اسماء الحسنٰی -9

28″ الحکم” ۔ حکم کرنے والا کہ اس کے حک کو کوئی رد نہیں کرسکتا۔
 اس اسم سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ جب اسن نے یہ جان لیا کہ حق تعالیٰ ایسا حاکم ہے کہ اس کے حکم اور اس کے فیصلہ کو کوئی ٹال نہیں سکتا تو اب اسے چاہئے کہ وہ اس کا ہر حکم مانے اور اس کی مشیت وقجا کا تابعدار ہو، لہٰذا جوبندہ اس کی مشیت اور اس کی قضا وقدرپرقصداًراضی نہ ہوگا تو حق تعالی اس پر اپنی مشیت اور اپنا فیصلہ زبردستی جاری کرے وار جو شخص برضا ورغبت اور دل کے ساتھ بخوشی اسے مان لے گا۔ حق تعالیٰ اسے اپنی رحمت اور اپنے کرم سے نوازے گا وہ خوشی اور اطمینان کی زندگی گزارے گا اور وہ غیراللہ کے سامنے اپنی فریاد لے کر جانے کا محتاج نہیں ہوگا۔
خاصیت :
 جو شخص اس اسم مبارک کو شب جمعہ میں اور ایک قول کے مطابق ادھی رات کے وقت اتنا پڑھے کہ بے ہوش ہوجائے تو حق تعالیٰ اس کے باطن کو معدن اسرار بنا دے گا۔
29″العدل” انصاف کرنے والا۔
 اس اسم سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ یہ جاننے کے بعد کہ اللہ انصاف کرنے والا ہے بندہ کو چاہئے کہ اس کے احکام اور اس کے فیصلوں سےاپنے اندر گھبراہٹ اور تنگی پیدا نہ کرے بلکہ یہ یقین رکھے کہ اس نے میرے بارہ میں جو فیصلہ فرمایا ہے وہ عین انصاف ہے لہٰذ اس پرتوکل اور اعتماد کے ذریعہ راحت واطمینان پیدا کرنے اور جو کچھ اللہ تعالیٰ اسے دے اس کو اس جگہ خرچ کرنے سے دریغ نہ کرےجہاںخرچ کرنا ازراہ شروع وعقل مناسب ہے اور اس کے عدل سے ڈرے اس کے فضل وکرم کا امیدوار رہے اور تمام امور میں افراط وتفریط سے پرہیز کرتے ہوئے درمیانی راہ اختیار کرے۔
خاصیت: 
یہ جو شخص اس اسم پاک کو شب جمعہ میں روٹی کے بیس لقموں پر لکھ کر کھائے حق تعالیٰ تمام مخلوق کو اس کے لئے مسخر کردے گا۔
Advertisements
4 comments
  1. kauserbaig said:

    ماشاءاللہ میں ہمیشہ نوٹ کرتی رہتی ہوں کہ آپ دین کی بہت اچھی خدمت کررہی ہیں اللہ پاک قبول فرمائے۔۔۔

    • جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      پسند کرنے کا شکریہ ویسے میں اپنی اور اپنے آنے والے مستقبل اپنے بچوں کو وہ سب یاد دلانا چاہتی ہوں کہ جو وہ بھولتے جا رہے ہیں اور بس

  2. Ahmed Mansoor said:

    How?

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: