تاریخِ رقص

 
رقص کب سے جاری ہے اور کن کن اغراض کے لئے یہ وجود میں آیا ہے، اس کا ایک محرک ’’روحانی جذبہ‘‘ بھی ہے۔ ہمارے ہاں صوفیاء میں ’’وجد‘‘ کی شکل میں ملتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے یہ ایک اہلِ ھوا کا شیوہ ہے۔ اور انہی کے طرزِ عمل سے ماخوذ ہے۔ اس لئے امامانِ دین نے اس کو حرام قرار دیا ہے۔رقص ایک نہایت قدیم عادت ہے۔ امم قدیمہ میں سے کوئی ایسی قوم نہیں ملتی جو اس کی عادی نہ ہو تلاش و تفحّص کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ حرکات، رقص فطرتاً ان لوگوں میں پیدا ہو جاتی ہیں جو کسی شدید مسرت یا انبساط سے متاثر ہوتے ہیں۔ عمیق غور و فکر کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ انسانی تخلیق میں تکلم پر رقص مقدم ہے اس کا ثبوت سوائے قیاسات عقلی کے اور دیگر دلائلِ سے دنیا ممکن نہیں، لیکن تاریخ سے نہایت قدیم زمانے میں مختلف قوموں کے نزدیک رقص کے شیوع کا پتہ چلتا ہے۔ بعض قوموں کے نزدیک رقص ایک دینی فریضہ تھا جس کو وہ اپنے معبودوں کی رضا کے حصول کے لئے ادا کرتی تھیں۔توریت میں ہے کہ یہود خدا کی تسبیح و تقدیس رقص ہی کے ذریعہ کرتے تھے۔ قدمائے یونان نے اس کو اپنے طرزِ عمل سے اور زیادہ تقویت پہنچائی، یہاں تک کہ اُنہوں نے زندگی کی ہر اک حالت کے لئے مختص مخصوص رقصوں کو لابدی قرار دے دیا تھا کہ حالتِ مذکورہ اپنی دیگر متقابل حالتوں سے ممتاز ہو جائے (مثلاً فرحت، حزن، غضب وغیرہ)ارسطو نے اس کو فنونِ لطیفہ میں شمار کیا ہے۔ اس کے نزدیک شعر اور رقص دونوں مساوی درجہ رکھتے ہیں۔ اہلِ سپارٹا اپنے بچوں کو ۵سال کی عمر سے ہی رقص سکھانے لگتے ہیں۔ عموماً لڑکوں کے باپ اور استاد گاتے تھے اور وہ خود ناچتے تھے، قدماء نے رقص کو تین مراتب میں تقسیم کیا تھا۔
رقصِ عسکری:
جس سے مقصود صرف ایک سخت ورزش کرنا تھی۔
رقصِ منزلی:
جس سے محض تفریح طبع کا کام لیا جاتا تھا۔
رقصِ دینی:
 جس کو اثنائے عبادات یا قربانیوں کے ذبح کے وقت ادا کیا جاتا  تھا۔قدیم تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیحین اپنے دینی اجتماعات کے مواقع پر اکثر رقص کیا کرتے تھے۔ ہندوستان میں یہ قدیم رسم تھی کہ ان کی عمومی مجالس میں نانچنے والی لڑکیوں کی کئی ایک ٹولیاں رقص کے ذریعے زینتِ بزم کا سامان بہم پہنچاتی تھیں۔ اہلِ عرب بھی دیگر اقوام کی طرح عادتِ رقص سے مامون نہ رہ سکے وہ بھی ایامِ جاہلیت میں اپنی مجالس دینیہ میں دیگر اقوام کی طرح ناچتے تھے۔آج ہمارے نزدیک رقص ایک کھیل کود سے زیادہ وقعت نہیں رکھا۔  لیکن یورپین اس سے ریاضتِ جسدی کا کام لیتے ہیں۔ انہوں نے نفسیات کے جملہ فنون کی طرح اسے بھی ایک نفسی فن قرار دیا ہے اور اس کے تمام اصول و ضوابط مدوّن کر چکے ہیں۔ اور ان میں سے کوئی بھی پرہیز نہیں کرتا۔ برخلاف ہمارے کہ ہم اس کو نہایت شرمناک عادت قرار دیتے ہیں اور ہمارے مؤدبین محافل رقص میں ہماری شرکت تک کو مکروہ سمجھتے ہیں، لیکن وہ لوگ اس سے مستثنیٰ ہیں جن کی تربیت ہی یورپین اخلاق کے مطابق ہوئی ہے یا جو ان کے ہمیشہ ہم صحبت و ہم نوالہ بنے رہتے ہیں اور اس میں کوئی جھگڑا ہی نہیں کیونکہ ہر شخص اپنی زندگی میں اپنی مخصوص عادات و خصائل کا خوگر ہوتا ہے۔ ہاںمشرق و مغرب میں اعتبارِ رقص کا فرق بھی ان کے تمام فرقوں کی طرح جو حجاب، پوزیشن اور دیگر عادات میں پائے جاتے ہیں نمایاں طور پر جلوہ گر ہے۔ لیکن اہلِ مشرق حالتِ رقص میں اپنی عورات کی پردہ پوش میں اہلِ مغرب سے زیادہ با غیرت ہو رہے ہیں۔
عبرانیین نے اگرچہ رقص کے معاملہ میں حد سے زیادہ مبالغ کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے اس کو حصولِ رضائے الٰہی کا ایک ذریعہ قرار دے دیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان کے مرد، عورتوں کے ساتھ مل کر رقص نہیں کرتے۔ ہاں کبھی اقتصائے حال سے مجبور ہو کر ان کی دونوں صنفیں ایک ساتھ مل کر رقص کرتی ہیں لیکن احتیاط اس قدر ملحوظ ہوتی ہے کہ دونوں جنسیں علیحدہ علیحدہ ناچتی ہیں۔ اس طرح شرق و غرب کے دیگر فرقوں کو بھی معلوم کر لیا کرو۔
جناب مولوی لطیف الدین صاحب لطیف
Advertisements
4 comments
    • اسلام میں رقص کی کوئی روایت مجھے نہیں ملی
      نہ ہی مردو زن کے ساتھ(گھریلو) نہ ہی الگ الگ
      کسی بھی روایت سے نہیں

      ویسے میرا علم ناقص ہے
      کسی بھائی کو کوئی علم ہو تو میری تصیح کیجئے گا

  1. Quraan o Hadees ki Rooh sey Tawaf e Kaaba aur saeyee Haj jaiz hai jo raqs ki ashkaal hain.

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: