حضرت اُمِّ حکیم ؓ

حضرت اُمِّ حکیم ؓ بنت زبیر بن عبدالمطلب حضور کی چچا زاد بہن تھیں۔ آپ کا نام صفیہ تھا۔ کنیت ایک روایت میں  اُمِّ حکم ؓ بھی ہے۔ حضرت اُمِّ حکیم ؓ (یا اُمِّ حکم ؓ ) کے والد حضرت زبیر ؓ مکہ کے متمول تاجروں میں سےتھےاور زمانہ جاہلیت میں بھی بڑے دلیر اور جوانمرد مشہور تھے۔ بے سہارا، غریبوں اور مظلوم لوگوں کو مصیبت میں دیکھ کر ان کا دل بھر آتا تھا۔ حلف الفضول کے محرک اور داعی آپ ہی تھے۔ ان کے انتقال کے بعد بھی حضور انہیں برابریاد کرتے اور ان کے سلوک کا ذکر فرماتے۔ حضور آپ کے بھائیوں اور بیٹوں کے ساتھ ہمیشہ صلح رحمی کا سلوک کرتے اور انہیں خیبر کی جائیداد سے وافر مقدار میں حصہ دیا۔ حضور آپ کی بیوی، عاتکہ ؓ بن زبیر کو دیکھ کر’’میری ماں کے بیٹے‘‘ فرمایا کرتے۔
حضرت اُمِّ حکیم ؓ کا نکاح ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب سے ہوا تھا۔ ربیعہ بن حارث حضور کے چچا زاد بھائی تھےاور اپنے چچا عباس ؓ سے چند برس بڑے تھے۔ انہی کے بارے میں حضور اکرم نے فرمایا تھا :’’آگاہ رہو کہ زمانہ جاہلیت میں جس قدر خون ہوئے یا جو فخر و غرور کی باتیں ہوئیں وہ سب میرے قدم کے نیچے ہیں یعنی میں ان کو معاف کرتاہوں۔ سب سے پہلے خون جس کو میں معاف کرتا ہوں، وہ ربیعہ بن حارث کا خون ہے‘‘ کہا جاتا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں ربیعہ کا ایک بیٹا قتل ہوگیا تھا۔ ربیعہ تجارت کرتے تھے اور تجارت میں حضرت عثمان غنی ؓ کے شریک تھے۔
فضل بن حسن بن عمرو بن امیہ ضمری سے روایت ہے کہ زبیر بن عبدالمطلب کی بیٹی ضباعہ ؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اﷲ کے پاس کچھ جنگی قیدی آئے تو ہم دونوں بہنیں حضرت فاطمۃ الزہرا ؓ کے پاس گئیں اور انہیں ساتھ لےکرحضور کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اور اپنے حصے کی گزارش کی۔
حضور اکرم نے فرمایا ’’بدر کے یتامی تم پر سبقت لے گئے ہیں لیکن میں کیوں نہ تمہیں اس سے بہتر چیز بتادوں۔ تم ہرنماز کے بعد 34 بار اﷲ اکبر، 33 بار سبحان اﷲ اور 33 بار الحمدﷲ ولاالہ الا اﷲ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک
ولہ الحمد وہو علی کل شئی قدیر
پڑھا کرو‘‘
حضرت اُمِّ حکیم ؓ کے تین بیٹے تھے۔ محمد، عبداﷲ اور عباس۔ یہ تینوں بیٹے صاحب اولاد تھے۔
Advertisements
2 comments
  1. mani said:

    جزاک اللہ۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: