مکّہ مُکرّمہ-2

کعبۃ اﷲ
مسجد الحرام کے دائرہ نما صحن کے عین وسط میں کھڑکی چار کونوں والی یہ متبرک اور پر شکوہ عمارت کعبۃاﷲ ہے جو دنیا ئے اسلام کا قلب بھی ہے۔قبلہ بھی جس کی سمت دنیا کے تمام مسلمان رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں۔کعبۃ اﷲ کا طواف ، اﷲ تعالیٰ کا ایک ایسا انعام ہے جس پر مسلمان فخرکرتےہیں اورغیرمسلموں کے لیے اس کا تواتر کے ساتھ ہونے والا طواف ، اﷲ تعالیٰ کا ایک حیران کن امر ہے ۔جب سے یہ گھر تعمیر ہوا ہے ، دنیا کے لوگ مسلسل اس کا طواف کر رہے ہیں سوائے پانچ اوقات صلوٰۃ فرض کے گرمی ، سردی، برسات ، طوفان غرضیکہ ہر موسم میں طواف جاری رہتا ہے۔لوگ بدلتے رہتے ہیں لیکن طواف کی رونق ہزاروں سال سے جوں کی توں برقرار ہے۔جو لوگ حج وعمرہ کرنے جاتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ طواف کریں کیونکہ یہ واحد عبادت ہے جس طرف کعبۃ اﷲ میں ہی ممکن ہے جس کا ان کو زندگی میں کبھی کھبی موقع ملتا ہے۔
جب حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسمعیل ؑ نے کعبۃ اﷲ کی تعمیر مکمل کی تو اﷲ ذولجلال سے دعا کی ’’ اے رب العزت اب تو اپنے بندوں کو اپنے اس متبرک گھر کی زیا رت اور طواف کے لیے بھیج ‘‘ اس دعا کے بارے میں ایک روایت یہ ہے کہ اس دعا کو اﷲ تعالیٰ نے قیامت تک آنے والی تمام ارواح تک پہنچایا او جن روحوں نے اس پر اپنے باپوں کی پشت سے آمین کہا، اﷲ تعالیٰ نے ارواح کو یہ انعام دیا کہ وہ اپنی زندگیوں میں حضرت اسماعیل کے بنائے ہوئے کعبۃ اﷲ کا ضرور دیدار کریں۔
حطیم
کعبۃ اﷲ کی چکور عمارت کی ایک دیوا رکے ساتھ نصف دائرہ کی صورت میں احاطہ نما ایک چھوٹی سی دیوار کھینچی ہوئی ہے۔ اس دیوار اور کعبۃ اﷲ کی دیوار کے درمیان جو مختصر سی جگہ ہے اسے ’’حطیم‘‘ کہتے ہیں۔حطیم ایک بے حد مقدس جگہ ہے اور اس مقام پر ٖفضل صلوٰۃ ادا کرنا انتہائی اجروثواب کا باعث ہے۔یہ جگہ
دراصل خانہ کعبہ کا اندرونی حصہ ہے۔ رسول ﷺ کے زمانے میں جب کعبۃ اﷲ کی دیوار یں اونچی کی جانے لگیں تو وسائل کی کمیابی کی وجہ سے اس حصہ کی دیوار اونچی نہ ہو سکی اور رسولﷺ کے حکم پر اس حصہ کو یونہی چھوڑ دیا گیا ۔علماء کا خیال ہے کہ یہ اﷲ رب العزت کی مصلحت تھی کہ کعبۃ اﷲ کا یہ حصہ کھلا رہے تاکہ عام آدمی اس جگہ صلوٰۃ ادا کرکے وہی اجروثواب حاصل کر سکے جو کعبۃ اﷲ کے اندر صلوٰۃ ادا کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
مطاف
مطاف ، مسجد الحرام کے اس گول صحن کو کہتے ہیں جہاں کعبۃ اﷲ کا اردگرد اﷲ کے بندے ہر طرف طواف کرتے نظر آتے ہیں مسجد الحرام کا صحن ایک اسی رونق اور روح پرور جگہ ہء جہاں انسانوں کے ساتھ جنات اور ملائکہ بھی ہر وقت اﷲ کے اس پیارے اور مقدس گھر کا طواف کرتے رہتے ہیں اور اس کی رونق ایک لمحہ کے لیے بھی ماند نہیں پڑتی۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: