راغب مراد آبادی:

راغب مراد آبادی،مراد آباد (یو پی) میں پیدا ہوئے ،اصل نام سید جعفر حسین تھا۔
بچپن اور لڑکپن کا زمانہ مرا دآباد، شملہ اور دہلی میں گزرا۔انہوں نے بی اے، ادیب فاضل اور منشی فاضل کے امتحانات طیبہ کالج دہلی سے پاس کئے۔
تعلیم کی تکمیل کے بعد سپلائی کے محکمے مین ملازم ہو گئے۔قیام پاکستان کے بعد کراچی چلے آئے اور محکمۂ محنت حکومتِ پاکستان کی ملازمت اختیار کی۔1980؁ میں جب ریٹائر ہوئے تو وہ حکومت سندھ میں افسر تعلقات عامہ تھے۔
وہ مسلم لیگ کے فعال رکن تھے ۔انہوں نے شملہ ڈسٹرکٹ مسلم لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔
ان دنوں میں انہیں ، حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو دیکھنےاور ان کی تقاریرسننے کا موقع ملا۔
قیامِ پاکستان کے بعد وزیر ِ اعظم لیاقت علی خان نے وفاقی حکومے کے ملازمین کو منظم کرنے کا فریضہ انہیں سونپا۔
ساتھ ساتھ یہ شاعری بھی کرتے رہے۔
انہوں نے کم و بیش 25کتابیں لکھیں ،جنکے موضوعات نعت، نظم غزل اور رباعیات پر مشتمل ہیں۔
شاعری میں شاعرِ مشرق علّامہ محمد اقبال اور جوش ملیح آبادی سے متاثر نظر آتے ہیں۔
دیگر تصانیف کچھ یوں ہیں:
1-گل صد برگ(1942؁)
2-عزم و ایثار
3-ہمارا کشمیر
4-نذرشہدائے کربلا
5- تحریک
6- ترغیب
7-مدحت خیر البشر
8-محنت کی ریت
جون 1996؁میں انہیں پاکستان آرٹس کونسل کی پبلی کیشن کمیٹی نے سراہتے ہوئے نشانِ سپاس پیش کیا۔
ان کا تخلص ان کے ایک دوست بھٹنا گر نے تجویز کیا تھا۔


Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: