آپﷺ کیسے تھے؟-8

آپﷺ بہت سخی تھے
نبی اکرم ﷺ سخاوت کے دریا تھے۔ سوال کرنے والے کو خالی ہاتھ واپس کرنا آپﷺ جانتے ہی نہ تھے۔ اگر اس وقت آپﷺ کے پاس کچھ نہ ہوتا تو آئندہ اُسے دینے کا وعدہ فرما لیتے۔
 ایک روز عصر کی نماز پڑھ کر معمول کے خلاف آپﷺ گھر کے اندر تشریف لے گئے اور پھر فوراً واپس بھی آگئے۔ صحابہ کو بہت تعجب ہوا۔ آپﷺ نے ان کی حیرت کو دور کرنے کے لیے فرمایا کچھ سونا گھر میں پڑا رہ گیا تھا۔ رات ہونے کو آئی اس لیے اُسے خیرات کر دینے کو کہنے گیا تھا۔
 ایک بار بحرین سے خراج آیا۔ اس میں اتنی زیادہ رقم تھی کہ اس سے پہلے کبھی نہیں آئی تھی۔ حضورﷺ نےمسجدکےصحن میں بیٹھ کر تقسیم کرنا شروع کردی۔
شام ہونے سے پہلے ہی آپﷺ دامن جھاڑ کر اٹھ کھڑے ہوئے۔ آپﷺ کے پاس کوئی بھی کھانے پینے کی چیز آتی ، آپﷺ اسے تنہا نہیں کھاتے بلکہ تمام صحابہ کو جو وہاں موجود ہوتے اس میں شریک فرما لیتے تھے۔
آپﷺ بہت انکسار پسند تھے
رسول اللہ ﷺ کبھی سر اٹھا کر مغرورانہ انداز میں نہیں چلتے تھےآپ ہمیشہ نظریں نیچی رکھتے تھے۔ جب دوسروں کےساتھ چلتے تو خود پیچھے چلتے اور دوسروں کو آگے کر دیتے۔ آپﷺ بڑے خاکساری کے ساتھ بیٹھتے، کھانا کھاتے وقت غلاموں کی طرح بیٹھتے۔ آپﷺ فرمایا کرتے تھے میں اللہ کا فرمانبردار بندہ ہوں اور اس کے غلاموں کیطرح کھاناکھاتاہوں ۔
 جب کسی مجلس میں پہنچتے تو بیٹھے ہوئے لوگوں کے سروں کو پھلانگتے ہوئے نہیں گزرتے تھے ، بلکہ پیچھے کی صف میں جہاں جگہ ملتی بیٹھ جاتے۔ جب آپﷺ کو آتا دیکھ کر صحابہ کرام تعظیم کے لیے کھڑے ہوجاتے تو آپ فرماتے میری تعظیم کے لیےکھڑے ہوکر عجمیوں کی نقل نہ کرو۔
 فتح مکہ کے موقع پر جب آپ شہر میں داخل ہو رہے تھے تو عاجزی اور انکساری کے طور پر سرِ مبارک کو اس قدرجھکالیاتھاکہ وہ اونٹ کے کجاوے کو چھو رہا تھا۔ ایک شخص آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کی رعب دارشخصیت کو دیکھ کر کانپنے لگا۔ آپﷺ اس کے قریب گئے اور فرمایا میں تو اس غریب قریشی عورت کا بیٹا ہوں جوسوکھا گوشت پکا کر کھاتی تھی۔
آپﷺ کو غرور پسند نہ تھا
 انسان میں جب کوئی خاص صفت یا کمال پیدا ہو جاتا ہے تو قدرتی طور پر وہ اترانے لگتا ہے۔ یہ کوئی بری عادت نہیں ہےبلکہ اِسی کو فخر کرنا کہتے ہیں لیکن جب وہ دوسرے لوگوں کو جن میں یہ صفت یا کمال نہیں ہوتا ، اپنے سے ذلیل یا کم درجہ کا سمجھنے لگتا ہے تو اسی کو غرور کہتے ہیں ۔ غرور کی عادت کو اللہ تعالیٰ بالکل پسند نہیں فرماتا۔
 نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک خوبصورت شخص حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے خوبصورتی پسند ہے اور میں یہ نہیں چاہتا کہ خوبصورتی میں کوئی بھی مجھ سے بازی لے جائے۔ کیا یہ غرور ہے؟ آپﷺ نے جواب دیا نہیں یہ غرور نہیں ہے غرور تو یہ ہے کہ تم دوسروں کو اپنے سے حقیر(کم درجہ)سمجھو۔
 ایک اور موقع پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی غرور ہوگا ، وہ جنت میں نہ جائے گا ۔
 اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بری عادت سے محفوظ رکھے۔
آپﷺ بہت مہمان نواز تھے
رسول اللہ ﷺ مہمانوں کا بہت خیال کرتے تھے اس کام کے لیے آپﷺ نے حضرت بلالؓ کو خاص طورپرمقررفرمایاتھا تاکہ مہمان کی خاطر تواضع ٹھیک سے ہو سکے۔ باہر سے جو وفد آتے آپﷺ خود ان کی خاطرمدارات فرماتے تھے۔ اگر ان کو کوئی مالی ضرورت ہوتی تو آپ اس کا بھی انتظام فرما دیتے۔ آپﷺ کی خاطرداری کافر اور مسلمان دونوں کے لیے عام تھی۔ کوئی غیر مسلم بھی آپﷺ کے یہاں آجاتا تو اس کی تواضع بھی مسلمان مہمان کی طرح سے ہوتی۔
 اکثر ایسا ہوتا رہتا کہ گھر میں کھانے پینے کا جو سامان ہوتا وہ مہمانوں کے سامنے پیش کردیا جاتا اور آپﷺ اورآپﷺ کے گھر والے فاقہ سے رہ جاتے۔
 ایک دن اصحابِ صُفّہ کو لے کر آپﷺ حضرت عائشہؓ کے گھر پہنچے(خود آپﷺ کے یہاں کچھ نہ تھا)اورکھانالانےکےلئے فرمایا۔ چونی کا پکا ہوا کھانا لایا گیا ، پھر چھو ہارے کا حریرہ آیا اور آخر میں ایک بڑے پیالے میں دودھ۔ یہی کل کھانا تھا۔
 راتوں کو اٹھ اٹھ کر آپ مہمانوں کی خبر گیری فرماتے۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:
 مہمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ میزبان کے یہاں اتنا ٹھہرے کہ اس کو پریشانی میں مبتلا کر دے۔

Advertisements
2 comments
  1. اگر میں ساری عمر رسول اللہ سیّدنا محمد ﷺ کی عادات و خصائل لکھتا رہتا تو میرے ختم ہونے تک شاید ختم نہ ہوتے ۔ بہر کیف آپ ایک اچھی کوشش کر رہی ہیں ۔ کرتی رہیئے اور جب لکھ چکیں تو اسے ایک مسلسل مضمون بنا کر رکھ لیجئے گا ۔ مستقبل میں جویریہ اور تحریم کو زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی
    ایک ذاتی بات ۔ کاسنی رنگ اچھا ہے خاص کر خواتین کی پسند ہے لیکن تحریر کے پس منظر میں آنکھوں کو تھکا دیتا ہے ۔ اپنی آنکھوں کا کچھ خیال رکھیئے

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: