بچّوں کے نام رکھنا

اسلام دین فطرت ہے جو انسانی زندگی کے تمام افعال واعمال اوراقوال واحوال پرمحیط ہے اورانسانی عظمت کا نقیب ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں اس کی صالحانہ رہنمائی موجود ہے، نومولودبچوں کے اچھے معنٰی دار نام تجویزکرنے مہمل اور بے معنٰی ناموں سے احتراز کرنے کے سلسلہ میں سرکار دوعالم ﷺکی متعدد احادیث شاہدعدل ہیں، چند حدیثیں ملاحظہ فرمائیں:
عن ابی الدرداء ؓ قال رسول اللّٰہ ﷺانکم تدعون یوم القیٰمةِ باسمائکم واسماء آبائکم فأحسنوا اسمائکم․ حضرت ابودرداء ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن تم اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے لہٰذا اچھے نام رکھاکرو۔ (رواہ احمد، ابوداوٴد، مشکوٰة:۴۰۸)
عن ابن عباس ؓ قال قال رسول اللّٰہ ﷺحق الولد علی الوالد ان یحسن اسمہ و یحسن ادبہ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا باپ پر بچہ کا یہ بھی حق ہے کہ اس کا نام اچھا رکھے اوراس کو حسن ادب سے آراستہ کرے(رواہ البیہقی فی شعب الایمان)
عن ابی ہریرة  ؓ قال قال رسول اللّٰہ ﷺاول ما ینحل الرجل ولدہ اسمہ فلیحسن اسمہ․ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ آدمی سب سے پہلے تحفہ اپنے بچہ کو نام کا دیتا ہے اس لئے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے۔ (رواہ ابو الشیخ)
عن ابی وہب الجُشمی  ؓ قال قال رسول اللّٰہ ﷺتسمّوا باسماء الانبیاء واحب الاسماء الی اللّٰہ عبد اللّٰہ و عبدالرحمٰن واصدقہا حارث وہمام واقبحہا حرب ومُرة․ حضرت ابوہب جشمی  ؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا انبیاء کے ناموں پراپنے نام رکھو، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین نام عبداللہ و عبدالرحمن ہیں اور سب ناموں سے سچے نام حارث وہمام ہیں اور سب سے برے نام حرب اورمُرہ ہیں۔ (ابوداوٴد،ص:۶۷۶/۲، مشکوٰة:۴۰۹)
عن ابی ہریرة  ؓ قال کان رسول اللّٰہ ﷺیستحب الاسم الحسن․ حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺاچھے نام سے محبت رکھتے تھے۔ (زاد المعاد)
عن ابی سعید  ؓ وابن عباس  ؓ قالا قال رسول اللّٰہ ﷺمن ولد لہ ولد فلیحسن اسمہ وادّبہ فاذا بلغ فلیزوجہ فان بلغ ولم یزوجہ فاصاب اثما فانما اثمہ علٰی ابیہ․ حضرت ابوسعید ؓ اور حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا جب کسی کے یہاں بچہ پیدا ہوتو اس کا نام اچھا رکھے اور تعلیم وتربیت دے بالغ ہوجائے تو اس کی شادی کردے اور بالغ
ہونے کے بعدشادی نہیں کی اور وہ لڑکا (یالڑکی) کسی گناہ میں مبتلا ہوگیا تواس کا گناہ باپ پر بھی ہے۔
(مشکوٰة،ص:۲۷۱)
رسول کریم ﷺکی ان پاکیزہ  تعلیمات وہدایات سے جس طرح بچوں کوحسن ادب سکھانے اور اچھی تربیت دینے کا سبق ملتا ہے اس کے ساتھ ہی بچوں کے اچھے نام تجویزکرنے کی اہمیت ونافعیت بھی بخوبی واضح ہوجاتی ہے، نام تجویز کرنے کا مقصد محض تعین اورپہچان نہیں؛ بلکہ مذہب کی شناخت اس سے وابستہ ہے، دین کے لئے علامت اور شعار ہے، فکر وعقیدہ کےاظہارکاایک ذریعہ ہے اس لئے احادیث میں اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات دی گئیں، اچھے دلکش اور با معنی ناموں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اورایسے ناموں سے منع کیاگیاہےجوبھدے اور معنی ومفہوم کے اعتبار سے ناگوار ہوں جن سے شرک کی بو آتی ہو۔
اس وقت مسلم معاشرہ کی صورت حال زبوں تر ہے، جدت پسندی کادور ہے، لوگ ایسے نئے نئے نام تجویز کرتے ہیں جو بے معنی اورمہمل ہوتے ہیں بلکہ ایسے نام نکلوانے کی فکر ہوتی ہےجومحلہ پڑوس اورآس پاس کے گاؤں دیہات اوراہل قرابت میں کسی کا نہ ہو، بلکہ کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ بعض لوگ ایسے ناموں کے معانی پوچھتے ہیں کہ لغةً جن کا نہ کوئی مادہ ہوتاہے اور نہ ماخذ اشتقاق، ظاہر ہے کہ ایسے مہمل الفاظ کے معانی لغت میں کیسے مل پائیں گے۔
بعض ناخواندہ لوگوں میں یہ رجحان بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ نام قرآن سے تجویز کرنے کو خیروبرکت کا ذریعہ سمجھتے ہیں قطع نظر اس کے کہ معنی کیسے ہیں، چنانچہ ایک صاحب نے اپنی بچی کا نام رکھا ”لِمَنْ تَشَآء“ دوسرے صاحب کے بارے میں پتہ چلا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کو ”وَرِیْشا“ سے موسوم کیا، شہر مظفرنگر کے دیہات میں ایک عورت جو ذرا قرآن کریم پڑھنا جانتی تھی اس کے یہاں یکے بعد دیگرے تین بیٹیاں پیداہوئیں اس نے اپنے کو خواندہ سمجھتے ہوئے بچیوں کے نام تجویز کرنے کے لئے قرآن کریم سے ”سورہ کوثر“ کا انتخاب کیا چنانچہ بڑی بچی کا نام ”کوثر“ رکھا دوسری کا نام ”وانحر“ تجویز کیا، اور تیسری کا نام ”ابتر“ مقرر کیا۔ کوثر اور وانحر کے معنی تو بحیثیت نام کسی حد تک درست بھی ہیں لیکن آخری لفظ ابتر کے معنی بہت بدتر کے ہیں جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ایسے لوگوں کو بطور اصلاح کچھ کہاجائے تو سمجھتے ہیں کہ قرآن کریم سے رکھے ہوئے ناموں کو تبدیل کرناکون سے مسئلہ کی بات ہے، حالانکہ قرآن
کریم سے نام تجویز کرنے کی بات علی الاطلاق درست نہیں ہوسکتی اس لئے کہ قرآن کریم میں ”
حمار“، ”کلب“، ”خنزیر“، ”بقرہ“، ”فرعون“، ”ہامان“، ”قارون“ وغیرہ کے الفاظ بھی آئے ہیں تو ان کے طریق استدلال کے مطابق ان الفاظ کے ذریعہ بھی نام رکھنا صحیح ہونا چاہئے؟
سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺنے اچھا نام تجویزکرنے کی ترغیب دی ہے اسم کے اثرات مسمّیٰ میں منتقل ہونا بھی مسلم ہے، پھر عمدہ نام وہ ہے جس میں بندہ کے لئے بندہ ہونا ظاہر ہو، اس کے بعد وہ نام جو انبیاء اور پیغمبروں کے ناموں پر ہوں اس کے بعد ان ناموں کی اجازت ہے جس کے معنی میں کوئی برائی اور شر نہ ہو۔ اس وقت جدت پسندی کا ایک مزاج اورایک روہے جس کے اثر سے چیدہ چیدہ افراد ہی محفوظ ہیں، قرآن کریم میں ”منہم من قصصنا علیک“ کے تحت بعض پیغمبروں کے اسماء ذکر کئے گئے ہیں ان میں بھی بعض نام تو امت مسلمہ میں رائج ہیں اور بعض قلیل الاستعمال ہیں مثلاً آدم، ذوالکفل اور نوح،اور بعض بالکل متروک ہیں مثلاً ہود، لوط، الیسع حالانکہ ان کے بابرکت ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں، زبان پر ثقیل بھی نہیں، بہت ہلکے پھلکے ہیں، بس التفات نہیں۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے ۔ لوگ نئے نئے نام دریافت کرتے ہیں اوراس قسم کی باقاعدہ کتابیں بھی مرتب ہوتی رہتی ہیں جو مبارک نام اتنے قدیم ہوگئے ہوں۔ جن کی طرف سے التفات ہٹ چکا ہو توانہیں دہرانا شروع کردیاجائے وہی رائج ہوجائیں گے۔
حضرات اہل علم اور خدام دین پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ مسلم معاشرہ میں جو غیراسلامی ناموں کا رواج ہوتا جارہا ہے اور دینی وعلمی مزاج ومذاق کے رسالہ سے نام رکھنےکےبجائےناول اور افسانوں کی کتابوں سے نام رکھنے کارجحان بڑھ رہا ہے اس پرہرصاحب علم اپنی حیثیت و صلاحیت کے موافق توجہ دے اور اسی پر زور دیا جائے کہ مسلمانوں میں انبیاء کرام صحابہ عظامؓ اورحضرات تابعین اہل علم وفضل کے ناموں کا سلسلہ بڑھے اورایک متروک سنت کا احیاء ہواوراحادیث میں جو اچھے دلکش اوربامعنی نام کی حوصلہ افزائی کی گئی اوراسکےمتعلق جو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں ان پر عمل کرنے کا جذبہ عوام الناس میں بیدار ہو جیساکہ ارشاد نبوی ہے کہ :
تم قیامت میں اپنے نام اوراپنے باپ کے نام سے پکارے جاؤگے لہٰذا تم بہتر نام رکھا کرو۔ (ابوداؤد)
ظاہر ہے کہ میدان آخرت میں کوئی برے نام سے پکاراگیا تو اس بھرے مجمع میں بڑی رسوائی اور خفت ہوگی اس لئے وہ دن آنے سے پہلے ہی توجہ دی جائے اور نام کے انتخاب میں معنی ومفہوم کی ضرور رعایت رکھی جائے۔
سرکار دوعالم ﷺاچھا نام سن کر بہت خوش ہوتے اور خوشی سے چہرہ انور دمکنے لگتا تھا اور ناپسند نام سے چہرہ مبارک پر ناگواری کے آثار ظاہر ہوجاتے، اگرچہ وہ کسی قبیلے، بستی یا شہرکا نام ہی کیوں نہ ہو، اسی لئے حضور اکرم ﷺنے مدینہ میں رونق افروز ہونے کے بعداس کا قدیم نام ”یثرب“ تبدیل کردیا اور ”مدینہ“ تجویز فرمایا، حضرت بریدہ ؓ کی روایت ہے کہ آنحضرت ﷺجب کسی صحابی کو گورنربناکر کسی جگہ بھیجتے تو اس کا نام پوچھتے اگر پسندیدہ نام ہوتا تو خوش ہوتے اور ناپسندیدہ نام ہوتا تو ناگواری فرماتے اور اس کا اثر بھی چہرہ سے ظاہر ہوجاتا، ایسے ہی کسی بستی میں داخل ہوتے تواس بستی کا نام پوچھتے اگر بہتر ہوتا تو خوش ہوتے اور خوشی کی کیفیت چہرئہ انور پرنمایاں ہوجاتی اوراگراچھا  نہ ہوتا توناپسندیدگی کا اثر بھی چہرہ سے ہویدا ہوجاتا۔ حضرت عمر ؓ کی ایک صاحبزادی کا نام عاصیہ (نافرمان) تھا آپ ﷺنے اس کو بدل کر جمیلہ (خوبصورت) رکھ دیا۔ (مسلم، مشکوٰة،ص:۴۰۷)
اور بھی اس قسم کی بہت سی مثالیں اور واقعات احادیث میں آئے ہیں جن کی تفصیلات سے اہل علم واقف ہیں اور کتابوں میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ اس عاجز کا مقصد دیندار اور علماء کے طبقہ کوخصوصاً اور عوام المسلمین کو عموماً اس جانب توجہ دلانا ہے کہ وہ اچھے اور صالح ناموں کا انتخاب کریں، اور وابستہ حضرات کو بھی اس کی تلقین و ہدایت فرماتے رہیں۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: