عبداللہ بن مسعود ؓ

جب عبداللہ بن مسعود ؓایک کمسن اور قریب البلوغ لڑکے تھے ۔ تو وہ روزانہ مکہ کے ایک رئیس عقبہ ابن معیط کی بکریوں کولے کرانہیں چرانے کے لیے انسانی آبادی سے دور مکہ کی پہاڑیوں اوروادیوں کی طرف نکل جایا کرتے تھے۔ انکانام عبداللہ اور ان کے والد کا نام مسعود تھا لیکن عام طور سے لوگ انہیں "ابن ام عبد"کہہ کر پکارتے تھے۔کم سن عبداللہ نبی کریم ﷺ کی باتیں
اکثر سنا کرتا تھا۔ جوقریش میں اپنی نبوت کا اعلان کر چکے تھے۔مگر ایک تو اپنی کم عمری اور دوسرے آبادی سےدور،انسانی سوسائٹی سے الگ تھلک ہونے کی وجہ سےاس پرخاطرخواہ توجہ نہیں کرپاتاتھا۔اس کا تو روز کایہ معمول کہ صبح منہ اندھیرے عقبہ ابن معیط کی بکریوں کے ساتھ نکل جاتا اوراس وقت واپس لوٹتا جب رات کی تاریکی پورے طورپرفضا کو اپنی سیاہ چادرمیں چھپالیتی تھی۔
ایک روز عبداللہ بن مسعود ؓ نےدور فاصلے پرادھیڑ عمر کے دوآدمیوں کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا جوتکان سے چور اورتھکاوٹ سے نڈھال ہونے کی وجہ سے بہت آہستہ آہستہ چل رہے تھے اورشدت تشنگی کےمارے ان کے ہونٹ اورحلق سوکھ کرکانٹا ہورہے تھے۔ وہ دونوں اس کے قریب پہنچ کر رکے۔ اسے سلام کیا اور بولے:لڑکےہمارے لیے ان بکریوں کادودھ دوھو! جس سے ہم اپنی پیاس بجھا سکیں اور اپنی رگوں کوتر کر سکیں۔میں ایسا کرنے سے معذور ہوں۔ میں ان بکریوں کا دودھ آپ کو نہیں پیش کرسکتا کیونکہ یہ میری نہیں ہیں بلکہ میری امانت میں ہیں۔میں ان کا مالک نہیں ہوں ،امین ہوں۔
لڑکےکاجواب سن کر ان دونوں نے کسی قسم کی ناگواری یاناراضی کا اظہار نہیں کیا بلکہ ان کے چہروں سےظاہر ہورہا تھا کہ انہوں نے اس جواب کو پسند کیا ہے۔پھر ان میں سے ایک آدمی نےکہا:اچھا کسی ایسی بکری کی نشاندہی کرو جس نےکبھی بچہ نہ دیاہو۔لڑکے نے اپنے قریب ہی کھڑی ایک چھوٹی سی بکری کی طرف اشارہ کردیا۔ وہ آدمی اس کے قریب گیا اسے پکڑا اور اللہ کانام لے کراس کے تھن پرہاتھ پھیرنےلگا۔لڑکے نے حیرت کے ساتھ دیکھا اور اپنے دل میں کہا کہ ایسا کیونکر ہوسکتا ہے کہ ایسی بکریاں جو کبھی گابھن نہ ہوئی ہوں،دودھ دینے لگیں لیکن دیکھتے ہی دیکھتے بکری کا تھن پھول کر بڑا ہوگیا اوراس میں تیزی کے ساتھ دودھ بہنے لگا۔ دوسرے آدمی نے زمین پرپڑاہواایک پیالہ نماگہراسا پتھراٹھا کر اسے دودھ سے بھر لیا پھر اس دودھ کو ان دونوں نےپیااور لڑکے کو بھی پلایا۔عبداللہ بن مسعود ؓ نے بتایا کہ اپنی آنکھوں کے سامنے پیش آنے والے اس واقع پر مجھے یقین نہیں آرہا تھا۔جب ہم سب اچھی طرح آسودہ ہوگئے تواس بابرکت شخص نےبکری کے تھن سےکہا” سکڑ جا” اور وہ سکڑتے سکڑتے اپنی اصلی حالت پر آگیا۔
اس وقت میں نےاس بابرکت شخص سے کہا :”وہ کلمات جو آپ نے ابھی کہے تھے ان میں کچھ مجھے بھی سکھا دیجئے۔تو اس نے کہا :انت غلام معلمتم ایک سکھائے پڑھائے لڑکے ہو۔
یہ اسلام سے عبداللہ بن مسعود ؓ کی شناسائی کی کہانی کا آغازتھا اوروہ مبارک آدمی رسول اللہ ﷺ اور ان کے ساتھی حضرت ابوبکر صدیق ؓ  تھے۔ وہ دونوں حضرات قریش کی شدید ایذا رسانی اورابتلاؤآزمائش سے بچنے کے لیے اس روز مکہ کی گھاٹیوں کی طرف نکل آئے تھے۔ لڑکے نے جس انداز میں رسول اللہ ﷺ اورآپ کے ساتھی حضرت ابوبکر صدیق ؓ  سےاپنی محبت اور تعلق خاطرکااظہار کیا اس سے نبی کریم ﷺ اور حضرت ابوبکر ؓ  بہت خوش ہوئے۔اس کی احتیاط اور امانت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور اس کے اندرخیرو فلاح کی علامات کومحسوس کرلیا۔
اس واقعہ کے کچھ ہی دنوں بعد حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے اسلام قبول کرلیا اور خود کورسول اللہ ﷺ کی خدمت کے لیے وقف کرتے ہوئے اپنے آپ کو بارگاہ نبوت میں پیش کردیا اور اسی روزسے وہ سعادت مند اور خوش بخت لڑکا بکریوں کی گلہ بانی سے نکل کر سرور کائنات کی خدمت میں منتقل ہوگیا۔ وہ ہروقت سفر میں،حضر میں،گھرکے اندر اور گھر سے باہر سائے کی طرح آپ ﷺ کے ساتھ ساتھ رہتے۔جب آپ ﷺ سو جاتے تو وہ آپ ﷺ کوبیدار کرتے، جب آپ ﷺ غسل کرتے تو وہ پردے کا انتظام کرتے۔ جب آپ ﷺ گھر میں داخل ہوتے تو وہ جوتوں کو آپ ﷺ کے پائےمبارک سے نکالتے،وہ آپ ﷺ کے عصا اور مسواک کی حفاظت کرتے،اور جب آپ ﷺ کمرےمیں داخل ہونے کا ارادہ فرماتے تو اس سے پہلے اس میں داخل ہوتے۔رسول اللہ ﷺ کےساتھ ان کے قرب وتعلق کا یہ حال تھا کہ آپ ﷺ نے انہیں ہروقت اپنے گھر آنے اور اپنے تمام رازوں سےواقف رہنے کی اجازت دے رکھی تھی اسی وجہ سے وہ رازدان رسول ﷺ کہےجاتےتھے۔
Advertisements
9 comments
      • Sarwat AJ said:

        Bhai nahi behen hoon , blky bri behen

        • معذرت چاہوں گی جیسے انٹرنٹ کی دنیا میں سکرین کے پیچھے کیا ہے نہیں علم ویسے ہی
          ثروت نام لڑکے کا ہے یا کہ لڑکی کا مجھے علم نہ ہو سکا
          اب تصیح کر لیتی ہوں

          بہن ثروت
          پسند کرنے کا شکریہ

  1. اسلام علیکم
    الحمد اللہ آپ کے مضامین کا مجھے کافی انتظار رہتا ہے۔بہت اچے عنوانات کو منتخب کرتے ہو۔۔۔

    میرا ایک سوال ہے۔۔۔۔جسطرح آپ ﷺ کے ساتھیوں کو اصحاب کہتے ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھیوں کو حوارین کہتے ہیں۔۔۔کیا آپ کے علم میں اور دوسرے نبیوں کے ساتھیوں کے القاب موجود ہے۔۔اگر آپ جانتے ہو ہو تو ضرور پوسٹ کیجئے
    جزاک اللہ
    والسلام

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: