حدیث رسولﷺ کے بغیر قرآن فہمی ناممکن ہے

بطور نمونہ چند آیات آپ بعض وہ آیات کریمہ ملاحظہ فرمائیں جن کی تفسیر و تشریح حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام، صحابہ کرام اور تابعین علیہم الرحمۃ والرضوان کی تفسیر کے بغیر ہرگز ہرگز ممکن ہی نہیں۔ ورنہ سوائے عقلی ڈھکوسلوں کے اور کچھ نہیں ہو گا۔ جس کا نتیجہ دنیا و آخرت میں رسوائی ہے۔ اب بتلائیے کہ ذیل کی آیات کی تفسیر کیا کی جائے؟
الصلوٰۃ الواسطی:حَافِظُوْا عَلَی الصَّلٰواتِ وَالصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی (پ ۲، ۱۵)’’محفاظت کرو سب نمازوں کی (عموماً) اور درمیان والی نماز کی (خصوصاً) ‘‘
اس درمیانی نماز (الصلوٰۃ الوسطیٰ) سے کون سی نماز مراد ہے اور کون سی نقلی دلیل جس میں قطعیت ہو۔ ورنہ عقلی دلیل توہر کوئی دے سکتا ہے اور وہ توڑی بھی جا سکتی ہے۔
الذاریات، الحاملات، الجاریات، المقسمات:وَالذَّارِیَاتِ ذَرْوًا، فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا، فَالْجَارِیَاتِ یُسْرًا، فَالْمُقَسِّمَاتِ اَمْرًا۔ (پ ۲۶، ۲۸)
قسم ہے ان چیزوں کی جو غبار وغیرہ اُڑاتی ہیں۔ پھر ان کی جو بوجھ اُٹھاتی ہیں۔ پھر ان کی جو نرمی سے چلتی ہیں۔ پھر ان کی جو چیزیں تقسیم کرتے ہیں۔
بتائیے! یہ کیا چیزیں ہیں، جن کی قسم اُٹھائی گئی ہے۔۔۔۔ اسی طرح وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا (پ۲۹، ۲۱) قسم ہے ان کی جو صف باندھ کر کھڑے ہوتےہیں وغیرہ آیات میں جن کی قسم کھائی گئی ہے۔ ان کی تعیین کیسے کی جائے؟
سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ:وَلَقَدْ اٰتَیْنَاکَ سَبْعًا مِّن الْمَثَانِیْ وَالْقُرْاٰن الْعَظِیْمَ (پ ۱۴)اور ہم نے آپ کو سات چیزیں دیں جو مکرر پڑھی جاتی ہیں اور قرآن عظیم دیا۔
ایک اور مقام پر بھی سارے قرآن کو سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ۲۳، ۱۷) کہا گیا ہے۔ تو ان مکرر پڑھی جانے والی (سبعًا من المثانی) آیات کی تعیین کیسے کی جائے کہ وہ کیا ہیں؟
عَلٰی کُرسِیِّہٖ جَسَدًا :وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمَانَ وَاَلْقَیْنَا عَلٰی کُرْسِیِّہ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ (پ ۲۳، ۱۲)اور ہم نے سلیمان کو امتحان میں ڈالا اور اہم نے ان کے تخت پر دھڑلا ڈالا۔پھر انہوں نے رجوع کیا۔
وَاَشْھَدَھُمْ عَلٰی اَنْفُسِھِم:وَاِذْ اَخَذَ رَبُّکَ  مِنْ بَنِیْ اٰدَمَ مِنْ ظُھُوْرِھِمْ ذُرِّیَتَھُمْ وَاَشْھَدَھُمْ عَلٰی اَنْفُسِھِمْ اَلَسْتُ بِرَبِکُمْ قَالُوْا بَلٰی (پ ۹، ۱۲)اور جب کہ آپ کے رب نے اولاد آدم کی پشت سے ان کی اولاد کو نکالا اور ان سے انہی کے متعلق اقرار کیا کہ میں تمہارا رب نہیں ہو؟ سب نے جواب دیا کہ کیوں نہیں۔
فرمائیے! یہ پیدائش کا واقعہ جس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ اس کی کیا حقیقت ہے۔ کیس شہات اور کیسا اقرار؟
اَثَرِ الرَّسُوْلِ:فَقَبَضْتُ قَبْضَۃً مِّنْ اَثَرِ الرَّسُوْلِ (پ ۱۶، ۱۴)پر میں نے اس فرستادہ کے نقش قدم سے ایک مٹھی اُٹھا لی تھی۔
وَلَا تَخْثَ:وُخُذْ بِیَدِکَ ضِغْثًا فَاضْرِْ بِّہ وَلَا تَخَثْ (پ ۲۳، ۱۳)اور تم اپنے ہاتھ ایک مٹھا سینکوں کا لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو۔
بتائیے! وہ کیا واقعہ تھا جس میں کوئی قسم اُٹھائی گئی تھی اور اس کو توڑنے کے لے یہ امر الٰہی نازل ہوا تھا۔
فَمَا بَکَتْ عَلَیْھِمُ السَّمَآئُ:فَمَا بَکَتْ عَلَیْھِمُ السَّمَآئُ وَالْاَرْضُ وَمَا کَانُوا مُنْظَرِیْنَ (پ ۱۴،۲۵)’’نہ تو ان پر آسمان و زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت دی گئی۔‘‘
بتلائیے! کہ آسمان و زمین کا حقیقی یا مجازی رونا کیسا ہے اور یہاں کیا مراد ہے؟
حَتّٰی اِذَا فُزِّعَ:حَتّٰی اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِھِمْ قَالُوْا مَا ذَا قَالَ رَبُّکُمْ قَالُوا الْحَقَّ (پ ۲۲، ۹)یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہو جاتی ہے تو ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا حکم فرمایا۔ وہ کہتے ہیں کہ (فلانی) بات کا حکم فرمایا۔
اس کی پوری حقیقت بتلائی جائے کہ کس واقعہ کی طرف اشارہ ہے۔ بیشک سیاق و سباق کے زور سے تلاش کرو۔
کَانَ مَشْھُوْدًا:اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْھُوْدًا (پ ۹،۱۰)’’بے شک صبح کی نماز حاضر ہونے کا وقت ہے۔‘‘ یہ مشہود ہونا کس اعتبار سے ہے؟شَاھِدٍ وّ مَشْھُوْدٍ:
وَشَاھِدٍ وَّمَشْھُوْدٍ (پ۳۰، ۱۰)’’قسم ہے حاضر ہونے والے کی اور اس کی جس میں حاضری ہوتی ہے۔‘‘
شاہد و مشہود کی جو قسم اُٹھائی گئی ہے۔ وہ عظیم الشان کیا چیز ہے؟
وَلَیَالٍ عَشْرٍ:وَلَیَالٍ عَشْرٍ (پ۳۰، ۱۴)’’اور قسم ہے دس راتوں کی‘‘
اِس میں جن دس راتوں کی قسم اُٹھائی گئی ہے وہ کس طریق سے متعین کی جائیں؟
اَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ: وَمِنْھَا اَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ (پ۱۱، ۱۴)’’ان میں چار مہینے خاص کر ادب کے ہیں۔ ‘‘
فرمائیے! وہ مہینے کیسے معلوم ہوں۔ اور اس حرمت و عزت کی کیا کیفیت ہے؟
مَا وَرَآئَ ذٰلِکُمْ : وَاُحِلِّ لَکُمُ مَا وَرَائَ ذٰلِکُمْ (پ۵، ۱)’’اور ان عورتوں کے سوا اور عورتیں تمہارے لئے حلال کی گئی ہیں۔‘‘
پھوپھی اور بھتیجی یا خالہ اور بھانجی کو ایک ہی نکاح میں جمع کرنا ہے اور اس کو معلوم کرنے کا ذریعہ صرف حدیث ہے۔ انکارِ حدیث کے بعد اگر کوئی مندرجہ بالا آیات سے اس کا جواب ثابت کرے تو کیا کر
سکے گا؟
حَتّٰی یَاْتِیَکَ الْیَقِیْنَ: وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتّٰی یَاتِیَکَ الْیَقِیْنَ (پ۱۴، ۶)’’اور آپ اپنے رب کی عبادت کرتے رہیے، یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے۔‘‘
اگرکوئی باطنیہ اباحیہ حدیث کے مطابق ’’یقین‘‘ سے موت مراد نہ لے اور کہے کہ خدا سےغایت درجہ کی محبت کو پہنچ جانے کے بعد انسان اعمال کا مکلف نہیں رہتا تو اس کوکیسے منواؤ گے۔
Advertisements
2 comments
  1. قرآن سے زیادہ مستند کچھہ اور ہو ہی نہیں سکتا، قرآن کا زمہ اللہ تعالیٰ نے لے رکھا ہے اسلئیے قرآن سے حدیث کو پرکھا جائے گا نہ کہ حدیث سے قرآن کو پرکھا جائے، ہمارا المیہ ہی یہ رہا ہے کہ ہم لوگ حدیث سے قرآن کو پرکھتے ہیں جو کے بلکل غلط طریقہ ہے۔

    • میرے خیال میں
      یہ رسولﷺ نے جو کچھ بھی کہا اپنی جانب سے نہ کہا
      یہ وہی کہتے تھے کہ جو اللہ ان سے کہلوانا چاہتا تھا

      سو حدیث کی اہمیت سے سراسر انکار ممکن کیسے ہو سکتا ہے؟

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: