حضرت محمّد مصطفیٰ ﷺ کی شخصیت دیگر مذاہب کی روشنی میں-2

انجیل میں حضرت محمّد ﷺ کا ذکر
انجیل عیسائی مذہب کی مقدس کتاب ہے ۔اسے عہد نامہ جدید بھی کہتے ہیں ۔یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے منسوب کی جاتی ہے ۔ یہ کتاب اپنی اصل حالت میں نہیں ہے ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے رفع آسمانی کے بعد ، زبانی روایات کی صورت میں سینہ بسینہ منتقل ہوتی رہی۔ اس کے چار حصے چار مختلف حواریوں سے منسوب ہیں جنھیں انجیل متی، انجیل مرقُس ، انجیل لوقا اورانجیل یوحنا کہا جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ رسولوں کے اعمال، پَولُسْ رسول ، یعقوب، پطرس ، یوحنا اور یہوداہ کے خطوط اور یوحنا عارف کا مکاشفہ شامل ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہ خوش خبری دی تھی کہ حضرت محمّد ﷺ ان کے بعد ان کے اس کام کی تکمیل کریں گے ۔جیسے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:
وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءَهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌاور (وہ وقت بھی یاد کیجئے) جب عیسٰی بن مریم (علیہما السلام) نے کہا: اے بنی اسرائیل! بیشک میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا (رسول) ہوں، اپنے سے پہلی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں اور اُس رسولِ (معظّم ﷺ ) کی (آمد آمد) کی بشارت سنانے والا ہوں جو میرے بعد تشریف لا رہے ہیں جن کا نام (آسمانوں میں اس وقت) احمد (ﷺ ) ہے، پھر جب وہ (رسولِ آخر الزماں ﷺ ) واضح نشانیاں لے کر اُن کے پاس تشریف لے آئے تو وہ کہنے لگے: یہ تو کھلا جادو ہے(61:06)
اسی طرح انجیل میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے منسوب الفاظ اس طرح سے ہیں: اور میں باپ سے درخواست کروں گا اور وہ تمھیں ایک اور مددگا ر بخشے گا تاکہ وہ ہمیشہ تک تمہارے ساتھ رہے ۔
اسی طرح انجیل یوحنا کے اگلے باب میں لکھا ہے:
جب وہ مددگار یعنی روح حق آئے گا جسے میں باپ کی طرف سے بھیجوں گا تو وہ میرے بارے میں گواہی دے گا۔
Paracelsus انجیل کے یونانی
نسخوں میں مددگار کے لیے لفظ
Paracelsus استعمال ہوا ہے ،
جب کہ انگریزی نسخوں میں
Comforter کا ترجمہ
Paracelsus مددگار کر دیا
گیا ہے ۔جب کہ
A kind friend کا صحیح ترین
ترجمہ
Paracelsus یا رحمۃ للعالمین
ہو سکتا ہے ۔ لیکن اگر ہم قرآن کی روشنی میں دیکھیں تو یہ لفظ اصل میں
Periclytos کے بجائے
ہے The praised one ہے
جس کا ترجمہ عربی زبان میں احمد یا محمّد اور انگریزی میں اہل کتاب حضرت محمّد ﷺ کے بارے میں اچھی طرح جانتے تھے ۔اور یہ تعارف کوئی نیا نہیں بلکہ صدیوں سے تھا۔اس کی مثال انجیل یوحنا میں موجود اس مکالمے سے دی جا سکتی ہے جو یہودی علما اور یوحنا کے درمیان ہوا تھا:
یروشلم شہر کے یہودی بزرگوں نے بعض کاہنوں اور لاویوں کو یوحنا کے پاس بھیجا تاکہ وہ اس سے پوچھیں کہ وہ کون ہے ۔یوحنا نے صاف صاف اقرار کیا کہ میں تو مسیح نہیں ہوں ۔
انھوں نے اس سے پوچھا: پھر تو کون ہے ؟ کیا تو ایلیاہ ہے ؟ یوحنا نے جواب دیا: میں وہ بھی نہیں ہوں ۔پھر پوچھا: کیا تو وہ نبی ہے ؟ اس نے جواب دیا نہیں ۔
وہ نبی سے مراد وہی ہستی یعنی حضرت محمّد ﷺ تھے جن کی بشار ت اس سے پہلے حضرت موسیٰ علیہ السلام دے چکے تھے ۔اور یہود میں آپ کے آنے کی خبر اتنی عام تھی کہ بغیر نام لیے لوگ سمجھ لیتے تھے کہ اس سے کون مراد ہے ۔اسی لیے جب وہ نبی کہہ کر یوحنا سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں وہ نبی نہیں ہوں ۔
انجیل کے مطابق اپنے آخری زمانے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے پیروکاروں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
مجھے تم سے اور بھی بہت کچھ کہنا ہے مگر ابھی تم اسے برداشت نہ کر پاؤ گے ۔لیکن جب وہ روح حق آئے گا تو وہ ساری سچائی کی طرف تمہاری راہ نمائی کرے گا۔وہ اپنی طرف سے کچھ نہ کہے گا ، بلکہ تمہیں صرف وہ بتائے گا جو وہ سنے گا اور مستقبل میں پیش آنے والی باتوں کی خبر دے گا۔
ان نشانیوں سے صاف طور پر آپ ﷺ کی طرف نشان دہی ہو رہی ہے ۔ آپ کو عرب میں صادق و امین کہا جاتا تھا۔ آپ غیب کی خبریں اور ایسی باتیں بتایا کرتے تھے ، جن سے عر ب کے لوگ واقف نہیں تھے ۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: