنت خزیمہ ؓ یہ دونوں نبی اكرم کی زندگی میں وفات پا گئی تھیں باقی بیویاں آپ کی وفات کے بعد زندہ رہیں ۔ رضی اللہ عنھن جمیعا۔
نرینہ اولاد:
  آپ کی 3 نرینہ اولادیں تھیں ۔
1 قاسم انہی کے نام پر آپ کی کنیت ابو القاسم پڑی۔
2 عبد اللہ جن کا لقب طیب و طاہر تھا۔
3 ابراہیم جو مدینہ میں پیدا ہوئے تینوں بچے بچپن میں ہی وفات پا چکے تھے واضح رہے کہ ابراہیم کے سوا جو ماریہ قبطیہ کے  بطن سے پیدا ہوئے آپ کی تمام اولاد لڑکے اور لڑکیاں سیدہ خدیجہ ؓ کے بطن سے ہوئیں ۔
بچیوں میں :
1 سیدہ زینب ؓسب سے بڑی تھیں ان کی شادی ابوالعاص بن ربیع سے ہوئی۔
2سیدہ رقیه ؓ جن کی شادی سیدنا عثمان بن عفان ؓ سے ہوئی۔
3 سیدہ فاطمہؓ سیدنا حسن و حسین ؓ کی والدہ محترمہ جو سیدنا علی tکی زوجیت میں تھیں ۔
4سیدہ اُم کلثوم ؓ جوسیدہ رقیہ ؓ کی وفات کے بعد عثمان ؓ کی زوجیت میں آئیں ۔
تمام دخترانِ محمد نےاسلام کا زمانہ پایا سب مسلمان ہوئیں سیدہ فاطمہ ؓ کے سوا سب کا انتقال آپ کی حیات میں ہوگیا تھا۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: