آپﷺ کیسے تھے؟-11

آپﷺ معاف کردیا کرتے تھے

رسول اللہ ﷺ کی صفات حمیدہ میں سے ایک نمایاں صفت صبر کرنا اور معاف کر دینا بھی ہے۔ آپﷺ نے ہمیشہ عفوو درگزر سے کام لیا۔ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے کبھی کسی سے اپنے ذاتی معاملے میں بدلہ نہیں لیا۔
 قریش نے آپ کو گالیاں دیں ، مار ڈالنے کی دھمکی دی ، راستہ میں کانٹے بچھائے ، جسم مبارک پر نجاستیں ڈالیں ، گلے میں پھندا ڈال کر دم گھونٹنے کی کوشش کی ، آپﷺ کی شان میں طرح طرح کی گستاخیاں کیں ، توبہ توبہ ! آپﷺ کوپاگل ، جادوگر اور شاعر کہا مگر آپﷺ نے کبھی اُن کی اِن حرکتوں پر ناراضگی کا اظہار نہیں کیا بلکہ ہمیشہ معاف فرمادیا۔
 اور تو اور طائف والوں نے آپﷺ کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا ، یہاں تک کہ آپﷺ لہو لہان ہوگئے ، آپﷺ کے جوتے خون سے بھر گئے ، لیکن جب اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ اگر تم چاہو تو طائف والوں کو اِن حرکتوں کےبدلہ میں پیس کر رکھ دوں ۔
 تو یاد ہے آپﷺ نے کیا جواب دیا تھا ، آپﷺ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے تھے اور فرمایا تھا اے اللہ ان کومعاف فرمادے ، یہ مجھے پہچانتے نہیں ہیں ہوسکتا ہے کہ انِ کی اولاد اِسلام قبول کر لے۔
آپﷺ بیماروں کی عیادت کرتے تھے
 رسول ﷺ جب بھی کسی کی بیماری کی خبر سنتے تو اس کی مزاج پرسی کے لیے تشریف لےجاتے،بڑےچھوٹےاورامیروغریب میں کوئی فرق نہ کرتے۔ آپﷺ مریض کے پاس تشریف لےجاتے،اسکےسرہانے بیٹھتے ، سر اور نبض پر ہاتھ رکھتے ، حال دریافت فرماتے ، اُسے تسلی دیتے اور پھر صحت کےلئے7باریہ دعا فرماتے:
 اسال اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیکمیں بڑائی والے اللہ سے جو عرش عظیم کا رب ہے ، سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا دے۔
 حضرت عبداللہ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ مریض کے پاس زیادہ دیر تک نہ بیٹھنا اور شور و غل نہ کرنا سنت ہے۔
 نبی کریم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے آدم کے بیٹے! میں بیمار پڑا اور تو نے میری عیادت نہیں کی؟ بندہ عرض کرےگا پروردگار! آپ تو ساری کائنات کے رب ہیں ، بھلا میں آپ کی عیادت کیسے کرتا؟ ۔ اللہ تعالی
فرمائے گا:
 میرا فلاں بندہ بیمار پڑا تو تو، نے اس کی عیادت نہیں کی۔ اگر تو اس کی عیادت کو جاتا تو مجھے وہاں پاتا۔ (یعنیٰ تجھے میری خوشنودی اور رحمت حاصل ہوتی)۔(مسلم)
آپﷺ غیر مسلموں کی بھی عیادت کرتے
 صرف مسلمانوں کے ساتھ ہی آپﷺ کا یہ طرز عمل نہ تھا بلکہ غیر مسلم اور دشمنوں کے ساتھ بھی آپﷺ کاایساہی برتاؤ تھا۔
 آپ نے پڑھا ہوگا کہ جس راستہ سے حضوراکرمﷺ کا گزر ہوتا تھا وہیں پر ایک یہودی کا گھر تھا۔ وہ آپﷺ کو بہت ستایا کرتا تھا۔ جب آپﷺ اس راستے سے گزرتے وہ آپ پر کوڑا کرکٹ پھینک دیا کرتا تھا۔ آپﷺ اس سے کچھ نہ کہتے تھے۔ کپڑے جھاڑ کر مسکراتے ہوئے گزر جاتے۔ اتفاق کی بات ہے ایک دن اس نے آپ پر کوڑا نہیں پھینکا۔
حضورﷺ کو تعجب ہوا۔ لوگوں سے اس کے بارے میں دریافت کیا۔ پتہ چلا کہ وہ بیمار ہے۔
آپﷺ اس کی عیادت کے لئے پہنچ گئے۔ اس نے جو آپﷺ کو دیکھا تو شرم سے پانی پانی
ہوگیا۔ آپﷺ کے اس برتاؤ سے اتنا متاثر ہوا کہ اسی وقت کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔
 ایک یہودی لڑکا حضورﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا۔ ایک بار وہ بیمار پڑا۔ آپﷺ اس کی عیادت کے لیے تشریف لئےگئے۔ اس کے سرہانے بیٹھے ، تسلی دی اور اسلام کی دعوت دی۔ وہ لڑکا مسلمان ہوگیا۔ حضورﷺ یہ کہتے ہوئے واپس آئے:
 خدا کا شکر ہےجس نے اس لڑکے کو جہنم سے بچا لیا۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: