خَتمِ نبَّوت پر حملے:-8

فرقہ کرامیہ

یہ فرقہ محمد بن کرام کی طرف منسوب ہے اس فرقے کا نام کرامیہ (بفتح الکاف وتشدید الراء) یا کرامیہ (بکسر الکاف مع تخفیف الراء) ہے۔ یہ شخص سجستان کا رہنے والا تھا صفات باری تعالیٰ کا منکر تھا ان کا عقیدہ ہے کہ ایمان صرف اقرارباللسان کا نام ہے لیکن محققین کی رائے کے مطابق ان کا یہ مذہب دنیوی احکام کے اعتبار سے ہے آخرت میں ایمان معتبر ہونے کے لئے ان کے ہاں بھی تصدیق ضروری ہے بہرحال مجموعی اعتبار سے یہ بھی غلط اور گمراہ فرقہ ہےانکےمذہب میں مسافر پر نماز فرض نہیں مسافر کے لئے قصر صلاة کی بجائے دو مرتبہ اللہ اکبر کہہ لینا کافی ہے۔
فرقہ اہل تناسخ
تناسخ درحقیقت بعض قدیم اقوام اور ہندوؤں کا عقیدہ ہے جو بعث بعد الموت کے منکر ہیں اور تناسخ کے قائل ہیں۔ تناسخ کامعنی ہے روحوں کی تبدیلی اور ایک جسم سے دوسرے میں منتقل ہونا اہل تناسخ آخرت کے منکر ہیں اور اس بات کےقائل ہیں کہ بندے کو اچھے اور برے اعمال کی جزاء وسزا دنیا ہی میں مل جاتی ہے وہ اس طرح کہ نیک لوگوں کی روح اعلیٰ تر جسم میں منتقل ہوکر عزت پاتی ہے اور برے لوگوں کی روح کمتر جسم میں منتقل ہو کر ذلیل وخوار ہوتی ہے یہی نیک وبدکی جزا وسزا ہے اہل تناسخ کے بہت سے فرقے ہیں بعض فرقے مدعئی اسلام بھی ہیں ان کا مقتدیٰ احمد بن حابط اوراسکاشاگرد احمد بن نانوس ہے ان کا ایک فرقہ دہریہ ہے جو دنیا کے عدم فناء کا قائل ہے بعض فرقے روحوں کےدوسری اجناس میں انتقال کے بھی قائل ہیں کہ انسانی روح جانوروں میں بھی منتقل ہوجاتی ہے بعض اس کے قائل نہیں
ہیں وہ صرف جنس میں انتقال روح کے قائل ہیں۔
فرقہ جہمیہ
جہم بن صفوان سمرقندی کی طرف منسوب فرقے کا نام جہمیہ ہے اس فرقے کے عجیب وغریب عقائد ہیں یہ لوگ اللہ تبارک وتعالیٰ کی تمام صفات کی نفی کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اللہ وجود مطلق کا نام ہے پھر اس کے لئے جسم بھی مانتےہیں جنت اور جہنم کے فناہونے کے قائل ہیں ان کے نزدیک ایمان صرف معرفت کا نام ہے اور کفر فقط جہل کا نام ہے یہ اللہ تعالیٰ کے لئے جسم کے قائل ہیں ان کے نزدیک اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کاکوئی فعل نہیں ہے اگر کسی کی طرف کوئی فعل منسوب ہوتا ہے تو وہ مجازاً ہے۔ جہم بن صفوان جعد بن درہم کا شاگرد تھا جعد وغیرہ کا مذہب یہ بھی تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام خلیل اللہ نہیں ہیں اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کلیم اللہ نہیں ہیں خالد بن عبد اللہ القسری نےواسط شہر میں عید الاضحیٰ کے دن لوگوں کی موجودگی میں جعد کی قربانی کی اور اسے ذبح کردیا معتزلہ نے بھی کچھ عقائدان سے لئے ہیں۔
فرقہ جبریہ
یہ فرقہ بھی جہم بن صفوان کی طرف منسوب ہے یہ فرقہ بندہ کو جمادات کی طرح مجبور محض مانتاہے ان کا عقیدہ ہے کہ بندہ کو اپنے افعال پر کوئی قدرت واختیار نہیں بلکہ اس کا ہر عمل محض اللہ تبارک وتعالیٰ کی تقدیر  علم ارادے اور قدرت  سے ہوتا ہے جس میں بندے کا اپنا کوئی دخل نہیں۔ یہ مذہب صریح البطلان ہے نقل وعقل اور مشاہدے کے خلاف ہےاگر انسان کے پاس کوئی اختیار نہیں اور یہ مجبور محض ہے تو پھر اس کے لئے جزاء وسزا کیوں ہے؟
فرقہ قدریہ
امام احمد او رابوداؤد نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت کی ہے کہ نبی کریمﷺ  نے فرمایا میری امت میں ایک قدریہ  گروہ ہوگا وہ گروہ میری امت میں ایسا ہے جیسےمجوس۔یہ روایت طبرانی کی معجم اوسط میں بھی حضرت انس سے مروی ہے۔
قدریہ ، جبریہ کے برعکس نظریات کا حامل ہےیہ وہ فرقہ ہےجو کہتا ہے بندے کو پوری قدرت حاصل ہےوہ جوچاہےکرےخدا تعالی کو بندےکے افعال میں کوئی عمل دخل نہیں ہے،گویا خدا تعالی معذور ومجبور ہے اور بندے قادر ومختار ہیں،آنحضرتﷺ  کی یہ پیشن گوئی بھی صحیح ثابت ہوئی،چنانچہ فرقہ معتزلہ اور روافض سب اسی گروہ میں شامل ہیں،کیونکہ انہوں نے بندوں کو اپنے افعال کا قادر قرار دیا اور اس بات کا انکار کیا کہ ہر چیز تقدیر الہی کی پابندہے،احادیث میں قدریہ کو اس امت کا مجوس کہا گیا ہے،مجوس کا عقیدہ یہ ہے کہ اچھائی اور برائی دونوں کےدو الگ الگ خالق اورخداہیں، اچھائی کے خالق کو یزداں اور برائی کے خالق کو اہرمن کہتے ہیں،چونکہ بالکل اسی طرح قدریہ لوگ بھی دوخالق قراردے کر مادی چیزوں کا خالق خدا کو اور افعال کا خالق انسان کو مانتے ہیں مجوس دو خداؤں کے قائل ہیں اور یہ ہرایک کو قادر مطلق کہہ کر بے شمار خداؤں کے قائل ہیں یہ مذہب بھی باطل اور قرآن وحدیث کی صریح نصوص کےخلاف ہے قرآن وسنت اور عقل ومشاہدہ سے جو بات معلوم ہوتی ہے وہ یہ کہ انسان نہ تو مجبور محض ہے اور نہ ہی قادر مطلق ہے بلکہ کاسب ہے اور کسب کا اختیار اپنے اندر رکھتا ہے۔،اس لیے اس مناسبت کی وجہ سے قدریہ کوآنحضرتﷺ  نے فرمایا کہ وہ بیمار ہو ں تو بیمار پرسی نہ کرو اور ان کی نماز جنازہ نہ پڑھو۔
قدریہ کے متعلق مسلم،ابوداؤد اور ترمذی کی روایت میں ایک پیشن گوئی کرتے ہوئے آنحضرتﷺ  نے فرمایا کہ میری امت میں کچھ لوگ تقدیر کے منکر ہوں گے ان لوگوں میں خسف ومسخ ہوگا؛ یعنی ان کی آبادی زمین میں دھنسادی جائےگی اور ان کی صورتیں بدل کر بد نما کردی جائیں گی؛ چنانچہ روافض بھی قدرکا انکار کرتے ہیں اور ان میں خسف اورمسخ کے ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ ان سے رسول اللہﷺ  کی پیشن گوئی سچی ثابت ہوجاتی ہے،
واقعہ:امام مستغفری نے دلائل النبوۃ میں ایک مضبوط راوی سے روایت کیا ہے، راوی کا بیان ہے کہ تین آدمی یمن جارہےتھے ہمارے ساتھ کوفے کا رہنے والا ایک شخص تھا جو حضرت ابوبکرؓ وحضرت عمرؓ کو برا بھلا کہتا تھا ،ہم نے اسکوبہت سمجھایا کہ ان بزرگوں کو برا بھلا مت کہو؛ مگر وہ نہ مانا، اتنے میں رات ہوگئی ،ہم یمن سے قریب ایک جگہ اترکرسورہے،صبح سویرے جب سفر کا وقت ہواتو ہم نے اٹھ کر وضوکیا،اس کوفی کو بھی ہم نے جگایا وہ نیند سے اٹھ کرکہنےلگا افسوس !کہ اب میں تم سے جدا ہوکر یہیں رہ جاؤں؛کیونکہ میں نے خواب میں رسول اللہﷺ  کودیکھاہے،آپﷺ  میرے سرہانے کھڑے ہوکر فرمارہے ہیں کہ اے فاسق بدکار تیری صورت یہیں مسخ کردی جائےگی، ہم نے اس کوفی سے کہا کہ اٹھ وضو کر،اس نے پاؤں سمیٹا تو ہم نے دیکھا کہ انگلیوں سے اس کی صورت تبدیل ہونی شروع ہوگئی ہے، تھوڑی دیر میں ہی دونوں پاؤں بندر کے ہوگئےاور رفتہ رفتہ سارا بدن اور منہ بھی بندر کا ہوگیا وہ بالکل بندر ہوگیا، ہم نے اس کو اونٹ پر باندھ لیا اور سفر شروع کردیا ،سورج ڈوبنے سے پہلے ایک جنگل میں ہم پہنچے اس جگہ کئی بندر جمع تھے، جب اس کوفی نے ان بندروں کو دیکھا تو ہماری رسی توڑ کر ان ہی بندروںمیں یہ بھی مل گیا۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: