صحاحِ ستہ

حدیث کے 6 مستند اور مشہور مجموعوں کو صحاح ستہ کہا جاتا ہے۔ ان کتابوں کو اسلامی تعلیم سمجھنے میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ یہ کتابیں مندرجہ ذیل ہیں:
1-صحیح بخاری (امام بخاری)2-صحیح مسلم (امام مسلم)3-جامع ترمذی (امام ترمذی)4-سنن ابو داؤد (امام ابو داؤد)5-سنن انسائی (امام انسائی)6- سنن ابنِ ماجہ (امام ابنِ ماجہ)
محدثین کی ان کتابوں میں ایک طرف دینی معلومات جمع کی گئیں اور دوسری طرف ان میں رسول اللہ اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے زمانے کے صحیح تاریخی واقعات جمع کیے گئے ہیں۔ اس طرح احادیث کی یہ کتابیں دینی و تاریخی دونوں اعتبار سے قابل بھروسہ ہیں۔
صحاحِ ستہ کے معنی “مستند چھے“ یعنی کہ چھ مستند کتابیں ہیں، کیمبرج کی تاریخِ ایران کے مطابق مرتبین کے ابتدائی نسخے سارے کے سارے فارسی زبان میں تھے، ان کے مرتبین درج ذیل ہیں:
1-محمد بن اسماعیل البخاری جنہوں نےحدیث کی مستند ترین کتاب صحیح بخاری مرتب کی، اس کتاب کو مرتب کرنے میں اُنہیں سولہ (16) سال کا عرصہ لگا۔ روایتوں سے پتہ چلتا ہے کہ امام بخاری کسی بھی حدیث کو محفوظ کرنے سے پہلے غسل کرکے نوافل پڑھتے اور پھر حدیث کو محفوظ فرماتے۔ امام بخاری کا انتقال 256ھ/70-869ء کو سمرقند میں ہوا۔
2-مسلم بن حجاج النیشاپوری: جن کا انتقال 261ھ/5-874 کو نیشاپور میں ہوا۔ انہوں نے حدیث کی دوسری مستند ترین کتاب صحیح مسلم مرتب کی۔
3-أبو داود سليمان بن الأشعث بن إسحاق بن بشير الأزدی السجستانی: ایک عرب نژاد فارسی جن کا انتقال 275ھ/9-888ء میں ہوا۔
4-ابو عیسٰی محمد بن ترمذی: جنہوں نے مشہور ترمذی شریف مرتب کی۔ آپ امام بخاری کے شاگرد تھے۔ آپ کا انتقال 279ھ/3-892ء میں ہوا۔
5-أحمد بن شعيب النسائي جوکہ خراسان سے تھے اور 303ھ/16-915ء میں انتقال کرگئے۔ اُنہوں نے حدیث کی معروف کتاب سنن نسائی ترتیب دی۔
6-محمد بن يزيد ابن ماجہ: ان کا انتقال 273ھ/87-886ء میں ہوا۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: