اہلِ ایمان کو رمضان مبارک ہو

فضائلِ رمضان:
رمضان المبارك كی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے كہ اس میں قرآن مجید نازل ہوا۔(البقرہ:185)
رمضان كی آمد پر جنت كے دروازے كھول دیے جاتے ہیں اور جہنم كےدروازےبندكردیےجاتے ہیں اور شیاطین كو زنجیروں میں جكڑ دیا جاتاہے۔(صحیح بخاری:كتاب الصوم30، باب5،حدیث1899)
آپﷺ رمضان میں تیز آندھی كی طرح خرچ كرتے تھے۔ (صحیح بخاری:كتاب الصوم30،باب7،حدیث1902)
رمضان كے بعد آپﷺ سب سے زیادہ روزے شعبان میں ركھتے تھے۔ (صحیح مسلم:كتاب الصیام13،باب34)
رمضان سے ایك دو روز قبل استقبال رمضان كے روزے ركھنا ممنوع ہے الا كہ كوئی پہلےسےروٹین كے مطابق روزے ركھتا ہو۔(صحیح مسلم:كتاب الصیام13،باب3،حدیث1082)
فرضیتِروزہ:
روزہ ہر مسلمان پر فرض ہے۔(البقرہ:183)
مریض اور مسافر كے لیے رخصت ہے كہ وہ بعد میں روزے كی قضا دیں۔(البقرہ:184)
روزہ اسلام كے بنیادی اركان میں شامل ہے۔ (صحیح بخاری:كتاب الایمان2،باب2،حدیث8)
بغیر كسی شرعی عذر كے روزہ چھوڑنا كبیرہ گناہ(گناہ عظیم)ہے۔(مجموع فتاویٰ ابن باز:كتاب  الصیام،ج15، ص331)
نابالغ بچوں پر روزہ فرض نہیں مگر انہیں عادت ڈالنے كے لیے روزہ ركھوانےچاہیں، صحابہ كرامؓ اپنے بچوں كو روزے ركھوایا كرتے تھے۔(صحیح بخاری: كتاب الصوم30،باب47،حدیث1960)
اگر كسی پر روزے فرض ہو ں اور وہ شخص فوت ہو جائے تو ورثاء اس كی طرف سےروزےركھیں۔ (صحیح مسلم: كتاب13 الصیام،باب27،حدیث1147)
رمضان كے بعد شوال كے مہینے میں چھ روزے ركھنا ایك سال كے روزوں كا ثواب ہے۔(صحیح مسلم:كتاب الصیام13، باب39،حدیث1164)
ہر مہینے تین روزے ركھنا آپﷺ كی سنت مباركہ ہے۔ (صحیح مسلم:كتاب الصیام13،باب36،حدیث1160)
عیدین(عید الفطر،عید الاضحی)كے دن روزہ ركھنا جائز نہیں۔ (صحیح مسلم:كتاب الصیام13،باب22، حدیث1137)
صرف جمعہ كا روزہ ركھنا ممنوع ہے۔ (صحیح مسلم:كتاب الصیام13،باب24،حدیث1143)
جمعہ كی رات(جمعرات كے بعد اور جمعہ سے پہلے آنے والی رات)كو قیام كے لیےمخصوص كرنا جائز نہیں۔ (صحیح مسلم:كتاب الصیام13،باب24،حدیث1144)
فضیلتِ روزہ:
جس نے بحالتِ ایمانی اورثواب كی نیت سے رمضان كے روزے ركھے اس كے سابقہ گناہ  معاف كر دے جاتے ہیں۔(صحیح بخاری:كتاب الصوم 30،باب6،حدیث1901)
روزے دار قیامت كے باب الریان سے داخل ہو كر جنت میں داخل ہوں گے۔(صحیح بخاری:كتاب الصوم30، باب4الریان للصائمین،حدیث1896)
روزے دار كے منہ سے آنے والی بو اللہ كے نزدیك كستوری سے زیادہ خوشبودار ہے۔(صحیح بخاری:كتاب الایمان2، باب2،حدیث8)
روزے دار كے لیے دو خوشیاں ہیں،ایك روزہ افطار كرتے وقت اور دوسرا جب وہ اپنے رب ملے گا۔(صحیح بخاری: كتاب الایمان2،باب2،حدیث8
ایك روزہ ركھنے سے اللہ انسان كے چہرے كو جہنم سے ستر سال كی دوری پر كر دیتاہے۔(صحیح مسلم:كتاب الصیام13، باب31،حدیث1153)
سحری وافطار:
فرض روزے كی نیت فجر سے پہلے كرنا لازم ہے البتہ نیت كے كوئی خاص الفاظ آپﷺسےثابت نہیں۔(ابی داؤد:كتاب الصوم14،باب72،حدیث2456)
سحری كی كوئی خاص دعا آپﷺ سے منقول نہیں ، بسم اللہ پڑھ كر سحری كھائیں۔
سحری كھانے میں بركت ہے۔(صحیح بخاری:كتاب الصوم 30،باب20،حدیث1923)
اہل كتاب(یہود ونصاریٰ)اور مسلمانوں كے روزوں میں سحری كا فرق ہے۔(صحیح مسلم:كتاب الصیام13،باب9، حدیث1096)
حالت جنات میں سحری كھائی جاسكتی ہے۔ بعدازاں غسل كر كے نماز ادا كی جائی۔ (صحیح مسلم:كتاب الصیام13، باب13،حدیث1109)
سورج غروب ہوتے ہی روزہ افطار كر لینا چاہیے۔ (صحیح مسلم:كتا ب  الصیام13،باب10،حدیث1100)
لوگ جب تك جلد افطار كریں گے بھلائی پر رہیں گے۔ (صحیح مسلم:كتاب  الصیام13،باب9،حدیث1098)
بسم اللہ پڑھ كر روزہ افطار كریں :اور بعد میں یہ دعا پڑھیں:
ذَہبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوۡقُ وَثَبَتَ الأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللّٰہ(سنن ابی داؤد:كتاب الصوم14،باب22،حدیث2359)
روزے كے احكام:
جو شخص روزہ ركھ كر جھوٹ اور برے كاموں سے باز نہ آئے اللہ كواسكےبھوكےاورپیاسےرہنے كی كوئی ضرورت نہیں۔(صحیح بخاری:كتاب الصوم30،باب8،حدیث1903)
روزے دار لڑائی جھگڑے اور گالی گلوچ سے پرہیز كرےاور اگر كوئی اس سے لڑائی میں پہل كرے تو اسے چاہیے كہ كہہ دے ’’میں روزے سے ہوں‘‘۔(صحیح بخاری:كتاب الایمان2،باب2،حدیث8)
بھول كر كھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ (صحیح بخاری:كتاب الصوم30،باب26،حدیث1933)
حیض ونفاس كا خون آنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔بعد میں قضا دی جائے۔(صحیح مسلم:كتاب3الحیض،باب15، حدیث335)
غیر غذائی ٹیكہ(انجیكشن ) سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔البتہ جس ٹیكے تعلق معدے سےہواسكااستعمال بحالت روزہ ممنوع ہے۔( مجموع فتاوى ورسائل محمد بن صالح العثیمین: كتاب الصیام،ج19ص213)
روزے كی حالت میں بیوی سے بوس وكنار جائز ہے البتہ جماع كرنا جائز نہیں۔(صحیح بخاری:كتاب الصوم30، باب24،حدیث1928)
رمضان كی راتوں كی میں میاں بیوی مجامعت كر سكتے ہیں۔(البقرہ:187)
قیام اللیل (تراویح) :
جس نے رمضان كی راتوں كوایمان كی حالت میں اور ثواب كی نیت سے قیام كیا اسكےسابقہ گناہ معاف كر دیے جاتے ہیں۔(صحیح بخاری:كتاب صلاة التراویح31، باب1، حدیث2008)
اعتكاف اور لیلة القدر:
اعتكاف صرف جامع مسجدمیں ہوتا ہے۔ (ترمذی:كتاب الصوم14،باب81،حدیث 2475)
آپﷺ رمضان كا آخر عشرہ(آخری دس دن)اعتكاف فرماتے تھے۔(صحیح بخاری:كتاب الاعتكاف33، باب1،حدیث2026)
ایك دن كا اعتكاف بھی جائز ہے۔ (صحیح بخاری:كتاب الاعتكاف33،باب الاعتكاف لیلا5،حدیث2032)
حالت اعتكاف میں كسی شرعی عذر كے تحت گھر جانا جائز ہے۔(صحیح بخاری:كتاب الاعتكاف33،باب3، حدیث 2029)
عورتیں مسجد میں اعتكاف كر سكتی ہیں۔(صحیح بخاری:كتاب الاعتكاف33،باب6 باب
اعتكاف النساء ،حدیث 2033)
معتكف كے لیے یہ كام ممنوع ہیں:
٭مریض كی عیادت كرنا٭جنازہ پڑھنا٭مباشرت كرنا (ترمذی:كتاب
الصوم14،باب81،حدیث 2475)
جس نے لیلة القدر كا قیام حالتِ ایمان او رثواب كی نیت سے كیا اس كے سابقہ
گناہ معاف كر دیے جاتے ہیں۔ (صحیح بخاری:كتاب الصوم 30،باب6،حدیث1901)
لیلة القدر ایك ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔(القدر:2)
لیلة القدر رمضان كے آخری دن دنوں كی طاق راتوں(21ویں، 23ویں، 25ویں، 27ویں،
27ویں، 29ویں) میں تلاش كرنا چاہیے۔ (صحیح بخاری:كتاب فضل لیلة القدر32،باب3،حدیث2017)
ایك رات میں سارا قرآن مجیدپڑھ دینا جائز نہیں كیونكہ ایك حدیث كے مطابق
كم از كم سات اور دوسری روایت كے مطابق كم ازكم تین دنوں میں ختم كرنا چاہیے۔ (صحیح
بخاری: كتاب66فضائل القرآن،باب34، حدیث5054،سنن ترمذی:كتاب 42القرات،باب13، حدیث3202)
صدقة الفطر
آدمی جو خوراك كھاتا ہے گندم چاول وغیرہ اس میں سے ایك مخصوص حصہ نمازِ عیدسے
قبل صدقہ كرنا صدقة الفطر كہلاتاہے۔
صدقة الفطر گھر كے ہر فرد كی طرف سے ادا كیا جائے۔(صحیح بخاری:كتاب
الزكاة24،باب فرض صدقة الفطر70،حدیث1503)
صدقة الفطر عید كی نماز ادا كرنے سے قبل ادا كرنا واجب ہے۔(صحیح بخاری:كتاب
الزكاة24،باب فرض صدقة الفطر70،حدیث1503)
صدقة الفطر كا پیمانہ ایك صاع ہے۔(صحیح بخاری:كتاب الزكاة24،باب فرض صدقة
الفطر70،حدیث1503)
ایك صاع موجودہ پیمانے كے مطابق 2040گرام (دو كلو 40گرام) ہے۔)( مجموع
فتاوى ورسائل محمد بن صالح العثیمین:كتاب الزكاة ،باب زكاة الفطر، ج18، ص277)
عیدین
عید كے دن غسل كرنا مستحب ہے۔(سنن الكبریٰ للبیقی:كتاب صلاة العیدین6باب
الغسل العیدین1، اثر6124)
نمازِ عید سے پہلے صدقة الفطر كی ادئی كرنا ضروری ہے۔ (صحیح بخاری:كتاب
الزكاة24،باب فرض صدقة الفطر70،حدیث1503)
عید الفطر كی نماز سے قبل طاق كھجوریں كھا كر جانا سنت ہے۔(بخاری:كتاب العیدین
13، باب4،حدیث953)
اگر عید جمعہ كے دن ہو تو عید كی نماز پڑھنے كے بعد اختیار ہے كہ جمعہ پڑھ لیں یاپھرنمازِظہر۔(سنن ابی داؤد:كتاب الصلاة2،باب219،حدیث1072)
عید گاہ سے واپسی پر راستا بدل كر آنا سنت ہے۔ (صحیح بخاری:كتاب العیدین13،باب24،حدیث986)
حالتِ حیض والی عورتوں كو بھی عیدگاہ جا كر مسلمانوں كی دعا میں شریك ہوناچاہیے البتہ نمازنہ پڑھیں۔ (صحیح بخاری:كتاب الحیض6،باب23،حدیث324)
عیدین میں پہلے نماز ہے اور خطبہ بعد میں۔(صحیح بخاری:كتاب  العیدین13،باب7،حدیث957)
عید كا خطبہ منبر پر نہ پڑھیں۔(صحیح بخاری:كتاب العیدین13،باب6حدیث956)
عیدین كی اقامت ہے نہ اذان۔(بخاری:كتاب العیدین 13، باب7،حدیث960)
عیدین كی نماز سے پہلے كوئی نوافل ہیں نہ بعد میں۔ (بخاری:كتاب العیدین
13، باب26،حدیث989)
عیدین كی نماز میں پہلی ركعت میں تكبیرِ تحریمہ كے علاوہ سات زائد تكبیرات
ہیں جبكہ دوسری ركعت میں كھڑے ہو كر پانچ اضافی تكبیرات كہیں جائیں۔(سنن ابی
داؤد:كتاب الصلاة2،باب253،حدیث1151)
عیدین كی نماز كی پہلی ركعت میں سورت ق اور دوسری ركعت میں سورت
القمرتلاوت كرنا مسنون ہے۔ (صحیح مسلم:كتاب صلاة العیدین8،باب3،حدیث891)
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: