آبِ زَم زَم:03

آبِ زَم زَم پر لیبارٹریوں میں تحقیق

1971 میں ایک ڈاکٹر نے آبِ زَم زَم کو پینے کے لیے غیر موزوں قرار دیا، اسکی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ کعبۃ المشرفہ مکّہ مکرمہ کے درمیان مین سطح سمندر سے نیچے واقع ہے اور عین ممکن ہے کہ زَم زَم کے کنوئیں میں غیر معیاری پانی کی کافی مقدار جمع ہو گئی ہو۔جب یہ خبر شاہ فیصل مرحوم تک پہنچی تو انہوں نے تحقیقات کا حکم دے دیا، اور زَم زَم کے پانی کےنمونے یورپین لیبارٹریز میں بھجوائے گئے۔
کیمیکل انجینیئر محی الدین احمد کہتے ہیں ( جو کہ اس وقت سعودی وزارتِ زراعت و پانی میں کام کر رہے تھے، انہیں نمونےاکٹھےکرنے کے لیے چنا گیا تھا) یہ پہلا موقع تھا جب انہیں کنوئیں کو دیکھنے کا موقع ملا، اس پر یقین کرنا مشکل تھا کہ ایک چھوٹا تالاب، جس کی لمبائی 18 فٹ سے زیادہ نہیں، اور 14 فٹ چوڑائی کے ساتھ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کےزمانےسےلاکھوں گیلن پانی ہر سال حجاج کرام کو مہیا کررہا ہے۔مختلف مقامات سے اسے جانچا گیا، پانی کی گہرائی دیکھی گئی،لوگوں کے نہانے والی جگہ سے پانی بند کیا گیا، پھر تالاب میں اترے، جب ان کے کندھوں تک پانی آگیا توکنوئیں میں ایک جانب سے دوسری جانب حرکت کرتے ہوئے یہ دیکھا کہ کہیں سے پانی کنوئیں میں تو نہیں آرہا، مگر انہیں کوئی سراغ نہیں ملا،،،،پھر انہیں خیال آیا کہ پانی کے منبع کو دیکھنے کے لیے واٹر سکشن پمپ کے ذریعے پانی کی بڑی مقدار کو محفوظ جگہوں پر ذخیرہ کر کے پانی کی سطح کم کی جا سکتی ہے۔ جب پانی باہر کھینچا جا رہا تھا تو بھی انہیں کوئی ایسی جگہ نہیں نظر آئی جس سے پتہ چل سکےکہ پانی کہاں سے آتا ہے، انہوں نے اپنے ماتحت سے کہا کہ پھر پانی میں جائے، اُس آدمی نےپورےکنوئیں میں چکرلگاتےہوئے اپنے پیروں کے نیچے ریت کو محسوس کیا، پانی نکالنے کے عمل کے دوران ہی نیا پانی اسی مقدار میں بھرنا شروع ہو گیا، جس مقدارمیں پانی کھینچا جا رہا تھا۔ اس وجہ سے پانی کی سطح میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ یہاں پر یورپین لیبارٹریز کوبھیجنے کے لیے کئی نمونے لیے گئے، مکّہ سے جانے سے قبل شہر کے دوسرے کنوؤں کےمتعلق پوچھنے پر بتایا گیا کہ اکثر ان میں سے خشک ہوچکے ہیں۔
زَم زَم اور مکّہ کے دوسرے پانی میں جو فرق پایا گیا وہ تھا کیلشمیم اور میگنیشیم نمکیات کے تناسب، شاید یہی وجہ ہے کہ تھکےماندے حاجیوں کو صرف زَم زَم کا پانی ہی چُست اور توانا رکھتا ہے،اور صرف یہی نہیں، زَم زَم میں فلورین کا مرکب پایاجاتا جو کہ مختلف قسم کے بیکٹیریا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے، یورپین لیبارٹریز کے نتیجہ کے مطابق یہ پانی پینے کے لیےموزوں ترین ہے۔
یہ بھی قابلِ توجہ امر ہے کہ سیکڑوں سالوں سے زَم زَم کا کنواں خشک نہیں ہوا اور ہمیشہ حجاج کی ضروریات کوپوراکرنےکےلیے کافی رہا ہے۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں سے سالہاسال یہاں آنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں، یہی پانی پیتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ اس قدرتی پانی کو کسی کیمیائی عمل سے نہین گذارا جاتا، نہ کلورین ملائی جاتی ہے، عام کنوؤں میں مختلف قسم کے پودے اُگ آتے ہیں، یا فنجائی جم جاتی ہے جس سے پانی کا ذائقہ اور بو تبدیل ہوجاتےہیں،مگر زَم زَم کے کنوئیں میں کوئی پودا یا فنجائی وغیرہ نہیں لگتی۔
جدید طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آبِ زَم زَم میں ایسے اجزاءمعدنیات اور نمکیات موجود ہیں جو انسان کی غذائی اور طبی ضروریات کو بڑے اچھے طریقے سے پورا کرتے ہیں حکومت سعودی عرب نے اس بات کا اہتمام کررکھا ہے کہ ہر4گھنٹےبعدزَمزَم کے پانی کا جدید ترین لیبارٹریوں میں ہر لحاظ سے معائنہ کیا جاتا ہے۔ ان تحقیقات کے نتیجے میں آبِ زَم زَم کے بارے میں بے شمار انکشافات ہورہے ہیں۔آبِ زَم زَم کی کیمیائی تحقیقات اور طبی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں وہ اجزاءشامل ہیں جو معدہ جگر آنتوں اور گردوں کیلئے بالخصوص مفید ہیں۔
دورِ جدید میں سائنسی ترقی کے بعد اب توآبِ زَم زَم سپلائی کرنے سے قبل اور بھی گہری چھان بین اور جانچ کی جاتی ہے۔الٹراوائلٹ شعاؤں سے پانی کو گزارا جاتا ہےکہ اگر اس میں جراثیم ہوں تو وہ مر جائیں۔ جو لوگ آبِ زَم زَم انفرادی طورپرفروخت کرتے ہیں غیر قانونی ہے اور وہ پانی ملاوٹی بھی ہو سکتا ہے۔ اس پر سعودی حکومت نے پابندی بھی لگا رکھی ہے۔ آبِ زم زم کی صفائی  کے لئے اس کےپانی کو اسٹین لیس اسٹیل کے پائپوں کے ذریعے کولینگ اسٹیشن بھیجا جاتا ہےاوراسکےبعدوہ زائرین کے پینے کے لیے پہنچتا ہے۔ پانی کی صفائی ستھرائی اور اس کے تحفظ پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جاتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ  آرگنائزیشن کے مطابق قدرتی پانی میں آرسینک کی مقدار دس مائکروگرام فی لیٹر ہوتی ہے۔ اگر یہ مقدار اس سے آگے نکل  جائے تو خطرناک ہو جاتی ہے۔ اس سے گردے اور لیور فیل ہو سکتے ہیں اور کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ آب زم ز م میں آرسینک کی مقدار اس شرح سے کافی کم ہے۔ زَم زَم کی پاکیزگی اور اس کی صحت کے بارے میں شبہہ نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ صدیوں سے لوگ اس پانی کو پیتے آئے ہیں اور اس کے پینے سے کسی کے بیمار پڑنے کی کبھی بھی کوئی خبر نہیں آئی۔ بلکہ اسکےمستقل استعمال سے بیماروں کو شفا نصیب ہوئی ہے۔ آبِ زَم زَم کی کوالٹی کے بارے میں ہمیشہ تحقیقات ہوتی رہی ہیں اور یہ نتیجہ نکلتارہا ہے کہ اس میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ اس سے کسی کو کسی قسم کی بیماری نہیں ہو سکتی بلکہ اس میں شفا کے اجزا شامل ہیں۔ اس کو جس بیماری میں شفا کی نیت سے پیا جائے اس سے ویسا ہی نتیجہ نکلتا ہے۔ یعنی اگر کوئی اس نیت سے زَم زَم پیئے کہ اس کو فلاں بیماری ہے اور اللہ اس پانی سے اس کو ٹھیک کر دے تو وہ بیماری رفع ہو جاتی ہے۔
جاپان کے ماہر سائنس داں ڈاکٹر مسارو ایمونو نے اپنے ایک تجزیے میں کہا ہے کہ آبِ زَم زَم میں ایسی خصوصیات ہیں جو دنیاکے کسی دوسرے پانی میں نہیں ہیں۔ انہوں نے نینو ٹیکنا لوجی کی مدد سے اس سلسلے میں متعدد تحقیق کی ہے جس سے پتہ چلاہے کہ اگر زَم زَم کا ایک قطرہ بھی عام پانی میں ملا دیا جائے تو اس میں بھی وہی خصوصیات پیدا ہو جاتی ہیں جو آبِ زَم زَم میں ہیں۔ آبِ زَم زَم کے خواص کو کسی بھی طرح تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے ایک قطرے کا بلور (ایک چمک دار معدنی جوہر) جو انفرادیت رکھتا ہے وہ دوسرے پانی میں نہیں ہے۔سائنس دانوں نے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی لیکن وہ کچھ
بھی پتہ لگانے سے قاصر رہے۔
مذکورہ جاپانی سائنس داں نے ایک انکشاف اور کیا ہے۔ وہ یہ کہ مسلمان کھانے پینے سے قبل بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتےہیں ۔ او راگر یہی بسم اللہ پانی پر پڑھی جائے تو اس میں عجیب قسم کا تغیر پیدا ہو جاتا ہے۔ خوردبین کے ذریعے بسم اللہ پڑھےگئےپانی کودیکھا گیا تو پتہ چلا کہ:پانی کے قطرے نے اپنی شکل پھول کی طرح بنالی اور ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ پانی کےقطرےنے کلام الٰہی کا اثر قبول کیا ہے اور شگفتہ انداز میں دکھائی دے رہا ہے جبکہ یہ بھی ریکارڈ کیا گیا کہ جب پانی کے ایک قطرے پر شیطانی کلمات پڑھے گئے اور برے الفاظ ادا کرکے اس پر دم کیا گیا توخوردبین کی مدد سے یہ دکھائی دینے لگا کہ پانی کے اس قطرےنےاپنی شکل تبدیل کرلی اور اس کی ہیت انتہائی خراب دکھائی دینے لگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایڈولف ہٹلر چنگیز خان اور مشہور معروف قاتلوں کے نام لینے سے پانی کی ہیئت تبدیل ہوگئی اور اس کی شکل ڈرائونی بن گئی جبکہ اللہ کا نام لینے سے پانی کی خوردبینی شکل انتہائی خوبصورت ڈیزائن یا پھول میں تبدیل ہوگئی۔ اپنی طویل تحقیق میں دنیا کو حیران و ششدر کردینے والے جاپانی سائنسدان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانا کھانے اور پانی پینے سے پہلے بسم اللہ  الرحمن الرحیم پڑھنے کے اسلام کے حکم کا تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ اس کے کتنے روحانی فوائدہوتے ہیں۔ جاپانی پروفیسرنے حال ہی میں آبِ زَم زَم پر بھی سیر حاصل تحقیق کی ہے اور ان کا استدلال ہے کہ آبِ زَم زَم کی بعض خصوصیات کا پتہ ضرور لگایا گیا ہے لیکن ابھی تک آبِ زَم زَم کی مکمل خاصیت اور بالخصوص ہیت ترکیبی کا پتہ چلانا تحقیق کے مراحل میں ہے۔ پروفیسر مساروا ایموتو ایک تحقیقی انسٹیٹیوٹ چلاتے ہیں اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے پانی کی خصوصیات اور اس پراثراندازہونے والے عوامل بالخصوص قرآنی آیات کی اثر پذیری اور انسانی جنس و روح پر اس کے ہونے والے اثرات کامطالعہ کررہے ہیں۔ انہوں نے آبِ زَم زَم کے حوالے سے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ دنیا کا واحد پانی ہے جو اثر پذیری میں بے مثال ہے اور اگر اس پر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دم کرلیا جائے تو اس کے اثرات میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر بار کی جانے والی تحقیق میں آبِ زَم زَم اور عام پانی کے حوالے سے نئی باتیں سامنے آئی ہیں جن سے اس بات کا بین اظہار ہوتا ہے کہ آبِ زَم زَم دنیا میں اللہ کی جانب سے ایک انعام ہے ایک معجزہ ہے اور اس کا ایک قطرہ دنیا میں پائے جانے والے پانی کے ذخیروں کے مقابلے میں انتہائی اہم اور قیمتی ہے۔ دیگر پانی کے کئی گلاسوں کے برابر پانی میں جب آبِ زَم زَم کا ایک قطرہ ملایا تو یہ دیکھ کر انتہائی حیرانی ہوئی کہ آبِ زَم زَم کے اثرات اس سارے پانی میں دکھائی دینےلگے۔ مسارو نے یہ بھی کہا کہ ان کی جانب سے کی جانے والی عمیق اور مسلسل تحقیق میں اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ ہم عام پانی کی خصوصیات کو تبدیل کرسکتے ہیں لیکن تمام کوششوں کے باوجود آبِ زَم زَم کی خاصیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکا جس پر ان کو بھی حیرانی ہوئی ہے۔
پروفیسر مساروایمو تو کا استدلال ہے کہ پانی میں اللہ نے قوت سماعت گویائی اور یادداشت رکھی ہے جبکہ اس میں ماحول سے متاثر ہونے کی بھی صلاحیت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر تحقیق کی جائے تو یقینا یہ بات درست ثابت ہوگی کہ اللہ کے کلام کا پانی پراثرالگ الگ ہوتا ہے لیکن ہمیں اس کیلئے الگ شعبہ تحقیق قائم کرنا ہوگا کیونکہ اس کی وسعت ناقابل بیان ہے۔ پروفیسرایموتوکا کہنا ہے کہ قدرت کی بنائی ہوئی ہر شے حتیٰ کہ پانی میں بھی ایسی صلاحیت ہے کہ وہ اللہ کا شعور رکھتا ہے بلکہ اس کا ذکر بھی کرتا ہے۔ دم والے پانی کے اثرات بھی اسی طرح ہوتے ہیں تب ہی اس کا فائدہ ہوتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ آبِ زَم زَم اللہ کریم کا ایک زندہ جاوید معجزہ ہے اور اس پر جب بھی اور جتنی بھی تحقیق کی جائے کم ہے کیونکہ ہر مرتبہ انسان پر نئے راز آشکار ہوتے ہیں اور مزید روشن پہلو انسان کی عقل کو ذخیرہ کرتے ہیں ۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: