حضرت اُمِّ ہانی ؓ

حضرت اُمِّ ہانی ؓ بنت ابو طالب کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔ آپ کا نام ہند فاختہ اور فاطمہ کہا جاتا ہے مگر آپ اپنی کنیت، اُمِّ ہانی سے مشہور ہیں۔ آپ کی والدہ کا نام فاطمہ ؓ بنت اسد ہے اور آپ حضرت علی ؓ ، حضرت جعفرطیارؓطالب ؓ ، عقیل ؓ اور جمانہ ؓ کی بہن ہیں۔

حضرت اُمِّ ہانی ؓ کے قبول اسلام کے بارے میں بعض کہتے ہیں۔ آپ فتح مکہ کے موقع پر ایمان لائیں اور بعض کے مطابق انہوں نے اپنا اسلام چھپایا ہوا تھا ویسے قدیم الاسلام تھیں بہرحال انہوں نے اسلام قبول کیا۔
حضرت اُمِّ ہانی ؓ حضور سے بہت محبت اور عقیدت رکھتی تھیں۔ ایک بار حضور ان کے گھر تشریف لائے،شربت نوش فرمایا اور اس کے بعد آپ کو دے دیا۔ آپ اس وقت روزے سے تھیں مگر واپس کرنا پسند نہ کیا اور پی لیا۔پینے کے بعد عرض کیا ’’یارسول اﷲ میں روزے سےہوں مگر میں نے آپ کا چھوڑا ہوا شربت پی لیا ہے‘‘ آقائےنامدار حضور نے فرمایا’’اگر روزہ رمضان کی قضا ہے تو کسی دوسرے دن رکھ لینا اور اگر محض نفل ہے تو تمہیں اس کی قضا کرنے یا نہ کرنے کا اختیار ہے‘‘
حضور حضرت اُمِّ ہانی ؓ کا بہت لحاظ اور خیال رکھا کرتے تھے۔ ایک بار فتح مکہ کے موقع پر حارث بن ہشام مخزومی اور زہیر بن امیہ مخزومی نے حضرت اُمِّ ہانی ؓ کے گھر پناہ حاصل کی۔ یہ دونوں حضرات واجب القتل تھے۔ جب حضرت  علی ؓ کو خبر ہوئی کہ یہ دونوں حضرات اُمِّ ہانی ؓ کے گھر پناہ گزیں ہیں تو فورا وہاں پہنچے اور ان دونوں کو قتل کرنا چاہا۔ حضرت اُمِّ ہانی ؓ نے اپنے بھائی سے کہا ’’انہوں نے میرے ہاں پناہ لی ہے، اس لئے میں ان کو ہرگز قتل نہیں ہونے دوں گی‘‘ وہ پھر دونوں کو لے کر آقائے نامدار حضور کی بارگاہ میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا ’’یارسول اﷲ میں نے ان دونوں کو پناہ دی ہے مگر حضرت علی ؓ ان کو قتل کرنا چاہتے ہیں‘‘ حضور نے فرمایا ’’جس کو تم نے پناہ یا امان دی اسکوہم نے بھی دی‘‘ اس واقعہ کے بعد حارث بن ہشام اور زہیر بن امیہ دونوں نے اسلام قبول کرلیا۔
واقعہ معراج کے موقع پر جب حضرت جبریل علیہ السلام، حضور کو لینے آئے تو اس وقت حضور حضرت اُمِّ ہانی ؓ کے گھر سو رہے تھے۔ پیر کا دن تھا۔ حضرت جبریل علیہ السلام براق لے کر خدمت میں حاضر ہوئے اورحضوراکرم کو اس کو سوار کروا کر پہلے بیت المقدس پھر آسمانوں پر لے گئے۔ آپ نے وہاں کے عجائب و غرائب ملاحظہ فرمائے اوراﷲ تعالیٰ کے دیدار سے مشرف ہوئے۔
علامہ سیوطی لکھتے ہیں کہ :جب معراج کا واقعہ حضور نے حضرت اُمِّ ہانی ؓ کو سنایا تو انہوں نے بڑھ کرحضوراکرم کی چادر تھام لی اور عرض کیا ’’آپ یہ بات قریش کے سامنے نہ کریں کیونکہ وہ آپ کی تکذیب کریں گے‘‘ مگر حضور اکرم نے چادر چھڑائی اور باہر چلے گئے۔ حضرت اُمِّ ہانی ؓ نے فورا اپنی کنیزسےکہا:’’تیرابھلاہو!آقائےنامدار حضور کے پیچھے جا اور غور سے سن کہ آپ لوگوں سے کیا فرما رہے ہیں؟‘‘
حضرت اُمِّ ہانی ؓ نے حضور اکرم سے 46 حدیثیں روایت کیں جو صحاح ستہ و دیگر کتب احادیث میں مذکور ہیں۔
حضرت اُمِّ ہانی ؓ حضور سے اکثر مسائل دریافت کیا کرتی تھیں۔ جس سے ان کی فقہ دانی کا پتہ چلتا ہے۔
ایک بار انہوں نے عرض کیا ؟’’اب میں بوڑھی ہوگئی ہوں اور چلنے پھرنے سے ضعف معلوم ہوتا ہے۔ اس لئے کوئی ایسا عمل بتائیں جسے میں بیٹھے بیٹھے انجام دے سکوں‘‘ حضور نے فرمایا :’’سبحان اﷲ، الحمدﷲ، اﷲ اکبر اور لاالہ الا اﷲ ایک ایک سو بار پڑھ لیا کرو‘‘
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت اُمِّ ہانی ؓ کے علاوہ کسی اور آدمی کو نہیں دیکھا جس نے حضوراکرم کو چاشت کے وقت نماز پڑھتے دیکھا ہو۔
ان سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن حضور حضرت اُمِّ ہانی ؓ کے گھر تشریف لائے، غسل فرمایا اور آٹھ رکعت نمازادا کی اور اُمِّ ہانی ؓ فرماتی ہیں :’’میں نے کبھی حضور کو اس طرح جلدی نماز پڑھتے نہیں دیکھا، البتہ رکوع،سجودباقاعدہ ادا فرمائے‘‘
حضرت اُمِّ ہانی ؓ کثیر الاولاد تھیں۔ ان کے بیٹوں میں عمرو، ہانی، یوسف اور جعدہ مشہور ہیں۔ مولانا سعید انصاری لکھتے ہیں کہ ترمذی کی روایت ہے کہ حضرت علی ؓ کی وفات کے بعد مدت تک آپ زندہ رہیں اور تہذیب میں ہے کہ امیر معاویہ ؓ کے زمانہ خلافت میں انتقال کیا۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: