جی ہاں! پردہ فرض ہے۔۔۔

آیاتِ قرآنی کی روشنی میں

مندرجہ ذیل خلاصے سے احکام ستر وحجاب کے ضمن میں شریعت کے اصول واضح ہیں مگر پھر بھی مسلمانوں کی کثیر تعداد اس کی خلاف ورزی کرتی ہے آخر کیوں ؟۔
شریعت کا حکم(قرآن کی روشنی میں )
دلیل اور حکمت بے لباسی منع ہے۔ ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا ہے جو تمہارے قابلِ پردہ بدن کو چھپاتا ہے ۔ (الاعراف 7آیت 26)
بے مقصد گھر سے نکلنا منع ہے۔ اور اپنے گھروں میں قرار سے رہو ۔ (الاحزاب 33آیت 33)
عورت کے لئے چہرے کا پردہ فرض ہے۔ اور جب تم ان سے کوئی چیز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو ۔ (الاحزاب 33آیت 53)
مردوعورت کے لئے آنکھ کا پردہ لازمی ہےمردوں سے کہیں کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ۔۔۔مسلمان عورتوں سے کہیں کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ۔(النور 24آیت 30-31)
جسم پر اضافی چادر لازمی ہے ۔ اپنے اوپر اپنی چادریں ڈال دیا کریں اس سے وہ پہچانی جائیں گی اور وہ ستائی نہیں جائیں گی (الاحزاب 33آیت 59)
زیب و زینت اور آرائش کو ظاہر کرنا منع ہے۔ اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو اس میں سے ظاہر ہو (النور 24آیت 31)
عورتوں کی آواز بھی پردہ ہے گفتگو میں ملائمت نہ کرو کہ جس کے دل میں کھوٹ ہے وہ لالچ کرے بلکہ معقول انداز سے بات کرو (الاحزاب 33آیت 32)
ظاہری اور باطنی فحاشی دونوں حرام ہے۔ آپ فرمادیجئے کہ البتہ میرے رب نے صرف حرام کیاہے ان تمام فحش باتوں کو جوظاہر ہیں اور جو پوشیدہ ہیں (الاعراف7آیت 33)
سوالجب قرآن کریم میں ازواج مطہرات یعنی مسلمانوں کی ماؤں کوبھی ستروحجاب کے متعلقات یعنی چہرے کا پردہ ، اضافی چادر ، زیب و زینت کو چھپانے ، نامحرموں سے اندازِ گفتگواورگھر سے باہر نکلنے کے حوالے سے احکامات دوٹوک اور واضح انداز سے دئیے گئے ہیں یعنی ان کو بھی مستثنیٰ نہ کیا گیا توآج کے مسلمان کیسے مستثنیٰ ہوسکتے ہیں ۔ ؟
شریعت کا حکم( احادیث رسول ﷺ کی روشنی میں )
دلیل اور حکمت مرد و عورت کا تنہائی میں ملنا منع ہے۔
مرد کسی عورت سے تنہائی میں نہ ملے جب تک کہ اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہو اور کوئی عورت اپنے محرم کےبغیرہرگزکسی جگہ کا سفر نہ کرے۔ (بخاری و مسلم)
آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں ۔
آنکھوں کا زنا (نامحرموں کو ) دیکھنا ہے ۔ (مسلم)
دوسری نظر ناقابلِ معافی ہے ۔
(کسی نا محرم عورت پر) ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالا کرو اس لئے کہ پہلی نظر تو تمہارے لئے معا ف ہے اور دوسری معاف نہیں ۔ (احمد)
تنگ ، باریک اورمختصر لباس پہننا منع ہے ۔
جہنمیوں کی دو قسمیں ہیں جن کومیں نے(اب تک دنیا میں ) نہیں دیکھا۔ ایک تو وہ لوگ جن کے پاس بیل کی دموں کی مانند کوڑے ہونگے جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے اورایک وہ عورتیں جو کپڑے تو پہنے ہوئے ہونگی لیکن ننگی ہونگی۔ مردوں کو مائل کرنے والی اور خود ان کی طرف مائل ہونے والی ہونگی ان کے سر گویا بختی اونٹوں کے کوہان کی طرح ایک طرف جھکے ہوئے ہونگے۔ وہ جنت میں نہیں جائیں گی بلکہ جنت کی خوشبو بھی نہ سونگھ سکیں گی حالانکہ جنت کی خوشبو اتنی اتنی دور سے آتی ہے۔ (مسلم)
عورتوں کیلئے خوشبولگاکر باہر جانا منع ہے۔
جو بھی عورت خوشبو لگا کر گلی بازار میں سے گزرے تاکہ لوگ اس کی خوشبو سے لطف اندوز ہوں تو وہ ایسی ہے ، ایسی ہے۔ آپ ﷺ نے سخت الفاظ فرمائے۔ (مسلم)
جسم میں سرمہ یا نیل بھروانا/ابرو کے بال اکھیڑنا/ دانتوں کا تراشنا منع ہے۔
 ایسی عورتوں پر لعنت ہو جو گدواتی ہیں ، جو بھنویں (Eye Brow) اکھیڑتی اور اکھڑواتی ہیں اور دانتوں کو گھِسوا کر خوبصورت بناتی ہیں ۔ (مسلم)
اپنے بالوں میں نقلی بال( Wig ، جوڑا ، کپڑے کا پراندہ اور چوٹی وغیرہ) کا اضافہ نہیں کرنا چاہئیے۔(بخاری ، ترمذی)
بے پرد عورت شیطان کا شکار عورت پردہ کی چیز ہے جب وہ گھر سے باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کی تاک جھانک کرتا رہتا ہے۔ (ترمذی)
گناہ سے بچنے کے لئے نکاح کرو۔
نکاح آنکھوں کو بد نظری سے روکنے اور شرمگاہ کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔ (بخاری ، ترمذی)
چہرہ ، ہاتھ اور پاؤں بھی چھپانے کی چیز یں ہیں ۔
 عورت کو اپنا چہرہ ، ہاتھ اور پاؤں بھی غیر محرم سے چھپانے چاہئیں ۔ (ابو داؤد)
Advertisements
5 comments
  1. Sir Shahid Nadeem said:

    اسلام میں جو عورت کا مقام ہے. وہ کسی اور مذہب میں نہیں ہے. لیکن افسوس کی بات ہے کہ مسلمان خواتین ہی آزادی کا رونا روٹی ہے. وہ کون سی آزادی چاہتی ہے. وہ آزادی جو اس کو دوسرے مذہبوں میں دیکھتی ہیں. کیا یہی کہ وہ بے پردہ بازاروں میں پھریں. بےحیائی کے جو بھی کام ہیں وہ کرے بٹ کوئی اس کو کچھ نہ کرے.
    یہ وہ لوگ ہیں جو دین اسلام سے %١٠٠ لاعلم ہیں.

    • دین سے لاعلمی نہیں ہے
      سب ہی جانتے ہیں لیکن عمل کرنے سے جان جاتی ہے
      شیطانی جال میں جکڑ چکے ہیں سب
      بس آج دیکھ رہے ہیں کل کی آگ کسی کو یاد نہیں

  2. میں پردے کے بجائے آداب کا لفظ زیادہ موزوں سمجھتا ہوں یعنی اختلاط ِمرد و زن کے کچھ آداب ہیں،جو اللہ تعالیٰ نے بتائے ہیں۔ پردے کا لفظ نہ قرآن مجید میں استعمال ہوا ہے اور نہ ہی حدیث میں، البتہ یہ ازواجِ مطہرات کے بارے میں ضرور استعمال ہوا ہے اور ان کے لیے اس کے بالکل الگ احکام ہیں جو سورہ احزاب میں بیان ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے کے لیے جو صورت حال پیدا کر دی گئی تھی، اس میں اللہ تعالیٰ نے ان کو کچھ خصوصی احکام دیے۔ انھی احکام کو بالعموم لوگ دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں لیکن قرآن نے بالکل واضح کر دیا ہے کہ ان احکام کا عام مسلمان عورتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عام مسلمان عورتوں کے لیے جو احکام دیے گئے ہیں، وہ سورہ نور میں بڑی تفصیل سے بیان ہوئے ہیں۔ یہاں چار باتیں بیان کی گئی ہیں: پہلی بات، مردوں اور عورتوں، دونوں کو الگ الگ خطاب کر کے یہ کہی گئی ہے کہ اپنی نگاہوں پر پہرا بٹھاؤ۔

    عام حالات میں تو ہم جب کوئی حکم دیتے ہیں تو بس مذکر کے صیغے استعمال کر دیتے ہیں، وہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ہوتاہے، لیکن قرآن مجید نے وہاں اہتمام کیا اور یہ کہا کہ ‘قل للمومنین’،’ قل للمومنات’، اے پیغمبر آپ مسلمان مردوں سے یہ کہہ دیں، اے پیغمبر، آپ مسلمان عورتوں سے یہ کہہ دیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو۔ یعنی ان کے اندر ایک دوسرے کے لیے کوئی میلان پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ لباس کا تمھیں خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اعضا کو نمایاں کرنے والا نہ ہو۔ تیسری بات یہ کہی ہے کہ عورتوں کو اپنے سینے کو بھی اچھی طرح ڈھانپ کر رکھنا چاہیے۔

    چوتھی اور آخری بات بھی عورتوں ہی سے متعلق ہے اور وہ یہ ہے کہ عورتیں زیب و زینت کرتی ہیں، زیورات پہنتی ہیں، اگر وہ یہ پہنے ہوئے ہوں تو پھران کو چھپا کر رکھیں۔ صرف ہاتھ پاؤں اور چہرے کی زیبایش اس سے مستثنیٰ ہے۔ یہ بہت ہی قابل عمل اور بڑے ہی سادہ احکام ہیں۔ اگر آپ ان پر غورکریں تو انمیں ایک شرافت (decency) ہے،جو پیدا کرنا مقصود ہے۔ یہی بات ہے جو قرآن میں بیان ہوئی ہے اور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیثوں میں بھی اسی کو بیان کیا ہے۔ اس سے زائد کوئی بات حدیث کے پورے ذخیرے میں نہیں ملتی۔

    • آپ کی اپنی رائے ہے یہ جس سے اکثر کو اختلاف ہے
      آپ کی رائے ہو سکتا ہے درست بھی ہو لیکن سیاق و سباق اور علماء قدیم سے ثابت ہے کہ یہ حکم مسلمان خواتین کے لئے ہے
      امہات صرف نبی ﷺ کا گھر بسانے کے لئے نہیں تھیں ان کو مثال بنایا گیا عام خواتین کے لئے
      خیر بحث لاحاصل ہوگی

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: