آپﷺ کیسے تھے؟-9

آپﷺ بہت خودار تھے
 سوائے اس کے جب کسی کی ضرورت اسے ہاتھ پھیلانے پر بالکل مجبور کردے ، آپﷺ سوال کرنے اور بھیک مانگنےکوبہت زیادہ ناپسند فرماتے تھے۔ آپﷺ کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی شخص لکڑی کا گٹھا پیٹھ پر لاد کر لائے اور بیچ کراپنی آبرو بچائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ لوگوں سے سوال کرے۔
 ایک دفعہ ایک انصاری آپﷺ کے پاس آئے اور کچھ سوال کیا۔ آپﷺ نے دریافت کیا:
 تمہارے پاس کچھ ہے؟۔ وہ بولے بس ایک بچھونا اور ایک پیالہ ہے۔ آپﷺ نے انہیں لے کر فروخت کیا اور رقم ان انصاری کو دے کر فرمایا ایک درہم کا کھانا لاکر گھر میں دے آؤ اور دوسرے سے رسی خرید کر جنگل جاؤ۔ لکڑی باندھ کرلاؤ اور شہر میں بیچ لو۔
15روز کے بعد وہ انصاری آئے ان کے پاس کچھ درہم جمع ہوگئے تھے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا یہ اچھا ہے یا یہ کہ قیامت کے دن چہرے پہ گداگری کا داغ لگا کر جاتے۔ آپﷺ نے فرمایا لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا صرف 3شخصوں کے لیے مناسب ہے۔
1-وہ شخص جو بہت زیادہ قرضدار ہو۔2-وہ شخص جس پر ناگہانی مصیبت آپڑی ہو۔3-وہ شخص جو کئی فاقوں سےہو۔
 ان کے علاوہ اگر کوئی کچھ مانگتا ہے تو حرام کھاتا ہے۔
آپﷺ برابری کا برتاؤ کرتے
 رسول ﷺ کی نظر میں امیر غریب ، چھوٹے اور بڑے ، غلام اور آقا سب برابر تھے۔ آپﷺ سب کے ساتھ برابرکا سلوک کیا کرتے تھے۔ آپ جب صحابہ کے ساتھ بیٹھے ہوتے اور کوئی چیز وہاں لائی جاتی تو بغیر کسی امتیاز کے دائیں، طرف سے اس کو بانٹنا شروع کر دیتے۔ آپﷺ اپنے لئے بھی کسی قسم کا کوئی امتیاز پسند نہ فرماتےتھے۔ آپﷺ ہمیشہ سب کے ساتھ مل جل کر رہتے۔ دوسروں سے ہٹ کر اپنے لئے کوئی مخصوص جگہ بھی پسند نہ کرتے تھے۔
 آپﷺ سب کے ساتھ مل جل کر کام کیا کرتے تھے یا ان کا ہاتھ بٹایا کرتے تھے۔ دیکھ لیجئے احزاب کی جنگ کےلئےتیاری ہو رہی ہے ، مدینہ کی حفاطت کے لیے خندق کھودی جارہی ہے۔ تمام صحابہ خندق کھود رہے ہیں اور مٹی لالاکر پھینک رہے ہیں ، وہ دیکھئے رسول اکرم ﷺ بھی سب کے ساتھ برابر کے شریک ہیں جسم مبارک گردسےاَٹاہواہے۔ 3 دن کا فاقہ ہے مگر پھر بھی مستعدی میں کوئی فرق نہیں ۔ یاد ہوگا کہ مسجد نبوی کی تعمیر میں بھی آپﷺ مزدوروں کی طرح سب کے ساتھ شریک رہے تھے۔
آپﷺ ایثار کے عادی تھے
 سخاوت کا سب سے اونچا درجہ ایثار کہلاتا ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اپنی ضرورت روک کر دوسرے کی ضرورت پوری کردینا۔ خود بھوکا رہے اور دوسروں کو کھلائے ، خود تکلیف اٹھائے اور دوسروں کو آرام پہنچانے کی کوشش کرے ، اس سے آپس کے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں ۔ بھائی چارہ پیدا ہوتا ہے اور پھر اللہ بھی خوش ہوتا ہے۔
 رسول ﷺ کی مبارک زندگی اس قسم کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ ایک دفعہ ایک مسلمان عورت نے اپنے ہاتھ سے ایک چادر بُن کر حضورآپﷺ کی خدمت میں تحفہ کے طور پر پیش کی۔ اس وقت آپﷺ کو چادر کی سخت
 ضرورت تھی۔ آپﷺ نے اس تحفہ کو قبول فرمالیا۔ اسی وقت ایک صحابی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ چادر تو بہت خوبصورت ہے ، مجھے عنایت فرمادیں تو بڑا اچھا ہو۔ پیارے نبی ﷺ نے ایثار سے کام لیا اور فوراً وہ چادر ان صحابی کودیدی
حالانکہ آپ کو خود ضرورت تھی مگر آپ نے ان کی ضرورت کو مقدم سمجھا۔
آپﷺ بڑے بہادر تھے
 انتہائی نرم دل اور رحم دل ہونے کے باوجود نبی اکرمﷺ بہت ہی نڈر اور بہادر تھے۔ اللہ کے ڈر کے سوا اور کسی کاخوف آپﷺ کے دل میں نہ تھا۔ انتہائی بے خوفی کے ساتھ آپ مقابلے کے لیے نکل آتے تھے۔
 ایک مرتبہ رات کے وقت مدینہ منورہ میں کچھ شور ہوا۔ مدینہ والے گھبرا گئے۔ سمجھے کہ قریشِ مکہ نے اچانک حملہ کردیاہے۔ کسی کو ہمت ہی نہ ہوئی کہ باہر نکل کر حالات معلوم کرے، آخر کار کچھ لوگوں نے ہمت کرکےباہرجانےکاارادہ
کیا۔ مگر دیکھتے کیا ہیں کہ رسول اللہ ﷺ تن تنہا واپس تشریف لا رہے ہیں اور سب کو تسلی دیتے جاتے ہیں کہ گھبراؤنہیں ، میں مدینہ سے باہر جا کر دیکھ آیا ہوں ، کوئی اندیشہ کی بات نہیں ہے۔
 غزوہ حنین میں جب مشرکین نے چاروں طرف سے گھراؤ کر لیا تھا تو ناقہ سے اتر کر آپﷺ نے حملہ آوروں کا جس بہادری سے مقابلہ کیا تھا اسے دیکھ کر صحابہ دنگ رہ گئے تھے۔
 مشرکین عرب کا مشہور پہلوان رکانہ جب اسلام قبول کرنے کی یہ شرط رکھتا ہے کہ محمّدﷺ کشتی میں مجھے پچھاڑ دیں گے تو میں مسلمان ہو جاؤں گا۔ تو دیکھنے والی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ ایک دو بار نہیں بلکہ مسلسل 3 دفعہ آپﷺ نے اس کو شکست دی۔ آخر کار رُکانہ مشرف بہ اسلام ہوگیا۔

Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Worlds Largest Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: