دُرودوسَلام کامَجموعہ-2

کامل درود
أللهم صل علی محمد کما امرتنا ان نصلی علیه کما ینبغی ان یصلی علیه
حضرت انس ؓ نے رسول کریم سے ایسا درود شریف دریافت کیا جس کو کامل درود شریف کہا جاسکے تو آپ نے درود بالا تلقین فرمایا ۔
قرب خاص کا ذریعہ
أللهم صل علی محمد کما تحب وترضی له
رسول کریم نے ایک روز ایک شخص کو اپنے اور حضرت صدیق اکبر ؓ کے درمیان بٹھایا ، صحابه ؓ کو اس پرتعجب ہوا تو آپ نے فرمایا یہ شخص مجھ پر مذکورہ درود شریف پڑھتا ہے۔
دعا فبول ہونا
أللهم رب ھذہ الدعوۃ التامة والصلوۃ القائمة صل علی محمد وارض عنه رضی لاسخط بعدہ
جو شخص اذان کے وقت یہ درود شریف پڑھے گا الله تعالی اسکی دعا قبول فرمائیں گے۔
دعاء قنوت کے بعد درود شریف
وصلی الله علی النبی محمد وسلم
حضرت حسن ؓ دعاء قنوت کے بعد مذکورہ الفاظ سے درود شریف پڑھا کرتے تھے۔
مغفرت کا ذریعہ
ألحمد لله علی کل حال وصلی الله علی محمدوعلی اھل بیته
جو شخص چھینک آنے پر یہ درود شریف پڑھے گا تو منجانب الله ایک پرندہ پیدا ہوگا جو عرش کے نیچے پھڑپھڑائےگااورعرض کرے گا کہ اس درود شریف کے پڑھنے والے کو بخش دیجیئے۔
تابعین ؒ کا درود شریف
أللهم صل علی محمد وعلی ابینا ابراھیم
حضرت سفیان بن عینیه ؒ نے فرمایا :
میں نے ستر (70) سال سے زیادہ حضرات تابعین ؒ کو دوران طواف یہ درود شریف پڑھتے ہوئے سنا۔
دشواری دور ہونا
أللهم صلی علی محمد کما ھو اھله ومستحقه
جس شخص کو کوئی دشواری لاحق ہو اور وہ تنہائی میں باوضو یہ درود شریف ایک ہزار (1000) مرتبہ پڑھے اور ایک ہزار(1000) مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر دل سے دعا کرے تو انشاء الله تعالی دشواری دور ہوگی۔
10ہزار مرتبہ کے برابر
اللهم صل علی محمد افضل صلواتك
اس درود شریف کے بارے میں منقول ہے کہ یہ دس ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کے برابر ہے۔
1ہزار دن تک ثواب
صلے الله علے محمد وجزاہ عنا ما ھو اھله
جو شخص یہ درو شریف پڑھے تو ایک ہزار دن تک 70فرشتے اس کا ثواب لکھتے رہیں گے ۔
80سال کے گناہ معاف
اللهم صل علی محمد عبدك ورسولك النبی الامی
حضور اکرم کے ارشاد کے مطابق جو شخص 80مرتبہ یہ درود شریف پڑھے الله تعالی اس کے 80سال کے گناہ معاف فرمادیں گے (ص166)
اولاد کو عزت ملنا
اللهم صل علے سید العالمین حبیبك محمد وآله صلوۃ انت لها اھل وبارك وسلم کذلك
جو شخص صبح و شام سات – سات مرتبہ اس درود شریف کو پابندی سے پڑھے تو اس کی برکت سے الله تعالی اس کی اولادکوباعزت رکھے گا (ص164)
جنت میں اپنا مقام دیکھنا
اللهم صل علی محمد وآله الف الف مرۃ
جو شخص جمعہ کے دن ہزار (1000) مرتبہ یہ درود شریف پڑھے تو وہ اس وقت تک نہ مرے گا جب تک وہ مرنےسےپہلے جنت میں اپنا ٹھکانہ نہ دیکھ لے (ص60)
بڑے پیمانہ سے ثواب ملنا
اللهم صل علی محمد النبی وازواجه امهات المؤمنین وذریته واھل بیته کما صلیت علی ابراھیم انك حمید مجید
حضور اکرم کے ارشاد کے مطابق جو شخص چاہے کہ بڑے پیمانہ کے ساتھ اس کو ثواب دیا جائے تو اس کو چاہئے کہ یہ درود شریف پڑھے (ص32)
صدقہ کے قائم مقام
اللهم صل علی محمد عبدك ورسولك وصل علی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات
حضور اکرم کے ارشاد کے مطابق جس شخص کے پاس صدقہ دینے کے لئے کوئی چیز نہ ہو وہ یہ درود شریف پڑھا کرے یہ اس کے لئے زکوۃ کے قائم مقام ہے
بڑا جام کوثر عطا ہونا
اللهم صل علی محمد وعلی آله واصحابه واولادہ وازواجه وذریته واھل بیته واصهارہ وانصارہ واشیاعه ومحبیه وامته وعلینا معهم اجمعین یاارحم الراحمین
جو شخص رسول کریم کے حوض کوثر سے بڑے پیمانہ کے ساتھ پانی نوش کرے ، اس کو چاہیے کہ یہ درود شریف پڑھا کرے (ص97)
حضور کی زیارت
اللهم صل علی محمد کما امرتنا ان نصلی علیه اللهم صل علی محمد کما ھو اھله اللهم صل علی محمد کما تحب وترضی له
جو شخص خواب میں آنحضرت کی زیارت کرنا چاہتا ہو وہ یہ درود شریف پڑھا کرے (ص106)
افضل درود شریف
أللهم صل علی سیدنا محمد ن الذی ملأت قلبه من جلالك وعینیه من جمالك فأصبح فرحا مسرورا مؤیدا منصورا
شیخ ابو عبدالله بن نعمان رحمة الله علیه کو خواب میں سو (100) مرتبہ رسول کریم کی زیارت ہوئی ، آخری مرتبہ میں انہوں نے حضور سے افضل درود شریف دریافت کیا تو آپ نہ یہ درود شریف تعلیم فرمایا (ص69)
تمام اوقات میں درود
اللهم صل علی محمد فی اول کلامنا ، اللهم صل علی محمد فی اوسط کلامنا ، اللهم صل علی محمد فی آخر کلامنا
شیخ الاسلام ابو العباس ؒ نے فرمایا جو شخص دن اور رات میں تین تین مرتبہ یہ درود شریف پڑھے وہ گویا رات و دن کےتمام اوقات میں درود بھیجتا رہا (ص191)
70ہزار فرشتوں کا استغفار
جزی الله تعالی عنا محمدا ﷺ ما ھو اھله (معجم کبیر)
جو شخص یہ کہا کرے اس کے لئے ستر ہزار (70000) فرشتے ایک ہزار (1000) دن تک استغفار کرتے رہیں گے(ص40)
حسن خاتمہ کی بشارت
اللهم صل علی محمد وانزله المقعد المقرب عندك یوم القیامة
رسول کریم کے ارشاد کے مطابق اس درود شریف کے پڑھنے والے کے لئے حضور اقدس کی شفاعت واجب ہوگی جس میں اس کے حسن خاتمہ کی بشارت ہے (ص127)
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: