مکّہ مُکرّمہ-3

مسعیٰ
جبل صفا اور جبل مروا کے درمیان جب حجاج سات چکر لگاتے ہیں، شرعی اعتبار سے اس عمل کو سعی کہا جاتا ہے اور اس جگہ کا سعی کا یہ عمل بی بی ہاجرہ کی تقلید میں کیا جا ہے۔ جب اﷲ کے حکم کی تعمیل کر تے ہوئے سیدنا ابراہیم ؑ اپنے شیرخوار فرزند سیدنا اسماعیل ؑ او ر بیوی سیدہ ہاجرہ کو مکہ کی بنجر اور غیر آباد زمین پر تنہا چھوڑ گئے تو عین اس مقام کے قریب جہاں کعبۃ اﷲ کی پرشکوہ عمارت موجود ہے۔ بی بی اپنے معصوم لخت جگر سیدنا اسماعیل کو گرم تپتی زمین پر لٹا کر پانی کی تلاش میں صفا کی پہاڑی پر گئیں جو اس مقام سے چند گز کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس پہاڑی سے وہ دیوانہ وار شفقت مادری کے جذبے کے تحت دوڑتی ہوئی مروا کی پہاڑی تک آئیں اور پھر پانی نہ پا کر بے قراری سے واپس صفا کی پہاڑی کی جانب دوڑیں۔ پانی کی تلاش میں اس محت کی ماری ماں نے دونوں پہاڑوں کے درمیان سا ت چکر لگائے ۔ یہ ایک جانب اﷲ کے حکم کی تعمیل تھی اور دوسری جانب بیٹے کی محبت کی بے قراری ۔اﷲ رب العزت کی اپنی اس بندی کی یہ ادا اس قدر پسند آئی کہ اس نے رہتی دنیا والوں پر واجب بھی کردیا کہ وہ جب بیت اﷲ یا عمرہ کی غرض سے مکہ مکرمہ آئیں تو صفا اور مروہ کے درمیان تیز چلتے ہوئے بی بی ہاجرہ کی اس سنت کو ضرور پورا کریں۔بیت اﷲ کی جدید تعمیر کے بعد یہ دونوں پہاڑیاں اب مسجد الحرام کے اند ر آگئی ہیں اور جب حجاج اور ذائرین صفا سے مروا کی جانب چلتے ہیں تو کعبتہ اﷲ شریف ان کی بائیں جانب اور واپس مرواسے صفا کی جانب چلتے ہوئے داہنی طرف نظر آتا ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے پورے وسیع گیلری نما راستے کو خوبصورت ٹائلوں سے مزین کر دیا گیا ہے اور ا پر چلنے کے بعد اس احساس ہی نہیں ہوتا کہ کبھی یہ پہاڑی راستہ تھا۔ اس پورے راستے کو خوشنمالائٹوں اور بھر پور ائیر کنڈیشننگ نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے ٹھنڈی ہوا ؤں میں سعی کرنے والے زائرین کو اس وقت کی تکلیف کا ضرور احساس کرنا چاہیئے جب بی بی ہاجرہ نے تپتی دھوپ میں یہ عمل کیا تھا۔
میزاب رحمت
کعبۃ اﷲ کی وہ دیوار جس کے ساتھ حطیم واقع ہے اس کے اوپر چھت کی جانب دیکھا جائے تو ایک پرنالہ سا نظر آتا ہے ۔ اسی پر نالہ کو ’’میزاب رحمت‘‘ کہتے ہیں۔ اس میزاب کی رحمت سے صرف خوش نصیب ہی فیض یاب ہو پاتے ہیں۔ مکہ مکرمہ جب بارش ہوتی ہے تو کعبۃ اﷲ کی چھت پر جو پا نی جمع ہوتا ہے وہ اسی میزاب رحمت سے ہو کر نیچے حطیم میں گرتاہےتوزائرین اس پانی سے اپنے جسموں کو تر کرتے ہیں۔ میزاب رحمت کی لمبائی 258سینٹی میڑ ، اندرونی چوڑائی 36سینٹی میڑ ہے۔ اس کا رخ مدینہ منورہ کی جانب ہے جبکہ یہ چاندی کی نگینوں سے کعبۃ  اﷲ کی دیوار میں پیوست ہے۔
رکن یمانی
کعبۃ اﷲ شریف کے چار کونوں میں سے ایک کونے پر حجرہ اسود نصب ہے، جہاں سے طواف کا آغاز کیا جاتا ہے۔ ہجرہ اسودوالا کو نہ خانہ کعبہ کا پہلا کونہ کہلاتا ہے۔ دوسرا کونہ شامی کہلاتاہےجو حطیم کی ابتدائی دیوار سے متصل ہے۔ تیسرا کو نہ رکن یمانی عراقی حطیم کی اختتا می دیوار کی جانب ہے اور آخری یعنی چوتھا کونہ ’’رکن یمانی ‘‘ ہے۔ حجرہ اسودوالےکونےکےبعدکعبۃ اﷲ کے اس کونے کو بڑی فضیلت حاصل ہے ۔حجرہ اسود کے کونے کی مانند اس کونے پر سے بھی عام دنوں میں غلاف کعبہ کیا کچھ حصہ اٹھا ہوتا ہے اور طواف کرنے والے اس کو نے کو بھی ہاتھوں سے مس کرتے ہیں۔ طواف کے دوران تمام حجاج اور زائرین اپنی اپنی زبانوں میں مسنون دعائیں پڑھتے ہیں لیکن کعبۃ اﷲ کے چھوتے کونے پر رکن یمانی پر پہنچ کر تمام لوگوں کی زبانیں ایک ہو جاتی ہیں اور رکن یمانی سے حجرہ اسود تک تمام لوگ عربی کی یہ دعا با آواز بلند پڑھتے ہیں جس سے فضا میں ایک کیف اور سرور کی کیفیت پیداہوجاتی ہے۔
ربنا اعطینا فی الدنیا حسنتاو فی الاخرۃ حسنتاوقنا عذاب النار وادخلناالجنۃ مع الا
برار یا عزیز یا غفار یارب العالمین۔ یہ دعا ہر طواف کرنے والے کو اس مقام سے حجرہ اسود کی جانب چلتے ہوئے لازمی پڑھنی ہوتی ہے۔ زائرین اور حجاج کے لیے بہتر ہے کہ وہ اس دعاکویادکریں لیکن اگر کسی کو یاد نہیں تو وہ دوسروں کی بلند آواز سے اپنی آواز ملا کر یہ دعا پڑھی جا سکتی ہے۔ بہر کیف کعبۃ اﷲ کا طواف کرتے وقت رکن یمانی پر رک کر اس سے محبت کااظہارکرنا چاہئیے۔
زم زم
کعبۃ اﷲ سے چند قدم کے فاصلے پر دنیا کا وہ عظیم کنواں موجو د ہے جس کا وجود آج کی جدید تعلیم یا فتہ دنیا کے لیے بھی حیران کن امر ہے۔ مکہ مکرمہ کے چٹیل پہاڑوں کے دامن میں خوش ذائقہ پانی کا بیش بہا خزانہ ہزاروں سال سے جاری و ساری ہے۔ لیکن کیا مجال کہ اس کی مقدار اور ذائقے میں کبھی کوئی کمی واقع ہوئی ہو۔ یہ کنواں مسجد الحرام کے صحن ، مطاف میں مقام ابرہیم کے نزدیک ملتزم اور کعبۃ ااﷲ شریف کی سنہری دروازے کے عین مقابل ہے۔ اس کنوایں کے منہ پر نشانی اور مقام کی پہچان کے لئے ایک کالا دائرہ بنا دیا گیا ہے۔ کچھ سال قبل تک اس دائرے میں لفظ ’’زم زم ‘‘ لکھا تھا ۔ مگر شائد لوگوں کے پیر پڑنے کی وجہ سے یہ لفظ اب مٹا دیا گیا ہے۔ یہ اتنا بڑا دائرہ ہے ایک آدمی آسانی سے اس پر کھڑا ہو کر نماز ادا کر
سکتا ہے۔ حجاج اور زائرین یہاں نوافل ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہاں دیگر مقامات کی نسبت زیادہ رش رہتا ہے۔ اس دائرے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عین اسی مقام پر موجو د ہے۔ جہاں ننھے اسماعیل ؑ نے پیاس کی شدت کے باعث اپنی ایڑیاں رگڑیں تو اﷲ رب العزت کی مثیت سے پانی کا چشمہ پھوٹ پٹرا ۔ لیکن جگہ جگہ بڑی تعداد میں واش بیسن لگا کر حجاج اور ذائرین کے لیے ٹھنڈے زم زم کا اہتمام کیا گیاہے۔حجاج او ر ذائرین کے نئے زم زم بطور تبرک اپنے اپنے ملکوں کو لے جانے کے لیے مسجد الحرام کے باب الفتح اور باب العمرہ کے درمیان نلکے لگائے ہیں جہاں وہ اپنے کولر بھر سکتے ہیں ۔ مسجد الحرام کے اندر اس کی ممانعت ہے۔
حجر اسود
حجر اسود جنت کا پاک اور محترم پتھر جو کعبۃ اﷲکے سنہری  دروازے سے متصل ہے۔ اس مقام سے ہی طواف کعبہ کا آغاز ہوتا ہے اور ہر چکر اس مقام پر ختم ہو تا ہے۔ حجر اسود کو بوسا دینا ہر مومن کے دل کی تمنا ہوتی ہے اور اس لیے توحید کے پروانوں کا اس مقام پر ہجوم لگا ہو تا ہے۔ یہ طواف کے ہر چکر کے بعد حجر اسود کو چومنا سنت رسولﷺ ہے لیکن بھیڑ(رش) زیادہ ہو تو ہاتھ سے چھو کر بھی بوسہ دیا جا سکتا ہے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو دور سے استلام بھی کیا جا سکتا ہے۔ استلام کے معنی ہیں کہ جتنی بھی دور ہو اپنا سینہ حجرہ اسودکےسامنےکر کے اس طرح کھڑے ہوجائیں کہ آپ کے داہنے کندھے کی سیدھ میں حجرۂ اسود ہو اور پھر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو کھول کر اس کا بوسہ کریں اور پھر حجرۂ اسود کی جانب اشارہ کریں۔ یہ عمل ہر چکر کے شروع کرنے سے قبل تین مرتبہ کریں یہ عمل حجرہ اسود کو بوسہ دینے کے برابر ہے۔
ملتزم
کعبۃ اﷲ کے سنہری دروازے سے متصل دیوار’’ملتزم ‘ ‘ کہلاتی ہے یہ اﷲ رب العزت سے دعائیں مانگنے کی عظیم ترین جگہ ہے۔ اس دیوار کو سینے سے چمٹا کر فرزند ان توحید ا اﷲ رب العزت سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگتے ہیں۔ یہ مقام ابراہیم ؑ کے بالکل سامنے والی کعبے کی دیوار ہے۔ ملتزم سے چمٹ کر دعائیں مانگتے وقت ہر حاجی یوں تصور کرنا چاہیے کہ وہ اس وقت عرش الہی کے نیچے ہے یہ بڑی برکتوں والی جگہ ہے۔
مقام ابراہیم
مسجد الحرام میں کعبۃ اﷲ کے سنہری دروازے کے عین سامنے وہ مقام ہے جسے’’ مقام ابراہیم ‘‘ کے نام سے منسوب کیا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سیدنا ابراہیم ؑ نے کعبۃاﷲ کی تعمیر کے بعد اﷲ رب العزت سے دعا کی تھی کہ ’’ اے میرے رب! اب تو نے اپنے بندوں کے اپنے گھر کے طواف کے لیے بھیج‘‘۔مسجد الحرام میں مقام ابراہیم پر دو رکعت صلوٰۃ کی ادائیگی نہایت اجرو ثواب کا باعث ہے اور اگر کسی شخص کو اس مقا م پر صف بندی کر تے ہوئے فرض نماز کی ادائیگی کا موقع نصیب ہو جائے تو معا ملہ نور اعلیٰ نور کی منزل تک جا پہنچتا ہے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: