کفر،نفاق اور شرک کا بیان

کلمات کفر اور اس کے موجبات

 تعریف کفر

 جو کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنحضرتﷺﷺپر نازل ہوا اس سے انکار کرنا کفر ہے وہ ایک ہی چیزکاانکارہوجوبالاتفاق تواتر سے ثابت ہو پس کفر ایمان کی ضد ہے

 شرائط لزوم کفر

 1– عقل یعنی نشہ اور بیہوشی نہ ہو
2– قصد یا ارادے سے ہو یعنی غلطی اور سہو سے نہ ہو
3– اختیار سے یعنی قتل وغیرہ کا جبر و اکراہ نہ ہو

 احکام کفر

 اگر کوئی مسلمان کافر ہو جائے تو اس کے لئے یہ 4احکام ہیں :
 1– اس کی بیوی اس پر حرام ہو جاتی ہے
2– اس کا ذبیحہ حرام ہو جاتا ہے
3– شرعی قاضی اس کو مرتد کی سزا دے سکتا ہے
 4– اس کے نیک اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔ اگر ترک اسلام کا ارادہ نہ ہو بلکہ کسی سے نادانی سے کفر کی بات واقع ہوجائےتواحتیاطا اس کو دوبارہ نکاح کرنا واجب ہے اور اس کا ذبیحہ پھینک دیا جائے اور اس کو کفر سے توبہ کرنی چاہیے
 وہ چیزیں جن سے کفر لازم ہو جاتا ہے

 قسم اول

 1– جس کی فرضیت قرآن مجید کی ظاہر عبارت سے یا حدیث متواتر سے معلوم ہو جائے اس کا انکارکرنا۔ جیسے نماز۔ روزہ۔حج وزکات وغیرہ
2– حلال کو حرام اور حرام کو حلال جاننا۔ جبکہ وہ دلیل قطعی سے ثابت ہو اور حرام لعینہ ہو جیسے سود۔ زنا۔ جھوٹ بولنا۔ناحق قتل کرناوغیرہ
 3– اللہ تعالیٰ کی ذات کا انکار کرنا
4– اللہ تعالیٰ کی کسی صفات کا انکار کرنا
5– اللہ تعالیٰ کے کسی نام کا انکار (خواہ ذاتی ہو یا صفاتی)
6– اللہ تعالیٰ کے لئے کوئی بری صفت ثابت کرنا یا اہانت کرنا۔ مثلاً یوں کہنا ( نعوذ باللہ) اللہ تعالیٰ ظلم کرتا ہے یا بھائی بہن اوراولاد والا ہے وغیرہ
 7– جھوٹی باتوں پر اللہ تعالیٰ کو گواہ کرنا یا قسم کھانا کیونکہ یہ اہانت میں داخل ہے۔
8– اللہ تعالیٰ کے قطعی احکام میں سے کسی حکم کا انکار
9- اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات میں کسی کو شریک کرنا
10-فرشتوں کا انکار
11– کسی کتاب الہی اور اس کے جز کا انکار یا توہین کرنا
12– کسی نبی کا انکار یا اہانت کرنا
13– تقدیر کا انکار کرنا
14– قیامت اور حشر و نشر کا انکار کرنا

 قسم دوم

 وہ کلمات ہیں جن سے اشارہ انکار ثابت ہو مثلاً کسی نجومی یا کاہن کو سچا کہنا

قسم سوم

 وہ کلمات ہیں جن سے شک صراحت ثابت ہو مثلاً کسی نے کہا مجھے اللہ کے کریم یا رزاق یا عادل ہونے میں شک ہےیاکہاکامجھےفرشتوں یا اللہ تعالیٰ کے رسولوں یا کتابوں کے وجود میں شک ہے یا قیامت کے ہونے میں شک ہے یا کسی اورقطعی الثبوت چیز مین سک کیا

 قسم چہارم

 وہ کلمات ہیں جن سے اشارۃً شک ثابت ہو مثلاً کسی نے کہا کہ جنت میں مومنوں کو بڑی بڑی نعمتیں ملیں گی اور کافر کو دوزخ میں بڑے بڑے عذاب ملیں گے اس نے سن کر کہا  کیا خبر  

قسم پنجم

 وہ افعال ہیں جن سے انکار یا شک صراحتاً یا اشارۃً سمجھا جائے مثلاً کسی نے اہانت کی غرض سے قران مجید کو نجاست یا آگ میں ڈال یا اہانت کی غرض سے کعبہ کی طرف پیشاب کیا بعض علماء کے نزدیک جہالت عذر نہیں ہے۔ پس بے خبری میں کلمہ کفرکہنے سے بھی کافر ہو جائے گا۔بعض کے نزدیک جہالت عذر ہے وہ کافر نہیں ہوا البتہ دو بارا نکاح پڑھوانا اور توبہ کرنی چاہیے
 کسی نے جس وقت کفر کی نیت کی اسی وقت کافر ہو گیا۔ خواہ نیت کتنی ہی مدت بعد کے لئے ہو مفتی کے لئے ضروری ہے کہ
جب تک کسی سے کفر لازم کرنے والی بات نہ دیکھے بے دھڑک کسی مسلمان کو کافر نہ بنا دیا کرے ہو سکتا ہے کہ اس سے بلا قصد کلمہ کفر نکل گیا ہو یااس بات کے معنی سمجھ میں نہ آئے ہوں علماء نے لکھا ہے کہ جس مسئلے میں ننانوے احتمال کفرکےہوں اور ایک احتمال اسلام کا ہو تو مفتی اور قاضی کو اس ایک احتمال اسلام پر فتوی دینا چاہئے۔
اگر کوئی شخص کلمہ کفر کہے اور پھر انکار کر دے تو یہ بھی ایک قسم کی توبہ ہے اور اس کو کافر کہنا جائز نہیں ہے۔
 ایمان سے زیادہ کوئی نعمت نہیں۔ اس کی ہر وقت حفاظت کرنا واجب ہے اور اس کے ترقی کے لئے ہر وقت گناہوں سےبچنااور عبادت میں لگے رہنا ضروری ہے،یہ نہ سوچے کہ پھر کبھی توبہ کر لیں گے،معلوم نہیں کس وقت موت آجائےاورتوبہ کی مہلت ملے یا نہ ملے پس ہر وقت توبہ استغفار کرتے رہنا چاہئے۔

 نفاق کا ذکر

 ایمان اور کفر کے درمیان تیسری صورت کوئی نہیں ہے اس لئے آدمی مسلمان ہو گا یا کافر،زبان سے اسلام کا دعویٰ
کرنا اور دل میں اسلام سے انکار کرنا نفاق کہلاتا ہے،یہ بھی خالص کفر ہے بلکہ کفر کا اشد درجہ ہے اور ایسے لوگوں کے لئے جہنم کا نیچے کا طبقہ ہے
 حضور اقدس ﷺکے زمانہ مبارک میں کچہ لوگ اس برائی کے ساتھ مشہور ہوئے اور قرآن مجید نے ان کے باطنی کفر
پر آنحضرتﷺﷺکو اطلاع دی اور آپ نے ایک ایک کو پہچانا اور فرمایا کہ فلاں فلاں شخص منافق ہے۔ لیکن آپ کے بعد کسی شخص کو قطعی طور پر منافق نہیں کہا جا سکتا ہے بلکہ ہمارے سامنے جو اسلام کا دعویٰ کرے ہم اس کو مسلمان سمجھیں اور کہیں گے جب تک کہ اس سے کوئی فعل یا قول ایمان کے خلاف واقع نہ ہو اور جو شخص ایسا ہو اس کے نفاق کو عملی نفاق اور ایسے شخص کو عملی منافق کہیں گے یعنی یہ کہ عمل منافقوں جیسے ہیں۔ نفاق عملی نفاق حقیقی کا سبب بن سکتا ہے
 شرک کی تعریف و اقسام
 شرک کی تعریف و اقسام اللہ تعالیٰ کی ذات یا صفات میں کسی دوسرے کو شریک کرنا یا اس کے برابر کسی کوسمجھنا یا کسی کی ایسی تعظیم یا فرمانبرداری کرنا جیسی کہ اللہ تعالیٰ کی کی جاتی ہے شرک کہلاتا ہے۔ بعض شرک سخت حرام ہیں اور بعض شرک کفر میں داخل ہیں۔
 شرک کی چند اقسام یہ ہیں:
 اول:                  شرک فی الذات                         اللہ تعالیٰ کی ذات میں کسی کو شریک کرنا مثلاً دو یا زیادہ خدا ماننا
 دوم :                  شرک فی الصفات                                                اللہ تعالیٰ کی صفات میں کسی کو شریک ٹھہرانا۔
شرک فی الصفات کی بہت سی قسمیں ہیں مشہور یہ ہیں :
 1شرک فی العلم                                              کسی دوسرے کے لئے اللہ تعالیٰ کی مانند علم کی صفت ثابت کرنا۔
 2شرک فی القدرۃ                                           اللہ تعالیٰ کی مانند نفع و نقصان دینے یا کسی چیز کی موت و زندگی یا کسی اور کام کی قدرت کسی اور کے لئے ثابت کرنا۔ کسے پیغمبر یا ولی یا شہید کو یہ سمجھنا کہ وہ پانی برسا سکتے ہیں۔
 3شرک فی السمع                                            جس طرح اللہ تعالیٰ نزدیک و دور خفی و جہر اور دل کی بات سنتا ہے۔ کسی نبی یاولی
وغیرہ بھی ایسا سننے والا سمجھنا۔
 4شرک فی البصر                                             کسی مخلوق نبی یا ولی یا شہید وغیرہ کو یوں سمجھنا کہ چھپی کھلی اور دور و نزدیک کی  ہر چیز کو اللہ کی مانند دیکھتا ہے اور ہمارے کاموں کو ہر جگہ دیکھتا ہے۔
 5شرک فی الحکم                                            اللہ تعالیٰ کی طرح کسی اور کو حاکم سمجھنا اور اس کو اللہ کے حکم کی مانند ماننا۔
 6شرک فی العبادۃ                                           اللّٰہ تعالیٰ کی طرح کسی اور کو عبادت کا مستحق سمجھنا یا کسی مخلوق کے لئے عبادت کی قسم کا کوئی فعل کرنا مثلاً کسی پیر یا قبر کو سجدہ کرنا یا کسی پیر یا نبی یا ولی کے نام کا روزہ رکھنا یا غیر اللّٰہ کی نذر ماننا یا کسی جگہ مکان گھر یا قبر کا خانہ کعبہ کی طرح طواف کرنا۔ ان کے علاوہ اور جس قدر اللّٰہ تعالیٰ کی صفات ہیں خواہ وہ صفات فعالیہ ہوں  جیسے رزق دینا،مارنا،زندہ کرنا،عزت دینا وغیرہ یا شؤنِ ذاتیہ یا صفات ثبوتیہ یا صفات سلبیہ ہوں ان میں کسی مخلوق کو اللّٰہ تعالیٰ کے برابر سمجھنا شرک ہے۔ ہمارے بہت سے کام ایسے ہوتے ہیں جن میں شرک کی ملاوٹ ہو جاتی ہے ان سے پرہیزلازمی ہے
 رسوم کفار و جہال
 1– بادشاہ یا حاکم وغیرہ کو سجدہ کرنا خواہ عبادت کی نیت سے ہو یا کسی اور نیت،مثلاً تعظیم وغیرہ سے ہو،شرک فی العبادۃ ہے               
 2– درختوں کو پوجنا جیسا کہ بعض برگد،پیپل و جنڈ وغیرہ کو پوجتے ہیں،اس طرح قبروں پر یا نئی عمارت بنانے یا نیا کنواں کھدوانے وغیرہ پر ذبح کرنا یا دیووں،پریوں اور مردہ روحوں کی خوشی حاصل کرنے کے لئے ذبح کرنا شرک۔ہے اور یہ ذبیحہ حرام ہے
 3– بد شگونی لینا شرک ہے جیسا کہ جانوروں کی بولیوں سے یا دیگر چیزوں مثلاً اعضا کے پھڑکنے اور چھینک وغیرہ سے لوگ بدفالی لیتے ہیں،نیک فال جائز ہے اور اگر فال پر یقین کیا جائے اور اس کو موثرِ حقیقی سمجھا جائے تو کفر ہے،خواہ وہ فال نیک ہویابد،اور اگر ان امور کے موثرِ حقیقی ہونے کا۔اعتقاد نہ ہو تو کفر نہیں بلکہ فالِ نیک جائز ہے۔ لیکن فالِ بد پھر بھی منع ہے
 4– آفات سے محفوظ رہنے اور بلاؤں سے امن میں رہنے کے لئے دھاگے،منکے،کوڑیاں وغیرہ باندھنا اور ان کو موثرِ حقیقی سمجھنا شرک ہے،اگر اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے تاثیر کو جانے اور کسی طبیب کے کہنے پر تجربہ کی بنا پر۔استعمال کرے تو مضائقہ نہیں
 5– چھوٹی بڑی چیچک یا کسی اور بیماری کی تعظیم کرنا اور اس کو ماتا دیوی ماتا رانی وغیرہ نام رکھ کر ان کی خوشنودی کو اس بیماری کے دفعیے کا ذریعہ سمجھنا سراسر شرک ہے۔
6– تعزیہ بنانا،علم بنانا و چڑھانا
7– قبروں پر چڑھاوا چڑھانا نذر و نیاز دینا
8– اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کسی کے نام کی قسم کھانا
9- تصویریں بنانا یا تصویروں کی تعظیم کرنا
10– کسی پیر یا ولی کو حاجت روا،مشکل کشا کہہ کر پکارنا
 11– کسی پیر کے نام کی چوٹی رکھنا یا محّرم میں اماموں کے نام کا فقیر بننا،قبروں پر میلہ لگانا وغیرہ زندگی میں اور بھی بہت سی رسمیں،بیاہ،شادی اور مرنے وغیرہ کے موقع پر جاہلوں میں رائج ہیں،اور بہت سے کفار کی رسمیں اور تہوار مسلمان بھی کرتےہیں،ان سب سے پرہیز کرنا لازمی ہے،

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: