صفاتِ ایمان:03

ہجرت

 آخر جب ان کی دشمنی کی کوئی حد نہ رہی اور سب نے مل کر آپ کو قتل کرنے کا ارادہ کر لیا تو حضور انور ﷺ اللّٰہ تعالیٰ کےحکم سے اپنے پیارے وطن مکہ معظمہ کو چھوڑ کر مدینہ منورہ تشریف لے گئے اس کو ہجرت کہتے ہیں اور اسی مناسبت سےمسلمانوں کا سن ہجری جاری ہوا ہے۔ آنحضرتﷺﷺ کے مدینہ منورہ تشریف لے جانے کی خبر سن کر اور مسلمان بھی جن کو کافر ستاتے رہتے تھے آہستہ آہستہ مدینہ منورہ چلے گئے،ان مسلمانوں کو جو مکہ مکرمہ سے اپنے گھر بار چھوڑ کر مدینہ طیبہ چلے آئے مہاجرین کہتے ہیں اور مدینہ طیبہ کے مسلمان جنہوں نے آنحضرتﷺﷺ اور مہاجرین کی مدد کی انصارکہلاتے ہیں۔ آپ ﷺ کے دس سال مدینہ منورہ کے قیام کے زمانےمیں اللّٰہ پاک نے آپ کو دو فتوحات نصیب فرمائیں کہ جن کی برکت سے آج اسلام دنیا کے گوشہ گوشہ میں رائج ہے۔ چند دن اوپر تریسٹھ سال کی عمر میں بروایتِ مشہور بتاریخ  12ربیع الاول سن 11 ہجری بروز دو شنبہ آپ کے جسد اطہر سے روح مبارک نے سوئے رفیقِ اعلی پرواز کی۔
 اِنَّک مَیتُ وَ اِنَّھم مِیِّتُونَ اِنَّا لِلّٰہ واِنَّا اِلِیہِ رَاجِعُونَ
عقیدہ
 انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی قبروں میں اسی طرح بہ حیاتِ حقیقی زندہ ہیں،جیسا کہ دنیا میں تھے،کھاتے پیتے ہیں،جہاں چاہیں آتےجاتے ہیں،تصدیق و وعدہ الٰہی کے لئے ایک آن کو ان پر موت طاری ہوئی،پھر زندہ ہو گئے،ان کی یہ حیات شہدا کی حیات سے بہت ارفع و اعلیٰ ہے لیکن اس کی کیفیت اللّٰہ ہی بہتر جانتا ہے۔
صحابہ کرامؓ
 ہر پیغمبر کے زمانے میں جو لوگ اس پیغمبر پر ایمان لائے وہ اس کے صحابی ہیں آنحضرتﷺکے بھی صحابی ہیں،صحابی اس شخص کو کہتے ہیں جس نے ایمان کی حالت میں آنحضرتﷺکو دیکھا ہو،یا آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہو،اور اس شخص کی موت ایمان پر ہوئی ہو۔ صحابی ہزاروں ہیں،جو آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہوئے اور اسلام پر ان کی وفات ہوئی صحابہ کرامؓ کے مرتبے آپس میں کم زیادہ ہیں،لیکن تمام صحابہ باقی امت سے افضل ہیں،اگر کسی دوسرے مومن نے اپنی ساری عمر نیک اعمال کرنے میں گزاری ہو اور احد پہاڑ کے برابر سونا اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کیا ہو کسی صحابہ کے ایک ادنیٰ عمل اور ایک مد (تقریباً ایک سیر) جو کے خیرات کرنے کے برابر بھی نہیں ہو سکتا اور کوئی بڑے سے بڑا غیر صحابی ولی ایک ادنیٰ صحابی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا تمام امت کا اس پر اجماع ہے کہ تمام صحابہ میں سب سے افضل حضرت ابو بکر صدیق ؓ ہیں،جوتمام امت سے افضل ہیں ان کے بعد حضرت عمر فاروق ؓ تمام امت سے افضل ہیں،ان کے بعد حضرت عثمانِ غنی ؓ،پھرحضرت علی المرتضیٰ ؓ تمام امت سے افضل ہیں،یہی چاروں بزرگ رسول اللّٰہ ﷺ کے بعد اسی ترکیب سےجو اوپر بیان ہوئی آپ کے خلیفہ ہوئے آنحضرتﷺﷺ کے اس دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد دین کا کام سنبھالنےاورجوانتظامات آپ فرماتے تھے انہیں قائم رکھنے کے لئے جو شخص تمام مسلمانوں کی اتفاق رائے سے آپ کا قائم مقام ہوا اسے خلیفہ کہتے ہیں چنانچہ سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق ؓ پھر حضرت عمر ؓ پھر حضرت عثمان ؓ اور ان کے بعد حضرت علی ؓ خلیفہ ہوئے ان چاروں کو خلفاء اربع و خلفائے راشدین و چار یار کہتے ہیں،ان چاروں کے بعد حضرت امام حسن بن علی ؓ خلیفہ ہوئے اور ان کی مدت خلافت تک تمام خلفاء کی خلافت کی مدت تیس سال ہے،اس کو خلافت راشدہ کہتے ہیں۔ جس کا ذکر حدیث شریف میں ہے،ان چار یار کے بعد مجموعی طور پر سب اہل بیت باقی صحابہ سے افضل ہیں،اہل بیت میں تمام ازواج مطہرات اور حضرت علی (جنکا ذکر چار میں آ چکا ہے ) حضرت فاطمہ زہرہ،حضرت حسن و حسین ؓ شامل ہیں ازواج مطہرات میں حضرت عائشہ ؓو حضرت خدیجہ
الکبریٰؓ سب سے افضل ہیں اور صاحب زادیوں میں حضرت فاطمہ الزہرہ ؓ سب سے افضل ہیں فتح مکہ سے قبل اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور جہاد میں شامل ہونے والے صحابہ ؓبعد والوں سے افضل ہیں،نیز جنگ بدر میں شامل ہونےوالےصحابہ ؓسابقین و افضل ہیں۔ ان کے علاوہ باقی صحابہ ؓ میں ایک کو دوسرے پر فضیلت نہ دی جائے سب کو افضل جانےاور کسی کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی بھی نہ کرے ورنہ ایمان ضائع ہو جائے گا۔ صحابہ کرامؓ کے اندرونی جھگڑوں اورانکےآپس کے اختلافات کو نیک نیتی پر قیاس کرنا چاہئے۔ تمام صحابہ مجتہد تھے۔ مجتہد سے خطا و ثواب دونوں صادر ہوتے ہیں لیکن ان کی خطا اجتہادی خطا ہے جس پر وہ ایک درجہ ثواب پائیں گے غیر صحابی نے جس صحابی کی تقلید کی وہ نجات پاگیااسلئےتمام صحابہ کرامؓ مطبوع و معیار شریعت ہیں،ان کی شان میں زبان طعن دراز کرنا اللّٰہ تعالیٰ اور رسول اللّٰہ ﷺ کی ناراضگی کا سبب اورسخت حرام ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس وبال سے بچائے آمین۔ حضرت امام حسن و امام حسین ؓ یقیناً اعلی درجہ کے شہدا کرام سے ہیں۔ ان کی شہادت کا منکر گمراہ و بے دین ہے
 ولایت و اولیاء اللّٰہ
 جو مسلمان اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی پیروی کرے،کثرت سے ذکر و عبادت کرے،گناہوں سے بچتا رہے،اللّٰہ رسول کی محبت دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ رکھتا ہو وہ اللّٰہ کا مقرب و پیارا ہو جاتا ہے۔ایسے شخص کو ولی کہتے ہیں،ویسے تو ہر مومن ولی ہے۔لیکن جو شخص قرب باری تعالیٰ کا ایک خاص مقام حاصل کر لیتا ہے اصطلاح شرع میں اس کو ولی کہتے ہیں اور اس کی پہچان یہ ہے کہ وہ مسلمان متقی پرہیزگار ہو عبادت بہت زیادہ کرتا ہو،اللّٰہ اور رسول کی محبت ہر چیز سے زیادہ رکھتا ہو،دنیا کی حرس نہ ہو اور آخرت کا خیال اس کو ہر وقت لگا رہتا ہو۔ تمام صحابہ ولی ہوئے ہیں،بلکہ وہ غیر صحابی ولی کے مقابلہ میں اعلیٰ درجےکےولی ہیں،جس طرح کوئی صحابی یا ولی خواہ کتنا ہی بڑا درجہ رکھتا ہو کسی نبی کے برابر نہیں ہو سکتا،اسی طرح صحابی ہونےکی فضیلت بھی بہت بڑی ہے اور کوئی غیر صحابی ولی خواہ کتنا ہی بڑا درجہ رکھتا ہو کسی ادنیٰ صحابی کےبرابر بھی نہیں ہوسکتا۔صحابہ کے بعد اولیاء اللّٰہ میں تابعین کا مرتبہ ہے۔پھر تبع تابعین کا،اولیاء اللّٰہ کے بہت سے سلسلے ہوئے ہیں۔ جن میں سے چار سلسلے بہت مشہور اور دنیا میں رائج ہیں۔وہ یہ ہیں چشتیہ،قادریہ،نقشبندیہ،سہروردیہ ایسا شخص جو خلاف شرع کام کرےمثلاً نماز نہ پڑھے یا داڑھی منڈائے یا کوئی اور شریعت کے خلاف کرے اس کو ولی سمجھنا بالکل غلط ہے خواہ اس سے کتنی ہی خارق عادت باتیں ظاہر ہوں اور خواہ وہ ہوا پر اڑنے یا پانی پر چلنے لگے،جب تک کوئی شخص اپنے ہوش و ہواس میں ہےاوراس کو عبادت کرنے کی طاقت حاصل ہے ایمان لانے کے بعد اس کو شریعت کی پابندی کرنا فرض ہے کوئی عبادت اسکومعاف نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی گناہ کی بات اس کے لئے جائز ہوتی ہے ایسے شخص سے جو خلاف شرع باتوں پر عمل کرتاہوکشف و خوارق عادات کا ظاہر ہونا استدراج اور دھوکا ہے۔لیکن اگر کوئی شخص غلبہ محبت الٰہی میں مستغرق ہوکر یا کسی دماغی صدمہ کی وجہ سے اپنے آپ سے بے خبر ہو جائے حتیٰ کہ اپنے کھانے پینے پہنے وغیرہ سے بھی بے خبر ہو جائے تو وہ شرع کی پابندی سے بری اور آزاد ہو جاتا ہے،ایسے شخص کو برا نہ کہنا چاہئے اور اس کی پیروی بھی نہیں کرنی چاہئے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Worlds Largest Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: