مُنکرِ حَدیث: عبداللہ چکڑالوی

مختلف ادوار میں  کئی شخصیات نے مختلف طریقوں  سے وحی الٰہی کے بعض حصوں  کا انکار کیا، کسی نے اپنی عقل کوہی سب کچھ سمجھ کر ان نصوص کا انکار کردیا جو اسکی سمجھ سے بالاتر تھیں ، کسی نے اصول و فروع کا چکر چلا کر احادیث متواترہ کو لیا اور آحاد کا انکار کردیا، کسی نے عقائد کے باب میں  خبر آحادتسلیم کرنےسےانکارکردیاتوکسی نے ہوائے نفس کی پیروی میں  اپنے مطلب کی احادیث قبول کیں  اور باقی کو ردّ کردیا۔ مختلف اَدوار میں  کسی نہ کسی صورت میں  احادیث مبارکہ سے گریزاں  رہنے والوں  میں  سے چند عرب شخصیات یہ ہیں : ڈاکٹر احمد امین، اسماعیل ادہم، حسین احمد امین، محمود ابوریہ، السیّد صالح ابوبکر، احمد ذکی پاشا۔ (زوابغ فی وجہ السنۃ)
برصغیر میں  حدیث کا انکار اگرچہ سب سے پہلے سر سیّد احمد خان، مولوی چراغ علی نے بھی کیا، مگرہ وہ کھل کر سامنے نہیں آئے، چودھویں  صدی میں یہ عبد اللہ چکڑالوی ہی ہے جس نے سب سے پہلے کھلم کھلا حدیث کا انکار کیااور اپنے گروہ کا نام  اہل قرآن  رکھا۔
نام:
ان کا نام ابتداء ،ہؐ قاضی غلام نبی تھا اور ضلع گورداسپور کے موضع چکڑالہ میں  پیدا ہوئے، اس نسبت سے چکڑالوی کہلاتے تھے، مگر نبی اور حدیث کی نفرت کی وجہ سے اس نے اپنا نام غلام نبی سے بدل کر عبد اللہ رکھ لیا۔
تعلیم:
انہوں نےتعلیم ڈپٹی نذیر احمد سے حاصل کی، کیونکہ ڈپٹی نذیر احمد بھی ترک تقلید کی طرف مائل تھے، تو یہ اثر عبد اللہ کے اندر بھی آیا اور پھر یہی اثربڑھتےبڑھتےانکارِحدیث تک پہنچ گیا۔چکڑالوی صاحب لنگڑا ہونے کے باعث لکڑی کے ایک تخت پوش (أریکۃ) پر ٹیک لگائے علم حدیث کی مخالفت کرتےرہتےتھے۔ سرسیّد کی طرح علومِ دینیہ اور عربیہ سے تو جاہل تھے ہی ،فکری اعتبار سے بھی مفلس تھے۔ البتہ ان کو گمراہی پھیلانے کے لئے ایک اچھا عنوان ضرورمل گیا یعنی کہ قرآن ایک کامل کتاب ہے،جو ذہین ملحدین اور اس جیسے تیسرے درجے کے لوگوں  کے لئے کافی جاذب ہوا
عبد اللہ چکڑالوی کا انکارِ حدیث
ابتداء میں یہ خود اپنی مسجد میں بخاری شریف کا درس دیتے رہے مگر پھر آہستہ آہستہ حدیث کا بالکل انکار کرنا شروع کردیا، سید قاسم محمود صاحب اسلامی  انسائیکلوپیڈیامیں تحریر کرتے ہیں:
ایک عرصہ تک بخاری شریف کا اس نے درس جاری رکھا، مگر طبعی اضطراب نے بخاری اور قرآن کا توازن شروع کردیا، بعض احادیث کو خلافِ آیات اللہ قراردےکراعلان کردیا کہ جب قرآن ایک مکمل ہدایت ہے تو حدیث کی ضرورت ہی کیا ہے؟
(یہ سن کر) چینیاں والی مسجد کے مقتدی کچھ عرصہ تک تو برداشت کرتے رہے، پھر ایک دن مسجد سے نکال دیا ۔
جب عبد اللہ چکڑالوی کو مسجد سے نکال دیا گیا تو ایک متشدد مقتدی محمد غبش عرف چٹو پھدالی ان کو سییانوالی بازار اپنے مکان میں گیا جہاں احاطہ میں ایک مسجدبناکراہل قرآن کے مسائل کی تشہیر شروع کردی۔(اسلامی انسائیکلوپیڈیا:173)
چکڑالوی کا یہ سراپا پڑھنے کے بعد احادیث کی صحت پریقین اور زیادہ پختہ ہوگیا کہ نبی اکرم ﷺ کی بیان کردہ پیشین گوئی ان پر پوری طرح صادق آتی ہے۔ چنانچہ حضرات ابو رافعؓ سے روایت ہے کہ:
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: میرے بعد ایک ایسا آدمی ہوگا جو اپنی مسند (اریکہ) پر ٹیک لگا کر بیٹھے گا ۔ جب اس کے پاس اوامر و نواہی پر مشتمل میری احادیث پہنچیں  گی تو وہ کہے گا :میں  نہیں  جانتا ،ہم تو صرف وہی بات مانیں  گے جو قرآن میں  ہوگی اور غیر قرآنی تصورات ہم نہیں  مانتے۔
ان کے چچازاد بھائی قاضی قمر الدین جو حضرت مولانا احمد علی محدث سہارنپوری ؒ اور احمد حسن کانپوری کے شاگرد تھے انہوں نے کھل کر مقابلہ کیا، نیز عبد اللہ چکڑالوی کے لڑکے قاضی ابراہیم نے بھی اپنے والد صاحب کا مسلک ماننے سے انکار کردیا، دوسرے صاحبزادے قاضی عیسیٰ اگرچہ کچھ دنوں تک والد کے ساتھ رہے،مگر پھران کو بھی توبہ کی توفیق ہوئی۔
قرآن کی تفسیرعبد اللہ چکڑالوی نے قرآن نے قرآن کی ایک تفسیر بھی لکھی جس کا نام ترجمۃ القرآن بآیات القرآن ہے، اس تفسیر میں کھل کر جگہ جگہ پر اس نے انکارِ حدیث کیا، مثلاً ایک جگہ پر لکھتے ہیں:
کسی جگہ سے یہ بات ثابت نہیں ہوسکتی کہ قرآن کریم کے ساتھ کوئی شئے آپﷺ پر نازل ہوئی تھی، اگر کوئی شخص کسی مسئلہ میں قرآن کریم کےسِوااورچیزسےدین اسلام میں حکم کرے گا تو وہ مطابقِ آیاتِ مذکورہ بالا کافر، ظالم اور فاسق ہوجائے گا(ترجمۃ القرآن:۴۲۔ مطبوعہ 13۲0ھ، لاہور)
اسی طرح اس نے ایک دوسری کتاب   برھان القرآن علی صلوٰۃ القرآن   لکھی جو چار سو صفحات پر مشتمل ہے، اس میں بھی اس نے خوب حدیث کاانکارکیاہے۔
موت کا عبرتناک واقعہ
ایک مرتبہ لوگوں نے موقع دیکھ کر اس کو سنگسار کردیا کہ اتنا پتھروں سے مارا کہ وہ مرنے کے قریب ہوگیا، جب لوگوں نے دیکھا کہ یہ مرنے کے قریب ہے تو نیم مردہ حالت میں اس کو ملتان سے اس کے آبائی گاؤں چکڑالہ لے گئے، پھر چند ہی دنوں کے بعد دنیا سے رخصت ہوگیا۔(اسلامی انسائیکلوپیڈیا:173)
Advertisements
8 comments
  1. بہن جی، اس معلوماتی مضمون کیلئے شکریہ قبول کریں

    • آپ کو معلوماتی لگا؟
      مجھے تو لگا لوگ ابھی لعن طعن نہ کرنے لگیں

  2. میں نے تو اس ربط پر کلک کیا تو مطلوبہ صفحہ کھُل گیا ۔ آپ سے نہ کگنے کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی ۔ آپ اُردو محفل میں کیسے جا پہنچیں ؟ کیا آپ اس کی رُکن ہیں ؟

  3. منکرین حدیث – اہل قرآن کے بارے میں تھوڑا بہت سنا تھا۔۔
    آپ کے ذریعےاس کے بانی کے اور اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوئی ۔

    عبد اللہ چکڑالوی کی بدترین موت ہی ہمیں عبرت دیتی ہے ۔

    اللہ ہم سب کو تمام قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے اور خاتمہ باالخیر نصیب کرے ۔ آمین

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: