معاشرہ کی تعمیر میں عورت کاکردار

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ مسلما ن خواتین نے اپنے دین کے لیے بڑ ی قربانیاں دیں۔ اس کے لیے اُنھوں نے قریب ترین تعلقات اور رشتوں کی بھی پروا نہ کی۔خاندان اور قبیلہ سے جنگ مول لی۔مصیبتیں سہیں، گھر با ر چھوڑا ۔غرض یہ کہ مفادِدین سے اُن کا جو بھی مفادٹکرا یا، اُسے ٹھکرانے میں اُنہوں نے کوئی تامل اور پس و پیش نہیں کیا اور آخری وقت تک اپنے ربّ سے وفاداری کاجوعہد کیا تھا،اس کی مکمل پاسداری کی۔
مسلمان خواتین کی قربانیا ں
مکہ کے ابتدائی دور میں جن سعادت مند اور باہمت نفوس نے ایمان قبول کیا تھا ان میں عماربن یاسرؓ کا خاندان بھی تھا۔ان کی والدہ ابو حذیفہ بن مغیرہؓ کی باندی تھیں ،اُن کو دین سےپھیرنے کے لیے ہر طرح کی اَذیت دی جاتی رہی یہاں تک کہ ابو جہل نے جرمِ حق کی پاداش میں نیزہ مار کر ان کو شہید کر دیا، لیکن ان کے پائے ثبات میں کوئی لغزش نہیں آئی۔یہ پہلی شہادت تھی جو حضورکے پیغام پر لبیک کہنے کے نتیجہ میں کسی کو نصیب ہوئی۔
حضرت عمر ؓ کی بہن فاطمہؓ بنت ِخطاب ایمان لے آئیں تو حضرت عمر ؓ نے ان کو اس قدر زدوکوب کیا کہ لہو لہان ہوگئیں۔ حضرت عمر ؓ کی سختی کے جواب میں کہتی ہیں:یا ابن خطاب ما کنتَ صانعًا فَاصْنَعْہفإني قد أسلمتُابن خطاب !میں تو ایمان قبول کر چکی اب جو چاہو کرگزرو (میں اس سے پھر نہیں سکتی )
ابو سفیا ن کے ایمان لانے سے قبل کا واقعہ ہے کہ وہ نبیکی خدمت میں مدینہ حاضر ہوئے تو اپنی بیٹی اُمّ المومنین اُمِ حبیبہ ؓ سے بھی ملنے گئے۔گھر میں نبی کا بستربچھا ہوا تھاـ۔ وہ اس پر بیٹھنے  گے تو بیٹی نے فوراً اس کو تہہ کر دیا ۔باپ کے لیے یہ حرکت سخت تعجب خیز تھی۔پوچھا ،کیا تم نے اس کو میرے شایانِ شان نہ سمجھ کر اُٹھا دیا یا مجھے اس قابل نہ سمجھا کہ اس پر بیٹھوں۔بیٹی نے جواب دیا۔یہ رسولِ خدا کا بستر ہے اور آپ مشرک اور نجس ہیں۔ میں اس مقدس بستر پر آپ کو بٹھا کر اس کو پلید کرنا نہیں چاہتی۔
قرآنِ مجید کا حکم ہے کہ خدا کے دشمنوں اور محاربین سے اہلِ ایمان کو کسی قسم کا تعلق نہیں رکھنا چاہیے۔ایک مرتبہ حضرت اسماؓکی مشرک والدہ بنت  عبدالعزّٰی،تحفے تحائف لیے ہوئے مکہ سے مدینہ ان کے گھر آئیں ،حضرت اسما ؓنے ماں کے تحفوں کو قبول کرنے بلکہ ان کو اندر آنے کی اجازت دینے سے قبل رسول اللہسے اجازت لی کہ کیا میں ان کو اپنے گھر ٹھہرا سکتی ہوں ؟اور یہ کہ وہ مجھ سے مدد اور ہمدردی کی توقع رکھتی ہیں کیا ان کے ساتھ تعاون اورحسن ِسلوک میرے لیے جائز ہے ؟حضور نے جواب دیا:ہاں،تمہارے لیے یہ دونوں باتیں جائز ہیں۔
جن لوگوں نے حضرت عائشہؓ پر اِفتراپردازی میں حصہ لیا،ان میں مسطحؓ بن اَثاثہ بھی تھے، ان کی ماں کے ایمانی تقاضوں نے اس کی اجازت نہ دی کہ بیٹے کی غلط حرکت کو گوارا کر لیں یاکم از کم تاویل وتوجیہ کے پردوں میں اس کو چھپا دیں۔ابن سعد نے لکھا ہے:کانت من أشد الناس علیٰ مسطح حین تکلم مع أہل الإفک في عائشۃ مسطح نے جب حضرت عائشہؓپر افترا پردازی  کرنے والوں کے ساتھ تہمت باندھنے میں حصہ لیا تو یہ ان پر اور تمام لوگوں سے زیادہ سخت تھیں ۔
روایات سے معلوم ہو تا ہے کہ وہ ہر وقت ان کے اس غیر شرعی اور نارواعمل پر پیچ وتاب کھاتی اور غم وغصہ کا اظہار کرتی تھیں۔ ایک مرتبہ حضرت عائشہؓ کے ساتھ باہر سے گھر آرہی تھیں کہ پیر میں چادر اُلجھ گئی تو ایک دم وہی اندرونی جذبات اُبھرآئے اور بیٹے کو بددعا دینے لگیں۔حضرت عائشہ ؓ کواس وقت تک مسطح کی اس حرکت کا علم نہیں تھا اس لیے وہ مدافعت کرنے لگیں تو اُنھوں نے ان افواہوں کاذکر کیا جو مدینہ کی فضا میں گشت کر رہی تھیں۔
جنگی خدمات
شریعت نے ریاست کے دفاع اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری عورت پر نہیں ڈالی، لیکن اس کے باوجوداللہ کے دین کو سر بلند دیکھنے کی تمنا اس کو دشمن کے خلاف محاذِ جنگ پر لے آتی اور مردوں کے ساتھ وہ بھی کفر کا علم سر نگوں کرنے میں حصہ لیتی رہی:
ایک انصاری صحابیہ اُمّ عمارہ ؓ نے جنگ ِاُحد میں مردوں کی سی ثابت قدمی اور دلیری کا مظاہرکیا۔سعد بن ربیع کی صاحبزادی اُمّ سعدؓنے اس کارنامہ کے متعلق دریافت کیا توتفصیل سے بتایا کہ میں صبح سویرے ہی مجاہدین کی خدمت کے لیے میدانِ کارزار میں پہنچ گئی تھی۔ ابتدا میں مسلمانوں کا پلہ بھاری رہا، لیکن بعد میں جب فتح و نصرت نے اُن کا ساتھ چھوڑ دیاتواُن میں افراتفری  اورانتشار پھیل گیا۔اِس وقت حضور اکرمکے قریب پہنچ کر آپکی مدافعت میں تیر اور تلوار چلانے لگی۔یہاں تک کہ دشمن کی ضر ب مجھ پر آن پڑی۔ اُمّ سعد کہتی ہیں کہ میں نےان کے کندھے پر بہت ہی گہرے زخم کا نشان دیکھا اور پوچھا، کس نے آپ پر اتنا سخت حملہ کیا تھا؟ اُنہوں نے جواب دیا،ابن قمہ نے! اللہ اسے غارت کرے! جب مسلمان شکست کھاکرحضورکے پاس سے بھاگ کھڑے ہوئے تو یہ چلاتا ہوا آیا: بتائو محمد() کہاں ہے؟ اگر وہ اس جنگ میں بچ گیا تو میری نجات نہیں۔یہ میری ہلاکت اور موت ہے۔ یہ سن کر میں اور مصعب بن عمیر ؓ اور چند دوسرے اَصحاب نے جو آپ کے ساتھ جمے ہوئے تھے، اس کا سامنا کیا۔اس مقابلہ میں اُس نے مجھ پر یہ وار کیا جس کا نشان تم دیکھ رہی ہو۔ میں نے بھی تلوارسے کئی ایک حملے کیے، لیکن دشمنِ خدادو دو زرہیں پہنے ہوئے تھا۔نبیکی مدافعت میں اُنہوں نے جس ہمت اور پامردی کا ثبوت دیا اس کی شہادت خود آپنے ان الفاظ میں دی ہے:ما التفتُ یمینًا ولا شمالاً إلا وأنا أراہا تُقابل دون دائیں بائیں جس طرف بھی میں نے رُخ کیا اُمّ عمارہ ؓ کو اپنی مدافعت میں لڑتے دیکھا۔اس دن ان کے جمائواور ثابت قدمی کو دیکھ کرحضورنے فرمایا: لمقام نسیبۃ بنت کعب الیوم خیر من مقام فلان وفلانآج نسیبہ بنت کعب (اُمّ عمارہ) کی ثابت قدمی اور استقلال فلاں اور فلاں سے بہتر ہے۔
اُحد کے علاوہ اُنہوں نے خیبر، حنین اور یمامہ کی جنگ میں بھی شرکت کی تھی۔یمامہ کے دن لڑتے لڑتے ان کا ہاتھ شہید ہو گیا اور اس کے علاوہ تلوار اور نیزوں کے بارہ زخم ان پر دیکھے گئے۔
رومیوں سے مسلمانوں کی جنگ میں عکرمہ ؓ بن ابو جہل کی بیوی اُمّ حکیمؓشریک تھیں۔ اجنادین کی لڑائی میں عکرمہؓ شہید ہو گئے،چار ماہ دس دن کی عدت کے بعد مرجِ صفر نامی ایک  مقام پر ان کا نکاح خالد بن سعید ؓ سے ہو گیا۔ نکاح کے دوسرے دن خالد بن سعید ؓ نے دعوتِ ولیمہ کی، ابھی لوگ دعوت سے فارغ ہونے بھی نہ پائے تھے کہ رومیوں نے صف بندی شروع کر دی ۔جب گھمسان کا رن پڑا تو اُمّ حکیمؓ ، جن پر اب تک شب ِعروسی کے آثار نمایاں تھے اپنے خیمے کا ایک ڈنڈا لے کر میدان میں کود پڑیں اور دشمن کے سات افراد کو اس دن موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اَسماء بنت یزید کے ہاتھ سے جنگِ یرموک میں نو رومیوںکو موت کاپیالہ پینا پڑا۔
ایک اور انصاری خاتون اُمّ حارث ؓکی ثابت قدمی اور شجاعت دیکھئے کہ جنگِ حنین میں اسلامی فوج کے قدم میدان سے اُکھڑ چکے ہیں، لیکن یہ چند باہمت نفوس کے ساتھ پہاڑ کی طرح جمی ہوئی ہے۔
حضرت انس کی والدہ اُمّ سلیمؓ خنجر لئے ہوئے اُحد میں آئی تھیں۔ حنین میں بھی ان کے پاس خنجر تھا، اس طرح مسلح ہو کر آنے کا مقصد حضورنے دریافت فرمایا تو جواب دیا:اتخَذْتُہ إن دنا مني أحد من المشرکین بقرتُ بہ بطنہ میں نے اس کو اس لیے ساتھ رکھا ہے تا کہ اگر کوئی مشرک قریب ہو تو اس سے اس کا پیٹ چاک کر دوں۔
رومیوںمیں جہاد میں شہرت رکھنے والی نامور شخصیت حبیب بن مسلمہ ؓ سے ان کی بیوی نے ایک جنگ کے موقع پر دریافت کیا۔ بتائیے! کل آپ کہاں ہوں گے؟ جواب دیا: یا تو دشمنوں کی صفوں کے اند ریا جنت میں۔اِن شاء اللہ،جواب سن کر بیوی نے بھی پورے عزم کے ساتھ کہا، ان دونوںجگہوں میں سے جہاں بھی آپ ہوںگے مجھے توقع ہے کہ میرا مقام بھی وہی ہو گا۔
ربیع بنت معوذ ؓکا بیان ہے:کنا لنغزو مع النبي ﷺ فنسقی القوم نخدمہم ونرد القتلی والجرحی إلی المدینۃ ہم نبیکے ہمراہ جہاد پر جاتی تھیں اورہماری خدمات یہ ہوتی تھیں کہ مجاہدین کوپانی پلاتیں۔ ان کی خدمت کرتیں اور جنگ میں کام آنے والوں اور زخمی ہونے والوں کو مدینہ لوٹاتیں۔
ایک اور صحابیہؓ جو حضورکے ساتھ غزوات میں شریک ہوئی تھیں، بیان کرتی ہیں:کنا نداوي الکلمی ونقوم علی المرضی ہم زخمیوں کی مرہم پٹی اور بیماروں کا علاج معالجہ اور ان کی تیمارداری کرتی تھیں۔اُمّ ؓ عطیہ اپنے متعلق فرماتی ہیں:میں نبی کے ساتھ سات غزوات میں شریک ہوئی تو میں لوگوں کے لیے کھانا بناتی،زخمیوں کی مرہم پٹی کرتی اور بیماروں کی دیکھ بھال کرتی۔
اُحد کے زخمی مجاہدین کی مرہم پٹی اور خدمت کے لئے بہت سی صحابیات جنگ کے بعد مدینہ سے گئی تھیں، طبرانی کی روایت ہے :لمّا کان یوم أحد وانصرف إلی الصحابۃ یعینونہم وکانت  فاطمۃ في من خرج  جس دن اُحد کی جنگ ہوئی اور جنگ کے بعد مشرکین واپس ہو گئے تو خواتین صحابہ کی معاونت کے لیے روانہ ہوئیں۔ حضرت فاطمہ ؓبھی ان ہی میں تھیں۔چنانچہ  حضوراس د نزخمی ہوئے تو حضرت فاطمہ ؓ ہی نے اسے چٹائی کی راکھ سے بھرا تھا۔
حضرت  انس ؓ کا بیان ہے کہ جنگ اُحد میں حضرت عائشہ ؓ اور اُمّ سلیمؓ نے بھی مجاہدین کی خدمت کی تھی :لقد رأیت عائشۃ بنت أبي بکر وأمسلیم وإنہما المشمّرتان أری خدم سوقہما تنقزان القرب علی متونہما ثم تفرغانہ في أفواہ القوم ثم ترجعان فتملانہما ثم تجیئان فتفرغانہ في أفواہ القوم میں نے عائشہ بنت ابی بکر اور اُمّ سلیم کو کمر بستہ (لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے) دیکھا۔ وہ اس قدر تیزی سے دوڑ دھو پ کر رہی تھیں کہ میں نے ان کی پنڈلیوں کے پازیب دیکھے، وہ اپنی پشت پر پانی سے بھرے ہوئے مشک لاد لاد کر لاتی تھیں اورمجاہدین کو پلاتیں پھر واپس جاتیں اور بھر کر لاتیں اور مجاہدین کی تشنگی دور کرتیں۔
ایک انصاری خاتون اُمّ سلیطؓ کے متعلق حضرت عمر ؓ فرماتے ہیں:إنہا کانت تزمز لنا القرب یوم أحد اُحد کے دن وہ ہمارے لیے مشکیزے بھرتی تھیں۔
حمنہ  بنت حَجشؓ نے بھی اس دن یہ خدمات انجام دی ہیں۔ ابن سعد نےلکھا ہے:وقد کانت حضرت أحدًا تسقی العطش وتداوي الجرحٰی وہ اُحد میں موجودتھیں۔ پیاسوں کو پانی پلاتیں اورزخمیوں کا علاج کرتیں۔
اُمّ ایمن کے حالات میں بھی ابن سعدؓ نے اسی قسم کی روایت نقل کی ہے: وقد حضرتْ أمّ أیمن أحدًا وکانت تسقي الماء وتداوي الجرحٰی وشہدت خیبر مع رسول اﷲ ﷺجنگ خیبرکےسلسلے میں مورخ ابن اسحق نے صراحت کی ہے:وقد شہد خیبر مع رسول اﷲ لنساء المسلمین خیبر میں حضورکے ساتھ مسلمان خواتین میں سے بہت سی خواتین نے شرکت کی۔
حشربن زیاد کی دادی اور پانچ عورتیں بھی اس جنگ میں گئی تھیں۔ اُنہوں نے حضورسے آنے کا مقصد ان الفاظ میں ظاہر کیا:یا رسول اﷲ! خرجنا نغزل شعر ونعین بہ في سبیل اﷲ ومعنا دواء للجرحی ونناول السہام ونسقی السویقاللہ کے رسول! ہم بالوں کو بٹتی ہیں اور ا س کے ذریعے اللہ کے رستے میں تعاون کرتی ہیں۔ ہمارے ہمراہ زخمیوں کے لیے دوا ہوتی ہے، ہم تیر پکڑاتی اور ستو
پلاتی ہیں۔

خیبر ہی میں ابو رافعؓکی بیوی، سلمہؓ قبیلہ اَشہل کی ایک خاتون اُمّ عامر، ایک انصاری عورت اُمّ خَلاx اور کعیبہ بنت ِسعد کی شرکت کا بھی ثبوت ملتا ہے۔
اس سے اہم تر بات یہ ہے کہ وہ کسی خارجی دبائو کے تحت یہ خدمات انجام نہیں دیتی تھیں  بلکہ محافظین دین کی رفاقت اور تعاون کو اپنے لیے باعث ِ عزت سمجھ کر خود ہی پیش کش کرتی تھیں۔ اسی جنگ ِ خیبر کا واقعہ ہے کہ رسولروانہ ہونے لگے تو قبیلہ غفار کی چند عورتوں نے آکر عرض کیا:إنا نرید یا رسول اﷲ أن نخرج معک إلیٰ وجہک ہٰذا فنداوی لجرحی ونعین المسلمین بمااستطعنااے اللہ کے رسول! اس مبارک سفرمیں جس پر آپ جا رہے ہیں ہم بھی آپکے ساتھ چلنا چاہتی ہیں تاکہ زخمیوں کا علاج کریں اور اپنے بس بھر مسلمانوں کی مدد کریں۔
بعض خواتین میدان جنگ سے باہر بھی یہ خدمات انجام دیتی تھیں۔ مثلاً رفیدہ نامیقبیلہ اسلم کی عورت کے متعلق مؤرخین نے لکھا ہے :وہ زخمیوں کی مرہم پٹی کیا کرتی اور اُنہوں نے مسلمانوں کےزخمیوں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کیا ہوا تھا۔
چنانچہ مسجد ِ نبویمیں ان کا خیمہ تھا۔ حضرت سعد بن معاذؓ جنگ خندق میں زخمی ہوئے تو حضورنے ان کو رفیدہ ہی کے خیمہ میں منتقل کر دیا تھا تا کہ آپ بآ سانی ان کی عیادت کرسکیں۔
دین کی مدافعت اور اس کی ترغیب
دین کی مدافعت، خواتین جس طرح شمشیر و سنان کے ذریعہ کرتی رہی ہیں، اسی طرح زبان وبیان سے بھی اُنہوں نے فریضہ انجام دیا ہے۔ حق کی نصرت و حمایت میں نیزہ اور تلوار بھی بلند کیا ہے اور زبان کی قوت بھی صرف کی ہے۔ ان کی پرجوش خطابت و تقریر نے بہت سوں کے لیے اللہ کی راہ میں مرنا اور جینا اور اپنی متاعِ حیات کا لٹانا آسان بنا دیا۔
رسولِ اکرمکی پھوپھی اَرویٰ بنت عبدالمطلب کے متعلق ابن عبد البر نے لکھا ہے:وہ اپنی زبان سے نبی کا دفاع کرتیں اور اپنے بیٹے کو نبی کی مدد اور حکم پر اُبھارا کرتی تھیں۔ان کے لڑکےطلیب ؓ مکہ کے ابتدائی دَور ہی میں ایمان لاچکے تھے۔ایک مرتبہ رسول اللہچند صحابہ کے ساتھ جن میں طلیب ؓ بھی شامل تھے ،نماز ادا کر رہے تھے کہ ابو جہل،ابو لہب، عقبہ اور بعض  دوسرے سردار اچانک ہلّہ بول بیٹھے اور زبان درازی شروع کر دی ۔صحابہؓبھی پورے زور سے اظہارِ ایمان اور اپنی مدافعت کرنے لگے ۔طلیب ؓ نے تو آگے بڑ ھ کر ابو جہل کو بری طرح زخمی  ر دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مشرکین نے اُن کو پکڑ کر باندھ دیا ۔بعض لوگ یہ خبر لے کر اَرویؓبنت عبدالمطلب کے پاس پہنچے اور کہا: ذرا اپنے بیٹے کی ’حماقت ‘تو دیکھو کہ محمد()کے
پھیر میں آکر لوگوں کے جو روستم کا نشانہ بن گیا ہے ۔ اُنہوں نے جواب دیا :
خیر أیام طلیب یوم یدب عن ابن خالہ وقد جاء بالحق من عند اﷲ وہ دن کہ جن میں طلیب نے اپنے ماموں زاد کی  حمایت کی تھی بہترین دن ہیں،یقینا وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حق لے کر آیا۔
عبداللہ بن زید ؓ اُحد کے دن زخمی ہو گئے تو ان کی والدہ اُمّ عمارہؓنے مرہم پٹی کی اور بجائے اسکے کہ اپنے لختِ جگر کو تکلیف میں دیکھ کر آرام لینے اور سستانے کا مشورہ دیتیں حکم دیا:انہض بني فضارب القوم میرے بیٹے اُٹھو اور دشمن کو مارو۔
 ابو سفیان کی بیوی ہندبنت عتبہ نے شہدائے اُحد کے خلاف اشعار کہے تو ہندبنت اَثاثہؓ نے ان کا شعر ہی میں ترکی بہ تر کی جواب دیا۔
حضرت خنسائؓ اپنے بچوں کے ساتھ جنگ ِقادسیہ میں شریک ہوئی تھیں۔ان چاروں کو آغازِ شب ہی میں جمع کر کے کہا :اے میرے بچو!تم نے برضاور غبت ایمان قبول کیا اور کسی کےدبائوکےبغیر ہجرت کی۔ بخدا،جس طرح تمہاری ماں ایک ہے، اسی طرح تمہارا باپ بھی ایک ہے،کیونکہ تمہاری ماں نے نہ تو تمہارے باپ کے ساتھ کوئی خیانت کی نہ تمہارے ننہال کورسواکیا،نہ  تمہارے حسب کو بٹہ لگایا اور نہ تمہارے نسب کو غبار آلود کیا(یعنی شریف اور باعفت ماں کے بطن سے پیدا ہوئے ہو۔اس لیے تمہارے اعمال بھی شریفوں کے سے اور ارفع واعلیٰ ہونےچاہئیں)تمہیں معلوم ہے کہ خدا نے کفا رسے جنگ کے عوض کس قدر ثواب تیار کر رکھا ہے ۔خوب سمجھ لو !اس فنا ہونے والی دنیا سے دارالبقا بہتر ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:یٰاَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اصْبِرُوْ ا وَصَابِرُوْا وَرَابِطُوْا وَاتَّقُوْا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَاے ایمان والو! ثابت قدم رہو اور ثابت قدمی میںایک دوسرے کا مقابلہ کرو۔حق کی راہ میں جمے رہو اور اللہ سے ڈرو شاید تم فلاح پائو(آل عمران:۲۰۰)
اگر اللہ نے چاہا اور تم نے سلا متی سے صبح کی توپوری بصیرت کے ساتھ اور خدائے تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں نکل جائو اور جب گھمسان کا رَن پڑے اور جنگ کے شعلے بھڑک اٹھیں تو تم اس کی بھٹی میں (بلا خوف وخطر ) کود پڑو۔جس وقت دشمن کا لشکر پورے جوش اور جذبہ سے لڑائی میں مصروف ہو تو تمہارے حملوں کا نشانہ اس کا سردار رہے اس طرح تم  غنیمت او رجنت میں شرف و مرتبہ کے مستحق ہو کر لوٹو گے ۔
ماں کی زبان سے یہ پر عزیمت تقریر سن کر چاروں لڑکے رجزپڑھتے ہوئے سر بکف عر صۂ پیکا ر میں آنکلے، پھر ان کو خاک وخون میں غلطاں ہی دیکھا جا سکا ۔
جس زمانے  میںحجا ج نے حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ کا محاصرہ کر رکھا تھا،ان کے تقریباًدسہزار ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ کر حجاج کے ساتھ جاملے یہاں تک کہ ان کے دو لڑکےحمزہ اور خبیب بھی پناہ کے طالب ہو کر حجاج کے پاس چلے گئے۔ عبداللہ بن زبیر ؓ نے جاکر اپنی والدہاسماءبنت ابی بکر ؓ سے اپنی بے بسی کا تذکرہ کیا کہ اور تو اور میری اولاد تک نے میرا ساتھ چھوڑدیاہے۔اب میرے ساتھ گنے چنے افراد رہ گئے ہیں جو حجاج کے مقابلہ میں دیر تک ٹھہر نہیں سکتے۔ اگر میں اب بھی حجاج کے ہاتھ میں ہاتھ دے دوں تو دنیا کی جو نعمت چاہوں مل سکتی ہے بتائیے آپ کی کیارائے ہے؟ ماں نے جواب دیا:اے میرے بیٹے!تو اپنی نیت خوب جانتاہے، اگر تو سمجھتا ہے کہ تو حق پر ہے اور حق کی طرف بلانے والا ہے تو اس پر صبر کر،تمہارے اَصحاب کو قتل کردیاگیااورتمہاری گردن بھی نہ بچ سکے گی۔بنی اُمیہ کے لڑکے اس سے کھیلیں گے اور اگر توجانتا ہے کہ توحق پر نہیں ہے صرف دنیا حاصل کرنے کے لیے ہے توتوبہت برا بندہ ہے تو نے اپنے آپ کو ہلاک کر دیااور اپنے اصحاب کو بھی جو تیرے ساتھ قتل ہوں گے اور اگر تو حق پر ہے تو دین کو ہلکا نہ جان تو دنیا میں کتنی دیر زندہ رہے گا؟سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ نے ماں کے جذبات کی  تائید کی اور حجاج کی مخالفت میں شہید ہو گئے.
اظہارِ حق
خواتین نے اپنوں ہی کو حق پر ثابت قدم رکھنے کی کوشش نہیں کی بلکہ معاشرہ میں جہاں کہیں ان کو بگاڑ نظر آیا، اس کو بدلنے اور اس کی جگہ خیر و صلاح کو قائم کرنے کی جدو جہد کرتی رہی ہیں۔
سیدناعبداللہ بن زبیر ؓ کو سولی دینے کے بعد حجاج ان کی والد ہ اسماء کے پاس گیا اور کہا: آپ کے صاحبزادے نے خدا کے گھرمیں بے دینی اور الحاد پھیلایا جس کی سزا خدا نے اس کو درد ناک عذاب کی شکل میں چکھائی ہے۔ حضرت اسماء نے کہا :تو جھوٹ بولتا ہے وہ تو اپنے والدین کا فرمانبردار تھا ،روزے رکھنے والا اور قیام کرنے والا تھا میں نے نبیسے سنا کہ ثقیف قبیلے سے دو  جھوٹے نکلیں گے دوسرا پہلے سے زیادہ شروالا ہو گا۔
سُمَیہ نامی ایک کنیز تھی جس سے دورِ جاہلیت میں اس کے آقا بیسوائی کراتے تھے۔ سیدنا معاویہؓ کا ظالم گورنر زیاد اس کا لڑکا تھا۔ عموماً جیسے بیسوائوں کی اولاد کے حسب و نسب کا کوئی علم نہیں ہوتا اسی طرح زیاد کے سلسلۂ پدری کا بھی کوئی پتہ نہیں تھا اور وہ نامعلوم النسب ہی مشہور تھا۔ حضرت معاویہ ؓ کے سامنے ایک شخص نے شہادت دی کہ ایک مرتبہ جاہلیت میں ابو سفیان ؓ  ی سُمیّہ کے ساتھ خلوت ہو گئی تو اس کے نتیجہ میں یہ پیدا ہوا۔ اس شہادت کی بنا پر حضرت معاویہ ؓ نے اس کو ابو سفیان ؓ کی اولاد اور اپنا بھائی قرار دے لیا۔زیاد اس سے  بہت خوش ہوا وہ چاہ رہا تھا کہ اکابر اُمت سے بھی اس کی تصدیق ہو جائے چنانچہ حضرت عائشہ ؓکو اس نے ایک خط لکھا جس کا سرنامہ یہ تھاـ: ـابوسفیان کے لڑکے زیاد کی جانب سے اُمّ المومنین عائشہؓ کے نام‘حضرت عائشہ ؓ اس غیر اسلامی فعل کی کیسے تائید کر سکتی تھیں۔ انہوں نے نہ تو حضرت معاویہ ؓ کے فیصلہ کا کوئی احترام کیا اور نہ زیاد جیسے سخت گیر اور جور پیشہ گورنر
کی کوئی پرواہ کی اور جواب کا آغاز ان کلمات سے کیا
:امّ المومنین عائشہؓکی طرف سے نا معلوم باپ کے لڑکے زیاد کے نام
اَعیانِ حکومت کو نصیحت اور اس کے نتائج
تنقید یاتائید اسی وقت سود مند ہوتی ہے جب کہ اس کے پیچھے خلوص اور خیر خواہی کے جذبات کار فرما ہوں، ورنہ نہ تو تائید کا کوئی فائدہ ہوتا ہے اور نہ تردید کا۔ مسلمان خواتین نے جو کچھ کہا اور کیا، ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر خالص دین اور ملت کے مفاد کی لئے کہا اور کیا۔
دین کے نفع و ضرر کا پاس و لحاظ، اس کے لیے ہر طرح کی قربانی اور شدید ترین و جاں گسل مواقع پر استقامت؛ خاتونِ مسلم کی یہ ایسی صفات تھیںجنھوں نے اس کے خلوص اور وفاداری کو ہرشک و شبہ سے بالاتر کر دیا اور کوئی بھی شخص اس کو دین اور اَربابِ دین کی بدخواہ اور غدار نہیں ثابت کرسکا۔اُس نے فرد اور جماعت کے مفاد کے لئے جو بھی اقدام کیا اس کو ذاتی غرض اور نفسانی خواہش پر محمول نہیں کیا گیا بلکہ مخلصانہ جدوجہد سمجھ کر اس کاخیر مقدم کیا گیا۔عام اَفرادتو کیا،ذمہ دارانِ ریاست تک نے اس کی تنقید اور نصیحت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا اور اس سے استفادہ کیا ہے۔
سیدنا معاویہ ؓ نے سیدہ عائشہ ؓکولکھا کہ مجھے ایک مختصر سی نصیحت کیجئے(جسے میں ہمیشہ کے لئے اپنے سامنے رکھ سکوں)تو امّ المومنین عائشہ صدیقہ ؓ نے انتہائی مؤثر اور ایک حاکم وقت کو رہنمائی کا کام دینے والا حضورکا یہ ارشاد لکھ کر بھیجا:من التمس رضی اﷲِ بسخط الناس کفاہ اﷲ مؤنۃ الناس ومن التمس رضا الناس بسخط اﷲِ وکلہ اﷲ إلی الناس جس شخص نے لوگوں  کو ناراض کرکے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کی ہے، اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کی ناراضی سے کافی ہوجائے گا۔ اور جس نے اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو خوش کرنا چاہا، اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے ہی سپرد کردے گا۔
ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ حضرت عمر ؓ کہیں جارہے تھے۔راستہ میں خولہ بنت ثعلبہ ؓ سے ملاقات ہوگئی۔وہ وہیں حضرت عمرؓکو نصیحت کرنے لگیں۔ رعایاکے معاملہ میں خدا سے ڈرتے رہو ۔یہ بات ذہن نشین کرلو کہ جس شخص کو خدا کے عذاب کا خوف ہوگا وہ قیامت کو دور نہیں سمجھ سکتا اور جس کو موت کا کھٹکا لگا ہو گا(وہ لا ابالی زندگی نہیں گزار سکتا بلکہ )اس کو نیکیوں کے ہاتھ سے چھوٹ جانے کا ہر وقت خدشہ رہے گا۔
ایک مرتبہ عمر ؓ نے فرمایا :مہر کی مقدار کم رکھو تو ایک عورت نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس کی تبلیغ کا حق نہیں ہے۔ قرآن کہتا ہے کہاگر تم اپنی عورتوں کو مہر میں ایک ڈھیر مال  بھی دے دو تو اس سے ایک حبہّ بھی نہ لو۔
اس سے معلوم ہوا کہ مہر کی کوئی حد نہیں ہے حضرت عمر ؓ نے اعتراف کرتے ہوئے فرمایا:ایک عورت نے عمرؓ سے بحث کی اور غالب رہی۔
سودہ بنت عمارہ نے جنگ ِ صفین میں حضرت معاویہؓ کے خلاف حضرت علی ؓ کا ساتھ دیا تھا۔ حضرت علی ؓ کی شہادت کے بعد کا واقعہ ہے کہ یہ حضرت معاویہ ؓ کے پاس گئیں۔ پہلے  و ماضی میں جو کچھ ہوا، اس پر معافی چاہی پھر کہا :امیر المومنین! آپ لوگوں کے سردار اور ان کے معاملات کے ذمہ دار و نگہبان ہیں، اس لئے ان کے جو حقوق اللہ تعالیٰنے آپ پر فرض کیے ہیں ان کے متعلق وہ آپ سے ضرور پوچھے گا۔ ہم پر ایسے گورنر متعین ہو کر آتے ہیں جو آپ کے غلبہ و اقتدار کو مستقل اور وسیع کرنے کے ساتھ ہم کو کھیتی کی طرح کاٹ پھینکتے اور گائیوں کی طرح روند ڈالتے ہیں۔یہ ہمارے حقوق کو ٹھیک سے اَدا نہیں کرتے۔ہم کو خراب سے خراب ترچیز چکھاتے ہیں اور بڑی سے بڑی اور نفیس سے نفیس شے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ دیکھیے،
ابن اَرطاۃ حاکم بن کر آیا تو اس نے ہمارے قبیلہ کے افراد کا خون بہانا شروع کر دیا اور میرا مال چھین لیا۔ آپ کی اطاعت ہم پر فرض ہے ورنہ ہمارے اندراتنا کس بل اور بچائو کی قوت ہے کہ ہر ظلم کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کو معزول کر دیں تو ہم آپ کے مشکور ہوں گے ورنہ ہم آپ کو بھی دیکھیں گے۔حضرت معاویہ ؓ نے کہا: کیا تو مجھے اپنی قوم کے ذریعہ دھمکی دے رہی ہے؟قسم خدا کی میں نے تو ارادہ کیا ہے کہ تجھ کو کانٹوں بھری سواری پر بٹھا کر اسی کے پاس لوٹائوں تاکہ وہ اپنا فیصلہ تجھ پر نافذ کرے۔ اس پر سودہ خاموش ہو گئیں۔ پھر کچھ دیر بعد دو شعرپڑھے جن کا ترجمہ یہ ہے:اللہ تعالیٰ اس روح پر رحمت نازل فرمائے جس کو ایک قبر نے اپنی آغوش میں لے لیا ہے اور جس کے ساتھ عدل و انصاف بھی دفن ہو چکا ہے۔ اس نے حق کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ اس کے عو ض دولت دنیا میں حاصل کرے گا، اس طرح حق اور ایمان اس میں جمع ہو گئے۔
حضرت معاویہ ؓ نے پوچھا: وہ کون؟ علی ؓ بن ابی طالب۔ حضرت معاویہ ؓ نے فرمایا: تجھ پر اس عدل و انصاف کا کوئی نشان نظر نہیں آتا؟ اس نے جواب دیا: میں یہ بلا دلیل نہیں کہہ رہی ہوں۔ میرے پاس ان کے انصاف کا ثبوت موجود ہے۔ ایک دن میں نے ان کی خدمت میں ان کے ایک محصل صدقات کی شکایت لے کر پہنچی۔ وہ اس وقت کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ نماز سے فارغ ہوئے تو محبت بھرے انداز میں پو چھا: کیا تمہاری کوئی ضرورت ہے؟ میں نے محصل کی زیادتی بیان کی تو رونے لگے اور آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہا:اے میرے اللہ!تو جانتا ہے،میں نے اپنے گورنروںکو تیری مخلوق پر ظلم و ستم ڈھانے اور تیرے حقوق کو چھوڑ بیٹھنے کا حکم نہیں دیا۔اس کے بعد فوراً جیب سے چمڑے کا ایک ٹکڑا نکالا اور اس پر اس کی معزولی کا حکم لکھ بھیجا۔ اس میں کسی قسم کی تاخیر روانہ رکھی (لہٰذا آپ کی حکومت کو بھی ایسے ہی عدل پر ور ہونا چاہیے کہ کسی بھی شخص پر کسی قسم کا ظلم نہ ہونے پائے۔
حضرت معاویہ ؓ نے حکم دیا کہ اس کے ساتھ عدل وانصاف کیا جائے۔  اس نے پوچھا: کیا انصاف میرے ہی ساتھ مخصوص ہے یا میری قوم بھی اس میں شریک ہے ؟حضرت معاویہ ؓ نے کہا: تمہیں اپنے علاوہ دوسروں سے کیا مطلب ؟ اس نے کہا:انصاف ہو تو سب کے ساتھ ہو ورنہ یہ بہت ہی مذموم بات ہو گی کہ ایک کے ساتھ انصاف کیا جائے اور دوسروں پر ظلم روا رکھاجائے۔ اگر آپ میرے کل قبیلہ کے ساتھ عدل نہیں کر سکتے تو مجھے بھی انصاف کی کوئی ضرورت نہیں ، میری قوم جس خستہ حالت میںپڑی ہوئی ہے میں بھی پڑی رہوں گی۔
حضر ت معاویہ ؓ نے کہا: ابن ابی طالب نے تم کو جری بنا دیا ہے۔ پھر ماتحتوں کو حکم دیا کہ گورنر کو لکھ دو کہ اس کے مطالبات پورے کیے جائیں۔اسی طرح عکرشہ بنت اَطرش بھی حضرت معاویہ ؓ کے دربار میں ان کے گورنروں کی شکایت لے کر پہنچی اوربے باکانہ کہا کہ اس سے پہلے ہمارے اغنیا سے زکوۃ لی جاتی اور ہمارے غریبوں میں تقسیم کر دی جاتی، لیکن اب نہ تو شکستہ حال کی شکستگی دور ہوتی ہے اور نہ محتاج کی محتاجی رفع کی جاتی ہے۔ اگر یہ سب کچھ آپ کی ایماء اور مشورے سے ہو رہا ہے تو آپ جیسے شخص سے ( توقع یہ کی جاتی ہے کہ ) تنبیہ ہوتے ہی فوراً چونک اُٹھیں گے اور توبہ کرینگے اور اگر اس میں آپ کی رائے اور مشورہ کو دخل نہیں ہے بلکہ گورنروں کی اپنی طرف سے ظلم و زیادتی ہے ( تو یہ بھی آپ جیسی ذمہ دار شخصیت کے منافی ہے کہ ) وہ امانت داروں کوچھوڑ کر خائنوں سے تعاون حاصل کرے اور ظالموں کو خدمات پر مامور کر دے۔حضرت معاویہ ؓ نے معذرت کی کہ کبھی کبھی ایسے خراب حالات سے ہم کو سابقہ پڑتا ہے کہ قانونپر عمل کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس نے کہا: سبحان اللہ! آپ کیسی بات کر رہے ہیں۔ اس دانائے غیب نے ہم پر کوئی ایسا فرض متعین ہی نہیں کیا ہے جس پر عمل سے دوسروں کو نقصان ہو۔ بالآ خر حضرت معاویہ ؓ نے اس قبیلہ کی زکوۃ کو اسی کے افراد کے اندر تقسیم کرنے اور اس کے ساتھ عدل و انصاف کیے جانے کا فرمان جاری کیا۔اس جرأت وہمت کو دیکھئے کہ کس طرح دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت سے بے خوف ہو کر حق کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس دین پر وہ ایمان رکھتی ہے،نا ممکن ہے کہ وہ باطل کی تاریک شب کو اس پر قبضہ جمانے کی اجازت دے۔ اگر وہ اس کی اجازت دیتی ہے تو اپنے دین و ایمان کی موت کا اعلان کرتی ہے۔ اس لئے وہ مجبور ہے کہ سو سائٹی میں باطل کے جراثیم کو پنپنے اور دین و ایمان کی غارت گرقوتوں کو قدم جمانے کا موقع نہ دے۔
سیدہ عائشہ کی تنقید و احتساب
بنو اُمیہ کے آغازِ خلافت کا ذکر ہے کہ حضرت معاویہ ؓ کے گورنر اپنے خطبوں میں حضرت علی ؓ اور ان کے حامیوں پر لعن طعن کرتے تھے۔ان کی اس روش پر کوفہ کے ایک صحابی حجر بن عدی ؓ برملا تنقید فرماتے اور ساتھ ہی حضرت علی ؓ اور ان کے اعوان و اَنصار کی مدح و توصیف کرتے تھے۔ حضرت معاویہ ؓ کے گورنروں نے ان کی زبان بندی کی ہر چند کوشش کی،  لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔اس کے برعکس حجر بن عدی ؓ کے ہم خیال اور مؤیدین میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ یہ دیکھ کر حضرت معاویہ ؓ نے حجر ؓ اور ان کے بعض ساتھیوں کی گرفتاری کے احکام جاری کر دیئے۔اور جب یہ گرفتار کر کے ان کے پاس لائے گئے تو ان کے قتل کا فیصلہ کر دیا۔ حضرت عائشہؓکو اس کا علم ہوا تو فوراً عبدالرحمن بن حارث کو حضرت معاویہ ؓ کے پاس بھیجا کہ وہ اس اقدام سے باز آجائیں، لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے ہی حجر ؓ اور ان کے سات ساتھی شہید کیے جا چکے تھے۔ اس پر حضرت عائشہ ؓ بے حد خفا ہوئیں اور حضرت معاویہ ؓ سے سختی سے بازپرس کی عبدالملک بن نوفل روایت کرتے ہیں کہ وہ یہاں تک کہتی تھیں:لو لا یغلبنا سفہاء نا لکان لي ولمعاویۃ في قتل حجر شأن اگر سفہا کے غلبہ کا اندیشہ نہ ہوتا توحجر کے قتل کے سلسلہ میں میرا اور معاویہ کا معاملہ کچھ اور ہی ہوتا۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح اکابر صحابہ، فتنہ و فساد کے خدشہ سے بعض غیر شرعی اُمور انجام پاتے ہوئے دیکھنے کے باوجود خاموش رہے، اسی طرح حضرت عائشہ ؓ نے بھی اس معاملہ میں بر بنائے مصلحت سکوت اختیار کیا۔ ورنہ وہ کوئی سخت قدم اُٹھانا چاہتی تھیں۔
حج کے زمانے میں حضرت معاویہ ؓ کی حضرت عائشہ ؓ سے ملاقات ہوئی تو حضرت عائشہ نے تہدید آمیز انداز میں پوچھا:اےمعاویہ! تو نے حجر اور اس کے ساتھیوں سے جو کیا وہ کیا.تو نہیں ڈرتا کہ میں کسی آدمی کو چھپا کے بٹھاؤں تاکہ وہ تجھے قتل کر دے۔روایا ت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت معاویہ ؓ نے معذرت کرتے کرتے بڑی مشکلوں سے ان کی خفگی کو ختم کیا۔ٌ
رائے اور مشوروںکا حق اور اس سے استفادہ
یہ تاریخی شہادتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلامی معاشرہ کے سود و زیاں اور نفع وضرر سے مسلمان عورت کسی تماشائی کی طرح غیر متعلق نہیں رہ سکتی،کیونکہ معاشرہ کے بنائو اور بگاڑ اور اصلاح وفساد سے اس کا بہت ہی گہرا اور قریبی تعلق ہوتا ہے۔ معاشرہ کا نقصان اس کا اپنا نقصان اور معاشرہ کا فائدہ اس کا اپنا فائدہ ہے۔ وہ معاشرہ کو خیر کی بنیادوں پر قائم رکھنے میں مدد دے گی تولازماًشرکی راہ پر لے جانے کی مخالفت اور مزاحمت بھی کرے گی۔ بھلائیوں کا خیر مقدم کرے گی تو برائیوں پر احتجاج بھی کرے گی۔ یہ اس کا فطری حق ہے جو اجتماعی زندگی نےاسکوعطاکیاہے۔جہاں تک اس کے ذاتی مسائل کا تعلق ہے مثلاً نکاح، خلع وغیرہ تو ان کے متعلق شریعت نے صاف اور واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس پر اپنا فیصلہ لاد نہیں سکتاجوبھی اقدام کیاجائےگا،اس کی رضا اور خوشی کے بعد کیا جائے گا۔نبیکا ارشاد ہے: لا تنکح الأیم حتی تستأمر ولا تنکح البکر حتی تستأذن  شوہر دیدہ عورت کا نکاح اس کے مشورہ کے بغیر نہ کیاجائےاورکنواری کا نکاح اس کی اِجازت کے بغیر نہ کیا جائے۔
ایک دوسری روایت ہے :  لا تنکحوا الیتامی حتی تستأمروہن  یتیم لڑکیوں کا نکاح ان سے رائے اور مشورہ کرنے سے پہلے نہ کر دو۔
یتامی‘ کا لفظ یہاں بہت ہی قابلِ توجہہے۔ شفیق و مہربان اور خیر خواہ باپ کے نہ ہونے کی صورت میں بہت ممکن ہے کوئی ظالم سرپرست بے آسرا لڑکی کو ظلم وزیادتی کا نشانہ بنا لے اور شریعت نےاس کو اپنے متعلق فیصلہ میں رضامندی کا جو حق دیا ہے، اس سے محروم کر دے۔ اس لیے خصوصی طورپر اس سے رائے اور مشورے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عورت پر کسی حال میں بھی جبر نہ ہو۔ ان معاملات کا تعلق تو اس کی اپنی شخصیت سے ہے۔ اس سے بھی آگے حضور اکرمکی ہدایت ہے:آمروا النساء في بناتہن عورتوں سے ان کی لڑکیوں کے معاملہ میں مشورہ لو۔
یہ حدیث بتاتی ہے کہ جن شعبوں سے متعلق وہ تجربات رکھتی ہے اور ان کے نفع و نقصان سے بہتر طور پر واقف ہے، ان کے سلسلہ میںاس کے افکار و خیالات خصوصی توجہ اور اہمیت کے حامل  ہوتے ہیں جن کو نظر انداز کرنا ہمارے لئے کسی طرح صحیح نہیں ہو سکتا بلکہ ان معاملات میں اس کی رائے  اور مشورہ سے فائدہ اٹھانے میں پیش قدمی کرنی چاہیے۔
یہ اُسوہ زندگی کے کسی ایک یاچندپہلوئوں کے ساتھ مخصوص نہیں ہے۔بلکہ اس کا تعلق ہر نوعیت کے مسائل اور تمام پہلوئوں سے ہے۔ اس کا ثبوت ہمیں تاریخ کے صفحات میںجگہ جگہ ملتا ہے ۔
حدیبیہ کی مشہور صلح، قریش اور مسلمانوں کے درمیان جن شرائط پر ہوئی تھی ۔ ابتدا میں ان سے مسلمانوں کی اکثریت ناخوش تھی۔ ان میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ مسلمان اس سال عمرہ کیے بغیر لوٹ جائیں گے۔ اس شرط کی وجہ سے آپنے صحابہ کو حدیبیہ ہی کے مقام پر احرام کھولنے اور قربانی کرنے کا حکم دیا، لیکن صحابہ کے جذبات اس وقت اتنے بدلے ہوئے تھے کہ اس  حکم کی تعمیل ہوتی نظر نہ آئی۔ آپنے افسوس کے ساتھ ام سلمہؓ سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے صحابہؓ کی نفسیات کی رعایت کرتے ہوئے انتہائی دانش مندانہ مشورہ دیا کہ آپ کسی سے مزید گفتگو نہ فرمائیے بلکہ جو مناسک ادا کرنے ہیں ان کو آگے بڑھ کر ادا کیجیے۔ پھر دیکھیے، کس طرح لوگ اس پر عمل نہیں کرتے۔چنانچہ آپنے ان کے مشورہ پر عمل کیا تو صحابہ کرامؓ نے بھی آپ کو دیکھ کر فوراً پیروی شروع کر دی۔
اس طرح اُم سلمہؓ کی درست اور صائب رائے نے آن کی آن میں یہ نازک صورتِ حال ختم کر کے رکھ دی۔حضرت عمر کے بارے میں ہے کہ:إن کان عمر لیستشیر في الأمر حتی إن کان لیستشیر المرأۃ فربما أبصر في قولہا أو یستحسنہ فیأخذ بہعمرؓ پیش آمدہ مسائل میں (اصحاب الرائے لوگوں سے) مشورہ کرتے حتیٰ کہ (ان مسائل میں سمجھ بوجھ رکھنے والی) کوئی عورت  ہوتی تو اس سے بھی اور بسا اوقات ان کی رائے میں خیرو خوبی کا کوئی پہلو دیکھتے یا کوئی مستحسن چیز پاتے تو اس کو اختیار کرتے۔
شفاء بنت عبداللہؓ کے تذکرہ میں علامہ ابن عبدالبر ؒ لکھتے ہیں:شفائؓ ہجرت سے قبل اسلام لائیں، وہ مہاجرات میں سے ہیں اور نبی کی بیعت ہوئیں۔ آپ کا شمارفاضل اور زیرکعورتوں میں ہوتاتھا۔حضرت عمرؓ ان کی رائے کو مقدم رکھتے اور اسے ترجیح دیتے تھے۔
جس زمانہ میں حضرت عائشہ ؓ حضرت عثمانؓ کے قاتلین سے قصاص لینے کی تیاری کررہی تھیں، اپنی ایک تقریر میں فرماتی ہیں:
لوگ عثمان کے خلاف ہو رہے تھے اور ان کے عمال پر الزامات لگا رہے تھے۔ وہ ہم سے ان کی خبروں کے بارے مشورہ کرتے تھے تو ہم نے ان سب حالات میں عثمانؓ کوبےگناہ،متقی،اوروفادار پایا جب کہ اودھم مچانے والوں کو فاجر دھوکے بازاور حیلے باز پایا۔
اِن الفاظ سے ایک تو یہ پتہ چلتا ہے کہ حضرت عائشہؓ حکومت اور اس کے ذمہ داروں کے اعمال کا دقت ِنظر سے مطالعہ کرتی رہتی تھیں کہ کون سے اُمور حدودِ عدل و انصاف کے اندر انجام پارہے ہیں اور کہاں ان حدود سے تجاوز ہو رہا ہے، دوسرے یہ الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ عوام کے مسائل و معاملات سے حضرت عائشہؓ کا بہت ہی گہرا اور قریبی تعلق تھا اور لوگ اہم سیاسی مسائل تک میں ان کی طرف رجوع کرتے تھے اور وہ اُن کو سلجھانے کی کوشش کرتی تھیں۔
حضرت عثمانؓ کے بعد کس کو خلیفہ بنایا جائے؟اس بنیادی سوال کو لے کر بصرہ کی مشہور شخصیت اور اپنے قبیلہ کے سردار احنف، حضرت طلحہؓ اور زبیرؓکے علاوہ حضرت عائشہؓ کےپاس بھی جاتے ہیں۔ جب تینوں کی رائے حضرت علیؓ کے حق میں پاتے ہیں تو مدینہ جا کر حضرت علیؓ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں۔
عملی تعاون
مختلف سیاسی و غیر سیاسی مسائل میں عورت کی رائے اور فہم سے اسلامی معاشرہ نے جس طرح فائدہ اُٹھایا ہے، اس طرح اپنی تعمیر و تشکیل کے سلسلے میں بھی اس کی عملی صلاحیتوں سے وہ مددحاصل کرتا رہا ہے۔ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض اوقات ضرورت پر خلافت نے بھی اس سے یہ خدمات حاصل کی ہیں۔
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے خوارج نے دریافت کیا کہ کیا رسول اللہعورتوں کو جہاد پر لے جاتے تھے؟اُنہوں نے جواب دیا:وقدکان یغزوبہن فیداوین الجرحی ہاں آپ انکواپنےساتھ لے جاتے تھے اور وہ زخمیوں اور مریضوں کے علاج معالجہ کا کام انجام دیتی تھیں۔
کان رسول اﷲﷺ یغزو بأم سلیم ونسوۃ من الأنصار فیسقین الماء ویداوین الجرحی  رسولاُم سلیم اور انصار کی بعض خواتین کو لے کر جنگ پر روانہ ہوتے تھے تاکہ وہ پیاسوں کو پانی پلائیں اور زخمیوں کی مرہم پٹی کریں۔اسکے علاوہ بعض سماجی اور مذہبی کام بھی ان سے لیے گئے ہیں مثلاً امّ ورقہ بنت عبداللہ کہتی ہیں:کان رسول اﷲ یزورہا في بیتہا وجعل لہا مؤذنا یؤذن لہا وأمرہا أن تؤمن أہل دارہا رسول اللہ ان کے گھر آتے تھے انہوں نے اس کے لیے ایک مؤذن مقرر کیا جو اذان کہتا تھا اور انہیں حکم دیا کہ وہ اپنے گھر والوں کی امامت کروائیں۔
اسی طرح حضرت عبداللہ بن عمرؓ اپنی ایک لونڈی کو حکم دیتے تھے کہ وہ رمضان کی راتوں کی نماز (تراویح) میں ان کی گھر کی عورتوں کی امامت کرے۔
اسلامی  تاریخ پر نظر ڈالنے سے یہ بات پورے طور پر عیاں ہو جاتی ہے کہ اسلامی معاشرہ نے عورت پر بہت سی مذہبی اور سماجی ذمہ داریاں عائد کیں اور مسلمان عورت نے اپنی خانگی فرائض کےساتھ اپنی اِن ذمہ داریوں کو بطریق اَحسن پورا کیا ہے ۔
دورِ حاضر اور مسلمان عورت کی ذمہ داری
آج کے دور میں مسلمان عورت کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ اس کا کام صرف گھر کی دیکھ بھال نہیں بلکہ اس کی اصل ذمہ داری نئی نسل کی پرورش و نگہبانی ہے جو انفرادی توجہ اور اچھی تعلیم وتربیت کی مستحق ہے۔ گھر ایک چھوٹی سی ریاست ہے۔ بچوں کی پرورش و تربیت، ان میں شعائر ِ اسلامی کا احترام پیدا کرنا، اسلامی خطوط پر ان کی اُٹھان، جہادِ زندگانی میں مردوںکی سچی رفیق ثابت ہونا، ان میں حوصلہ اور ہمت پیدا کیے رکھنا، ان کی ذمہ داریوں کا بوجھ کم کرنا اور گھر میں آمدن و خرچ کے بارے میں صحیح رویے اختیار کرنا؛ یہ وہ تمام کام ہے جو آج کی عورت سر انجام دے سکتی ہے تاکہ گھر میں سکون و چین کی فضا پیدا ہو سکے۔
حاصل کلام یہ کہ تعمیر و اصلاح معاشرہ کے کام میں باشعور اور دینی تعلیم و تربیت سے بہرہ مند خواتین بہت عمدگی سےاپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ معاشرے میں نمودار ہونے والے بعض منفی ر جحانات تو ایسے ہوتے ہیںجن کی خواتین اوّل قدم پر ہی اپنی انفرادی کوششوں سے درونِ خانہ بیخ کنی کر سکتی ہیں۔شوہروں کے لیے جسمانی و روحانی سکون و تسکین، اپنے قول و عمل سے اولادوں کو دین داری کا درسِ اوّلین، گھروں میں توکل و قناعت اور سکون وآرام کی فضا کی فراہمی،سب فرائض سے وہ کما حقہ نمٹ سکتی ہیں۔کم آمدنیوں کواپنے سلیقے اور محنت سے استعمال کر کے عزت اور خودداری سےرہنے کا سامان پیدا کر سکتی ہیں۔اپنے تعاون، رفاقت اور ہمت افزائی سے مردوں کو دینی اور دنیوی ترقی کے دروازے پر پہنچا سکتی ہیں۔ اپنے ہمسایوں اور عزیزوں کے سامنے اپنے کردار و اخلاق کابہترین نمونہ پیش کر کے کتنے ہی گھروں میں اصلاحِ احوال کیبنیاد رکھ سکتی ہیں۔دینی اجتماعات کی بدولت کتنے ہی دلوں میں اپنے اخلاق کی عمدگی،شائستگی،احترام و حسن خلق سے دین داری کا شوق پیدا کر سکتی ہیں۔ ہمسایوں کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے حسن سلوک سے اپنے آس پاس ایک ہمدرد، مہذب، دیندار اور معاون ماحول پیدا کر سکتی ہیںاور دین کیلئے ایثار کا عملی مظاہرہ کرکے ان  مجاہدات میں شامل ہو سکتی ہیں۔جن کے لیے حضور نے ان کے گھروں کو ہی میدانِ جہاد قرار دیا ہے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: