Intelligence Quotient

I.Qذہانت کی پیمائش کا ایک  ٹیسٹ ہے۔یہ انگریزی الفاظIntelligence Quotientکا مخفف ہے۔کئی مراحل پر مشتمل اس امتحان میں ریاضی،روزمرّہ سائنس ،زبان، سماجی سوجھ بوجھ، پیچیدہ مسائل کے حل کی صلاحیت اور دیگر کئی شعبوں میں مہارت کا جائزہ لے کر ذہانت کی عمومی سطح
کا تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ذہانت کا اوسط معیار 100پوائنٹس ہیں 100سے کم سکور حاصل کرنے والے کو ذہنی لحاظ سے کمزور تصور کیا جاتا ہے۔ جبکہ 100کے ہندسے سے جتنا بھی آگے بڑھتے جائیں گے ،اسے اتنا ہی ذہین سمجھا جاتا ہے۔نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ :لوگوں کی اکثریت کا آئی کیو70سے130کے درمیان ہوتا ہے،اس گروپ کے افراد کی تعداد دنیا کی کل آبادی کا تقریباً95٪ہے۔
ذہانت کے مروجہ امتحانوں کا آغاز1905؁ کے لگ بھگ ہوا، جسے ایک فرانسیسی ماہر نفسیات الفرڈ برنٹ نے ترتیب دیا تھا ۔جس میں بعد ازاں دوسرے ماہرین نے کئی اضافے کئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ :ذہانت کا خواندگی سے بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔خواندہ معاشرے میں آئی کیو کا عمومی اوسط زیادہ ہوتاہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ:الیکٹرانک میڈیا کی ترقی آئی کیو ذہانت کے اوسط معیار میں اضافہ کررہی ہے، اور گزشتہ چند عشروں سے ہر 10سال میں اوسط آئی کیو 3 پوائنٹ بڑھ رہا ہے۔
آئن اسٹائن نے کبھی آئی کیو ٹیسٹ نہیں دیا ،لیکن ان کے علم اور ذہنی صلاحیتوں کی بنا پر ماہرین نفسیات کا خیال ہے کہ ان کا سکور کم از کم 160تھا۔اچھے آئی کیو کا حامل شخص عموماً ایک کامیاب زندگی گزارتا ہے،کیونکہ اس میں حالات کا سامنا کرنے کی بہتر صلاحیت ہوتی ہے۔لیکن آئی کیوکااچھا سکور ہمیشہ ہی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتا کیونکہ کامیاب زندگی گزارنے میں کئی اور عوامل بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں،اسی طرح کم آئی کیو کےحامل افرادبھی ہمیشہ ناکام نہیں رہتے۔بلکہ اکثر اوقات وہ زیادہ کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔
آئی کیو ٹیسٹ صرف مخصوص ذہنی صلاحیتوں کو پرکھتے ہیں،یہ ٹیسٹ زیادہ تر انگریزی میں ہیں، دوسری زبانیں  بولنے والے افراد محض انگریزی میں کم مہارت کی وجہ سے وہ سکور حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں جس کی وہ مستحق ہوتے ہیں، تاہم یہ ٹیس کسی بھی شخص کی ذہانت کا ایک عمومی خاکہ پیش کرتے ہیں اور اس پیمانے پر اکثر لوگ پورے اترتے ہیں۔

 

Advertisements
1 comment
  1. میری آئی کیو 160- ہے اسلئے مجھے آئنسٹائین کی 160+ کی سمجھ نہیں آ سکتی

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: