اسلام میں حدیث کی اہمیت-3

کیاکوئی سنت صحیحہ قرآن مجید کے خلاف ہوسکتی ہے؟
محدثین کا اصول ہے کہ جو روایت قرآن حکیم اور سنت مطہرہ کے الٹ ہو وہ قول رسول نہیں ہو سکتی ۔ امام بخاری ؒ ، مسلم ؒ اور دیگر ائمہ حدیث نے اصول حدیث کی رو سے جن احادیث مبارکہ کو صحیح کہا ہے یقینا وہ قرآن و سنت کے مطابق ہیں صحیح بخاری ومسلم میں صرف صحیح احادیث درج کی گئی ہیں ۔ اسلئے ان میں کوئی ایسی روایت نہیں جو کتاب و سنت کے خلاف ہو جن لوگوں کوـ
1-عیسی ابن مریم علیہ السلام کا دوبارہ دنیامیں آناـ
2-رسول اﷲ پر ذاتی حیثیت سے جادو کے چند اثرات ہوجاناـ
3-دجال سے متعلق
4-عذاب قبر سے متعلق ، احادیث اور ان جیسی باتیں قرآن حکیم کے خلاف نظر آتی ہیں تو یہ دراصل ان کی کم علمی اور جہالت ہے
یہ وہ روایات ہیں جنہیں تحقیق کے بعد محدثین نے صحیح کہا یہ قرآن حکیم کے خلاف نہیں بلکہ ان کے خود ساختہ مفہوم کے الٹ ہے مندرجہ ذیل آیت پرغور کیجئے: قل لا اجد فی ما اوحی الی محرما علی طاعم یطعمہ الا ن یکون میتۃ اودما مسفوحا او لحم خنزیر فانہ رجس اوفسقا اھل لغیر اﷲ بہ
فمن اضطر غیر باغ ولا عاد فان ربک غفور الرحیم
کہو جو احکام مجھ پر نازل ہوئے میں ان میں سے کسی چیز کو کھانے والے پر حرام نہیں پاتا سوائے مردہ، بہتا خون جو ناپاک ہو یا گناہ کی چیز جس پر اﷲ کے سوا کسی کا نام لیاگیا ہو اور اگر کوئی مجبور ہوجائے لیکن نہ تو نافرمانی کرے اور نہ حد سے باہر نکلے تو تمہارا رب بخشنے والا مہربان ہے(الانعام :145)
سوچئے کیا کتے اور دیگر درندوں کو کوا اور دیگر نوچنے والے پرندوں کو حرام قرار دینے والی احادیث مبارکہ اس آیت کے خلاف ہیں اگرچہ ظاہر ایسا ہی محسوس ہوتا ہے مگر حقیقتاً سنت اور قرآن میں کوئی تضاد نہیں دونوں کا جمع کرنا لازم ہے یاد رکھیئے جو دین صحابہ ؓ کے ذریعے امت کو تواتر کیساتھ ملا ، وہی صراط مستقیم ہے جو لوگ اپنی خواہشات اور اھواء کے ساتھ قرآن حکیم کی تفسیر بیان کرتے ہیں ان کے ہاں سنت کا مفہوم یہ ہے کہ جو چیز ان کی خواہش نفس کے موافق ہو اس کی پیروی کیجائے اور جو ان اھواء کے خلاف ہو اسے ترک کیاجائے۔
ایک حدیث صحیحہ میں ایسے ہی لوگوں کا ذکر ہے جسکا مفہوم درج ذیل ہے:
مقدام ؓ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ نے فرمایا مجھے قرآن دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ اسی کی مثل ایک اور چیز بھی دی گئی ہے خبردار عنقریب ایک پیٹ بھرا ہوا شخص تختہ پر بیٹھ کر کہے گا کہ پس قرآن کو لازم سمجھو جو اسمیں حلال ہے اس کو حلال مانو اور جو اسمیں حرام ہے اسکو حرام مانو حالانکہ جو رسول اﷲ نے حرام کیا وہ ایسا ہی ہے جیسے اﷲ نے حرام کیا خبردار تمہارے لئے شہری گدھا حلال نہیں۔ (ابو داؤد ، مسند احمد، دارمی، ابن ماجہ، صحیح مرعاۃ جلد اوّل صفحہ 156)
معلوم ہوا کہ شریعت اسلامیہ سے مراد قرآن و سنت ہے جس نے ان میں سے صرف ایک کو اختیار کیا اوردوسری کو ترک کیا اس نے کسی ایک کو بھی اختیار نہیں کیا کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے تمسک کا حکم دیتی ہیں ۔ فرمایا:
من یطع الرسول فقد اطاع اﷲ جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اﷲ کی اطاعت کی (النساء :80)
صحابہ کرام کے منہج کی کیا حیثیت ہے؟
براہِ راست رسول اﷲ نے صحابہ کرام کو اسلام کی تعلیم دی یعنی صحابہ کرام ؓ آپ کے براہ است تربیت یافتہ تھے لہٰذا صحابہ معیاری مسلمان تھے صحابہ کرام ؓ سے اقوال و افعال رسول تابعین نے اخذ کئے اور محدثین نے ان کو جمع کیا یہ تمام ادوار اسلام کے عروج کے ادوار ہیں رسول اﷲ نے انہیں بہترین زمانے قرار دیئے سلف صالحین اور صحابہ کرام ؓ کے طریق اور منہج سے وہی شخص انکار کرتا ہے جو قرآن مجید کی من مانی تفسیر کرنا چاہتا ہے اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:ومن یشاقق الرسول من بعد ماتبین لہ الھدی و یتبع غیر سبیل المؤمنین نولہ ما تولی و نصلہ جہنم وساء ت مصیرا اور جو شخص سیدھا راستہ معلوم ہونے کے بعد رسول اﷲ کی مخالفت کرے اور مومنوں کے راستے کے سوا اور راستے پر چلے تو جدھر وہ چلتا ہے ہم اسے ادھر ہی چلنے دیں گے اور قیامت
کے دن ) جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بری جگہ ہے
(النساء :115)
مومنین کے رستے سے مراد اسلام کی وہ تعبیر و تفسیر ہے جس پر قرون اولی کے مسلمان جمع تھے وہ منہج جس میں مردوں سے استغاثہ قبر پر چلہ کشی اور فیض حاصل کرنے کی ، اور امر رسول کے سامنے کسی کی رائے کی کوئی حیثیت یا شریعت کے مقابلے میں دنیا کے کسی قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی گنجائش نہ تھی۔
صحابہ ؓ سنت رسول کو ہی اﷲ کی بات سمجھتے تھے اسکی بہت سی مثالیں موجود ہیں صرف ایک ملاحظہ فرمائیں:
ایک عورت عبداﷲ بن مسعود ؓ کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ کیا آپ کہتے ہیں کہ اﷲ نے گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت فرمائی ہے آپ نے فرمایا ہاں وہ عورت کہنے لگی کہ میں نے شروع سے آخر تک قرآن حکیم کی تلاوت کی ہے مگر اس بات کو کہیں نہیں پایا پس آپ نے فرمایا اگر تو نے قرآن پڑھا ہوتا تو اس میں ضرور پاتی کیا تو نے یہ آیت نہیں پڑھی:
وما اتکم الرسول فخذوہ وما نہکم عنہ فانتہوا اور جو کچھ میرا رسول دے اسے لے لو اور جس سے منع کرے اس سے رک جاؤ (الحشر:7)
وہ کہنے لگی ہاں تب عبداﷲ بن مسعود نے فرمایا میں نے رسول اﷲ کو یہ لعنت کرتے ہوئے سنا ہے ۔ (بخاری و مسلم باب تحریم فصل الواصلۃ)
یہ بھی واضح ہو کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ قرآن و سنت میں تفریق نہ کریں ان دونوں پر عمل فرض ہے اور شریعت اسلامیہ کی بنیاد ان دونون پر ہے رسول اﷲ نے فرمایا:
میں تم میں دوباتیں چھوڑ کر جارہا ہوں کتاب اﷲ اور میری سنت۔جب تک تم انہیں مضبوطی سے تھامے رکھوگے گمراہ نہ ہوگے۔ (موطاء امام مالک ، مستدرک حاکم جلد اوّل صفحہ 93)
رسول اﷲ نے سنت کی حفاظت کے سلسلے میں خصوصی توجہ دی جب بھی کوئی مسئلہ بیان فرماتے تو اس کو تین مرتبہ دہراتے یہاں تک کہ وہ مسئلہ سمجھ میں آجاتا۔ (بخاری کتاب العلم)
ایک دفعہ عبدالقیس کا وفد آپ کے پاس آیا اور آپ نے انہیں امور دین کی تعلیم دینے کے بعد فرمایا اس کو یاد کرو اور اپنے پیچھے آنے والوں کو اس کی خبر دو (بخاری کتاب الایمان ) یقینا پیچھے آنے والوں سے مراد آنے والی نسلیں بھی ہیں۔
رسول اﷲ صحابہ کرام ؓ کو تشہد یوں سکھاتے جیسے قرآن کی سورت۔ (مسلم)
9 ہجری میں مدینہ میں بہت سے وفود آئے مالک بن حویرث نے بھی نو ہجری میں مدینہ منورہ میں قیام کرکے آپ کی عملی زندگی کا مشاہدہ کیااور ضروری تعلیم حاصل کی آپ نے ان سے فرمایا نماز ایسے پڑھنا جیسے مجھے پڑھتے دیکھتے ہو(بخاری)
حجۃ الوداع میں منیٰ کے مقام پر آپ نے خطبہ دیاسامعین کی تعداد 1.25 لاکھ کے لگ بھگ تھی خطبہ کے اختتام پر آپ نے فرمایا :حاضر کو چاہیئے کہ غائب کو میری باتیں پہنچا دے اسلئے کہ شاید تم کسی ایسے شخص کوبیان کرسکو جو تم سے زیادہ اسکو محفوظ کرسکے۔(بخاری کتاب العلم) یہ پیشین گوئی حرف بحرف پوری ہوئی محدثین نے صحابہ کرام ؓ کی بیان کردہ احادیث کو بالکل محفوظ کر لیا۔
رسول اﷲ نے مختلف مواقع پر احادیث لکھوائیں چند حوالے ملاحظہ فرمائیں:
1-عبداﷲ بن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ نے کتاب الصدقۃ تحریر کروائی امام محمد بن مسلم فرماتے ہیں آپ کی یہ کتاب عمر ؓ کے خاندان کے پاس تھی اور مجھے عمر ؓ کے پوتے سالم نے یہ کتاب پڑھائی اور میں نے ا س کو پوری طرح محفوظ کرلیا ۔ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز ؒ نے ا س کتاب کو عمر ؓ کے پوتوں سالم اور عبداﷲ سے لے کر لکھوایا۔ (ابو داؤد کتاب الزکوۃ)
2-ابو راشد الحزنی فرماتے ہیں کہ عبداﷲ بن عمرو بن عاص نے میرے سامنے ایک کتاب رکھی اور فرمایا یہ وہ کتاب ہے جو رسول اﷲ نے لکھوا کر مجھے دی تھی (ترمذی ابواب الدعوات)ـ
3-موسی بن طلحہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس وہ کتاب ہے جو معاذ کیلئے رسول اﷲ نے لکھوائی تھی (الدارقطنی فی کتاب الزکوۃ) خلیفہ عمر بن عبدالعزیز نے اس کتاب کو منگوایا اور اس کو سنا(مصنف ابن ابی شیبہ نصب الرایہ کتاب الزکوۃ جلد 2صفحہ 352)
4-جب رسول اﷲ نے عمرو بن حزم کو یمن کا عامل بنا کر بھیجا تو اہل یمن کیلئے ایک کتاب بھی لکھوا کر دی جس میں فرائض سنت اور دیت کے مسائل تحریر تھے امام زہری فرماتے ہیں کہ میں نے اس کتاب کو پڑھا یہ کتاب ابوبکر بن حزم کے پاس تھی سعید بن مسیّب نے بھی اس کتاب کوپڑھا (نسائی جلد دوم صفحہ 218)
اس کے علاوہ خود رسول اﷲ نے صحابہ کو احادیث لکھوائیں آپ نے عبداﷲ بن عمر سے فرمایا:
احادیث لکھا کرو قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس منہ سے حق کے سوا کوئی بات نہیں نکلتی۔ (ابو داؤد جلد 1صفحہ 158)
حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ ابوبکر ؓ نے جب ان کو یمن کا حاکم بنا کر بھیجا تو زکوۃ کے فرائض لکھ کر دیئے ۔(بخاری کتاب الزکوۃ ) حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ کتاب انس ؓ کے پوتے ثمامہ سے حاصل کی ۔ (نسائی کتاب الزکوۃ)
خلیفہ الثانی عمر ؓ نے بھی زکوۃ کے متعلق ایک کتاب تحریر فرمائی تھی امام مالک فرماتے ہیں کہ میں نے عمر ؓ کی کتاب پڑھی۔ (موطا امام مالک صفحہ 109)
علی ؓ فرماتے ہیں ہمارے پاس کوئی چیز نہیں سوائے کتاب اﷲ کے اور اس صحیفہ کے جس میں رسول اﷲ کی احادیث ہیں۔ (بخاری و مسلم کتاب الحج)
ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام ؓ میں سے کوئی شخص مجھ سے زیادہ نبی اکرم کی احادیث بیان نہیں کرتاسوائے عبداﷲ بن عمر ؓ کے اسلئے کہ وہ لکھا کرتے تھے اور میں لکھتا نہیں تھا۔ (بخاری)

عبداﷲ بن عمر ؓ کی یہ کتاب ان کی اولاد میں منتقل ہوتی رہی اوران کے پڑپوتے عمرو بن شعیب ؒ سے محدثین ؒ نے اخذ کرکے ہمیشہ کے لئے محفوظ کر لیا ایسے واقعات صحابہ کرام ؓ سے مروی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ احادیث کو لکھا کرتے تھے ۔مثلاً عبداﷲ بن عمرو ؓ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اﷲ کے چاروں طرف بیٹھے ہوئے لکھ رہے تھے اسی اثناء میں آپ سے پوچھا گیا کہ کون سا شہر پہلے فتح ہوگا؟ قسطنطنیہ یا رومیہ؟ آپ نے فرمایا ہرقل کا شہر قسطنطنیہ (دارمی صفحہ 126)

ماخذ

Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Worlds Largest Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: