آپﷺ کیسے تھے؟-7

آپﷺ حسنِ سلوک کے عادی تھے
 رسول اکرم ﷺ ہر ایک کے ساتھ بڑے اخلاق سے پیش آتے تھے ، پاس بیٹھے ہوئے ہر شخص سے آپ اس طرح مخاطب ہوتے جیسے سب سے زیادہ آپ اسی سےمحبت کرتے ہیں اور ہر شخص یہی محسوس کرنے لگتا کہ جیسے حضورﷺ سب سے زیادہ اسی کو چاہتے ہیں ۔
 جب کوئی شخص کوئی بات دریافت کرتا تو آپﷺ مسکراتے ہوئے اس کا جواب دیتے۔ جب کسی خاندان یا قبیلہ کا کوئی معزز آدمی آپﷺ کی خدمت میں حاضرہوتا ، اُس کے مرتبہ کے مطابق اس کی عزت فرماتے لیکن دوسروں کو نظر انداز بھی نہیں فرماتے تھے۔
 ایک مرتبہ آپﷺ حضرت حسنؓ کو گود میں لیے پیار کر رہے تھے۔ ایک صحابی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں تو اپنی اولاد کا بوسہ نہیں لیتا۔ آپﷺ نےفرمایااگر اللہ تمہارے دل سے محبت کو چھین لے تو میں کیا کروں ۔
 جب آپ صحابہ کی مجلس میں بیٹھتے تو کبھی ان کی طرف پاؤں نہ پھیلاتے۔ آپﷺ مشورہ کے محتاج نہ تھے پھر بھی صحابہ سے برابر مشورہ فرماتے تھے۔
آپﷺ دوسروں کے کام آتے تھے
 دوسروں کے آڑے وقت میں کام آنا ، ان کی مدد کرنے کے لئے تیار رہنا ، یہ پیارے نبی ﷺ کی ایک صفت تھی ، آپﷺ خدمت خلق کے پیکر تھے۔
 ایک مرتبہ حضرتِ خباب بن ارتؓ کسی جنگی مہم پر گئے ہوئے تھے۔ ان کے گھر میں کوئی اور مرد نہ تھا۔ عورتوں کو دودھ دوہنا نہیں آتا تھا۔ آپﷺ روزآنہ ان کے گھر تشریف لے جاتے اور دودھ دوھ آیا کرتے تھے۔
ایک بار آپﷺ نماز کی نیت باندھے جا رہے تھے کہ ایک بدو آیا۔ آپﷺ کا دامن پکڑ کر بولا میری ایک معمولی سی ضرورت رہ گئی ہے میں بھول جاؤں گا،اُسے
اِسی وقت پورا کر دیجئے۔ آپﷺ فوراً اس کے ساتھ تشریف لے گئے ، اس کا کام کر دیا اور پھر واپس آکر نماز ادا کی۔
 بیواؤں اور یتیموں ، مسکینوں اور معذوروں کی مدد کرنا نہ آپ کوئی عار سمجھتے تھے اور نہ تھکتے تھے بلکہ ان کی خدمت کر کے آپﷺ اطمینان ، سکون اورخوشی محسوس فرماتے تھے۔ صحابہ کو بھی آپﷺ اس کی تلقین کرتے رہتے تھے۔
آپﷺ معاملے کے کھرے تھے
رسول اللہ ﷺ کی امانت داری اور معاملات کی صفائی کا ذکر بیان سے باہر ہے یہ اوصاف آپﷺ کی ذاتِ مبارک میں اس طرح نمایاں تھے کہ آپﷺ کےدشمن بھی ان کا انکار نہ کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ صادق اور امین کے لقب آپ کو اہلِ خاندان نے نہیں ، دوستوں نے نہیں بلکہ آپﷺ کے دشمنوں نےدیاتھااور اسی لقب سے آپ کو پکارا کرتے تھے۔ مشرکینِ مکہ کے دل آپﷺ کی طرف سے بغض و کینہ اور نفرت و عداوت سے بھرے ہوئے تھے مگر اپنی امانتیں وہ آپﷺ ہی کے سپرد کر کے مطمئن ہوتے تھے۔ آپﷺ کے مقابلے میں وہ کسی دوسرے کا اعتبار نہیں کرتے تھے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ہجرت کرتےوقت بھی رسول اللہ ﷺ نے کفار مکہ کی امانتوں کا کتنا معقول انتظام فرمایا تھا۔
 ایک دفعہ آپﷺ نے کسی سے ایک اونٹ قرض لیا۔ جب واپس کیا تو اس سے بہتر اونٹ واپس کیا اور فرمایا سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو قرض کو خوش معاملگی سےادا کرتے ہیں ۔
Advertisements
1 comment

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: