آپﷺ کیسے تھے؟-4

آپﷺ بہت رحمدل تھے
اچھے اخلاق کی بنیادی صفتوں میں سے ایک صفت رحمدلی ہے۔ رحم کا جذبہ ہمیں نیکی کرنے پر ابھارتا ہے۔ یہی جذبہ ہمیں دوسروں پر ظلم کرنےسےروکتاہےاوراچھےسلوک کرنے پر ابھارتا ہے ، بدسلوکی سے بچاتا ہے۔
پیارے نبی ﷺ نے فرمایا جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا ، تم زمین والوں پر رحم کرو تو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
صرف انسانوں ہی کے ساتھ نہیں بلکہ بے زبان جانوروں پر بھی رحم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفریح کے طور پر جو لوگ جانوروں کو لڑاتے ہیں جس سے وہ لہو لہان ہوجاتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے اس کی ممانعت فرمائی ہے۔ ذبح کرنے سے پہلے جانور کوپانی پلانے اور چھری تیز کر لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایک دفعہ ایک صحابی چڑیا کے بچوں کو پکڑ لائے۔ چڑیا چوں چوں کرتی ان کے پیچھے پیچھے آئی۔ حضورﷺ نے جب یہ دیکھا تو صحابی سے فرمایا کہ بچے اس گھونسلے میں رکھ آؤ۔
آئیے ہم بھی عہد کریں کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بھلائی اور رحمدلی کا برتاؤ کریں گے۔
آپﷺ بہت تیز چلتے تھے
حضورﷺ کی چال بہت تیز تھی۔ آپ چلتے تو مضبوطی سے قدم جما کر چلتے۔ ڈھیلے ڈھالے انداز میں قدم گھسیٹ کر نہ چلتے۔ بدن سمٹا ہوا رہتا۔ قوت سے آگے قدم بڑھاتے۔ آپﷺ کا جسم مبارک بہت تھوڑا سا آگے جھکا ہوا رہتا۔ ایسا معلوم ہوتا کہ اونچائی سے نیچے کی طرف آرہے ہوں ۔
حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ آنحضرتﷺ جب چلتے تو اس طرح چلتے کہ جیسے ڈھلوان پہاڑی پر سے اتر رہے ہوں ۔
آپﷺ کی چال شرافت ، عظمت اور احساس ذمہ داری کی جیتی جاگتی تصویر تھی۔ آپﷺ کے چلنے کا ڈھنگ ہمیں یہ پیغام دیتا تھا کہ زمین پر گھمنڈ کی چال نہ چلناچاہئے۔
آپﷺ کی رفتار کے بارے میں حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ آپ معمولی رفتار سے چلتے تب بھی ہم مشکل ہی سے ساتھ دے پاتے تھے۔
آپﷺ کا دستور تھا کہ جب صحابہ ساتھ ہوتے تو آپﷺ ان کو یا تو ساتھ کر لیتے یا آگے کر دیا کرتے تھے۔
آپﷺ بالوں کا خیال رکھتے تھے
رسول اللہ ﷺ کے بال بکھرے ہوئے اور پریشان نہیں رہتے تھے کہ جنھیں دیکھ کر وحشت پیدا ہو۔ آپﷺ ان میں اکثر تیل ڈالاکرتےتھےاورکنگھافرماتےتھے۔آخر زمانہ میں آپﷺ مانگ بھی نکالنے لگے تھے۔ آپﷺ کی داڑھی کے بال بھی پریشان نہیں رہتے تھے بلکہ ان میں بھی آپ کنگھی کرتے تھے۔
ایک بار آپﷺ نے ایک شخص کے بال بہت پریشان دیکھے تو فرمایا کہ اس سے اتنا بھی نہیں ہوسکتا کہ بالوں کو درست کر لے۔
آپﷺ دانتوں کی صفائی کا بھی بہت خیال رکھتے تھے۔ پنچوقتہ وضو کرتے ہوئے آپ مسواک ضرور فرماتے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ مسواک منہ کی صفائی اورپروردگار کی خوشنودی ہے۔
آپﷺ کا لباس کیسا تھا؟
لباس کے بارے میں حضور ﷺ کی سنت یہ تھی کہ آپ کسی خاص وضع قطع کے کپڑے کے پابند نہ تھے بلکہ ہر وہ کپڑا جو ستر کو پوری طرح ڈھانک سکے آپﷺ نے استعمال فرمایا ہے۔ آپ نے اچھے سے اچھے کپڑے بھی پہنے ہیں اور معمولی سے معمولی بھی ، یہاں تک کہ پیوند لگے کپڑے بھی پہنے ہیں ۔ جو لوگ تقویٰ کے خیال سے اچھے کپڑے اور اچھے کھانے کو منع کرتے ہیں ، یا جو لوگ موٹے جھوٹے کھانے کپڑے کو غرور کی وجہ سے نا پسند کرتے ہیں ، دونوں کا رویہ پیارے نبی ﷺ
کی سنت کے خلاف ہے۔ حضورﷺ ہمیشہ درمیانی راستہ اختیار فرماتے تھے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو کوئی دنیا میں اپنی شہرت کے لیے لباس پہنے گا(خواہ عمدہ لباس ہو یا پھٹا پرانا ہو)آخرت میں خدا اُسے ذلت و خواری کا لباس پہنائے گا۔ آپﷺ نے یہ بھی فرمایا جس کسی نے غرور سے اپنے لباس کا دامن بڑا رکھا ، قیامت کے دن خدا اس کی طرف نہ دیکھے گا۔
ایک صحابی نے دریافت کیا یا رسول اللہ! میں ہمیشہ یہ چاہتا ہوں کہ میرا لباس اچھا ہو ، میرا جوتا اچھا ہو ، کیا یہ غرور ہے؟ آپﷺ نے وضاحت فرمائی نہیں اللہ جمیل ہے اور جمال کو پسند کرتا ہے۔ غرور ۔ حق کو ٹھکرانا اور دوسروں کو حقیر سمجھنا ہے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: