حضرت محمّد مصطفیٰ ﷺ کی شخصیت دیگر مذاہب کی روشنی میں-3

ہندو مذہب کی کتابوں میں حضرت محمّد ﷺ کا ذکر

ہندو مذہب اگرچہ، مختلف النوع بتوں ، دیویوں اور دیوتاوٗں پر مشتمل بت پرستی کے عقائد باطلہ سے بھر پور ہے ، لیکن اس کی مذہبی کتب ویدوں میں کئی مقامات پر ایسی حکیمانہ باتیں اور آخری زمانے میں آنے والی ایک ایسی شخصیت کا ذکر موجود ہے ، جس کی علامتیں حضرت محمّد ﷺ کے علاوہ کسی پر پوری نہیں اترتی ہیں ۔ اس لیے ہم یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے چونکہ ہر دور اور ہر علاقے میں اپنے انبیاء کے ذریعے سے انسانوں کی راہ نمائی کی ہے ، اس لیے عین ممکن ہے کہ ہندو مذہب بھی اپنی ابتدا میں الہامی ہدایات پر مشتمل ہو ۔ بعد کے زمانے میں یہودیت اور نصرانیت کے پیروکاروں کی طرح، ہندوؤں کے مذہبی طبقے نے بھی اپنی خواہشات کی پیروی میں خدائی احکام میں تحریف کر دی ہو۔ جس طرح ہمارے پاس ہندو مذہب کو الہامی قرار دینے کے لیے کوئی واضح
نص موجود نہیں ہے ، اسی طرح اسے غیر الہامی ثابت کرنے کے لیے بھی کوئی ایسی جامع و مانع دلیل نہیں ہے ، جو فیصلہ کن ہو۔
چنانچہ ہم ہندو مت کی مذہبی کتب کی بعض تحریروں کی روشنی میں یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ اس مذہب کی تعلیمات اپنی ابتدا میں آفاقی ہدایت پر مشتمل تھیں اور بعد کے زمانے میں اس کے ماننے والوں نے تحریف کی ہے ۔ ہم اس مقالے میں ان کتب سے کچھ ایسے اقتباسات پیش کرتے ہیں ، جن کا مصداق حضرت محمّد ﷺ ہی ہو سکتے ہیں ۔ہندو وں کی مقدس کتابوں کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
1-وید2-پران3-اپنشد
1-وید
ہندو مذہب کی مقدس کتب کو وید کہتے ہیں ۔ ان کی تعدا دچار ہے:
1۔رِگ وید 2۔ یجر وید 3۔ سا م وید 4۔
اتھر ویدان کتب میں کئی مقام پر ایسی پیش گوئیاں موجو د ہیں جو حضرت محمّد ﷺ کے علاوہ کسی اور شخصیت پر پوری نہیں اترتی ہیں ۔ مثلا اتھر وید میں کاند:
۲۰ / سوکت: ۱۲۷ / منتر نمبر ۱تا ۱۴ میں نر اشنس کے بارے میں اس طرح سے تفاصیل درج ہیں:
1-لوگو، احترام سے سنو، نراشنس کی تعریف کی جائے گی، ہم اس مہاجر یا امن کے علم بردار کو ساٹھ ہزار نوے دشمنوں کے درمیان محفوظ رکھیں گے ۔
تشریح:
نراشنس سنسکرت زبان کا لفظ ہے ۔ نر کے معنی انسان اور اشنس کا مطلب ایسی شخصیت ہے جس کی کثرت سے تعریف کی جائے ۔ اس کا عربی مترادف محمّد ہے ۔اس منتر میں بیان کردہ شخصیت
کو مہاجر اور امن کے علم بردار کا خطاب بھی دیا گیا ہے ۔حضرت محمّد ﷺ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی اور قبائل اوس و خزرج اور پورے عرب قبائل کے درمیان صدیوں سے جاری جنگوں کا خاتمہ کیا۔
ساٹھ ہزار نوے دشمنوں کا اندازہ ان اعداد وشمار سے کیا جا سکتا ہے ۔قبائل یہود کی تعداد دس ہزار، قریش اور ان کے حلیف دس ہزار، غزوہ تبوک میں چالیس ہزار، اسی منافقین جنہوں نے تبوک جانے سے معذرت کی اور دس وہ لوگ جنہوں نے آپ کو انفرادی طور پر شہید کرنے کی کوشش کی۔
2-اس کی سواری اونٹ کی ہو گی ۔اس کی بارہ بیویاں ہوں گی۔اس کا درجہ اتنا بلند اور اس کی سواری اتنی تیز ہو گی کہ وہ آسمان کو چھوئے گی ، پھر اتر آئے گی۔
تشریح:
اس منتر کا مصداق آ پ ﷺ کے علاوہ کسی کو بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ آپ کی سواری بالعموم اونٹ ہوتی تھی اور آپ کی ازواج کی تعداد بارہ تھی۔(گیارہ ازواج اور ایک ماریہ قبطیہ لونڈی)۔ اللہ نے ورفعنا لک ذکرک کہ کر آپ کے مقام کو بلند کیا۔آپ سے زیادہ بلند مقام کسی اور نہیں دیا۔ آ پ کی سواری سے مراد براق ہے ، جس کے ذریعے لمحوں میں ، شب معراج میں ، کائنات کے مختلف گوشوں سے آپ کو روشناس کرا کر واپس دنیا میں پہنچا دیا گیا۔
3-اس نے فاتح، رشی کو سو اشرفیاں ، دس ہار، تین سو گھوڑ ے اور دس ہزار گائیں عطا کیں ۔
تشریح:
سو اشرفیوں سے مراد مکہ میں آپ پر ایمان لانے والے سو صحابہ تھے جنہوں نے حبشہ ہجرت بھی کی۔دس ہار سے مراد عشرہ مبشرہ، تین سو گھوڑوں سے اصحاب بدر اور دس ہزار گائیوں سے مراد فتح مکہ کے موقع پر آپ کے دس ہزار ساتھی ہیں ۔
4-تبلیغ کر اے احمد! تبلیغ کر جیسے چڑ یاں پکے ہوئے پھل والے درخت پہ چہچہاتی ہیں ۔ تیری زبان اور تیرے دونوں ہونٹ قینچی کے دونوں پھلوں کی طرح چلتے ہیں ۔
تشریح
آپ ﷺ کی دعوت و تبلیغ کے عمل کو پھل دار درخت پر چڑ یوں کے چہچہانے سے تشبیہ دی گئی ہے ۔اور آپ کا کلام قرآن مجید قینچی کے دو پھلوں کی طرح حق و باطل میں فرق کرنے والا
ہے ۔
5-حمد کرنے والے اپنی حمدوں کے ساتھ یا نمازی اپنے نمازوں کے ساتھ طاقت ور سانڈ کی طرح جنگ میں جاتے ہیں ۔ اور ان کی اولاد اپنے گھروں میں یوں مامون رہتی ہے جیسے گائے اپنے ٹھکانوں میں ۔
تشریح:
حضور ﷺ کے امتی حمد کرنے والے اور نمازی لوگ ہیں جو ہر حال میں اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے والے ہوتے ہیں ۔حالت جنگ میں وہ شیروں اور طاقت ور سانڈوں کی طرح لڑائی کرتے
ہیں اور انھیں کسی کا کوئی ڈر نہیں ہوتا۔ آپ ﷺ اور آپ کے خلفاء کے دور میں امن و امان کی صورت حال یہ تھی کہ سالوں تک کہیں کوئی معمولی جرم بھی نہیں ہوتا تھا اور لوگ انسانی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنے محفوظ و مامون تھے ۔
6-اے احمد اس کلام حکیم کو مضبوطی سے پکڑ کہ یہ گایوں اور مالوں کی اساس اور اسے متقیوں تک پہنچا جیسے بہادر نشانے پر تیر مارتا ہے ۔
تشریح:
کلام حکیم سے مراد قرآن مجید ہے جو دیناوی اور اخروی برکات کا ماخذ و منبع ہے ۔ اللہ نے اسے مضبوطی سے پکڑ نے کا حکم دیا تھا ۔ قرآن میں ارشاد ہےواعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفر قوا۔اور
اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی ذمہ داری لگائی تھی کہ اللہ کا پیغام بنی نوع انسان تک پہنچا دیں ۔
7-وہ دنیا کا سردار جو دیوتا ہے سب سے افضل انسان ہے ، سارے لوگوں کا رہنما اور سب قوموں میں معروف ہے ۔ اس کی اعلیٰ ترین تعریف گنواؤ۔
تشریح:
اس منتر میں نبی کریم کو سردار اور دیوتا کہا گیا ہے ۔ آپ کو سب سے افضل انسان اور راہ نما بیان کیا گیا ہے ۔آ پ کو قیامت تک کے لیے نبی بنایا گیا ہے اور آپ کی آمد کی پیش گوئیاں تما م قوموں اور مذاہب میں معروف تھیں ۔اعلیٰ تریں تعریف سے مراد قیامت تک آپ پر بھیجا جانے والا درود و سلام ہے جس کا خود اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے ۔
8-اللہ نے احمد کو جگایا اور کہا اٹھ اور یہاں وہاں لوگوں کے پاس جا اور میری بڑ ائی بیان کر یقینا میں ہی غالب ہوں ۔میں تجھے ساری نعمتوں سے نواز دوں گا۔
تشریح
گیارہویں منتر کو سمجھنے کے لیے سورہ مدثر کی ابتدائی آیات کا مطالعہ ہی کافی ہےیآٰیھا المدثر ۔ قم فانذر ۔ وربک فکبر ۔ وثیابک فطھ ر۔ والرجز فَاھْجُرْ ۔ وًلَاتَمْنُنْ تستکثر ۔ وَلِرَبِّکَ فَاصْبِرْاے چادر اوڑھنے والے ۔ اٹھ اور آگاہ کر دے ۔ اور اپنے رب کی بڑ ائی بیان کر۔ اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھ ۔ ناپاکی سے احتراز کر۔ اور احسان کر کے زیادہ لینے کی خواہش نہ کر۔ اور اپنے رب کی راہ میں صبر کر(74 : 1تا7)
رِگ وید ۱ : ۹ تا ۱۸ میں ہے:
میں نے محمّد کو دیکھا ہے ۔سب سے زیادہ اولوالعزم اور سب سے زیادہ مشہور، جیسا کہ وہ جنت میں ہر ایک کے پیغمبر تھے ۔رگ
وید کے کاند۱۹:سوکت ۱۶۳،
منتر نمبر
۱ میں رسول اللہ ﷺ کے لیے سمدرادوت عربن استعمال کیے گئے ہیں ۔
سَ (ساتھ) مُدرا (مہر) عربن (عرب سے تعلق رکھنے والا)۔ یعنی عرب سے تعلق رکھنے والا، خاتم النبیین۔
پُران
ہندو مذہب کی مقدس کتابوں میں پران بھی بہت زیادہ تقدس کے حامل ہیں ۔ پرانوں میں حضرت محمّد ﷺ کے بارے میں واضح الفاظ میں پیش گوئیاں ملتی ہیں ۔
مثلا شری مد بھاگوَت ، مہاتم پران (۲:۷۶) میں لکھا ہے
گیان ہیتو کرِت موح مد اندھکارنا شم ودھایم ہی تدد دیتے ویوہکہ ۔ جب بے شمار ادوار حیات میں اجتماعی خیر کے طلوع ہونے سے انسان کو حق کا فیضان حاصل ہونے والا ہو تب محمّد کے ذریعےتاریکیوں کا خاتمہ ہو کر فہم و حکمت کا نور طلوع ہو گا۔
اسی طرح بھوشیہ پران، پرتی سگ پرو، کھنڈ۳، ادھیائے ۳، اشلوک نمبر۵ تا ۱۶ میں راجہ شک راج کاذکر ہے جو ہُن دیس‘ موجودہ عراق پہنچے تو پہاڑ میں بیٹھے ہوئے سفید لباس سے آراستہ ایک مرد کو دیکھا۔جس نے پوچھنے پر بتایا کہ میں مسیح ہوں ۔چنانچہ انھوں نے راجہ کے ساتھ سوال و جواب کیا اور راجہ کے استفسار پر فرمایا:
اسی دوران اپنے پیروؤں کے ساتھ محمّد نامی مقدس ملیچھ وہاں آئیں گے ۔

راجا بھوج ان سے کہے گا:

اے ریگستان کے باشندے ، شیطان کو شکست دینے والے ، معجزون کے مالک، برائیوں سے پاک و صاف ، برحق، باخبر اور خدا کے عشق و معرفت کی تصویر، تمھیں نمسکار ہے ۔تم مجھے اپنی پناہ میں آیا ہوا غلام سمجھو۔ راجا بھوج کے پاس رکھی ہوئی پتھر کی مورتی کے لیے محمّد کہیں گے کہ وہ تو میرا جھوٹا کھا سکتی ہے ۔یہ کہہ کر راجا بھوج کو ایسا ہی معجزہ دکھا دیں گے ۔یہ سن اور دیکھ کر راجا بھوج بہت متعجب ہو گا اور ملیچھ دھرم میں اس کا اعتقاد ہو جائے گا۔

جاری ہے۔۔۔۔۔

Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: